🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ الْمُسَابَقَةِ وَالرِّهَانِ وَمَا يَجُوزُ فِيهِ
گھڑ دوڑ، مقابلہ اور اس میں کیا جائز ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9355
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَبَّقَ بَيْنَ الْخَيْلِ وَرَاهَنَ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: وَرَاهَنَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑوں کے درمیان دوڑ کا مقابلہ کروایا تھا اور شرط مقرر کی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”وراہن“۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9355]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 6905، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1870، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1699، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3584، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2577، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2877، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4580، 6430، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2429، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13363، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4808»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9356
وَعَنْ أَبِي لَبِيدٍ لِمَازَةَ بْنِ زِيَادٍ قَالَ: أُرْسِلَتِ الْخَيْلُ زَمَنَ الْحَجَّاجِ وَالْحَكَمُ بْنُ أَيُّوبَ أَمِيرٌ عَلَى الْبَصْرَةِ فَقُلْنَا: لَوْ أَتَيْنَا الرِّهَانَ فَأَتَيْنَاهُ ثُمَّ قُلْنَا: لَوْ مِلْنَا إِلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَسَأَلْنَاهُ: هَلْ كُنْتُمْ تُرَاهِنُونَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: فَأَتَيْنَاهُ فَقَالَ: نَعَمْ، لَقَدْ رَاهَنَ عَلَى فَرَسٍ يُقَالُ لَهُ: سُبْحَةُ فَسَبَقَ النَّاسَ فَهَشَّ لِذَلِكَ وَأَعْجَبَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَأَتَيْنَاهُ وَهُوَ فِي قَصْرِهِ بِالزَّاوِيَةِ فَسَأَلْنَاهُ: يَا أَبَا حَمْزَةَ أَكُنْتُمْ تُرَاهِنُونَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ أَوَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُرَاهِنُ؟ قَالَ: نَعَمْ وَاللَّهِ لَقَدْ رَاهَنَ عَلَى فَرَسٍ يُقَالُ لَهُ سُبْحَةُ: فَسَبَقَ النَّاسَ فَهَشَّ لِذَلِكَ وَأَعْجَبَهُ.
وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
ابولبید لمازه بن زیاد بیان کرتے ہیں: حجاج کے زمانہ میں گھوڑے بلوائے گئے حکم بن ایوب ان دنوں بصرہ کے گورنر تھے ہم نے کہا: اگر ہم مقابلے میں حصہ لینے کے لئے جائیں، تو ہم وہاں جاتے ہیں پھر ہم نے سوچا ہمیں پہلے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس جا کر ان سے دریافت کر لینا چاہیے کہ کیا آپ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں گھڑ دوڑ کیا کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں: ہم نے ان سے دریافت کیا: تو انہوں نے فرمایا: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گھوڑے پر سوار ہو کر دوڑ میں حصہ لیا تھا، جس کا نام سبحہ تھا وہ لوگوں سے آگے نکل گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات پر خوش ہوئے اور آپ کو یہ بات اچھی لگی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے تا ہم انہوں نے یہ لفظ نقل کیے ہیں: ہم سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے پاس آئے وہ اس وقت زاویہ میں اپنے محل میں موجود تھے ہم نے ان سے سوال کیا اے ابوحمزہ کیا آپ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں گھڑ دوڑ میں حصہ لیتے تھے؟ یا کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھڑ دوڑ میں حصہ لیتے تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گھوڑے پر سوار ہو کر دوڑ میں حصہ لیا تھا، جس کا نام ”سبحہ“ تھا آپ لوگوں سے آگے نکل گئے تو آپ کو یہ بات اچھی لگی اور پسند آئی۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9356]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (256/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12216، 13277، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2430»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9357
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَمَّرَ الْخَيْلَ وَسَابَقَ بَيْنَهَا فَرَآنِي رَاكِبًا عَلَى بَعِيرٍ فَقَالَ:"يَا جَابِرُ لَا تَزَالُ تُتَعْتِعُهُ" أَيْ: لَا تَزَالُ تَضْرِبُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَشْمُولٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑوں کی تربیت گی اور پھر ان کے درمیان مقابلہ کروایا آپ نے مجھے ملاحظہ فرمایا: میں اونٹ پر سوار تھا، تو آپ نے فرمایا: اے جابر! تم مسلسل اسے مشقت کا شکار کرتے ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ تم مسلسل اسے مارتے ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیمان بن مشمول ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9357]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9472»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9358
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ أَنَّهُ كَانَ يَسُوقُ فَرَسَهُ بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَبَارَكَ اللَّهُ الَّذِي كَيَّفَ حَوَافِرَهُنَّ وَسَوَافِلَهُنَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عروہ بن مضرس رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے اپنے گھوڑے کو ہانک کر لے جا رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی ذات برکت والی ہے جس نے ان کے کھروں اور ان کے نیچے والے حصے کو اس طرح بنایا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9358]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9359
وَعَنْ عِصْمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَكِبَ فَرَسًا فَجَرَى بِهِ فَرَجَعَ إِلَيْنَا فَقَالَ:"وَجَدْنَاهُ بَحْرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک گھوڑے پر سوار ہوئے آپ نے اسے دوڑایا جب آپ ہمارے پاس واپس تشریف لائے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”ہم نے اسے سمندر پایا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9359]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4/1918)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9360
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ ذَاتَ يَوْمٍ بِالْمَدِينَةِ إِذْ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى فَرَسٍ لَهُ فَانْطَلَقَ حَتَّى خَفِيَ عَلَيْنَا ثُمَّ أَقْبَلَ وَهِيَ تَعْدُو إِمَّا دَفَعَهَا، وَإِمَّا اعْتَرَقَتْ بِهِ، فَمَرَّ بِشَجَرَةٍ فَطَارَ مِنْهَا طَائِرٌ فَحَادَتْ فَنَدَرَ عَنْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَرْضٍ غَلِيظَةٍ، فَأَتَيْنَاهُ نَسْعًا فَإِذَا هُوَ جَالِسٌ وَعَرْضُ رُكْبَتَيْهِ وَحَرْقُفَتَيْهِ وَمَنْكِبَيْهِ وَعَرْضُ وَجْهِهِ، مُنْسَحٌّ بِيضَ مَاءٍ أَصْفَرَ، فَجَلَسْنَا حَوْلَهُ نَبْكِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَنْصَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ ایک دن مدینہ منورہ میں موجود تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس ایک گھوڑے پر سوار ہو کر تشریف لے آئے پھر آپ تشریف لے گئے، یہاں تک کہ آپ ہماری نگاہوں سے اوجھل ہو گئے پھر آپ تشریف لائے وہ گھوڑا تیزی سے دوڑتا ہوا آ رہا تھا یا تو آپ اسے تیز چلا رہے تھے یا وہ خود تیز چل رہا تھا اس کا گزر ایک درخت کے پاس سے ہوا اس درخت سے ایک پرندہ اڑا، تو وہ گھوڑا لڑکھڑا گیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے سخت زمین پر گر گئے ہم تیزی سے آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ تشریف فرما تھے، آپ کے دونوں گھٹنوں، زانوں کی دونوں ہڈیوں کے سروں، کندھوں اور چہرے پر چوٹ لگی تھی، اور چہرے سے جلد اتر گئی تھی، ہم آپ کے گرد بیٹھ کر رونے لگے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عباس بن فضل انصاری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9360]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9361
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: ضَمَّرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْخَيْلَ وَوَقَّتَ لِإِضْمَارِهَا وَقْتًا وَقَالَ:" يَوْمُ كَذَا وَكَذَا مَوْضِعُ كَذَا وَكَذَا". وَأَرْسَلَ الْخَيْلَ الَّتِي لَيْسَتْ بِمُضَمَّرَةٍ مِنْ دُونِ ذَلِكَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ حِبَّانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑوں کی تربیت کروائی اور ان کی تربیت کے لئے مخصوص وقت مقرر کیا پھر یہ فرمایا: فلاں فلاں دن فلاں فلاں علاقے میں (ان کا مقابلہ ہو گا) اور جن گھوڑوں کی تربیت نہیں کی گئی تھی ان کے مقابلے کی حد اس سے کم تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح بن حبان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9361]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1691)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9362
وَعَنْ عِيَاضٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: مَنْ يُرَاهِنِّي؟ قَالَ شَابٌّ: أَنَا إِنْ لَمْ تَغْضَبْ. قَالَ: فَسَبَقَهُ قَالَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُ عَقِيصَتَيْ أَبِي عُبَيْدَةَ تَنْقُزَانِ وَهُوَ خَلْفَهُ عَلَى فَرَسٍ عَرِيٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عیاض اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کون میرے ساتھ دوڑ کا مقابلہ کرے گا؟ ایک نوجوان نے جواب دیا: میں، اگر آپ غصہ نہ کریں۔ راوی کہتے ہیں: پھر وہ ان سے سبقت لے گیا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے بالوں کو دیکھا کہ وہ اُڑ رہے تھے اور وہ ایک گھوڑے کی برہنہ پشت پر اس کے پیچھے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9362]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (362)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9363
وَعَنْ أَبِي بَلْجٍ قَالَ: رَأَيْتُ لُبَيَّ بْنَ لَبَا الْأَسَدِيَّ وَكَانَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَبَقَ فَرَسٌ لَهُ جَلَّلَهُ بُرْدًا عَدَنِيًّا، وَرَأَيْتُ عَلَيْهِ ثَوْبَ خَزٍّ وَمِطْرَفًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوبلج بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا لبی بن لبا اسدی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے تھے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا تھا، ان کا گھوڑا سبقت لے گیا، انہوں نے اس پر اونی چادر ڈالی ہوئی تھی اور میں نے ان صاحب کو دیکھا کہ ان کے جسم پر اونی اور نشان والا کپڑا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9363]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (218/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
26. بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْجَلَبِ وَالْخَبَبِ
جلب اور خبب (خراب کرنے یا دھوکہ دینے) کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9364
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ خَبَّبَ عَبْدًا عَلَى سَيِّدِهِ، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ أَفْسَدَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ أَجْلَبَ عَلَى الْخَيْلِ يَوْمَ الرِّهَانِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں، جو کسی غلام کو اس کے آقا کے خلاف کر دے اور وہ شخص ہم میں سے نہیں، جو کسی عورت کو اس کے شوہر کے حوالے سے خراب کر دے وہ شخص ہم میں سے نہیں، جو گھڑ دوڑ کے دن گھوڑے پر چیخ و پکار کرے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9364]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2413)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1824، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 273، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1999، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6423، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4338»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں