🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابُ فَضْلِ أَهْلِ بَدْرٍ
اہل بدر کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10053
عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمَ بَدْرٍ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْ أَنَّ مَوْلُودًا وُلِدَ فِي فِقْهِ أَرْبَعِينَ سَنَةً مِنْ أَهْلِ الدِّينِ يَعْمَلُ بِطَاعَةِ اللَّهِ، وَيَجْتَنِبُ مَعَاصِيَ اللَّهِ كُلَّهَا إِلَى أَنْ يُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ، أَوْ يُرَدَّ إِلَى أَنْ [ لَا ] يَعْلَمَ بَعْدَ عَلَمٍ شَيْئًا، لَمْ يَبْلُغْ أَحَدُكُمْ هَذِهِ اللَّيْلَةَ". وَقَالَ:" إِنَّ الْمَلَائِكَةَ الَّذِينَ شَهِدُوا بَدْرًا لَفُضَلَاءُ عَلَى مَنْ تَخَلَّفَ مِنْهُمْ".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي فَضْلِ أَهْلِ بَدْرٍ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ مِقْلَاصٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اگر کوئی بچہ ایسی حالت میں پیدا ہو کہ جس طرح دیندار افراد میں سے کسی فرد کی چالیس سال کی عمر میں سمجھ بوجھ ہوتی ہے، اور پھر وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے کام کرتا رہے اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے ہر کام سے اجتناب کرتا رہے، یہاں تک کہ وہ سٹھیا جانے والی عمر تک پہنچ جائے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) یہاں تک کہ وہ اس عمر تک پہنچ جائے کہ جب علم ہونے کے بعد کسی چیز کا علم نہیں رہتا، تو بھی وہ فرد (اتنی عبادت کے باوجود) تم میں سے کسی ایک کے اس رات کے اجر و ثواب تک) نہیں پہنچ پائے گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ فرشتے جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے ہیں، وہ ان فرشتوں پر فضیلت رکھتے ہیں، جو اس میں شریک نہیں ہوئے ہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے اہل بدر کی فضیلت کے بارے میں، ایک اور حدیث بھی منقول ہے، جسے امام ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور وہ اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن مقلاص ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10053]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4435)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4435»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10054
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ عَمِيَ فَبَعَثَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اخْطُطْ لِي فِي دَارِي مَسْجِدًا لِأُصَلِّيَ فِيهِ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدِ اجْتَمَعَ إِلَيْهِ قَوْمُهُ فَتَغَيَّبَ رَجُلٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا فَعَلَ فُلَانٌ؟"، فَذَكَرَهُ بَعْضُ الْقَوْمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَيْسَ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا؟"، قَالُوا: نَعَمْ، وَلَكِنَّهُ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلَعَلَّ اللَّهَ اطَّلَعَ إِلَى أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ، فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نابینا ہو گئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغام بھیجا کہ آپ میرے گھر میں میرے لئے مسجد کی نشان دہی کر دیں، تاکہ میں وہاں نماز ادا کیا کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، ان صاحب کی قوم کے افراد آپ کے گرد اکٹھے ہو گئے، ایک صاحب وہاں موجود نہیں تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: فلاں شخص کا کیا حال ہے؟ تو حاضرین میں سے کسی نے اس کا (منفی انداز میں) ذکر کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا وہ غزوہ بدر میں شریک نہیں ہوا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! لیکن اس میں یہ، یہ (خامی پائی جاتی ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کی طرف متوجہ ہو کر یہ فرمایا ہو: ”تم جو چاہو عمل کرو! میں نے تمہاری مغفرت کر دی ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد اور امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10054]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (662)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 662»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10055
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ لَا يَدْخُلَ النَّارَ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا، إِنْ شَاءَ اللَّهُ"، رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ أَهْلِ بَدْرٍ وَغَيْرِهِمْ مِنْ هَذَا النَّحْوِ فِي مَنَاقِبِ حَاطِبٍ وَغَيْرِهِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ امید ہے کہ اگر اللہ نے چاہا، تو ایسا کوئی شخص جہنم میں داخل نہیں ہو گا، جو غزوہ بدر میں شریک ہوا ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اہل بدر اور دیگر حضرات کی فضیلت کے بارے میں اس نوعیت کی دیگر احادیث سیدنا حاطب رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات کے مناقب سے متعلق باب میں، آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10055]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2761)»

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10056
وَعَنْ رِفَاعَةَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: إِنَّ جِبْرِيلَ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَمَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ فَاضَلَنَا.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ رِفَاعَةَ نَفْسِهِ، وَهُنَا مِنْ حَدِيثِهِ عَنْ أَبِيهِ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ رِفَاعَةَ، وَيَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ أَحَدًا مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا رفاعہ بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: فرشتوں میں سے، جو فرشتہ غزوہ بدر میں شریک ہوا ہے، وہ ہم پر فضیلت رکھتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں خود سیدنا رفاعہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے اور یہاں یہ ان کے والد کے حوالے سے منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے یحیی بن سعید کی سیدنا رفاعہ رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، حالانکہ یحیی نے غزوہ بدر میں شرکت کرنے والوں میں سے کسی کا زمانہ نہیں پایا، باقی اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10056]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4455)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 3771»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
29. بَابُ غَزْوَةِ أُحُدٍ
غزوہ احد کا بیان نبی اکرم ﷺ نے غزوہ احد سے متعلق خواب میں کیا دیکھا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10057
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" رَأَيْتُ كَأَنِّي فِي دِرْعٍ حَصِينَةٍ، وَرَأَيْتُ بَقَرًا تُنْحَرُ، فَأَوَّلْتُ أَنَّ الدِّرْعَ الْحَصِينَةَ الْمَدِينَةُ، وَأَنَّ الْبَقَرَ نَفَرٌ، وَاللَّهُ خَيْرٌ"، قَالَ: فَقَالَ أَصْحَابُهُ:" لَوْ أَنَّا أَقَمْنَا بِالْمَدِينَةِ، فَإِنْ دَخَلُوا عَلَيْنَا فِيهَا قَاتَلْنَاهُمْ"، فَقَالُوا: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا دُخِلَ عَلَيْنَا فِيهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَكَيْفَ يُدْخَلُ عَلَيْنَا فِيهَا فِي الْإِسْلَامِ؟! فَقَالَ:" شَأْنُكُمْ إِذًا"، فَلَبِسَ لَأْمَتَهُ قَالَ: فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: رَدَدْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْيَهُ، فَجَاءُوا فَقَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، شَأْنُكَ إِذًا، فَقَالَ:" إِنَّهُ لَيْسَ لِنَبِيٍّ إِذَا لَبِسَ لَأْمَتَهُ أَنْ يَضَعَهَا حَتَّى يُقَاتِلَ"، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: میں نے خواب دیکھا کہ میں نے ایک مضبوط زرہ پہنی ہوئی ہے اور میں نے ایک گائے کو دیکھا کہ اسے قربان کیا گیا ہے، تو میں نے اس کی تعبیر یہ کی ہے کہ مضبوط زرہ سے مراد مدینہ منورہ ہے اور گائے سے مراد کچھ افراد ہیں، باقی اللہ بہتری کرنے والا ہے۔ راوی کہتے ہیں: آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا: اگر ہم مدینہ میں مقیم رہیں اور وہ لوگ مدینہ میں ہم پر داخل ہو گئے، تو ہم ان سے لڑائی کر لیں گے، لوگوں نے عرض کی: اللہ کی قسم! یا رسول اللہ! وہ زمانہ جاہلیت میں کبھی ہم پر ہمارے شہر میں داخل نہیں ہو سکے، تو وہ اسلام میں کیسے ہمارے پاس آ سکتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم جیسا چاہو کرو! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہتھیار پہن لئے انصار نے (ایک دوسرے سے) کہا: ہم نے اللہ کے رسول کی رائے کو قبول نہیں کیا؟ پھر وہ آئے اور انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ جیسے مناسب سمجھیں کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نبی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ جب وہ ہتھیار پہنچ چکا ہو، تو پھر وہ لڑائی سے پہلے انہیں اُتار دے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10057]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (351/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14373، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2159، وأخرجه فتح الباري برقم: 3815»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10058
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ أُحُدٍ أَبُو سُفْيَانَ وَأَصْحَابُهُ قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" إِنِّي رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ سَيْفِيَ ذَا الْفَقَارِ انْكَسَرَ، وَهِيَ مُصِيبَةٌ، وَرَأَيْتُ بَقَرًا تُذْبَحُ، وَهِيَ مُصِيبَةٌ، وَرَأَيْتُ عَلَيَّ دِرْعِي وَهِيَ مَدِينَتُكُمْ، لَا يَصِلُونَ إِلَيْهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ. قُلْتُ: وَلَهُ طَرِيقٌ فِي التَّعْبِيرِ رَوَاهَا الْبَزَّارُ أَبَيْنُ مِنْ هَذِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ اُحد کے دن پڑاؤ کیا، تو دوسری طرف ابوسفیان اور اس کے ساتھی تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: میں نے خواب میں دیکھا کہ میری تلوار ذوالفقار ٹوٹ گئی ہے اور یہ کسی مصیبت کی نشان دہی ہے اور میں نے ایک گائے کو دیکھا کہ اُسے ذبح کیا گیا ہے، تو یہ بھی کسی مصیبت کی نشانی ہے اور میں نے یہ دیکھا کہ میرے جسم پر زرہ ہے، تو اس سے مراد یہ مدینہ ہے، اگر اللہ نے چاہا، تو وہ لوگ یہاں تک نہیں پہنچ پائیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ ابراہیم بن عثمان ہے اور وہ متروک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کا ایک طریق تعبیر سے متعلق باب میں آئے گا، جسے امام بزار نے روایت کیا ہے، اور وہ اس سے زیادہ واضح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10058]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12104)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12104، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5433»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10059
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" رَأَيْتُ كَأَنِّي مُرْدِفٌ كَبْشًا، وَكَأَنَّ ضَبَّةَ سَيْفِيَ انْكَسَرَتْ، فَأَوَّلْتُ أَنِّي أَقْتُلُ كَبْشَ الْقَوْمِ، وَأَوَّلْتُ ضَبَّةَ سَيْفِي قَتْلَ رَجُلٍ مِنْ عِتْرَتِي". فَقُتِلَ حَمْزَةُ، وَقَتَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَلْحَةَ، وَكَانَ صَاحِبَ اللِّوَاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَالْبَزَّارُ وَأَحْمَدُ وَلَمْ يُكْمِلْهُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَقَدْ جَاءَ مِنْ غَيْرِ طَرِيقِهِ كَمَا تَرَاهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے میں نے ایک دنبے کو اپنے پیچھے بیٹھایا ہوا ہے اور جیسے میری تلوار کی دھار ٹوٹ گئی ہے، تو میں نے اس کی یہ تعبیر کی ہے کہ میں دشمن کے ایک اہم فرد کو قتل کروں گا، اور اپنی تلوار کی دھار کی میں نے یہ تعبیر کی ہے کہ میرے خاندان کا ایک فرد قتل ہو جاے گا، تو سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے طلحہ نامی شخص کو قتل کیا تھا، جو اُن کا علم بردار تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں اسے امام بزار اور امام أحمد نے بھی نقل کیا ہے، لیکن انہوں نے اسے مکمل نقل نہیں کیا، اس روایت کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے وہ خراب حافظے کا مالک ہے، یہ ایک اور سند کے ساتھ بھی منقول ہے، جیسا کہ آپ ملاحظہ فرما سکتے ہیں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10059]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2131) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2950) اخرجه أحمد فى المسند (267/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13413، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4948، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2951»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
30. بَابٌ فِيمَنِ اسْتُصْغِرَ يَوْمَ أُحُدٍ
غزوہ احد کے موقع پر کن لوگوں کو کمسن قرار دیا گیا تھا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10060
عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّهُ خَرَجَ يَوْمَ أُحُدٍ، فَأَرَادَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَدَّهُ وَاسْتَصْغَرَهُ، فَقَالَ لَهُ عَمِّي: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ رَامٍ فَأَخْرِجْهُ، فَأَصَابَهُ سَهْمٌ فِي صَدْرِهِ أَوْ نَحْرِهِ فَأَتَى عَمُّهُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ ابْنَ أَخِي أُصِيبَ بِسَهْمٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ تَدَعْهُ فِيهِ فَيَمُوتُ مَاتَ شَهِيدًا".
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حُسَيْنٍ: وَحَدَّثَتْنِي امْرَأَتُهُ أَنَّهَا كَانَتْ تَرَاهُ يَغْتَسِلُ فَيَتَحَرَّكُ فِي صَدْرِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَلَهُ طَرِيقٌ أَتَمُّ مِنْ هَذِهِ فِي مَنَاقِبِهِ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ غزوہ اُحد کے موقع پر نکلے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں واپس کرنے کا ارادہ کیا اور انہیں کمسن قرار دیا، راوی کہتے ہیں: تو میرے چچا نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! یہ تیر انداز ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جانے کی اجازت دیدی، تو ان کے سینے میں یا گردن پر ایک تیر لگا، اُن کے چچا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کی: میرے بھتیجے کو تیر لگا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم اُسے ایسی حالت میں چھوڑ دو اور یہ مر جائے، تو یہ شہید ہونے کے طور پر مرے گا۔ عبداللہ بن حسین نامی راوی بیان کرتے ہیں: ان کی اہلیہ نے مجھے یہ بات بیان کی ہے کہ وہ خاتون اس تیر کو دیکھا کرتی تھیں کہ جب وہ صاحب غسل کر رہے ہوتے تھے، تو ان کے سینے میں وہ تیر حرکت کرتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کا ایک اور طریق بھی ہے، جو اس سے زیادہ مکمل ہے اور وہ اس صحابی کے مناقب سے متعلق باب میں آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10060]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4241)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10061
وَعَنْ أُسَيْدِ بْنِ ظُهَيْرٍ قَالَ: اسْتَصْغَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يَوْمَ أُحُدٍ، فَقَالَ لَهُ عَمُّهُ أُسَيْدُ بْنُ ظُهَيْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجُلٌ رَامٍ، فَأَجَازَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَصَابَهُ سَهْمٌ فِي لَبَّتِهِ، فَجَاءَ بِهِ عَمُّهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ ابْنَ أَخِي أَصَابَهُ سَهْمٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ أَحْبَبْتَ أَنْ تُخْرِجَهُ أَخْرَجْنَاهُ، وَإِنْ أَحْبَبْتَ أَنْ تَدَعَهُ فَإِنَّهُ إِنْ مَاتَ وَهُوَ فِيهِ مَاتَ شَهِيدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا اُسید بن ظہیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کو کمسن قرار دیا، تو ان کے چچا سیدنا اسید بن ظہیر رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! یہ شخص تیر انداز ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی، ایک تیر ان کے گلے پر لگا ان کے چچا انہیں لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کی: میرے بھتیجے کو تیر لگ گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم یہ پسند کرو کہ اس کو نکلوا دو، تو ہم اسے نکال دیتے ہیں اور اگر تم پسند کرو تو اسے ایسے ہی رہنے دو، کیونکہ ایسی صورت میں یہ جب بھی مرے گا، اور اُس وقت یہ تیر اس کے اندر ہو گا، تو یہ شہید ہونے کے طور پر مرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10061]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (569)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10062
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ جَارِيَةَ قَالَ: اسْتَصْغَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَاسًا يَوْمَ أُحُدٍ مِنْهُمْ زَيْدُ بْنُ جَارِيةَ - يَعْنِي نَفْسَهُ - وَالْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ، وَسَعْدُ بْنُ خَيْثَمَةَ، وَأَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ، وَعَبْدُ اللَّهِ ابْنُ عُمَرَ، وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ يَعْقُوبَ الْعُثْمَانِيُّ، ولَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا زید بن جاریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوۂ احد کے موقع پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ افراد کو کمسن قرار دیا، ان میں ایک سیدنا زید بن جاریہ رضی اللہ عنہ یعنی راوی خود تھے، سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا سعد بن خیثمہ رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تھے، اور سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن یعقوب عثمانی ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10062]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5150)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2396، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5150»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں