🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابٌ مِنْهُ فِي وَقْعَةِ أُحُدٍ
واقعہ احد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10083
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّهُ قَالَ: أُصِيبَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ أُحُدٍ، فَاسْتَقْبَلَهُ مَالِكُ بْنُ سِنَانٍ فَمَصَّ جُرْحَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ ازْدَرَدَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى مَنْ خَالَطَ دَمِي دَمَهُ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى مَالِكِ بْنِ سِنَانٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: غزوہ اُحد کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ زخمی ہو گیا، سیدنا مالک بن سنان رضی اللہ عنہ آپ کے پاس آئے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زخم کو چوس لیا اور پھر اسے نگل لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ وہ کسی ایسے شخص کو دیکھے کہ میرا خون اس کے خون کے ساتھ مل چکا ہو، تو وہ مالک بن سنان کو دیکھ لے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10083]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5430)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6454، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5430، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9094»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صرف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10084
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ: رَأَيْتُ هِنْدَ ابْنَةَ عُتْبَةَ كَاشِفَةً عَنْ سَاقِهَا يَوْمَ أُحُدٍ، فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى جَذَمٍ فِي سَاقِهَا، وَهِيَ تُحَرِّضُ النَّاسَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوۂ احد کے دن، میں نے ہند بنت عتبہ کو دیکھا کہ اس نے اپنی پنڈلیوں سے کپڑا ہٹایا ہوا تھا، اور اس کی پنڈلی میں موجود جذام کے نشان کا منظر گویا آج بھی میری نگاہ میں ہے، وہ لوگوں کو ترغیب دیتی پھر رہی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10084]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (249)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10085
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: لَمَّا قَتَلَ عَلِيٌّ أَصْحَابَ الْأَلْوِيَةِ، قَالَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ هَذِهِ لَهِيَ الْمُوَاسَاةُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهُ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ" قَالَ جِبْرِيلُ: وَأَنَا مِنْكُمَا يَا رَسُولَ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے علم برداروں کو قتل کر دیا، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! یہ بھائی چارہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، سیدنا جبرائیل نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ دونوں سے ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حبان بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، محمد بن عبیداللہ بن ابورافع، جمہور کے نزدیک ضعیف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10085]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (941)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10086
وَعَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا خَرَجَ إِلَى الْخَنْدَقِ جَعَلَ نِسَاءَهُ فِي أُطُمٍ يُقَالُ لَهُ: فَارِعٌ، وَجَعَلَ مَعَهُنَّ حَسَّانَ بْنَ ثَابِتٍ، وَكَانَ حَسَّانُ يَطَّلِعُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا شَدَّ عَلَى الْمُشْرِكِينَ اشْتَدَّ مَعَهُ فِي الْحِصْنِ، وَإِذَا رَجَعَ رَجَعَ وَرَاءَهُ، قَالَتْ: فَجَاءَ أُنَاسٌ مِنَ الْيَهُودِ فَبَقِيَ أَحَدُهُمْ فِي الْحِصْنِ حَتَّى أَطَلَّ عَلَيْنَا فَقُلْتُ لِحَسَّانَ: قُمْ إِلَيْهِ فَاقْتُلْهُ، فَقَالَ: مَا ذَاكَ فِيَّ، وَلَوْ كَانَ فِيَّ لَكُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَضَرَبَتْ صَفِيَّةُ رَأْسَهُ حَتَّى قَطَعَتْهُ، فَلَمَّا قَطَعَتْهُ قَالَتْ: يَا حَسَّانُ، قُمْ إِلَى رَأْسِهِ فَارْمِ بِهِ إِلَيْهِمْ وَهُمْ مِنْ أَسْفَلِ الْحِصْنِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا ذَاكَ فِيَّ، قَالَتْ: فَأَخَذْتُ بِرَأْسِهِ فَرَمَيْتُ بِهِ عَلَيْهِمْ، فَقَالُوا: قَدْ وَاللَّهِ عَلِمْنَا أَنَّ مُحَمَّدًا لَمْ يَكُنْ يَتْرُكُ أَهْلَهُ خُلُوفًا لَيْسَ مَعَهُمْ أَحَدٌ، وَتَفَرَّقُوا فَذَهَبُوا، قَالَتْ: وَمَرَّ قِبَلَ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ وَبِهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ، كَأَنَّهُ كَانَ مُقْرِنًا قَبْلَ ذَلِكَ، وَهُوَ يَقُولُ:
مَهْلًا قَلِيلًا تُدْرِكُ الْهَيْجَا جَمَلْ لَا بَأْسَ بِالْمَوْتِ إِذَا حَانَ الْأَجَلْ
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ أُمِّ عُرْوَةَ بِنْتِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِيهَا، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ صفیہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خندق کی طرف نکلے، تو آپ نے خواتین کو ایک بلند عمارت میں ٹھہرا دیا، جس کا نام ”فارغ“ تھا، ان خواتین کے ساتھ سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کو مقرر کیا، سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جائزہ لیتے رہتے تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مشرکین کی طرف بڑھتے تو وہ بھی قلعے میں آگے ہو جاتے، اور جب آپ پیچھے آتے تو وہ بھی پیچھے ہو جاتے، سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: یہودیوں سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ آئے اور ان میں سے ایک شخص چڑھ کر قلعے کی طرف آ گیا، یہاں تک کہ وہ ہمارے پاس پہنچ گیا، میں نے حسان سے کہا: تم اُٹھ کر اس کے پاس جاؤ، اور اسے قتل کر دو، انہوں نے کہا: میں یہ نہیں کر سکتا اگر میں کچھ کر سکتا ہوتا، تو میں اللہ کے رسول کے ساتھ چلا جاتا، سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے اس (یہودی) کے سر پر ضرب لگا کر اس کا سر کاٹ دیا، جب انہوں نے اس کا سر کاٹ دیا، تو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے کہا: تم اس کا سر اٹھاؤ اور اسے ان لوگوں کی طرف پھینک دو، وہ لوگ جو قلعے کے نیچے موجود ہیں، تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں یہ بھی نہیں کر سکتا، سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے اُس شخص کا سر پکڑا اور اسے ان لوگوں کی طرف پھینک دیا، تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہمیں یہ بات پتہ چل گئی ہے کہ سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے اپنے اہل خانہ کو ایسے حال میں نہیں چھوڑا کہ ان کے ساتھ کوئی نہ ہو، تو وہ لوگ ادھر ادھر بکھر گئے، اور چلے گئے۔ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، ان پر زرد رنگ کا نشان موجود تھا، یوں لگتا تھا جیسے ان کی کچھ عرصہ پہلے شادی ہوئی ہے اور وہ یہ شعر پڑھ رہے تھے: ”تھوڑی سی دیر میں اونٹ، جنگ تک پہنچ جائے گا، جب وقت آ جائے تو موت میں کوئی حرج نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور مجحم اوسط میں نقل کی ہے، انہوں نے اسے اُم عروہ بنت جعفر بن زبیر کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کیا ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10086]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (683)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6951، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3766»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10087
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ خَاضَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ خَيْضَةً، وَقَالُوا: قُتِلَ مُحَمَّدٌ حَتَّى كَثُرَتِ الصَّوَارِخُ فِي نَاحِيَةِ الْمَدِينَةِ، فَخَرَجَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ مُحْرِمَةً، فَاسْتُقْبِلَتْ بِأَبِيهَا وَابْنِهَا وَزَوْجِهَا وَأَخِيهَا لَا أَدْرِي أَيَّهُمُ اسْتُقْبِلَتْ بِهِ أَوَّلًا، فَلَمَّا مَرَّتْ عَلَى أَحَدِهِمْ، قَالَتْ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: أَبُوكِ أَخُوكِ زَوْجُكِ ابْنُكِ، تَقُولُ: مَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ يَقُولُونَ: أَمَامَكَ حَتَّى دُفِعَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَتْ بِنَاحِيَةِ ثَوْبِهِ، ثُمَّ قَالَتْ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَا أُبَالِي إِذْ سَلِمْتَ مِنْ عَطَبٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے موقع پر اہل مدینہ پریشانی کا شکار ہو گئے انہوں نے کہا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر دیا گیا ہے، یہاں تک کہ مدینہ منورہ کے ایک کنارے میں چیخنے والوں کی آوازیں زیادہ ہو گئیں، انصار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نکلی، اس نے اپنے والد کو دیکھا، اپنے بیٹے کو دیکھا، اپنے شوہر کو دیکھا، اپنے بھائی کو دیکھا، یہ مجھے یاد نہیں ہے کہ ان میں سے کون اُس کے سامنے پہلے آیا تھا؟ لیکن وہ خاتون جب بھی ان میں سے کسی ایک کے پاس سے گزری، تو اس نے یہی دریافت کیا: یہ کون ہے، تو لوگوں نے بتایا: یہ تمہارا والد ہے، یہ تمہارا بھائی ہے، یہ تمہارا شوہر ہے، یہ تمہارا بیٹا ہے، لیکن وہ عورت یہی دریافت کرتی رہی کہ اللہ کے رسول کا کیا حال ہے؟ تو لوگوں نے بتایا: وہ آ رہے ہیں، یہاں تک کہ جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچی، تو اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے کا کنارہ پکڑا اور پھر عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ قربان ہوں، جب آپ سلامت ہیں تو پھر مجھے کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اپنے استاد محمد بن شعیب کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10087]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10088
وَعَنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: اجْتَمَعْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَدِينَةِ يَوْمَ أُحُدٍ، فَلَمْ يَبْقَ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي بِالْمَدِينَةِ - حَتَّى كَثُرَتِ الْقَتْلَى فَصَرَخَ صَارِخٌ: قَدْ قُتِلَ مُحَمَّدٌ، فَبَكَيْنَ نِسْوَةٌ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: لَا تُعَجِّلْنَ بِالْبُكَاءِ حَتَّى أَنْظُرَ، فَخَرَجَتْ تَمْشِي لَيْسَ لَهَا هَمٌّ سِوَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسُؤَالٍ عَنْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ صَفْوَانَ وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے موقع پر، مدینہ منورہ میں، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کوئی بھی مدینہ میں باقی نہیں رہا تھا، مقتولین کی تعداد زیادہ ہو گئی، تو کسی نے چیخ کر کہا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم قتل ہو گئے ہیں، خواتین رونے لگیں، ایک عورت نے کہا: تم رونے میں جلدی نہ کرو! جب تک میں پہلے جائزہ نہیں لے لیتی، وہ خاتون چلتی ہوئی نکلیں، اُسے اللہ کے رسول اور آپ کے بارے میں دریافت کرنے کے علاوہ اور کوئی پریشانی نہیں تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صفوان ہے اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10088]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1788)، أخرجه مسند البزار برقم: 988»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10089
وَعَنْ عُقْبَةَ مَوْلَى جَبْرِ بْنِ عَتِيكٍ قَالَ: شَهِدْتُ أُحُدًا مَعَ مَوَالِي، فَضَرَبْتُ رَجُلًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَلَمَّا قَتَلْتُهُ، قُلْتُ: خُذْهَا مِنِّي وَأَنَا الرَّجُلُ الْفَارِسِيُّ، فَلَمَّا بَلَغَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا قُلْتَ خُذْهَا وَأَنَا الْغُلَامُ الْأَنْصَارِيُّ؟ فَإِنَّ مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جبر بن عتیک رضی اللہ عنہ کے غلام عقبہ بیان کرتے ہیں: میں، اپنے آقاؤں کے ہمراہ غزوہ احد میں شریک ہوا، میں نے مشرکین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص پر ضرب لگائی، جب میں نے اسے قتل کر دیا، تو میں نے کہا: لو میری طرف سے اسے سنبھالو! میں ایک فارسی شخص ہوں، جب اس بات کی اطلاع نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم نے یہ کیوں نہیں کہا؟ لو اسے سنبھالو! میں ایک انصاری نوجوان ہوں، کیونکہ قوم کا غلام اُن کا حصہ ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10089]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (910) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (285)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22009، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4575»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10090
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: فَلَمَّا كَانَ عَامُ أُحُدٍ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ، عُوقِبُوا بِمَا صَنَعُوا يَوْمَ بَدْرٍ مِنْ أَخْذِهِمُ الْفِدَاءَ، فَقُتِلَ مِنْهُمْ سَبْعُونَ، وَفَرَّ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكُسِرَتْ رُبَاعِيَّتُهُ، وَهُشِّمَتِ الْبَيْضَةُ عَلَى رَأْسِهِ، وَسَالَ الدَّمُ عَلِي، وَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (أَوَلَمَّا أَصَابَتْكُمْ مُصِيبَةٌ قَدْ أَصَبْتُمْ مِثْلَيْهَا قُلْتُمْ أَنَّى هَذَا قُلْ هُوَ مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ) بِأَخْذِكُمُ الْفِدَاءَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي آخِرِ حَدِيثِ عُمَرَ الَّذِي فِي الصَّحِيحِ فِي مَسْنَدِهِ الْكَبِيرِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب اگلے سال غزوہ اُحد کا موقع آیا، تو انہوں نے غزوہ بدر میں فدیہ وصول کرنے کے حوالے سے جو کچھ کیا تھا، اس کی انہیں سزا دی گئی، ان میں سے ستر افراد قتل ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب آپ کو چھوڑ کر ادھر اُدھر ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دانت مبارک زخمی ہو گئے، آپ کا خود سر میں کھب گیا آپ کا خون بہتا ہوا منہ پر آ گیا، اس بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”کیا جب تمہیں ایک مصیبت لاحق ہوئی، جبکہ تم (اس سے پہلے دشمن کو) دُگنا نقصان پہنچا چکے تھے، تو تم نے کہا: یہ کہاں سے آ گئی؟ (اے رسول!) تم فرما دو! یہ تمہاری اپنی طرف (یعنی تمہاری اپنی وجہ) سے ہے، بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے“ یعنی تم لوگوں نے جو فدیہ وصول کیا تھا، یہ اُس کی وجہ سے ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے منقول آخری حدیث کے طور پر نقل کی ہے، جو ان کی بڑی ”مسند“ میں ”صحیح“ میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10090]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 2754، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1790، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 171، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4574»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صرف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10091
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يَوْمَ أُحُدٍ مَا رَأَيْنَا مِثْلَ مَا أَتَى فُلَانٌ، أَتَاهُ رَجُلٌ لَقَدْ فَرَّ النَّاسُ، وَمَا فَرَّ، وَمَا تَرَكَ لِلْمُشْرِكِينَ شَاذَةً وَلَا فَاذَةً إِلَّا اتَّبَعَهَا يَضْرِبُهَا بِسَيْفِهِ قَالَ:" وَمَنْ هُوَ؟" فَنُسِبَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَسَبُهُ فَلَمْ يَعْرِفْهُ، ثُمَّ وُصِفَ لَهُ بِصِفَتِهِ فَلَمْ يَعْرِفْهُ حَتَّى طَلَعَ الرَّجُلُ بِعَيْنِهِ، فَقَالَ: ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، الَّذِي أَخْبَرْنَاكَ عَنْهُ، فَقَالَ:" هَذَا"، فَقَالُوا: نَعَمْ، فَقَالَ:" إِنَّهُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ"، فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، قَالُوا: أَيُّنَا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ إِذَا كَانَ فُلَانٌ مِنْ أَهْلِ النَّارِ؟! فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا قَوْمِ، انْظُرُونِي فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يَمُوتُ إِلَّا مِثْلَ الَّذِي أَصْبَحَ عَلَيْهِ، وَلَأَكُونَنَّ صَاحِبَهُ مِنْ بَيْنِكُمْ، ثُمَّ رَاحَ عَلَى حِدَةٍ فِي الْعَدْوِ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَشُدُّ مَعَهُ إِذَا شَدَّ وَيَرْجِعُ مَعَهُ إِذَا رَجَعَ، فَيَنْظُرُ مَا يَصِيرُ إِلَيْهِ أَمْرُهُ حَتَّى أَصَابَهُ جُرْحٌ أَذْلَقَهُ، فَاسْتَعْجَلَ الْمَوْتَ، فَوَضَعَ قَائِمَ سَيْفِهِ بِالْأَرْضِ، ثُمَّ وَضَعَ ذُبَابَهُ بَيْنَ ثَدْيَيْهِ، ثُمَّ تَحَامَلَ عَلَى سَيْفِهِ حَتَّى خَرَجَ مِنْ ظَهْرِهِ، وَخَرَجَ الرَّجُلُ يَعْدُو يَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، حَتَّى وَقَفَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" وَذَاكَ مَاذَا؟!"، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الرَّجُلُ الَّذِي ذُكِرَ لَكَ فَقُلْتَ:" إِنَّهُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ" فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، وَقَالُوا: أَيُّنَا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ إِذَا كَانَ فُلَانٌ مِنْ أَهْلِ النَّارِ؟ فَقُلْتُ: يَا قَوْمِ، انْظُرُونِي، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يَمُوتُ مِثْلَ الَّذِي أَصْبَحَ عَلَيْهِ، وَلَأَكُونَنَّ صَاحِبَهُ مِنْ بَيْنِكُمْ، فَجَعَلْتُ أَشُدُّ مَعَهُ أَوْ أَشُدُّ وَأَرْجِعُ مَعَهُ إِذَا رَجَعَ ; أَنْظُرُ إِلَى مَا يَصِيرُ أَمْرُهُ، حَتَّى أَصَابَهُ جُرْحٌ أَذْلَقَهُ، فَاسْتَعْجَلَ الْمَوْتَ، فَوَضَعَ قَائِمَ سَيْفِهِ بِالْأَرْضِ، وَوَضَعَ ذُبَابَهُ بَيْنَ ثَدْيَيْهِ، ثُمَّ تَحَامَلَ عَلَى سَيْفِهِ حَتَّى خَرَجَ مِنْ بَيْنِ ظَهْرِهِ، فَهُوَ ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، يَضْطَرِبُ بَيْنَ أَضْغَاثِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ عَمَلَ أَهْلِ الْجَنَّةِ - فِيمَا يَبْدُو لِلنَّاسِ - وَإِنَّهُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ عَمَلَ أَهْلِ النَّارِ - حَتَّى يَبْدُوَ لِلنَّاسِ - وَإِنَّهُ لَمِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے دن انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے فلاں شخص کی طرح لڑنے والا کوئی شخص نہیں دیکھا، وہ ایسا شخص ہے کہ لوگ بھاگ کھڑے ہوئے، لیکن وہ نہیں بھاگا، اس نے مشرکین میں سے کسی بھی الگ ہونے والے شخص کو نہیں چھوڑا، ہر شخص کے پیچھے گیا اور اس پر تلوار کے ذریعے حملہ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کون شخص ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کا نسب بیان کیا گیا تو آپ اسے پہچان نہیں پائے، پھر آپ کے سامنے اس کا حلیہ بیان کیا گیا، تو آپ اسے پہچان نہیں پائے، اسی دوران وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ گیا، تو سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ وہ شخص ہے، جس کے بارے میں ہم آپ کو بتا رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اہل جہنم میں سے ہے، یہ بات مسلمانوں کو گراں گزری انہوں نے کہا: ہم میں سے پھر اہل جنت کون ہو گا کہ اگر فلاں شخص جہنمی ہے؟ حاضرین میں سے ایک صاحب بولے: اے لوگو! تم مجھے موقع دو، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، یہ شخص اس حالت میں نہیں مرے گا، جس پر یہ ہے، اور تم لوگوں میں سے، اب اُس کے ساتھ میں رہوں گا، پھر وہ شخص دشمن کی طرف چل پڑا اور دوسرا شخص اس کے پیچھے پیچھے چلنے لگا، جب وہ شخص چلتا تھا، تو یہ بھی چلتا تھا، اور جب وہ شخص پلٹتا تھا، تو یہ بھی پلٹتا تھا، دوسرا شخص اس بات کا جائزہ لینا چاہتا تھا کہ اس کا انجام کیا ہوتا ہے؟ یہاں تک کہ پہلے شخص کو زخم لاحق ہوئے ان زخموں نے اسے کمزور کر دیا اس نے مرنے میں جلدی کی، اس نے اپنی تلوار کا دستہ زمین پر رکھا اور پھر اس کی نوک پر اپنا سینہ رکھ کر اس پر اپنا وزن ڈالا اور وہ تلوار اس کی پشت کے پار ہو گئی، تو دوسرا شخص دوڑتا ہوا آیا اور بولا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، یہاں تک کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کر ٹھہر گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا ہوا ہے؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ شخص جس کا ذکر آپ کے سامنے کیا گیا، تو آپ نے یہ فرمایا تھا کہ وہ جہنمی ہے، تو یہ بات مسلمانوں پر گراں گزری تھی، تو انہوں نے کہا: تھا کہ ہم میں سے کون جنتی ہو گا کہ اگر فلاں شخص جہنمی ہے، تو میں نے کہا: اے لوگو! تم مجھے موقع دو، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے یہ اس حالت میں نہیں مرے گا، جس پر پہلے تھا، میں تم میں سے اس کے ساتھ رہوں گا، تو میں اس کے ساتھ چلتا رہا، جب وہ چلتا تھا، اور میں اس کے ساتھ پلٹ جاتا تھا، جب وہ پلٹ جاتا تھا، میں اس بات کا جائزہ لینا چاہتا تھا، کہ اس کے معاملے کا انجام کیا ہوتا ہے؟ یہاں تک کہ اسے زخم لاحق ہوا، جس نے اسے کمزور کر دیا، اس نے مرنے میں جلدی کی، اس نے اپنی تلوار کا دستہ زمین پر رکھا اور پھر اس کا سرا اپنے سینے پر رکھا اور پھر اپنی تلوار پر وزن ڈالا، یہاں تک کہ وہ تلوار اس کی پشت کے پار ہو گئی، تو یا رسول اللہ! وہ شخص وہاں تڑپ رہا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک شخص، اہل جنت کے سے عمل کرتا ہے، جب وہ بظاہر لوگوں کے سامنے ہوتا ہے، حالانکہ وہ جہنمی ہوتا ہے، اور (کوئی) ایک شخص لوگوں کے سامنے بظاہر اہل جہنم کے سے عمل کر رہا ہوتا ہے، حالانکہ وہ جنتی ہوتا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10091]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10092
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الَعْاصِ قَالَ: كَتَبَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ إِلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ: سَلَامٌ عَلَيْكَ، أَمَّا بَعْدُ: فَقَدْ جَاءَنِي كِتَابُكَ بِذِكْرِ مَا جَمَعَتِ الرُّومُ مِنَ الْجُمُوعِ، وَإِنَّا لَمْ يَنْصُرْنَا اللَّهُ مَعَ نَبِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَثْرَةِ عُدَدٍ، وَلَا بِكَثْرَةِ جُنُودٍ، فَقَدْ كُنَّا نَغْزُو مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا مَعَنَا إِلَّا فُرَيْسَاتٌ، وَإِنْ نَحْنُ إِلَّا نَتَعَاقَبُ الْإِبِلَ، وَكُنَّا يَوْمَ أُحُدٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا مَعَنَا إِلَّا فَرَسٌ وَاحِدٌ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَرْكَبُهُ، وَلَقَدْ كَانَ يَظْهَرُنَا، وَيُعِينُنَا عَلَى مَنْ يُخَالِفُنَا.
وَاعْلَمْ - يَا عَمْرُو - إِنَّ أَطْوَعَ النَّاسِ لِلَّهِ: أَشَدُّهُمْ بُغْضًا لِلْمَعَاصِي، فَأَطِعِ اللَّهَ وَأْمُرْ أَصْحَابَكَ بِطَاعَتِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الشَّاذَكُونِيُّ، وَالْوَاقِدِيُّ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو خط لکھا: ”تم پر سلام ہو! اما بعد! تمہارا مکتوب میرے پاس آیا، جس میں تم نے یہ ذکر کیا ہے کہ رومیوں نے اپنے لشکر جمع کر لئے ہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے ہمراہ ہم لوگوں کی مدد، تعداد کی کثرت کے ذریعے، یا لشکروں کی کثرت کے ذریعے نہیں کی تھی، ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ میں حصہ لیتے تھے، تو ہمارے ساتھ چند ایک گھوڑے ہوتے تھے اور اونٹوں پر بھی ہم باری، باری سوار ہوا کرتے تھے، غزوہ اُحد کے دن ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، ہمارے ساتھ صرف ایک گھوڑا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر سوار تھے، لیکن اس کے باوجود اللہ تعالیٰ نے ہمارے مخالفین پر ہمیں غالب کیا اور ہماری مدد کی۔ اے عمرو! تم یہ بات جان لو! اللہ تعالیٰ کا سب سے زیادہ فرمانبردار وہ شخص ہے، جو گناہوں سے سب سے زیادہ بغض رکھتا ہو، تو تم اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو، اور اپنے ساتھیوں کو بھی اس کی اطاعت کا حکم دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شاذ کونی ہے اور ایک راوی واقدی ہے، اور یہ دونوں راوی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10092]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں