الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
126. بَابُ تَدْوِينِ الْعَطَاءِ .
سرکاری ادائیگیوں کی تدوین
حدیث نمبر: 9773
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَانَا نَصِيبًا مِنْ خَيْبَرَ، وَأَعْطَانَاهُ أَبُو بَكْرٍ، فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ وَكَثُرَ عَلَيْهِ النَّاسُ، أَرْسَلَ إِلَيْنَا ثُمَّ قَالَ: إِنَّ النَّاسَ قَدْ كَثُرُوا عَلَيَّ، فَإِنْ شِئْتُمْ أَنْ أُعْطِيَكُمْ مَكَانَ نَصِيبِكُمْ مِنْ خَيْبَرَ مَالًا؟ فَنَظَرَ بَعْضُنَا إِلَى بَعْضٍ، فَقُلْنَا: نَعَمْ.
فَطُعِنَ عُمَرُ، وَلَمْ يُعْطِنَا شَيْئًا، فَأَخَذَهَا عُثْمَانُ فَأَبَى أَنْ يُعْطِيَنَا، وَقَالَ: قَدْ كَانَ عُمَرُ أَخَذَهَا مِنْكُمْ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خیبر میں سے حصہ دیا تھا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی وہ ہمیں دیا تھا۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ آیا لوگ ان کے پاس زیادہ آنے لگے تو انہوں نے ہمیں پیغام بھیجا اور فرمایا: لوگ میرے پاس زیادہ آنے لگے ہیں اگر تم چاہو، تو میں خیبر میں سے تمہارے حصے کی جگہ تمہیں مال دے دیتا ہوں ہم ایک دوسرے کی طرف نظر کی اور کہا: ٹھیک ہے پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زخمی کر دیا گیا تو انہوں نے ہمیں کچھ نہیں دیا تھا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے وہ زمین لے لی اور ہمیں کچھ دینے سے انکار کر دیا انہوں نے یہ کہا: کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے تم سے یہ لے لی تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9773]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9773]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1738 و 1737)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9774
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ دُرْجًا أَتَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ أَصْحَابُهُ، فَلَمْ يَعْرِفُوا قِيمَتَهُ، فَقَالَ: أَتَأْذَنُونَ أَنْ أَبْعَثَ بِهِ إِلَى عَائِشَةَ، لِحُبِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِيَّاهَا؟ قَالُوا: نَعَمْ.
فَأَتَى بِهِ عَائِشَةَ، فَفَتَحَتْهُ، فَقِيلَ: هَذَا أَرْسَلَ بِهِ إِلَيْكِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ. فَقَالَتْ: مَاذَا فُتِحَ عَلَى ابْنِ الْخَطَّابِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ اللَّهُمَّ لَا تُبْقِنِي لِعَطِيَّتِهِ قَابِلُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک ”درج“ (عورتوں کا سامان رکھنے کا چھوٹا بکسہ) سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا ان کے ساتھیوں نے وہ دیکھا انہیں اس کی قیمت کا اندازہ نہیں تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا تم لوگ اس بات کی اجازت دو گے کہ میں اسے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بھجوا دوں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب شخصیت ہیں؟ لوگوں نے کہا: ٹھیک ہے! وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس لایا گیا اور کہا: گیا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے یہ آپ کو بھجوایا ہے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد، خطاب کے صاحبزادے کو کیا کچھ فتح کے طور پر ملا ہے، اے اللہ! تو آئندہ مجھے ان کے عطیات کے لئے باقی نہ رہنے دینا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9774]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9774]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9775
وَعَنْ مَخْلَدٍ الْغِفَارِيِّ أَنَّ ثَلَاثَةَ أَعْبُدٍ شَهِدُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَدْرًا، فَكَانَ عُمَرُ يُعْطِيهِمْ أَلْفًا لِكُلِّ رَجُلٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ.
سیدنا مخلد غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تین غلاموں نے غزوہ بدر میں حصہ لیا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان میں سے ہر ایک کو ایک ہزار (درہم) عطیہ کے طور پر دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9775]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (366/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9776
وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَرَضَ لِلنِّسَاءِ الْمُهَاجِرَاتِ فِي أَلْفِ أَلْفٍ، مِنْهُنَّ: أُمُّ عَبْدِ اللَّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ مُصْعَبَ بْنَ سَعْدٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ فِيمَا أَظُنُّ.
مصعب بن سعد بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مہاجر خواتین کے لئے ایک ایک ہزار حصہ مقرر کیا تھا جن میں سے ایک اُم عبداللہ بھی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ مصعب بن سعد نے میرے خیال کے مطابق سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9776]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (174/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 9777
وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ: فَكَانَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ لَا يَفْرِضُ لِأَحَدٍ لَا يَبْلُغُ الْحُلُمَ إِلَّا مِائَةَ دِرْهَمٍ، وَكَانَ لَا يَفْرِضُ لِمَوْلُودٍ حَتَّى يُفْطَمَ، فَبَيْنَا هُوَ يَطُوفُ ذَاتَ لَيْلَةٍ بِالْمُصَلَّى فَسَمِعَ بُكَاءَ صَبِيٍّ، فَقَالَ لِأُمِّهِ: أَرْضِعِيهِ. فَقَالَتْ: إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ لَا يَفْرِضُ لِمَوْلُودٍ حَتَّى يُفْطَمَ، وَإِنِّي فَطَمْتُهُ.
فَقَالَ عُمَرُ: كِدْتُ أَنْ أَقْتُلَهُ، أَرْضِعِيهِ فَإِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ سَوْفَ يَفْرِضُ لَهُ، ثُمَّ فَرَضَ لَهُ بَعْدَ ذَلِكَ، وَلِلْمَوْلُودِ حِينَ يُولَدُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن عبدالعزیز بالغ نہ ہونے والے ہر فرد کے لئے ایک سو درہم کا حصہ مقرر کرتے تھے اور وہ کسی نومولود بچے کے لئے حصہ مقرر نہیں کرتے تھے جب تک اس کا دودھ نہیں چھڑا لیا جاتا تھا ایک رات وہ گھوم رہے تھے۔ انہوں نے ایک بچے کے رونے کی آواز سنی تو انہوں نے اس کی والدہ سے کہا: تم اسے دودھ پلاؤ اس نے کہا: امیر المؤمنین نومولود بچے کے لئے اس وقت تک حصہ مقرر نہیں کرتے جب تک اس کا دودھ نہ چھڑا لیا جائے تو میں نے اس کا دودھ چھڑا لیا ہے سیدنا عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا: اس طرح تو میں اسے قتل کرنے کا مرتکب ہو جاؤں گا تم اسے دودھ پلاؤ! عنقریب امیر المؤمنین اس کا حصہ مقرر کر دیں گے اس کے بعد انہوں نے ایسے بچوں کے لئے بھی حصہ مقرر کر دیا کہ جب بچہ پیدا ہو گا، تو اسے حصہ ملے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9777]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9777]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
127. بَابُ الرَّضْخِ لِلنِّسَاءِ .
خواتین کو عطیات دینا
حدیث نمبر: 9778
عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَارِثِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ خَيْبَرَ لِسَهْلَةَ بِنْتِ عَاصِمٍ، وَلِابْنَةٍ لَهَا وُلِدَتْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ثابت بن حارث انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خیبر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ سہلہ بنت عاصم رضی اللہ عنہا کو اور ان کی صاحبزادی جو پیدا ہوئی تھی انہیں (تقسیم میں حصہ) دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9778]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9778]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1369)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1369»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9779
وَعَنْ زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيَّةِ ; أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَاهَا بِخَيْبَرَ خَمْسِينَ وَسْقًا تَمْرًا، وَعِشْرِينَ وَسْقًا شَعِيرًا بِالْمَدِينَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ زینب ثقفیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خیبر میں پچاس وسق کھجوریں اور مدینہ منورہ میں بیس وسق جو دیے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9779]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9779]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (287/24)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5131»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
128. بَابُ النَّفْلِ .
انعام کا بیان
حدیث نمبر: 9780
عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يُنَفِّلُ فِي مَغَازِيهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحِمْصِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جنگوں میں انعام دیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبداللہ حمصی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9780]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبداللہ حمصی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9780]
تخریج الحدیث: «اخر جد احد فى المسند (402/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19104»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9781
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: نَفَّلَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَفْلًا سِوَى نَصِيبٍ مِنَ الْخُمْسِ، فَأَصَابَنِي شَارِفٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ الْأَسْوَارِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سائب بن یزید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خمس کے حصے کے علاوہ انعام کے طور پر اضافی چیز بھی دیا کرتے تھے۔ آپ نے مجھے ایک اونٹنی دی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس اسواری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9781]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس اسواری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9781]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (242/22)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2149»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9782
وَعَنْ مَعْنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: وَلَا تَحِلُّ غَنِيمَةٌ حَتَّى تُقْسَمَ، وَلَا نَفْلٌ حَتَّى يُقْسَمَ لِلنَّاسِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا معن بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مال غنیمت اس وقت تک حلال نہیں ہو گا جب تک اسے تقسیم نہ کیا جائے اور انعام اس وقت تک نہیں دیا جائے گا جب تک (مال غنیمت) لوگوں کے درمیان تقسیم نہ ہو چکا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9782]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9782]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو يعلى فى المسند (1551) اخرجه احمد فى المسند (470/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح