🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
123. بَابُ قَسْمِ الْغَنِيمَةِ .
مال غنیمت کی تقسیم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9763
وَعَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُ كَانَ يَوْمَ بَدْرٍ عَلَى فَرَسٍ يُقَالُ لَهَا: سُبْحَةُ فَأَسْهَمَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِفَرَسِهِ سَهْمًا وَلَهُ سَهْمًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا مقداد بن عمرو رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: غزوہ بدر کے موقع پر وہ ایک گھوڑے پر سوار تھے جس کا نام سبحہ تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے گھوڑے کا ایک حصہ انہیں دیا تھا، اور ان کا ایک حصہ انہیں دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9763]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (261/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9764
وَعَنْ أَبِي كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيِّ قَالَ: لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ كَانَ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ عَلَى الْمُجَنِّبَةِ الْيُسْرَى وَكَانَ الْمِقْدَادُ عَلَى الْمُجَنِّبَةِ الْيُمْنَى، فَلَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ وَهَدَأَ النَّاسُ جَاءَا بِفَرَسَيْهِمَا فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَسَحَ الْغُبَارَ عَنْ وُجُوهِهِمَا بِثَوْبِهِ قَالَ:" إِنِّي جَعَلْتُ لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ، وَلِلْفَارِسِ سَهْمًا فَمَنْ نَقَضَهَا نَقَضَهُ اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بِشْرٍ الْحُبْرَانِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا تو سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بائیں طرف موجود دستے کے امیر تھے اور سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ دائیں طرف موجود دستے کے امیر تھے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے اور لوگ پرسکون ہو گئے تو یہ دونوں حضرات اپنے گھوڑے لے کے آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے آپ نے ان دونوں کے چہروں سے غبار اپنے کپڑے کے ذریعے اتارا اور فرمایا: میں گھوڑے کے لئے دو حصے اور گھڑ سوار کے لئے ایک حصہ مقرر کرتا ہوں جو شخص اس کی خلاف ورزی کرے گا اللہ تعالیٰ اسے سزا دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن بشر حبرانی ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9764]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (342/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9765
وَعَنْ أَبِي رُهْمٍ عَنْ أَخِيهِ أَنَّهُمَا كَانَا فَارِسَيْنِ يَوْمَ خَيْبَرَ فَأُعْطِيَا سِتَّةَ أَسْهُمٍ، أَرْبَعَةٌ لِفَرَسَيْهِمَا، وَسَهْمَانِ لَهُمَا فَبَاعَا السَّهْمَيْنِ بِبَكْرَيْنِ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابورہم رضی اللہ عنہ اپنے بھائی کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: یہ دونوں حضرات غزوہ خیبر کے موقع پر گھڑ سوار تھے، تو ان حضرات کو چھ حصہ دیے گئے چار حصے ان دونوں کے گھوڑوں کے لئے تھے اور دو حصے ان دونوں حضرات کے تھے، تو انہوں نے دو جوان اونٹوں کے عوض میں دو حصے فروخت کیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابوفروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9765]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (186/19)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9766
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَسَمَ لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ وَلِلرَّجُلِ سَهْمًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ سَعِيدٍ الْمُسَاحِقِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑے کے لئے دو حصے اور آدمی کے لئے ایک حصہ مقرر کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالجبار بن سعید مساحقی ہے اور وہ ضعیف ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9766]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4867)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4867»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
124. بَابٌ فِيمَنْ غَلَبَ الْعَدُوُّ عَلَى مَالِهِ ثُمَّ وَجَدَهُ .
اس شخص کا بیان جس کے مال پر دشمن غلبہ پا لے اور پھر وہ شخص اس مال کو پا لے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9767
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَدْرَكَ مَالَهُ فِي الْفَيْءِ قَبْلَ أَنْ يُقْسَمَ، فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ، وَمَنْ أَدْرَكَهُ بَعْدَ أَنْ يُقْسَمَ، فَلَيْسَ لَهُ شَيْءٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَاسِينُ الزَّيَّاتِ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ نَحْوَ هَذَا فِي الْأَحْكَامِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص تقسیم ہونے سے پہلے اپنا مال، مال غنیمت میں پا لے تو وہ اس کا زیادہ حق دار ہو گا، اور جو شخص تقسیم ہونے کے بعد اس کو پائے گا اس کو کچھ نہیں ملے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یسین زیات ہے اور وہ ضعیف ہے اس نوعیت کی کچھ احادیث اس سے پہلے احکام سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9767]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8439»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
125. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَرْضِ .
زمین کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9768
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ وَهْبٍ الْخَوْلَانِيِّ، قَالَ: لَمَّا افْتَتَحْنَا، [ بِغَيْرِ عَهْدٍ ] مِصْرَ قَامَ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ، فَقَالَ: يَا عَمْرُو بْنَ الْعَاصِ، اقْسِمْهَا. فَقَالَ عَمْرٌو: لَا أُقْسِمُهُمَا. فَقَالَ الزُّبَيْرُ: وَاللَّهِ لَتَقْسِمَنَّهَا، كَمَا قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ، قَالَ عَمْرٌو: وَاللَّهِ لَا أُقْسِمُهَا حَتَّى أَكْتُبَ إِلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، وَكَتَبَ إِلَى عُمَرَ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ عُمَرُ: أَنْ أَقِرَّهَا حَتَّى يَغْزُوَ مِنْهَا حَبَلُ الْحَبَلَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدنا سفیان بن وہب خولانی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ہم نے کسی معاہدے کے بغیر مصر کو فتح کر لیا، تو سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور بولے: اے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ آپ اسے (یعنی یہاں کی زمین کو مجاہدین میں) تقسیم کر دیں، تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اسے تقسیم نہیں کروں گا سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! آپ اسے ضرور تقسیم کریں گے، جس طرح اللہ کے رسول نے خبیر (کی زمین) کو تقسیم کیا تھا۔ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! میں اسے اس وقت تک تقسیم نہیں کروں گا جب تک (اس کے بارے میں) امیر المؤمنین کو لکھ نہیں دیتا پھر انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں جوابی خط میں لکھا کہ تم اسے یوں ہی رہنے دو، تاکہ آئندہ نسلیں اس (کی آمدنی) سے جہاد کرتی رہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اور ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9768]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1424)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9769
وَعَنْ أَسْلَمَ مَوْلَى عَمْرٍو، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ، يَقُولُ: لَئِنْ عِشْتُ إِلَى هَذَا الْعَامِ الْمُقْبِلِ، لَا يُفْتَحُ لِلنَّاسِ قَرْيَةٌ إِلَّا قَسَمْتُهَا [ بَيْنَهُمْ ] كَمَا قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عمرو کے غلام اسلم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اگر میں اگلے سال تک زندہ رہ گیا تو لوگوں کے لئے جو بھی بستی فتح ہو گی میں اسے ان کے درمیان اسی طرح تقسیم کر دوں گا، جس طرح اللہ کے رسول نے خیبر کو تقسیم کیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9769]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (213)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9770
وَعَنْ قَبِيصَةَ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ: أُرِيدُ قَسْمَ سَوَادِ الْكُوفَةِ بَيْنَ مَنْ ظَهَرَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ سَعْدٌ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّا قَدْ ظَهَرْنَا عَلَى أَلْيَنِ قَوْمٍ خَلَقَهُمُ اللَّهُ قُلُوبًا، وَأَسْخَاهُمْ أَنْفُسًا، وَأَعْظَمِهِمْ بَرَكَةً، وَأَنْدَاهُمْ يَدًا، إِنَّمَا أَيْدِيهِمْ طَعَامٌ، وَأَلْسِنَتُهُمْ سَلَامٌ، فَإِنْ رَأَيْتَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَنْ لَا تُفَرِّقَهُمْ، وَلَا تَقْسِمَهُمْ، وَلَا يَصُدَّنَا عَنْ وَجْهِنَا الَّذِي فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْنَا فِيهِ مَا فَتَحَ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" عِزُّ الْعَرَبِ فِي أَسِنَّةِ رِمَاحِهَا، وَسَنَابِكِ خَيْلِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ. وَيَأْتِي إِقْطَاعُ الْأَرَاضِي بَعْدَ قَلِيلٍ.
قبیصہ بن جابر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو خط لکھا: میں یہ چاہتا ہوں کہ تم کوفہ کی سرزمین وہاں غالب آنے والے مسلمانوں میں تقسیم کر دو تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے انہیں، جوابی خط میں لکھا: اے امیر المؤمنین! ہم ایسے لوگوں پر غالب آئے ہیں، جو اللہ تعالیٰ کے پیدا کردہ لوگوں میں سب سے زیادہ نرم دل والے سب سے زیادہ سخی نفس والے سب سے زیادہ برکت والے سب سے زیادہ کھلے ہاتھ کے ہیں، ان کے ہاتھ کھانا کھلانے والے ہیں ان کی زبانیں سلام کرنے والی ہیں، امیر المؤمنین اگر آپ سمجھیں، تو آپ انہیں جدا نہ کریں اور انہیں تقسیم نہ کریں، اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس میں جو فتوحات عطا کر دی ہیں، آپ ہماری توجہ اس سے نہ ہٹائیں، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عربوں کا غلبہ ان کے نیزوں کی دھار اور اُن کے گھوڑوں کے سموں میں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ طلحی ہے اور وہ متروک ہے زمین کو جاگیر کے طور پر دینے کے بارے میں روایات کچھ آگے چل کر آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9770]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
126. بَابُ تَدْوِينِ الْعَطَاءِ .
سرکاری ادائیگیوں کی تدوین
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9771
عَنْ نَاشِرِ بْنِ سُمَيٍّ الْيَزَنِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَوْمَ الْجَابِيَةِ، وَهُوَ يَخْطُبُ النَّاسَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ جَعَلَنِي خَازِنًا لِهَذَا الْمَالِ وَقَاسِمَهُ، ثُمَّ قَالَ: بَلِ اللَّهُ يَقْسِمُهُ، وَأَنَا بَادِئٌ بِأَهْلِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ أَشْرَفِهِمْ.
فَفَرَضَ لِأَزْوَاجِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَشَرَةَ آلَافٍ، إِلَّا جُوَيْرِيَّةَ وَصَفِيَّةَ وَمَيْمُونَةَ. قَالَتْ عَائِشَةُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَعْدِلُ بَيْنَنَا، فَعَدَلَ بَيْنَهُنَّ عُمَرُ.
ثُمَّ قَالَ: إِنِّي بَادِئٌ بِأَصْحَابِي الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ ; فَإِنَّا أُخْرِجْنَا مِنْ دِيَارِنَا ظُلْمًا وَعُدْوَانًا، ثُمَّ أَشْرَفِهِمْ، فَفَرَضَ لِأَهْلِ بَدْرٍ مِنْهُمْ خَمْسَةَ آلَافٍ، وَلِمَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَرْبَعَةَ آلَافٍ، وَفَرَضَ لِمَنْ شَهِدَ أُحُدًا ثَلَاثَةَ آلَافٍ.
قَالَ: وَمَنْ أَسْرَعَ بِالْهِجْرَةِ، أَسْرَعَ بِهِ الْعَطَاءُ، وَمَنْ أَبْطَأَ بِالْهِجْرَةِ، أَبْطَأَ بِهِ الْعَطَاءُ، فَلَا يَلُومَنَّ امْرُؤٌ إِلَّا مُنَاخَ رَاحِلَتِهِ.
وَإِنِّي أَعْتَذِرُ إِلَيْكُمْ مِنْ عَزْلِ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، إِنِّي أَمَرْتُهُ أَنْ يَحْبِسَ هَذَا الْمَالَ عَلَى ضَعَفَةِ الْمُهَاجِرِينَ، فَأَعْطَاهُ ذَا الْبَأْسِ، وَذَا الشَّرَفِ، وَذَا اللِّسَانِ، فَنَزَعْتُهُ، وَوَلَّيْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ.
فَقَالَ أَبُو عَمْرِو بْنُ حَفْصٍ: وَاللَّهِ، مَا أَعْذَرْتَ يَا عُمَرُ بْنَ الْخَطَّابِ، لَقَدْ نَزَعْتَ عَامِلًا اسْتَعْمَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَغَمَدْتَ سَيْفًا سَلَّهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوَضَعْتَ لِوَاءً نَصَبَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ وَلَقَدْ قَطَعْتَ الرَّحِمَ ] وَحَسَدْتَ ابْنَ الْعَمِّ.
فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: إِنَّكَ قَرِيبُ الْقَرَابَةِ، حَدِيثُ السِّنِّ، مُعَصَّبٌ فِي ابْنِ عَمِّكَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ناشر بن سمی یزنی بیان کرتے ہیں: جابیہ کے دن میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو سنا وہ لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے (انہوں نے فرمایا:) بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے اس مال کا خزانچی اور تقسیم کرنے والا بنایا ہے پھر انہوں نے فرمایا: بلکہ اللہ تعالیٰ اسے تقسیم کرنے والا ہے، تو میں آغاز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل خانہ سے کروں گا پھر لوگوں میں سب سے زیادہ معزز افراد سے کروں گا، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے لئے دس ہزار حصہ مقرر کیا البتہ سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا معاملہ مختلف تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان عدل کیا کرتے تھے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بھی ان ازواج کے درمیان عدل کیا ہے۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں سب سے پہلے آغاز مہاجرین اولین سے کروں گا، کیونکہ ہمیں ظلم اور زیادتی کے طور پر ہمارے علاقوں سے نکالا گیا اور پھر جو ان میں زیادہ معزز ہیں وہ ہوں گے تو انہوں نے ان مہاجرین میں سے اہل بدر کے لئے پانچ ہزار کا حصہ اور انصار میں سے غزوہ بدر میں حصہ لینے والے کے لئے چار ہزار کا حصہ مقرر کیا جو شخص غزوہ اُحد میں شریک ہوا تھا اس کے لئے تین ہزار کا حصہ مقرر کیا۔ انہوں نے فرمایا: جس شخص نے جلدی ہجرت کی تھی اسے زیادہ حصہ ملے گا، اور جس شخص نے تاخیر سے ہجرت کی تھی اسے کم حصہ ملے گا، تو آدمی اپنی سواری کے باندھنے کو ملامت کرے اور میں تمہارے سامنے خالد بن ولید کو معزول کرنے کے حوالے سے عذر بیان کرنے لگا ہوں میں نے اسے یہ حکم دیا تھا کہ وہ یہ مال غریب مہاجرین کے لئے روک کے رکھے لیکن اس نے صاحب حیثیت شرف والے زبان والے افراد کو دیا، تو میں نے اسے الگ کر دیا اور ابوعبیدہ کو والی مقرر کر دیا، تو ابوعمرو بن حفص نے کہا: اللہ کی قسم! اے عمر بن خطاب یہ کوئی عذر نہیں ہے آپ نے ایک ایسے عامل کو معزول کر دیا ہے جسے اللہ کے رسول نے عامل مقرر کیا تھا، اور آپ نے ایک ایسی تلوار کو میان میں ڈال دیا جسے اللہ کے رسول نے میان سے نکالا تھا، اور آپ نے ایک ایسے جھنڈے کو نیچے کر دیا جسے اللہ کے رسول نے نصب کیا تھا۔ آپ نے رشتہ داری کے حقوق کو پامال کیا ہے اور اپنے چچازاد سے حسد کیا ہے۔ تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم زیادہ قریبی عزیز ہو تمہاری عمر بھی کم ہے اور تم اپنے چچازاد کے بارے میں عصبیت کا شکار ہو۔
یہ روایت أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9771]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (476/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15475»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9772
عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى غَفْرَةَ، قَالَ: قَدِمَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ مَالٌ مِنَ الْبَحْرَيْنِ، فَقَالَ: مَنْ كَانَ لَهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِدَةٌ، فَيَأْتِ فَلْيَأْخُذْ.
قَالَ: فَجَاءَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ: قَدْ وَعَدَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِذَا جَاءَنِي مِنَ الْبَحْرَيْنِ مَالٌ، أَعْطَيْتُكَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا". ثَلَاثَ مَرَّاتٍ مَلَأَ كَفَّيْهِ، فَقَالَ: خُذْ بِيَدَيْكَ. قَالَ: فَأَخَذَ بِيَدَيْهِ، فَوَجَدَ خَمْسَمِائَةٍ، قَالَ: عُدْ إِلَيْهَا، ثُمَّ أَعْطَاهُ مِثْلَهَا، ثُمَّ قَسَمَ بَيْنَ النَّاسِ مَا بَقِيَ، فَأَصَابَ عَشَرَةَ الدَّرَاهِمِ - يَعْنِي: لِكُلِّ وَاحِدٍ -.
فَلَمَّا كَانَ الْعَامُ الْمُقْبِلُ جَاءَهُ مَالٌ أَكْثَرُ مِنْ ذَلِكَ، فَقَسَمَ بَيْنَهُمْ، فَأَصَابَ كُلُّ إِنْسَانٍ عِشْرِينَ دِرْهَمًا، وَفَضَلَ مِنَ الْمَالِ فَضْلٌ، فَقَالَ لِلنَّاسِ: أَيُّهَا النَّاسُ، قَدْ فَضَلَ مِنْ هَذَا الْمَالِ فَضْلٌ، وَلَكُمْ خَدَمٌ يُعَالِجُونَ لَكُمْ، وَيَعْمَلُونَ لَكُمْ، إِنْ شِئْتُمْ رَضَخْنَا لَهُمْ، فَرَضَخَ لَهُمُ الْخَمْسَةَ دَرَاهِمَ، فَقَالُوا: يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَوْ فَضَّلْتَ الْمُهَاجِرِينَ؟ فَقَالَ: أَجْرُ أُولَئِكَ عَلَى اللَّهِ، إِنَّمَا هَذِهِ مَعَايِشُ، الْأُسْوَةُ فِيهِ خَيْرٌ مِنَ الْأَثَرَةِ.
فَلَمَّا مَاتَ أَبُو بَكْرٍ اسْتَخْلَفَ عُمَرُ، فَفَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْفُتُوحَ، فَجَاءَهُ أَكْثَرُ مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: قَدْ كَانَ لِأَبِي بَكْرٍ فِي هَذَا الْمَالِ رَأْيٌ، وَلِي رَأْيٌ آخَرُ: لَا أَجْعَلُ مَنْ قَاتَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمَنْ قَاتَلَ مَعَهُ، فَفَضَّلَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارَ، فَفَرَضَ لِمَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنْهُمْ خَمْسَةَ آلَافٍ خَمْسَةَ آلَافٍ، وَمَنْ كَانَ إِسْلَامُهُ قَبْلَ إِسْلَامِ أَهْلِ بَدْرٍ فَرَضَ لَهُ أَرْبَعَةَ آلَافٍ أَرْبَعَةَ آلَافٍ، وَفَرَضَ لِأَزْوَاجِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا لِكُلِّ امْرَأَةٍ، إِلَّا صَفِيَّةَ وَجُوَيْرِيَّةَ، فَفَرَضَ لِكُلِّ وَاحِدَةٍ سِتَّةَ آلَافٍ، فَأَبَيْنَ أَنْ يَأْخُذْنَهَا، فَقَالَ: إِنَّمَا فُرِضَتْ لَهُنَّ بِالْهِجْرَةِ، فَقُلْنَ: مَا فُرِضَتْ لَهُنَّ بِالْهِجْرَةِ، إِنَّمَا فُرِضَتْ لَهُنَّ لِمَكَانِهِنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَنَا مِثْلُ مَكَانِهِنَّ، فَأَبْصَرَ ذَلِكَ، فَجَعَلَهُنَّ سَوَاءً.
وَفَرَضَ لِلْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا ; لِقَرَابَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفَرَضَ لِأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَرْبَعَةَ آلَافٍ، وَفَرَضَ لِلْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ خَمْسَةَ آلَافٍ خَمْسَةَ آلَافٍ، فَأَلْحَقَهُمَا بِأَبِيهِمَا ; لِقَرَابَتِهِمَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
وَفَرَضَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ثَلَاثَةَ آلَافٍ، فَقَالَ: يَا أَبَتِ، فَرَضْتَ لِأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، وَفَرَضْتَ لِي ثَلَاثَةَ آلَافٍ، فَمَا كَانَ لِأَبِيهِ مِنَ الْفَضْلِ مَا لَمْ يَكُنْ لَكَ، وَمَا كَانَ لَهُ مِنَ الْفَضْلِ مَا لَمْ يَكُنْ لِي؟! فَقَالَ: إِنَّ أَبَاهُ كَانَ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ أَبِيكَ، وَهُوَ كَانَ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْكَ.
وَفَرَضَ لِأَبْنَاءِ الْمُهَاجِرِينَ مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا أَلْفَيْنِ أَلْفَيْنِ، فَمَرَّ بِهِ عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، فَقَالَ: زِيدُوهُ أَلْفًا، أَوْ قَالَ: زِدْهُ أَلْفًا يَا غُلَامُ. فَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: لِأَيِّ شَيْءٍ تُزِيدُهُ عَلَيْنَا؟ مَا كَانَ لِأَبِيهِ مِنَ الْفَضْلِ مَا كَانَ لِآبَائِنَا؟.
قَالَ: فَرَضْتُ لَهُ بِأَبِي سَلَمَةَ أَلْفَيْنِ، وَزِدْتُهُ بِأُمِّ سَلَمَةَ أَلْفًا، فَإِنْ كَانَتْ لَكَ أُمٌّ مِثْلُ أُمِّ سَلَمَةَ، زِدْتُكَ أَلْفًا. وَفَرَضَ لِعُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ وَهُوَ ابْنُ أَخِي طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ - يَعْنِي: عُثْمَانَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ - ثَمَانِمِائَةٍ، وَفَرَضَ لِلنَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ أَلْفَيْ دِرْهَمٍ، فَقَالَ لَهُ طَلْحَةُ: جَاءَكَ ابْنُ عُثْمَانَ مِثْلُهُ، فَفَرَضْتَ لَهُ ثَمَانِمِائَةٍ، وَجَاءَكَ غُلَامٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَفَرَضْتَ لَهُ فِي أَلْفَيْنِ؟ فَقَالَ: إِنِّي لَقِيتُ أَبَا هَذَا يَوْمَ أُحُدٍ، فَسَأَلَنِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: مَا أَرَاهُ إِلَّا قَدْ قُتِلَ. فَسَلَّ سَيْفَهُ وَسَدَّدَ زَنْدَهُ، وَقَالَ: إِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ قُتِلَ، فَإِنَّ اللَّهَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ، فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ، وَقَالَ: هَذَا يَرْعَى الْغَنَمَ، تُرِيدُونَ جَعْلَهُمَا سَوَاءً؟!.
فَعَمِلَ عُمَرُ عُمْرَهُ بِهَذَا حَتَّى إِذَا كَانَتِ السَّنَةُ الَّتِي حَجَّ فِيهَا، قَالَ نَاسٌ مِنَ النَّاسِ: لَوْ قَدْ مَاتَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ أَقَمْنَا فُلَانًا - يَعْنُونَ: طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ - قَالُوا: وَكَانَتْ بَيْعَةُ أَبِي بَكْرٍ فَلْتَةً، فَأَرَادَ أَنْ يَتَكَلَّمَ فِي أَيَّامِ التَّشْرِيقِ بِمِنًى، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّ هَذَا الْمَجْلِسَ يَغْلِبُ عَلَيْهِ غَوْغَاءُ النَّاسِ، وَهُمْ لَا يَحْمِلُونَ، فَأَمْهِلْ أَوْ أَخِّرْ حَتَّى نَأْتِيَ أَرْضَ الْهِجْرَةِ حَيْثُ أَصْحَابُكَ، وَدَارُ الْإِيمَانِ وَالْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ، فَتُكَلِّمَ بِكَلَامِكَ - أَوْ فَتَتَكَلَّمَ - فَيَحْتَمِلُ كَلَامُكَ.
قَالَ: فَأَسْرَعَ السَّيْرَ حَتَّى قَدِمَ الْمَدِينَةَ، فَخَرَجَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَقَالَ: قَدْ بَلَغَنِي مَقَالَةُ قَائِلِكُمْ: لَوْ قَدْ مَاتَ عُمَرُ، أَوْ قَدْ مَاتَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ، أَقَمْنَا فُلَانًا، فَبَايَعْنَاهُ، وَكَانَتْ إِمْرَةُ أَبِي بَكْرٍ فَلْتَةً.
أَجَلْ وَاللَّهِ، لَقَدْ كَانَتْ فَلْتَةً، وَمِنْ أَيْنَ لَنَا مِثْلُ أَبِي بَكْرٍ؟ نَمُدُّ أَعْنَاقَنَا إِلَيْهِ، كَمَا نَمُدُّ أَعْنَاقَنَا إِلَى أَبِي بَكْرٍ، وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَأَى رَأْيًا، وَرَأَى أَبُو بَكْرٍ أَنْ يَقْسِمَ بِالسَّوِيَّةِ، وَرَأَيْتُ أَنَا أَنْ أُفَضِّلَ ; فَإِنْ أَعِشْ إِلَى هَذِهِ السَّنَةِ فَسَأَرْجِعُ إِلَى رَأْيِ أَبِي بَكْرٍ، فَرَأْيُهُ خَيْرٌ مِنْ رَأْيِي.
إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ رُؤْيَا، وَمَا أَرَى ذَلِكَ إِلَّا قَدِ اقْتَرَبَ أَجَلِي، رَأَيْتُ كَأَنَّ دِيكًا أَحْمَرَ نَقَرَنِي ثَلَاثَ نَقَرَاتٍ، فَاسْتَعْبَرْتُ أَسْمَاءَ، فَقَالَتْ: يَقْتُلُكَ عَبْدٌ أَعْجَمِيٌّ، فَإِنْ أَهْلَكْ فَأَمْرُكُمْ إِلَى هَؤُلَاءِ السِّتَّةِ الَّذِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَنْهُمْ رَاضٍ: عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ، وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، وَالزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ، وَطَلْحَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَسَعْدُ بْنُ مَالِكٍ، فَإِنْ عِشْتُ فَسَأَعْهَدُ عَهْدًا لَا تَهْلِكُوا.
أَلَا وَإِنَّ الرَّجْمَ حَقٌّ، قَدْ رَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَجَمْنَا بَعْدَهُ، وَلَوْلَا أَنْ يَقُولُوا كَتَبَ عُمَرُ مَا لَيْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ لِكَتَبْتُهُ، ثُمَّ قَرَأَ فِي كِتَابِ اللَّهِ: الشَّيْخُ وَالشَّيْخَةُ إِذَا زَنَيَا فَارْجُمُوهُمَا الْبَتَّةَ نَكَالًا مِنَ اللَّهِ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ.
نَظَرْتُ إِلَى الْعَمَّةِ وَابْنَةِ الْأَخِ، فَمَا جَعَلْتُهُمَا وَارِثَيْنِ وَلَا يَرِثَانِ، فَإِنْ أَعِشْ فَسَأَفْتَحُ لَكُمْ مِنْهُ طَرِيقًا تَعْرِفُونَهُ، وَإِنْ أَهْلَكْ فَاللَّهُ خَلِيفَتِي، وَتَخْتَارُونَ رَأْيَكُمْ. إِنِّي قَدْ دَوَّنْتُ الدِّيوَانَ، وَمَصَرْتُ الْأَمْصَارَ، وَإِنَّمَا أَتَخَوَّفُ عَلَيْكُمْ أَحَدَ رَجُلَيْنِ: رَجُلٌ يُؤَوِّلُ الْقُرْآنَ عَلَى غَيْرِ تَأْوِيلِهِ، فَقَاتَلَ عَلَيْهِ، وَرَجُلٌ يَرَى أَنَّهُ أَحَقُّ بِالْمُلْكِ مِنْ صَاحِبِهِ، فَيُقَاتِلُ عَلَيْهِ.
تَكَلَّمَ بِهَذَا الْكَلَامِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَمَاتَ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ. قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ ضَعِيفٌ يُعْتَبَرُ بِحَدِيثِهِ.
عمر بن عبداللہ مولی غفرہ بیان کرتے ہیں: بحرین سے کچھ مال سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جس کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی وعدہ کیا تھا وہ آئے اور آ کر وصولی کر لے راوی کہتے ہیں: تو سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ آئے اور بولے: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ وعدہ کیا تھا آپ نے فرمایا تھا: جب بحرین سے میرے پاس مال آئے گا، تو میں تمہیں اتنا، اتنا اور اتنا دوں گا یعنی تین مرتبہ دونوں ہاتھ پھیلا کر انہوں نے یہ بات کہی تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم دونوں ہاتھ ملا کر مال حاصل کرو انہوں نے دونوں ہاتھ ملائے، تو انہیں پانچ سو (درہم ملے) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم دوبارہ لو! پھر انہوں نے اس کی مانند مزید انہیں دیے پھر باقی کا مال انہوں نے لوگوں کے درمیان تقسیم کر دیا، تو ہر فرد کو دس درہم ملے۔ جب اگلا سال آیا تو اس سے زیادہ مال آ گیا وہ بھی انہوں نے ان لوگوں کے درمیان تقسیم کر دیا ہر فرد کو بیس درہم ملے پھر مال میں سے کچھ بچ گیا تو انہوں نے لوگوں سے فرمایا: اے لوگو اس مال میں سے کچھ مال بچ گیا ہے تمہارے کچھ خادمین ہیں، جو تمہارے لئے کام کاج کرتے ہیں تمہاری دیکھ بھال کرتے ہیں اگر تم چاہو، تو ہم انہیں عطیہ کے طور پر یہ دیدیں، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو پانچ پانچ درہم عطیہ کے طور پر دیے لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول کے خلیفہ اگر آپ مہاجرین کو فضیلت دے دیتے تو یہ مناسب ہوتا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان لوگوں کا اجر اللہ تعالیٰ کے پاس ہے یہ تو دنیاوی مال و اسباب ہے اس بارے میں برابری کرنا ترجیحی سلوک سے زیادہ بہتر ہے۔ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا نتقال ہوا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے اور اللہ تعالٰ نے انہیں زیادہ فتوحات عطا کیں اور اس سے زیادہ مال آنے لگا، تو انہوں نے فرمایا: اس مال کے بارے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی ایک رائے تھی اور میری مختلف رائے ہے جس شخص نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ کی تھی میں اسے اس شخص کی مانند قرار نہیں دوں گا، جس نے اللہ کے رسول کے ساتھ مل کر جنگ کی تھی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مہاجرین اور انصار کو فضیلت دی انہوں نے غزوہ بدر میں شرکت کرنے والے افراد کا حصہ پانچ ہزار مقرر کیا جس شخص کا اسلام اہل بدر کے اسلام سے پہلے تھا (اور وہ غزوہ بدر میں شریک نہیں ہوا تھا) ان کے لئے چار ہزار حصہ مقرر کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سے ہر ایک کے لئے بارہ ہزار حصہ مقرر کیا صرف سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا کا معاملہ مختلف تھا ان میں سے ہر ایک کے لئے چھ ہزار حصہ مقرر کیا انہوں نے اسے لینے سے انکار کر دیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دیگر ازواج کے لئے ہجرت کے حوالے سے حصہ مقرر کیا گیا ہے ان خواتین نے کہا: ان کے لئے ہجرت کے حوالے سے حصہ مقرر کیا نہیں گیا ہے ان کا حصہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ان کی نسبت کی وجہ سے مقرر کیا گیا ہے اور ہماری بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ یہی نسبت ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو قبول کیا اور ان کا حصہ برابر کر دیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے لئے بارہ ہزار کا حصہ مقرر کیا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رشتہ داری کی وجہ سے تھا۔ انہوں نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے لئے چار ہزار سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے لئے پانچ پانچ ہزار حصہ مقرر کیا اور ان دونوں کو ان کے والد کے ساتھ شامل کیا، کیونکہ یہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رشتہ رکھتے تھے۔ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے لئے تین ہزار حصہ مقرر کیا تو انہوں نے عرض کی: ابا جان آپ نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے لئے زیادہ حصہ مقرر کیا ہے اور میرے لئے تین ہزار مقرر کیا ہے، تو ان کے والد کو کوئی ایسی فضیلت تو حاصل نہیں ہے، جو آپ کو حاصل نہ ہو اور انہیں کوئی ایسی فضیلت حاصل نہیں ہے، جو مجھے حاصل نہ ہو، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کا باپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک تمہارے باپ سے زیادہ محبوب تھا، اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک تم سے زیادہ محبوب تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے غزوہ بدر میں شرکت کرنے والے مہاجرین کے بیٹوں کے لئے دو دو ہزار کا حصہ مقرر کیا سیدنا عمر بن ابوسلمہ رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اسے مزید ایک ہزار دو راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: اے لڑکے اسے ایک ہزار اور دو تو محمد بن عبداللہ نے کہا: آپ اسے کس وجہ سے ہم سے زیادہ دے رہے ہیں حالانکہ اس کے باپ کو کوئی ایسی فضیلت حاصل نہیں تھی جو ہمارے باپوں کو حاصل نہ ہو، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کی وجہ سے اس کا حصہ دو ہزار کیا ہے اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی وجہ سے ایک ہزار مزید دیا ہے اگر تمہاری ماں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی مانند ہے، تو میں تمہیں بھی مزید ایک ہزار دے دیتا ہوں انہوں نے عثمان بن عبداللہ کا حصہ آٹھ سو مقرر کیا جو سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے بھتیجے تھے۔ انہوں نے نضر بن انس کو دو ہزار درہم حصہ مقرر کیا تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ کے پاس عثمان کا بیٹا آیا تھا وہ بھی اس کی مانند ہے آپ نے اس کا حصہ آٹھ سو مقرر کیا ہے اور آپ کے پاس انصار کا ایک نوجوان آیا تو آپ نے اس کے لئے دو ہزار کا حصہ مقرر کیا ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کا باپ غزوہ اُحد کے دن مجھ سے ملا اس نے مجھ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں دریافت کیا: تو میں نے کہا: آپ شہید ہو گئے ہیں، تو اس نے اپنی تلوار سونتی اپنی کلائی سیدھی کی اور بولے: اگر اللہ کے نبی شہید ہو بھی گئے ہیں، تو اللہ تعالیٰ زندہ ہے اسے موت نہیں آئے گی پھر اس نے جنگ میں حصہ لیا یہاں تک کہ شہید ہو گیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب کہ یہ شخص بکریاں چراتا تھا، تو کیا تم لوگ یہ چاہتے ہو کہ ان دونوں کو برابر کر دیا جائے؟ اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے زندگی بھر اس اصول پر عمل کیا یہاں تک کہ وہ سال آ گیا جس میں انہوں نے حج کیا تھا، تو لوگوں میں سے کچھ افراد نے یہ کہا: کہ اگر امیر المؤمنین کا انتقال ہو گیا تو ہم فلاں شخص کو خلیفہ بنائیں گے لوگوں کی مراد سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ تھے لوگوں نے یہ بات کہی کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت تو اچانک ہوئی تھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ارادہ کیا کہ ایام تشریق کے دوران منی میں اس بارے میں گفتگو کریں، تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اے امیر المؤمنین یہ ایک ایسی مجلس ہو گی جس میں لوگوں کا شور زیادہ ہو گا، اور وہ بات صحیح طرح سمجھ نہیں پائیں گے آپ اس کام کو مؤخر کریں، یہاں تک کہ ہم لوگ ہجرت کی سرزمین پر آ جائیں جہاں آپ کے ساتھی موجود ہوں گے، جو ایمان کا گھر ہے وہاں مہاجرین اور انصار ہوں گے وہاں آپ گفتگو کیجئے گا لوگ آپ کے کلام کو حاصل کریں گے۔ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تیزی سے سفر کرتے ہوئے مدینہ منورہ آ گئے جمعہ کے دن وہ تشریف لائے (خطبہ دیتے ہوئے) انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور یہ بات ارشاد فرمائی: تم میں سے کسی ایک شخص کی بات مجھ تک پہنچی ہے کہ اگر عمر مر گیا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اگر امیر المؤمنین مر گئے تو ہم فلاں شخص کو قائم کر دیں گے اور ان کی بیعت کر لیں گے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت تو اچانک ہوئی تھی (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اللہ کی قسم! جی ہاں وہ اچانک ہوئی تھی لیکن سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی مثال ہمارے لئے کہاں ہو سکتی ہے؟ کیا ہم اس کی طرف گردن اونچی کر کے اس طرح دیکھیں گے، جس طرح ہم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف گردن اونچی کر کے دیکھتے تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی ایک رائے تھی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ یہ سمجھتے تھے برابری کی بنیاد پر تقسیم ہو اور میری یہ رائے ہے کہ میں فضیلت دوں گا اگر میں اس سال تک زندہ رہا تو میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی رائے کی طرف رجوع کر لوں گا، کیونکہ ان کی رائے میری رائے سے بہتر تھی میں نے ایک خواب دیکھا ہے میرا یہ خیال ہے کہ اب میری موت کا وقت قریب آ چکا ہے میں نے دیکھا کہ ایک سرخ مرغ نے مجھے تین مرتبہ چونچ ماری ہے میں نے اسماء سے اس کی تعبیر دریافت کی تو اس نے کہا: کوئی عجمی غلام آپ کو قتل کر دے گا، تو اگر میں مر گیا تو تم لوگوں کا معاملہ ان چھ افراد کے ذمہ ہو گا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے وصال کے وقت ان چھ افراد سے راضی تھے (وہ حضرات یہ ہیں) سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ، سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ، سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ، سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ اگر میں زندہ رہ گیا تو میں عنقریب ایسا عہد مقرر کروں گا کہ تم ہلاکت کا شکار نہیں ہو گے خبردار سنگسار کرنے کی سزا حق ہے اللہ کے رسول نے سنگسار کروایا تھا آپ کے بعد ہم نے بھی سنگسار کروایا ہے اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ لوگ یہ کہیں گے عمر نے وہ چیز لکھ دی ہے، جو اللہ کی کتاب میں موجود نہیں تھی تو میں نے اس کو تحریر کروا دینا تھا پھر انہوں نے یہ پڑھا کہ اللہ کی کتاب میں یہ الفاظ تھے: ”بوڑھا شخص اور بوڑھی عورت جب زنا کریں، تو تم انہیں سنگسار کر دو یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے سزا ہے اور اللہ تعالیٰ غالب ہے اور حکمت والا ہے“۔ میں نے پھوپھی اور بھتیجی کے معاملے کا جائزہ لیا، تو میں نے انہیں وارث قرار نہیں دیا یہ دونوں وارث نہیں بنتے ہیں اگر میں زندہ رہ گیا تو میں تم لوگوں کے لئے اس میں کوئی ایسا راستہ کھول دوں گا جو تمہیں معروف لگے گا، اور اگر میں مر گیا تو اللہ تعالیٰ میری جگہ نگہبان ہے تم لوگ اپنی رائے اختیار کر لینا میں نے دیوان کی تدوین کروا دی ہے شہر بسا دیے ہیں تم لوگوں کے بارے میں مجھے دو افراد کے حوالے سے اندیشہ ہے ایک وہ شخص جو قرآن کی غلط تفسیر کرے گا، اور اس کی بنیاد پر جنگ کرے گا، اور ایک وہ شخص جو یہ سمجھتا ہو گا کہ اپنے ساتھی کے مقابلے میں وہ حکومت کا زیادہ حق دار ہے اور پھر وہ اس بنیاد پر جنگ کرے گا۔ یہ گفتگو انہوں نے جمعہ کے دن کی تھی اور بدھ کے دن ان کا انتقال ہو گیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر نجیح ہے، جو ضعیف ہے، لیکن اس کی حدیث کا اعتبار کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9772]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1736)، أخرجه موطأ مالك برقم: 1024»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں