🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابٌ مِنْهُ فِي وَقْعَةِ أُحُدٍ
واقعہ احد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10093
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فِي قَوْلِهِ: (ثُمَّ أَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِ الْغَمِّ أَمَنَةً نُعَاسًا) قَالَ: أُلْقِيَ عَلَيْنَا النَّوْمُ يَوْمَ أُحُدٍ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”پھر اس نے، غم (یا پریشانی) کے بعد، اونگھ کی شکل میں، تم پر امان (یا اطمینان) نازل کیا“۔ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوۂ احد کے موقع پر، اس نے ہم پر نیند طاری کر دی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10093]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10094
وَعَنْ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ أَنَّهُ حَضَرَ أُحُدًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَأَنَّهُ أَصَابَتْهُ رَمْيَةٌ بِحَجَرٍ فِي رِجْلِهِ، فَلَمْ يَزَلْ مِنْهَا ضَالِعًا حَتَّى مَاتَ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سبرہ بن معبد رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے: وہ غزوہ اُحد میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے تھے، انہیں ٹانگ میں ایک پتھر آ کے لگا تھا، جس کی وجہ سے وہ مرتے دم تک لنگڑا کر چلتے رہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10094]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10095
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا نَنْقُلُ الْمَاءَ فِي جُلُودِ الْإِبِلِ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ شُجَّ فِي وَجْهِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الْحَوَارِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک زخمی ہوا تھا، اس دن ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اونٹ کے چمڑے میں پانی منتقل کر کے لاتے رہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوالحواری ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10095]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6052»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10096
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَمَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَمِئَةَ بِحَجَرٍ يَوْمَ أُحُدٍ فَشَجَّهُ فِي وَجْهِهِ، وَكَسَرَ رُبَاعِيَّتَهُ، وَقَالَ: خُذْهَا وَأَنَا ابْنُ قَمِئَةَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَمْسَحُ الدَّمَ عَنْ وَجْهِهِ:" مَا لَكَ أَقْمَأَكَ اللَّهُ؟" فَسَلَّطَ اللَّهُ عَلَيْهِ تَيْسَ جَبَلٍ فَلَمْ يَزَلْ يَنْطَحُهُ حَتَّى قَطَّعَهُ قِطْعَةً قِطْعَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْعَدَنِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے دن، عبداللہ بن قمئہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پتھر مارا، جس سے آپ کا چہرہ مبارک زخمی ہو گیا اور آپ کے سامنے کے دانت ٹوٹ گئے، اس نے کہا: اسے سنبھالو! میں ابن قمئہ ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چہرے سے خون صاف کرتے ہوئے اس سے فرمایا: تمہیں کیا ہوا؟ اللہ تعالیٰ تمہیں ذلیل و خوار کرے (راوی بیان کرتے ہیں:) تو اللہ تعالیٰ نے اُس پر پہاڑی بکرے کو مسلط کیا، جو مسلسل اُسے سینگ مارتا رہا، یہاں تک کہ اس (بکرے) نے اس کے ٹکڑے، ٹکڑے کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر عدنی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10096]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7596)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10097
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعَدِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! میری قوم کی مغفرت کر دے، کیونکہ وہ علم نہیں رکھتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10097]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5694)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 973»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10098
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اشْتَدَّ غَضَبُ اللَّهِ عَلَى قَوْمٍ هَشَّمُوا الْبَيْضَةَ عَلَى رَأْسِ نَبِيِّهِمْ، وَهُوَ يَدْعُوهُمْ إِلَى اللَّهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا غضب اُس قوم پر شدید ہو گا، جنہوں نے اپنے نبی کے سر میں خود کو پیوست کروا دیا، جبکہ وہ نبی اُن لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف بلاتا تھا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10098]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1793) اخرجه احمد فى المسند (5931)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
32. بَابُ مَقْتَلِ حَمْزَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10099
عَنِ الزُّبَيْرِ - يَعْنِي ابْنَ الْعَوَّامِ - أَنَّهُ لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ أَقْبَلَتِ امْرَأَةٌ تَسْعَى حَتَّى كَادَتْ أَنْ تُشْرِفَ عَلَى الْقَتْلَى، قَالَ: فَكَرِهَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تَرَاهُمْ، فَقَالَ:" الْمَرْأَةَ الْمَرْأَةَ"، قَالَ الزُّبَيْرُ: فَتَوَسَّمْتُ أَنَّهَا أُمِّي صَفِيَّةُ قَالَ: فَخَرَجْتُ أَسْعَى إِلَيْهَا، قَالَ: فَأَدْرَكْتُهَا قَبْلَ أَنْ تَنْتَهِيَ إِلَى الْقَتْلَى، قَالَ: فَلَدَمَتْ فِي صَدْرِي، وَكَانَتِ امْرَأَةً جَلْدَةً، قَالَتْ: إِلَيْكَ عَنِّي لَا أَرْضَ لَكَ، فَقُلْتُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَزَمَ عَلَيْكِ، قَالَ: فَوَقَفَتْ وَأَخْرَجَتْ ثَوْبَيْنِ مَعَهَا، فَقَالَتْ: هَذَانِ ثَوْبَانِ جِئْتُ بِهِمَا لِأَخِي حَمْزَةَ فَقَدْ بَلَغَنِي مَقْتَلُهُ فَكَفِّنُوهُ فِيهِمَا، قَالَ: فَجِئْنَا بِالثَّوْبَيْنِ لِنُكَفِّنَ فِيهِمَا حَمْزَةَ، فَإِذَا إِلَى جَنْبِهِ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ قَتِيلٌ، فُعِلَ بِهِ كَمَا فُعِلَ بِحَمْزَةَ قَالَ: فَوَجَدْنَا غَضَاضَةً وَحَيَاءً أَنْ يُكَفَّنَ حَمْزَةُ فِي ثَوْبَيْنِ وَالْأَنْصَارِيُّ لَا كَفَنَ لَهُ، فَقُلْنَا: لِحَمْزَةَ ثَوْبٌ، وَلِلْأَنْصَارِيِّ ثَوْبٌ، فَقَدَّرْنَاهُمَا فَكَانَ أَحَدُهُمَا أَكْبَرَ مِنَ الْآخَرِ، فَأَقْرَعْنَا بَيْنَهُمَا، فَكَفَّنَّا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِي الثَّوْبِ الَّذِي طَارَ لَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوۂ احد کے موقع پر، ایک خاتون دوڑتی ہوئی آئی، قریب تھا کہ وہ مقتولین کے پاس پہنچ جاتی، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ناگوار گزری کہ وہ خاتون مقتولین کو دیکھے، آپ نے فرمایا: اس عورت کو پکڑو! اس عورت کو پکڑو! سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے پہچان لیا کہ وہ میری والدہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا ہیں، میں دوڑتا ہوا، ان کے پاس گیا اور مقتولین تک پہنچنے سے پہلے میں اُن تک گیا، انہوں نے میرے سینے پر ہاتھ مارا، وہ مضبوط جسم کی مالک خاتون تھیں، انہوں نے فرمایا: تم مجھ سے دور ہو جاؤ! میں تم سے راضی نہیں ہوؤں گی، میں نے کہا: اللہ کے رسول نے آپ کو تاکید کی ہے (کہ آپ آگے نہ جائیں) راوی کہتے ہیں: تو وہ ٹھہر گئیں، پھر انہوں نے اپنے پاس موجود، دو کپڑے نکالے اور کہا: یہ دو کپڑے میں اپنے بھائی حمزہ کے لئے لے کر آئی ہوں، مجھے پتہ چلا ہے کہ وہ شہید ہو گئے ہیں، انہیں ان دونوں میں کفن دینا۔ راوی کہتے ہیں: ہم وہ دو کپڑے لے کر آئے، تاکہ ان میں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو کفن دیں، تو ان کے پہلو میں انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شہید موجود تھا، اُس کے ساتھ بھی اسی طرح کا سلوک کیا گیا تھا، جس طرح کا سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ کیا گیا تھا، تو ہمیں اس بات سے شرم اور حیاء آئی کہ ہم سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو دو کپڑوں میں کفن دیدیں اور انصاری کا کفن نہ ہو، تو ہم نے یہ طے کیا کہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے لئے ایک کپڑا ہو گا، اور انصاری کے لئے ایک کپڑا ہو گا، ہم نے ان دونوں کی پیمائش کی، تو ان دونوں میں سے ایک دوسرے سے بڑا تھا، تو ہم نے دونوں کے لئے اس کی قرعہ اندازی کر لی اور جس کے حصے میں جو کپڑ آیا تھا، اُس کو اسی کپڑے میں کفن دیا۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10099]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (686) اخرجه احمد فى المسند (1418)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10100
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا قُتِلَ حَمْزَةُ يَوْمَ أُحُدٍ أَقْبَلَتْ صَفِيَّةُ تَسْأَلُ مَا صَنَعَ، فَلَقِيَتْ عَلِيًّا وَالزُّبَيْرَ، فَقَالَتْ: يَا عَلِيُّ، وَيَا زُبَيْرُ، مَا فَعَلَ حَمْزَةُ؟ فَأَوْهَمَاهَا أَنَّهُمَا لَا يَدْرِيَانِ، قَالَ: فَضَحِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" إِنِّي أَخَافُ عَلَى عَقْلِهَا"، فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى صَدْرِهَا فَاسْتَرْجَعَتْ وَبَكَتْ، ثُمَّ قَامَ عَلَيْهِ، وَقَالَ:" لَوْلَا جَزَعُ النِّسَاءِ لَتَرَكْتُهُ حَتَّى يُحْشَرَ مِنْ بُطُونِ السِّبَاعِ، وَحَوَاصِلِ الطَّيْرِ"، ثُمَّ أَتَى بِالْقَتْلَى فَجَعَلَ يُصَلِّي عَلَيْهِمْ، فَيُوضَعُ سَبْعَةٌ وَحَمْزَةُ فَيُكَبِّرُ عَلَيْهِمْ سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ، ثُمَّ يُرْفَعُونَ وَيُتْرَكُ حَمْزَةُ مَكَانَهُ، ثُمَّ دَعَا بِتِسْعَةٍ فَكَبَّرَ سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ حَتَّى فَرَغَ مِنْهُمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَدْ رَوَى مُسْلِمٌ فِي مُقَدِّمَةِ كِتَابِهِ، وَابْنُ مَاجَهْ قِصَّةَ الصَّلَاةِ عَلَيْهِمْ فَقَطْ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ وَالطَّبَرَانِيِّ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے دن، جب سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے، تو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا آئیں، انہوں نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی صورت حال کے بارے میں دریافت کیا، اُن کی ملاقات سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے علی! اور اے زبیر! حمزہ کا کیا حال ہے؟ تو ان دونوں نے ان کے سامنے یہ ظاہر کیا کہ ان دونوں کو پتہ نہیں ہے راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیئے، آپ نے ارشاد فرمایا: مجھے اس عورت کی عقل کے حوالے سے اندیشہ ہے (کہ کہیں یہ غم کی شدت کی وجہ سے ذہنی توازن نہ کھو بیٹھے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک ان کے سینے پر رکھا، تو اس خاتون نے انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا اور رونے لگیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر کھڑے ہوئے اور فرمایا: اگر خواتین کی گریہ وزاری کا اندیشہ نہ ہوتا، تو میں انہیں یوں ہی رہنے دیتا، یہاں تک کہ درندوں کے پیٹوں سے، اور پرندوں کے پیٹوں سے، حشر کے دن انہیں اٹھا لیا جاتا، پھر مقتولین کو لایا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ ادا کرنا شروع کی، سات افراد کی میتیں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ رکھی جاتی تھیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان پر سات تکبیریں کہتے تھے، پھر دوسرے لوگوں کو اٹھا لیا جاتا تھا، اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی میت وہیں رہتی تھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نو افراد کو منگوایا اور ان پر سات تکبیریں کہیں، یہاں تک کہ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سب کی نماز جنازہ پڑھ کے فارغ ہوئے۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام مسلم نے اپنی کتاب کے مقدمہ میں، اور امام ابن ماجہ نے صرف ان حضرات کی نماز جنازہ والا حصہ نقل کیا ہے، اور امام بزار اور امام طبرانی کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10100]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1796) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2934)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10101
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا بَلَغَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَتْلُ حَمْزَةَ بَكَى فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهِ شَهِقَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کی اطلاع ملی، تو آپ رو پڑے، جب آپ نے اُن (کی میت) کو دیکھا، تو آپ نے گہری سانس لی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد عقیل ہے اور وہ ضعیف ہونے کے باوجود ”حسن الحدیث“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10101]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1794)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10102
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا جَرَّدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَمْزَةَ بَكَى، فَلَمَّا رَأَى مِثَالَهُ شَهِقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمُفَضَّلُ بْنُ صَدَقَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ سے کپڑا ہٹایا، تو آپ رو پڑے، جب آپ نے ان کا مثلہ دیکھا تو آپ نے گہری سانس لی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مفضل بن صدقہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10102]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1714) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2932)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2932»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں