الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
122. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغُلُولِ .
(مال غنیمت میں) خیانت کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 9743
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَغُلُّ مُؤْمِنٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رُوحُ بْنُ صَلَاحٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَالْحَاكِمُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رُوحُ بْنُ صَلَاحٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَالْحَاكِمُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن (مال غنیمت میں) خیانت نہیں کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی روح بن صلاح ہے جسے ابن حبان اور امام حاکم رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے ابن عدی نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9743]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (277) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (17578 و 11576)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11578، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 277»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9744
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا سُلُولَ وَلَا غُلُولَ، وَمَنْ يَغْلُلْ يَأْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پوشیدہ چوری، اور (مال غنیمت میں) خیانت نہیں ہو گی، جو شخص خیانت کرے گا، تو اس نے جو خیانت کی ہو گی، اس چیز کو وہ قیامت کے دن لے کر آئے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ مزنی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9744]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9745
وَعَنْ خَارِجَةَ بْنِ عُمَرَ - وَكَانَ حَلِيفًا لِأَبِي سُفْيَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ لَا يَحِلُّ لِي وَلَا لِأَحَدٍ مِنْ مَغَانِمِ الْمُسْلِمِينَ مَا يَزِنُ هَذِهِ الْوَبَرَةَ - وَأَخَذَ وَبَرَةً مِنْ غَارِبِ نَاقَتِهِ - بَعْدَ الَّذِي فَرَضَ اللَّهُ لِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا خارجہ بن عمر رضی اللہ عنہ جو زمانہ جاہلیت میں سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے حلیف تھے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! مسلمانوں کے مال غنیمت میں سے میرے لئے اور کسی کے لئے بھی اتنی چیز بھی حلال نہیں ہے، جو اس بال کے وزن جتنی ہو“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اونٹنی کی پشت سے ایک بال لے کر یہ بات ارشاد فرمائی تھی: ”جو اُس کے بعد (یعنی اُس کے علاوہ) ہو، جو اللہ تعالیٰ نے میرا حصہ مقرر کیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9745]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9745]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (36/15)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9746
وَعَنِ الْمُسْتَوْرِدِ الْفِهْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رُدُّوا الْخِيَاطَ وَالْمِخْيَاطَ. مَنْ غَلَّ مِخْيَطًا أَوْ خِيَاطًا كُلِّفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْ يَجِيءَ بِهِ وَلَيْسَ بِجَاءٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَكِيمٍ الدَّاهِرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ قَوَّاهُ بَعْضُ النَّاسِ فَلَمْ يُلْتَفَتْ إِلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَكِيمٍ الدَّاهِرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ قَوَّاهُ بَعْضُ النَّاسِ فَلَمْ يُلْتَفَتْ إِلَيْهِ.
سیدنا مستورد فہری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سوئی اور دھاگہ بھی ادا کر دو جو شخص سوئی یا دھاگہ کی خیانت کرے گا، تو قیامت کے دن اس کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ اسے لے کر آئے اور وہ نہیں لا پائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر عبداللہ بن حکیم داہری ہے اور وہ ضعیف ہے بعض لوگوں نے اسے قوی قرار دیا ہے، لیکن اس کی طرف توجہ نہیں کی جائے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9746]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (303/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9747
وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى الْقَبَائِلَ يَدْعُو لَهُمْ، وَتَرَكَ قَبِيلَةً لَمْ يَأْتِهِمْ فَأَنْكَرُوا ذَلِكَ فَفَتَّشُوا مَتَاعَ صَاحِبٍ لَهُمْ فَوَجَدُوا قِلَادَةً فِي بَرْدَعَةِ رَجُلٍ مِنْهُمْ غَلَّهَا، فَرَدُّوهَا فَأَتَاهُمْ فَصَلَّى عَلَيْهِمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قبائل کے پاس تشریف لے جا کر ان کے لئے دعا کیا کرتے تھے۔ آپ نے ایک قبیلہ کو ترک کر دیا آپ ان کے پاس تشریف نہیں لائے وہ اس بات سے پریشان ہو گئے انہوں نے اپنے ایک ساتھی کے سامان کی تلاشی لی تو انہیں، ان میں سے ایک شخص کے سامان میں ایک ہار مل گیا، جسے اُس شخص نے خیانت کے طور پر لیا تھا ان لوگوں نے وہ اسے واپس کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس تشریف لائے اور آپ نے ان لوگوں کے لئے دعائے رحمت کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن مغیرہ بن ابوبردہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9747]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن مغیرہ بن ابوبردہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9747]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (195/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9748
وَعَنْ رَبِيعَةَ الْجُرَشِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَتَمَ غَلُولًا فَهُوَ مِثْلُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَابْنُ لَهِيعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَابْنُ لَهِيعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ربیعہ جرشی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص خیانت کی ہوئی چیز چھپائے گا وہ اس کی مانند ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک ایسا شخص ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اور ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9748]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4598)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
123. بَابُ قَسْمِ الْغَنِيمَةِ .
مال غنیمت کی تقسیم
حدیث نمبر: 9749
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: رَأَيْتُ الْغَنِيمَةَ تُجَزَّأُ خَمْسَةَ أَجْزَاءٍ، ثُمَّ يُسْهَمُ عَلَيْهَا فَمَا كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَهُوَ لَهُ يَتَخَيَّرُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے غنیمت کو دیکھا کہ اسے پانچ اجزا میں تقسیم کیا جاتا اور اس کے حصے کیے جاتے، جو حصہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مخصوص ہو وہ آپ کو ملتا، اور آپ اسے اختیار کر سکتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9749]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5397)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5374»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9750
وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: كَيْفَ كَانَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْخُمُسِ؟ قَالَ: كَانَ يَحْمِلُ الرَّجُلَ مِنْهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ الرَّجُلَ ثُمَّ الرَّجُلَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
ابوزبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خمس کو کیسے استعمال کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: آپ اس میں سے اللہ کی راہ میں کسی شخص کو سواری لے کر دیتے تھے پھر کسی اور کو لے کر دیتے تھے پھر کسی اور کو لے کر دیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9750]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9750]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (365/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14515»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9751
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً فَغَنِمُوا خَمَّسَ الْغَنِيمَةَ، فَضَرَبَ ذَلِكَ فِي خَمْسَةٍ ثُمَّ قَرَأَ: (وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ) [ إِلَى قَوْلِهِ: (للَّهِ) مِفْتَاحُ كَلَامِ: (للَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ) ] فَجَعَلَ سَهْمَ اللَّهِ وَسَهْمَ الرَّسُولِ وَاحِدًا (وَلِذِي الْقُرْبَى) فَجَعَلَ هَذَيْنِ السَّهْمَيْنِ قُوَّةً فِي الْخَيْلِ وَالسِّلَاحِ، وَجَعَلَ سَهْمَ الْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ لَا يُعْطِيهِ غَيْرَهُمْ، وَجَعَلَ الْأَسْهُمَ الْأَرْبَعَةَ الْبَاقِيَةَ: لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ وَلِرَاكِبِهِ سَهْمٌ وَلِلرَّاجِلِ سَهْمٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی جنگی مہم روانہ کرتے تھے اور وہ لوگ مال غنیمت حاصل کرتے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مال غنیمت کو پانچ حصوں میں تقسیم کرتے تھے آپ اس کے پانچ حصے کرتے تھے پھر یہ آیت تلاوت کرتے تھے: ”تم لوگ یہ بات جان لو کہ تم جو بھی چیز غنیمت کے طور پر حاصل کرتے ہو اس کا پانچواں حصہ اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہو گا“۔ (اس میں لفظ) ”اللہ تعالیٰ کے لئے“ کلام کا آغاز ہے، جیسے: ”اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جو کچھ بھی آسمانوں میں اور زمین میں ہے“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کا حصہ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حصہ ایک ہی بناتے تھے اور قریبی رشتہ داروں کے لئے (حصہ ہو گا) تو آپ یہ دو حصے گھوڑے اور ہتھیار کے ذریعے قوت حاصل کرنے میں استعمال کرتے تھے آپ یتیموں مسکینوں اور مسافروں کا حصہ ان کے علاوہ کسی اور کو نہیں دیتے تھے جبکہ باقی کے چار حصے آپ گھوڑے کے دو حصے اور اس کے سوار کا ایک حصہ اور پیادہ شخص کا ایک حصہ کے اصول کے تحت تقسیم کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نہشل بن سعید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9751]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نہشل بن سعید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9751]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12660)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12660»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9752
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ أَنَّ أَهْلَ الْبَصْرَةِ غَزَوْا نُهَاوَنْدَ فَأَمَدَّهُمْ أَهْلُ الْكُوفَةِ وَعَلَيْهِمْ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ فَظَهَرُوا فَأَرَادَ أَهْلُ الْبَصْرَةِ أَنْ لَا يَقْسِمُوا لِأَهْلِ الْكُوفَةِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ أَوْ مِنْ بَنِي عُطَارِدٍ: أَيُّهَا الْعَبْدُ الْأَجْدَعُ تُرِيدُ أَنْ تَشْرَكَنَا فِي غَنَائِمِنَا، وَكَانَتْ أُذُنُهُ جُدِعَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: خَيْرَ أُذُنِي سَبَبْتَ، فَكَتَبَ إِلَى عُمَرَ، فَكَتَبَ: إِنَّ الْغَنِيمَةَ لِمَنْ شَهِدَ الْوَقْعَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: اہل بصرہ نے نہاوند کے مقام پر جنگ میں حصہ لیا، تو اہل کوفہ نے ان کی امداد کی ان کے امیر سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ تھے۔ وہ لوگ غالب آ گئے اہل بصرہ نے یہ ارادہ کیا کہ وہ اہل کوفہ کو تقسیم میں کوئی حصہ نہیں دیں گے تو بنو تمیم یا بنو عطارد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا: اے ناک کٹے غلام کیا تم یہ چاہتے ہو کہ تم ہمارے مال غنیمت میں ہمارے شراکت دار بن جاؤ۔ راوی کہتے ہیں: ان کے کان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہتے ہوئے کاٹے گئے تھے، تو انہوں نے فرمایا: تم نے میرے اچھے کانوں کو برا کہا: ہے پھر انہوں نے اس بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جوابی خط لکھا کہ غنیمت میں اس شخص کو حصہ ملے گا، جس نے جنگ میں حصہ لیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9752]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9752]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8203)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8203»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح