الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَيْلِ
گھوڑوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 9335
وَعَنْ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْخَيْلُ ثَلَاثَةٌ: فَرَسٌ لِلرَّحْمَنِ وَفَرَسٌ لِلْإِنْسَانِ وَفَرَسٌ لِلشَّيْطَانِ. فَأَمَّا فَرَسُ الرَّحْمَنِ فَمَا اتُّخِذَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَقُوتِلَ عَلَيْهِ أَعْدَاءُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَأَمَّا فَرَسُ الْإِنْسَانِ فَمَا اسْتُبْطِنَ وَيُحْمَلُ عَلَيْهِ. وَأَمَّا فَرَسُ الشَّيْطَانِ فَمَا رُوهِنَ عَلَيْهِ وَقُومِرَ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گھوڑے تین قسم کے ہوتے ہیں ایک گھوڑا رحمان کے لئے ہوتا ہے ایک گھوڑا انسان کے لیے ہوتا ہے۔ ایک گھوڑا شیطان کے لئے ہوتا ہے جہاں تک رحمان والے گھوڑے کا تعلق ہے، تو یہ وہ ہے جسے اللہ کی راہ میں رکھا گیا ہو اور اس پر سوار ہو کر اللہ کے دشمنوں کے ساتھ جنگ کی جائے جہاں تک انسان والے گھوڑے کا تعلق ہے، تو یہ وہ ہے، جس کو سواری کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور جس پر وزن لادا جاتا ہے جہاں تک شیطان والے گھوڑے کا تعلق ہے، تو وہ یہ ہے جس پر مقابلہ بازی اور جوا کیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9335]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9335]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3707)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3707»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9336
وَعَنْ عَلِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ ارْتَبَطَ فَرَسًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَعَلَفُهُ وَأَثَرُهُ فِي مِيزَانِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ کی راہ میں گھوڑا باندھتا ہے، تو اس کا چارہ اور اس کا نشان (یعنی قدم کا نشان) قیامت کے دن اس شخص کے میزان میں ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9336]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9336]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (411 و 1194)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 411»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
19. بَابٌ مِنْهُ فِيمَا جَاءَ فِي الْخَيْلِ وَارْتِبَاطِهَا .
گھوڑے اور اس کو باندھنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 9337
عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْخَيْلُ ثَلَاثَةٌ: فَرَسٌ يَرْتَبِطُهُ الرَّجُلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - قِيمَتُهُ أَجْرٌ وَرُكُوبُهُ أَجْرٌ، وَعَارِيَتُهُ أَجْرٌ، وَعَلَفُهُ أَجْرٌ، وَفَرَسٌ يُغَالِقُ عَلَيْهِ الرَّجُلُ وَيُرَاهِنُ، قِيمَتُهُ وِزْرٌ وَرُكُوبُهُ وِزْرٌ وَعَارِيَتُهُ وِزْرٌ وَعَلَفُهُ وِزْرٌ، وَفَرَسٌ لِلْبِطْنَةِ فَعَسَى أَنْ تَكُونَ سَدَادًا مِنَ الْفَقْرِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ خَبَّابٍ الَّذِي رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ قَبْلَ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ خَبَّابٍ الَّذِي رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ قَبْلَ هَذَا.
انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”گھوڑے تین قسم کے ہوتے ہیں ایک گھوڑا وہ ہے جسے آدمی اللہ کی راہ میں باندھتا ہے، تو اس کی قیمت اجر ہو گی اس پر سواری کرنا اجر ہو گا اسے عاریت کے طور پر دینا اجر ہو گا اس کا چارہ اجر ہو گا ایک وہ گھوڑا ہے جسے آدمی مقابلے کے لیے اور دوڑ کے لئے (یعنی جوئے کے لئے رکھتا ہے) اس کی قیمت بوجھ (یعنی گناہ) ہو گی اس پر سواری گناہ ہو گی اسے عاریت کے طور پر دینا گناہ ہو گا اس کا چارہ گناہ ہو گا ایک وہ گھوڑا ہے جسے آدمی (ذاتی) استعمال کے لئے رکھتا ہے، تو وہ آدمی کو غربت سے بچا لیتا ہے اگر اللہ چاہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث گزر چکی ہے جسے امام طبرانی نے نقل کیا ہے وہ اس سے پہلے گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9337]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3757)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3747، 22719»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9338
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْخَيْلُ ثَلَاثَةٌ ؛ فَفَرَسٌ لِلرَّحْمَنِ وَفَرَسٌ لِلْإِنْسَانِ وَفَرَسٌ لِلشَّيْطَانِ، فَأَمَّا فَرَسُ الرَّحْمَنِ فَالَّذِي يَرْتَبِطُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَعَلَفُهُ وَبَوْلُهُ وَرَوْثُهُ - وَذَكَرَ مَا شَاءَ اللَّهُ - وَأَمَّا فَرَسُ الشَّيْطَانِ فَالَّذِي يُقَامِرُ عَلَيْهِ وَيُرَاهِنُ عَلَيْهِ، وَأَمَّا فَرَسُ الْإِنْسَانِ فَالْفَرَسُ يَرْتَبِطُهَا الْإِنْسَانُ يَلْتَمِسُ بَطْنَهَا فَهِيَ سَتْرٌ مِنْ فَقْرٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، فَإِنْ كَانَ الْقَاسِمُ بْنُ حَسَّانَ سَمِعَ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فَالْحَدِيثُ صَحِيحٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، فَإِنْ كَانَ الْقَاسِمُ بْنُ حَسَّانَ سَمِعَ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فَالْحَدِيثُ صَحِيحٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”گھوڑے تین قسم کے ہوتے ہیں: ایک گھوڑا رحمن کے لئے ہوتا ہے ایک گھوڑا انسان کے لئے ہوتا ہے اور ایک گھوڑا شیطان کے لئے ہوتا ہے، تو جہاں تک رحمن والے گھوڑے کا تعلق ہے، تو یہ وہ ہے جسے آدمی اللہ کی راہ میں باندھتا ہے اس کا چارہ اس کا پیشاب اور اس کی لید اس کے بعد جو اللہ کو منظور تھا وہ آپ نے ذکر کیں جہاں تک شیطان والے گھوڑے کا تعلق ہے، تو یہ وہ ہے جس پر آدمی جوا کھیلتا ہے اور اسے گھڑ دوڑ میں لے جاتا ہے جہاں تک انسان سے متعلق گھوڑے کا تعلق ہے، تو وہ یہ گھوڑا ہے جسے انسان باندھتا ہے اور وہ اس کی افزائش نسل چاہتا ہے، تو یہ غربت سے بچاؤ کا ذریعہ ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اگر قاسم بن حسان نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہو، تو پھر یہ حدیث ”صحیح“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9338]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3756)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3747»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 9339
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْخَيْلُ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ مَعْقُودٌ أَبَدًا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَمَنِ ارْتَبَطَهَا عُدَّةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأَنْفَقَ عَلَيْهَا احْتِسَابًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنَّ شِبَعَهَا وَرِيَّهَا وَظَمَأَهَا وَأَرْوَاثَهَا وَأَبْوَالَهَا فَلَاحٌ فِي مَوَازِينِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنِ ارْتَبَطَهَا رِيَاءً وَسُمْعَةً وَفَرَحًا وَمَرَحًا فَإِنَّ شِبَعَهَا وَجُوعَهَا وَرِيَّهَا وَأَرْوَاثَهَا وَأَبْوَالَهَا خُسْرَانٌ فِي مَوَازِينِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ شَهْرٌ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ شَهْرٌ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لئے ہمیشہ کے لئے بھلائی رکھ دی گئی ہے، جو شخص اسے اللہ کی راہ میں (جہاد میں حصہ لینے کی) تیاری کے لئے باندھتا ہے اور اللہ کی راہ میں ثواب کی امید رکھنے کے لئے اس پر خرچ کرتا ہے، تو اس گھوڑے کا سیر ہونا، سیراب ہونا، پیاسا ہونا، اس کی لید اور اس کا پیشاب، قیامت کے دن اس شخص کے میزان میں کامیابی کا باعث ہو گا، اور جو شخص ریاء کاری دکھاوے، خوشی کے اظہار، خوشحالی کے لئے اسے باندھتا ہے، تو اس گھوڑے کا کھانا، بھوکا ہونا، اس کا سیراب ہونا، اس کی لید اور اس کا پیشاب، قیامت کے دن اس شخص کے میزان میں خسارے کا باعث ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9339]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9339]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (455/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27027»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9340
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ وَالنُّبْلُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَأَهْلُهَا مُعَانُونَ عَلَيْهَا فَامْسَحُوا بِنَوَاصِيهَا، وَادْعُوا لَهَا بِالْبَرَكَةِ، وَقَلِّدُوهَا وَلَا تُقَلِّدُوهَا الْأَوْتَارَ". قَالَ عَلِيٌّ:" وَلَا تُقَلِّدُوهَا الْأَوْثَانَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لئے بھلائی اور فضیلت (یا نجابت) باندھ دی گئی ہیں، اور ان کے مالکان کی ان کے حوالے سے مدد کی جاتی ہے تم لوگ ان کی پیشانیوں پر ہاتھ پھیرو اور ان کے لئے برکت کی دعا کرو، اور انہیں ہار پہناؤ لیکن انہیں تار نہ پہنانا“۔ علی نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تم ان کے گلے میں بت نہ ڈالنا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9340]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9340]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
20. بَابٌ فِي خَيْلِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
نبی اکرم ﷺ کے گھوڑوں کا بیان
حدیث نمبر: 9341
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كَانَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ أَبِي ثَلَاثَةُ أَفْرَاسٍ يَعْلِفُهُنَّ. قَالَ: وَسَمِعْتُ أَبِي يُسَمِّيهِنَّ: اللَّزَّازُ وَاللُّحَيْفُ وَالظَّرِبُ.
قُلْتُ: لِسَهْلٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِيهِ ذَكَرَ اللُّحَيْفَ فَقَطْ وَهُوَ هُنَا عَنْهُ عَنْ أَبِيهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: لِسَهْلٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِيهِ ذَكَرَ اللُّحَيْفَ فَقَطْ وَهُوَ هُنَا عَنْهُ عَنْ أَبِيهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے والد کے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تین گھوڑے تھے جنہیں وہ چارہ کھلایا کرتے تھے۔ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کو ان کے نام بیان کرتے ہوئے سنا ہے (وہ یہ ہیں) لزاز، لحیف اور ظرب۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، جس میں صرف ”لحیف“ نامی گھوڑے کا ذکر ہے اور یہاں
یہ روایت ان کے حوالے سے ان کے والد سے منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9341]
یہ روایت ان کے حوالے سے ان کے والد سے منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9341]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5729)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9342
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَسٌ يَسْبَحُ بِهِ سَبْحًا فَأَعْجَبَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"إِنَّمَا فَرَسِي هَذَا بَحْرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ الشَّامِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ الشَّامِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک گھوڑا تھا جو تیز دوڑا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھا لگا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا یہ گھوڑا سمندر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم شامی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9342]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم شامی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9342]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10395)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10395»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9343
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَسٌ يُقَالُ لَهُ: الْمُرْتَجِزُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک گھوڑا تھا، جس کا نام ”مرتجز“ تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9343]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9343]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7511»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
21. بَابُ أَلْوَانِ الْخَيْلِ وَمَا يُسْتَحَبُّ مِنْهَا وَمَا يُكْرَهُ
گھوڑوں کی مختلف قسموں کا بیان اور ان میں سے کون سا پسندیدہ ہے؟ اور کون سا ناپسندیدہ ہے؟
حدیث نمبر: 9344
عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْكُلَاعِيِّ وَسُئِلَ: لِمَ فَضَّلَ الْأَشْقَرَ؟ قَالَ: لِأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ سَرِيَّةً فَكَانَ أَوَّلُ مَنْ جَاءَ بِالْفَتْحِ صَاحِبَ الْأَشْقَرِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَقَوْلُهُ:" أَبِي وَهْبٍ الْكُلَاعِيِّ" وَهْمٌ ؛ لِأَنَّ عَقِيلَ بْنَ شَبِيبٍ لَمْ يَرْوِ إِلَّا عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجُشَمِيِّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَقَوْلُهُ:" أَبِي وَهْبٍ الْكُلَاعِيِّ" وَهْمٌ ؛ لِأَنَّ عَقِيلَ بْنَ شَبِيبٍ لَمْ يَرْوِ إِلَّا عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجُشَمِيِّ.
سیدنا ابووہب کلاعی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان سے سوال کیا گیا: انہوں نے اشقر کو کیوں فضیلت دی ہے، تو انہوں نے جواب دیا: کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہم روانہ کی تھی تو جو صاحب فتح کی خوشخبری لے کے آئے تھے۔ وہ ”اشقر““ (یعنی گہرے سرخ رنگ کے) گھوڑے پر سوار تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ان کے یہ الفاظ ”سیدنا ابووہب کلاعی رضی اللہ عنہ“ یہ وہم ہے، کیونکہ عقیل بن شبیب نامی راوی نے صرف سیدنا ابووہب جشمی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9344]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (19055 رقم 345/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18553»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح