🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْجَلَبِ وَالْخَبَبِ
جلب اور خبب (خراب کرنے یا دھوکہ دینے) کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9365
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا جَلَبَ فِي الْإِسْلَامِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام میں، جلب نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9365]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11318)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11318»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9366
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ". - وَالشِّغَارُ: أَنْ يُبَدِّلَ الرَّجُلُ أُخْتَهُ بِغَيْرِ صَدَاقٍ فَلَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ -" وَلَا جَلَبَ وَلَا جَنَبَ" - قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ - رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام میں شغار (کی اجازت) نہیں ہے“۔ (راوی کہتے ہیں:) شفار یہ ہے کہ آدمی کسی مہر کے بغیر اپنی بہن کی شادی بدلے میں کر دے تو اسلام میں شغار نہیں ہے اور جلب اور جنب بھی نہیں ہے (شاید یہ الفاظ حدیث کا حصہ ہیں)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9366]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4769)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12247، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3023»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
27. بَابُ النَّهْيِ عَنْ خِصَاءِ الْخَيْلِ وَغَيْرِهَا
گھوڑوں اور دوسرے جانوروں کو خصی کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9367
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ خِصَاءِ الْخَيْلِ وَالْبَهَائِمِ.
وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: فِيهِ نَمَاءُ الْخَلْقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑوں اور جانوروں کو خصی کرنے سے منع کیا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس میں مخلوق کی نشو و نما ہوتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن نافع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9367]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 4755»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9368
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ صَبْرِ ذِي الرُّوحِ وَعَنْ إِخْصَاءِ الْبَهَائِمِ نَهْيًا شَدِيدًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی بھی ذی روح چیز کو باندھ کر نشانہ بازی کرنے یا جانوروں کو خصی کرنے سے سختی سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9368]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1690)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. بَابُ إِنْزَاءِ الْحُمُرِ عَلَى الْخَيْلِ
گدھوں کو گھوڑی سے جفتی کروانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9369
عَنْ دِحْيَةَ الْكَلْبِيِّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا أَحْمِلُ لَكَ حِمَارًا عَلَى فَرَسٍ فَيُنْتَجَ لَكَ بَغْلًا فَتَرْكَبَهَا؟ قَالَ:" إِنَّمَا يَفْعَلُ ذَلِكَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنِ الشَّعْبِيِّ: أَنَّ دِحْيَةَ مُرْسِلٌ، وَهُوَ عِنْدُ أَحْمَدَ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ دِحْيَةَ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عُمَرَ بْنَ حُسَيْلٍ مِنْ آلِ حُذَيْفَةَ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں آپ کے لئے گھوڑے کی گدھے سے جفتی نہ کروا دوں تاکہ خچر پیدا ہو، تو آپ اس پر سوار ہوا کریں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کام وہ لوگ کرتے ہیں، جو علم نہیں رکھتے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ کہا: ہے۔ امام شعبی کے حوالے سے
یہ روایت منقول ہے کہ سیدنا دحیہ رضی اللہ عنہ نے ایسا کہا:
یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ امام أحمد نے اسے امام شعبی کے حوالے سے سیدنا دحیہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عمر بن حسیل نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے، جو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی آل سے تعلق رکھتا ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9369]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (311/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18316»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
29. بَابٌ فِيمَنْ أَطْرَقَ فَرَسًا أَوْ غَيْرَهُ
اس شخص کا بیان جو گھوڑا یا اس کے علاوہ کوئی اور (نر جانور) جفتی کے لئے دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9370
عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْهَوْزَنِيِّ عَنْ أَبِي كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيِّ أَنَّهُ أَتَاهُ فَقَالَ: أَطْرِقْنِي فَرَسَكَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَطْرَقَ فَعَقَّبَ لَهُ الْفَرَسُ كَانَ لَهُ كَأَجْرِ سَبْعِينَ فَرَسًا حَمَلَ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -"
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَطْرَقَ فَرَسَهُ مُسْلِمًا فَعَقَّبَ لَهُ الْفَرَسُ كَانَ لَهُ كَأَجْرِ سَبْعِينَ فَرَسًا حَمَلَ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَإِنْ لَمْ يُعَقِّبْ كَانَ لَهُ كَأَجْرِ فَرَسٍ يَحْمِلُ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ".
وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
ابوعامر ہوزنی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور بولے: اپنا گھوڑا مجھے جفتی کے لئے دے دو کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اسے جفتی کے لئے دے اور اس کے نتیجے میں اور گھوڑا پیدا ہو، تو اس دینے والے کو ستر گھوڑوں جتنا اجر ملتا ہے، جو اس نے اللہ کی راہ میں سواری کے لئے دیے ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص اپنا گھوڑا جفتی کے لئے کسی مسلمان کو دیتا ہے اور اس کے نتیجے میں ایک اور گھوڑا پیدا ہوتا ہے، تو اس شخص کو ستر گھوڑوں کے جتنا اجر ملتا ہے جنہیں اس نے اللہ کی راہ میں سواری کے لئے دیا ہو اور اگر اس کے نتیجے میں۔ گھوڑا پیدا نہیں ہوتا، تو اس شخص کو ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں سواری کے لئے دینے کا اجر ملتا ہے“۔ ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9370]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (341/22) اخرجه احمد فى المسند (231/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17571»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9371
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَا تَعَاطَى النَّاسُ بَيْنَهُمْ قَطُّ أَفْضَلَ مِنَ الطَّرْقِ يَطْرُقُ الرَّجُلُ فَرَسَهُ فَيَجْرِي لَهُ أَجْرُهُ، وَيَطْرُقُ الرَّجُلُ فَحْلَهُ فَيَجْرِي لَهُ أَجْرُهُ وَيَطْرُقُ الرَّجُلُ كَبْشَهُ فَيَجْرِي لَهُ أَجْرُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: لوگ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ جو مہربانی کرتے ہیں اس میں کوئی بھی چیز جفتی کے لئے جانور دینے سے زیادہ فضیلت نہیں رکھتی آدمی اپنا گھوڑا جفتی کے لئے دیتا ہے، تو اس کا اجر اس کے لئے جاری ہو جاتا ہے آدمی اپنا نر جانور جفتی کے لئے دیتا ہے، تو اس کا اجر اس کے لئے جاری ہو جاتا ہے آدمی اپنا مینڈھا جفتی کے لئے دیتا ہے، تو اس کا اجر اس شخص کے لئے جاری ہو جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9371]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13061)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
30. بَابُ كَيْفَ يَعْرِفُ الْفَرَسَ الْعَتِيقَ مِنْ غَيْرِهِ
آدمی عتیق گھوڑے کو دوسرے کے مقابلے میں کیسے پہچانے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9372
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: حَدَّثَنِي بَعْضُ أَصْحَابِنَا قَالَ: عَرَضَ سَلْمَانُ بْنُ رَبِيعَةَ الْخَيْلَ، فَمَرَّ عَمْرُو بْنُ مَعْدِ يكَرِبَ عَلَى فَرَسٍ لَهُ، فَقَالَ لَهُ سَلْمَانُ بْنُ رَبِيعَةَ: هَذَا هَجِينٌ. فَقَالَ لَهُ عَمْرٌو: عَتِيقٌ، فَأَمَرَ بِهِ فَعُطِّشَ، ثُمَّ جَاءَ بِطَسْتٍ مِنْ مَاءٍ وَدَعَا بِعِتَاقِ الْخَيْلِ فَشَرِبَتْ فَجَاءَ فَرَسُ عَمْرٍو فَثَنَى يَدَيْهِ وَشَرِبَ وَهَذَا صُنْعُ الْهَجِينِ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَقَالَ لَهُ: أَلَا تَرَى؟ فَقَالَ لَهُ: أَجَلِ الْهَجِينُ يَعْرِفُ الْهَجِينَ، فَبَلَغَ عُمَرَ فَكَتَبَ إِلَيْهِ: قَدْ بَلَغَنِي مَا قُلْتَ لِأَمِيرِكَ، وَبَلَغَنِي أَنَّ لَكَ سَيْفًا تُسَمِّيهِ الصَّمْصَامَةَ وَعِنْدِي سَيْفٌ مُصَمَّمٌ وَتَاللَّهِ لَئِنْ وَضَعْتُهُ عَلَى هَامَتِكَ لَا أُقْلِعُ حَتَّى أَبْلُغَ شَيْئًا ذَكَرَهُ مِنْ جَوْفِهِ، فَإِنْ سَرَّكَ أَنْ تَعْلَمَ أَحَقٌّ مَا أَقُولُ فَعَلْتُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
محمد بن سلام بیان کرتے ہیں: میرے بعض ساتھیوں نے مجھے یہ بات بیان کی ہے: ایک مرتبہ سلمان بن ربیعہ نے گھوڑوں کا معائنہ کیا، عمرو بن معدیکرب اپنے گھوڑے پر سوار وہاں سے گزرے، تو سلمان بن ربیعہ نے ان سے کہا: یہ ہجین ہے۔ عمرو نے ان سے کہا: یہ عتیق ہے، ان کے حکم کے تحت اسے پیاسا رکھا گیا پھر پانی کا طشت لایا گیا، پھر انہوں نے عتیق گھوڑا منگوایا، تو اس گھوڑے نے پی لیا پھر عمرو کا گھوڑا آیا، اس نے دونوں پاؤں موڑے اور پھر پیا، تو یہ ہجین کا طریقہ تھا۔ انہوں نے ان کی طرف دیکھا اور فرمایا: کیا تم نے دیکھا نہیں؟ انہوں نے ان سے کہا: جی ہاں! ہجین ہی ہجین کو پہچانتا ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اس بات کی اطلاع ملی تو انہوں نے اسے خط لکھا کہ مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ تم نے اپنے امیر کو یہ بات کہی ہے اور مجھے یہ بات پتہ چلی ہے کہ تمہاری ایک تلوار ہے، جس کا نام تم نے ”صمصامہ“ رکھا ہوا ہے میرے پاس بھی ایک ”مصمم“ تلوار ہے۔ اللہ کی قسم! اگر میں وہ تمہارے سر پر مار دوں، تو وہ تمہیں کاٹتی ہوئی پیٹ تک پہنچ جائے گی، اگر تمہیں یہ بات پسند ہو کہ جو میں نے کہا: ہے، وہ ٹھیک ہے، تو میں ایسا کر لیتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9372]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (46/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
31. بَابُ سَهْمِ الْفَرَسِ
گھوڑے کا حصہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9373
عَنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَى الزُّبَيْرَ سَهْمًا وَأُمَّهُ سَهْمًا وَفَرَسَهُ سَهْمَيْنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ سَهْمَانِ لِلْخَيْلِ فِي قَسْمِهِ الْغَنِيمَةَ.
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو ایک حصہ دیا ان کی والدہ کو ایک حصہ دیا اور ان کے گھوڑے کو دو حصے دیے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: گھوڑے کے لئے دو حصے ہونے سے متعلق احادیث مال غنیمت کے تقسیم سے متعلق باب میں آگے آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9373]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1425)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1428»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
32. بَابُ رُكُوبِ ثَلَاثَةٍ عَلَى دَابَّةٍ
تین افراد کا ایک جانور پر سوار ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9374
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَرْدَفَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَلْفَهُ، وَقُثَمُ أَمَامَهُ.
قُلْتُ: إِرْدَافُهُ لِابْنِ عَبَّاسٍ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے پچھے بٹھا لیا اور قثم کو اپنے آگے بٹھا لیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو پیچھے بٹھانے والی حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9374]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2701»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں