الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ رَفْعِ الْقَلَمِ عَنْ ثَلَاثَةٍ
تین قسم کے لوگوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے
حدیث نمبر: 10512
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثٍ: عَنِ الصَّغِيرِ حَتَّى يَكْبُرَ، وَعَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ، وَعَنِ الْمَجْنُونِ حَتَّى يُفِيقَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین قسم کے لوگوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے بچے سے جب تک وہ بڑا نہیں ہو جاتا ہے سوئے ہوئے شخص سے جب تک وہ بیدار نہیں ہو جاتا اور پاگل سے جب تک وہ ٹھیک نہیں ہو جاتا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ بن عمر بن حفص ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10512]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ بن عمر بن حفص ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10512]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1540)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
12. بَابُ حَدِّ الْبُلُوغِ لِإِيجَابِ الْحَدِّ
حد کے واجب ہونے کے لئے بلوغت کی حد
حدیث نمبر: 10513
عَنْ أَسْلَمَ بْنِ بَجْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
أَنَّهُ جَعَلَهُ عَلَى أُسَارَى قُرَيْظَةَ، فَكَانَ يَنْظُرُ إِلَى فَرْجِ الْغُلَامِ، فَإِذَا رَآهُ قَدْ أَنْبَتَ الشَّعْرَ ضَرَبَ عُنُقَهُ، وَأَخَذَ مَنْ لَمْ يُنْبِتْ فَجَعَلَهُ فِي مَغَانِمِ الْمُسْلِمِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا اسلم بن بجرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے کہ آپ نے انہیں قریظہ کے قیدیوں پر مقرر کیا تھا وہ لڑکے کی شرمگاہ کا جائزہ لیتے تھے اگر وہ دیکھتے تھے کہ اگر اس کے زیرناف بال اگ چکے ہوں تو وہ اس کی گردن اڑا دیتے تھے اور جس کے زیر ناف بال نہیں اگے ہوتے تھے اسے پکڑ کر مسلمانوں کے مال غنیمت میں شامل کر دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10513]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10513]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1608) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1000)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1000»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
13. بَابٌ فِي الْحَامِلِ يَجِبُ عَلَيْهَا الْحَدُّ
حاملہ عورت پر، جب حد واجب ہو جائے
حدیث نمبر: 10514
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:
فَجَرَتْ خَادِمٌ لِآلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا عَلِيُّ حُدَّهَا". قَالَ: فَتَرَكَهَا حَتَّى وَضَعَتْ مَا فِي بَطْنِهَا، ثُمَّ ضَرَبَهَا خَمْسِينَ، ثُمَّ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ، فَقَالَ:" أَصَبْتَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کی خادمہ نے گناہ کا ارتکاب کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے علی! تم اس پر حد جاری کرو۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس عورت کو رہنے دیا“۔ یہاں تک کہ اس نے اپنے پیٹ میں موجود بچے کو جنم دے دیا پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے پچاس کوڑے لگائے پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی تو آپ نے فرمایا: تم نے ٹھیک کیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مندل بن علی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10514]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مندل بن علی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10514]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2489)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3517»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10515
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ امْرَأَةً اعْتَرَفَتْ مِنَ الزِّنَا أَرْبَعَ مَرَّاتٍ، وَهِيَ حُبْلَى، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ارْجِعِي حَتَّى تَضَعِي".
ثُمَّ جَاءَتْ وَقَدْ وَضَعَتْهُ، قَالَ:" أَرَضِعِيهِ حَتَّى تَفْطِمِيهِ".
ثُمَّ جَاءَتْ فَرُجِمَتْ، فَذَكَرُوهَا، فَقَالَ:" لَقَدْ تَابَتْ تَوْبَةً لَوْ تَابَهَا صَاحِبُ مَكْسٍ لَغُفِرَ لَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْأَعْمَشَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنَسٍ، وَقَدْ رَآهُ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نے چار مرتبہ زنا کرنے کا اعتراف کر لیا وہ عورت حاملہ تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم جاؤ اور پہلے بچے کو جنم دو پھر وہ عورت آئی وہ اس وقت بچے کو جنم دے چکی تھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پہلے تم اس بچے کو دودھ پلاؤ جب تک دودھ چھڑا نہیں دیتی پھر وہ عورت آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سنگسار کروایا لوگوں نے اس عورت کا ذکر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس عورت نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر بھتہ لینے والا شخص وہ توبہ کرتا تو اس کی بھی مغفرت ہو جاتی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ اعمش نامی راوی نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے اس نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی زیارت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10515]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1041)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7559»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
14. بَابُ الْحَدِّ يَجِبُ عَلَى الضَّعِيفِ
کمزور شخص پر حد واجب ہونا
حدیث نمبر: 10516
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ:
أَنَّ مُقْعَدًا ذَكَرَ مِنْهُ زَمَانَةً كَانَ عِنْدَ دَارِ أُمِّ سَعْدٍ، فَظَهَرَ بِامْرَأَةٍ حَمْلٌ، فَسُئِلَتْ، فَقَالَتْ: هُوَ مِنْهُ، فَسُئِلَ عَنْهُ، فَاعْتَرَفَ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُجْلَدَ بِأَثْكَالِ عِذْقِ النَّخْلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک صاحب جو انتہائی کمزور تھے وہ ام سعد کے گھر کے پاس رہتے تھے وہاں ایک عورت کا حمل ظاہر ہوا اس سے اس کے بارے میں دریافت کیا گیا تو اس نے بتایا: یہ اس کمزور شخص سے ہے اس شخص سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو اس نے گناہ کا اعتراف کر لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے کھجور کی شاخوں کے ذریعے اسے سزا دی گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10516]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10516]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5446)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5446»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10517
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ:
أُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ قَدْ زَنَى، فَسَأَلَهُ، فَاعْتَرَفَ، فَأَمَرَ بِهِ فَجُرِّدَ، فَإِذَا هُوَ حَمْشُ الْخَلْقِ، فَقَعَدَ فَقَالَ:" مَا يُبْقِي الضَّرْبُ مِنْ هَذَا شَيْئًا". فَدَعَا بِأُثْكُولٍ فِيهِ مِائَةُ شِمْرَاخٍ، فَضَرَبَهُ بِهِ ضَرْبَةً وَاحِدَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص کو لایا گیا جس نے زنا کا ارتکاب کیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: تو اس نے اعتراف کر لیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اس کے اوپری کپڑے اتارے گئے تو وہ انتہائی کمزور شخص تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اسے ضرب لگائی گئی، تو یہ زندہ نہیں رہے گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شاخ منگوائی جس میں ایک سو شاخیں تھیں اور ان کے ذریعے اسے ایک مرتبہ ضرب لگا دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10517]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10517]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (664)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 664»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10518
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ:
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِشَيْخٍ أَحْبَنَ مُصْفَرٌّ، قَدْ ظَهَرَتْ عُرُوقُهُ، قَدْ زَنَى بِامْرَأَةٍ، فَضَرَبَهُ رَسُولُ اللَّهِ بِضِغْثٍ فِيهِ مِائَةُ شِمْرَاخٍ.
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بوڑھے کو لایا گیا جسے پیٹ کی خرابی کی شکایت تھی اور اس کا رنگ زرد ہو چکا تھا اس کی رگیں ظاہر ہو چکی تھیں اس نے ایک عورت کے ساتھ زنا کیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے شاخ ماری، جس میں ایک سو تنکے تھے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابوسبرہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10518]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5820)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5820»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
15. بَابُ لَا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلَّا بِإِحْدَى ثَلَاثٍ
مسلمان کا خون تین وجہ میں سے کسی وجہ سے حلال ہوتا ہے
حدیث نمبر: 10519
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، حَرُمَ دَمُهُ إِلَّا بِثَلَاثٍ: التَّارِكُ دِينَهُ، وَالثَّيِّبُ الزَّانِي، وَمَنْ قَتَلَ نَفْسًا ظُلْمًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور میں اللہ کا رسول ہوں اس کا خون تین میں سے صرف وجہ سے حلال ہو سکتا ہے اپنے دین کو ترک کرنے والا شخص یا زنا کرنے والا شادی شدہ شخص یا وہ شخص جس نے کسی کو ظلم کے طور پر قتل کیا ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10519]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10519]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1539)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10520
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا يَحِلُّ دَمُ الْمُؤْمِنِ إِلَّا فِي إِحْدَى ثَلَاثٍ: النَّفْسُ بِالنَّفْسِ، وَالثَّيِّبُ الزَّانِي، وَالْمُرْتَدُّ عَنِ الْإِيمَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: رَدِيءُ الْحِفْظِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ مِنْ نَحْوِ هَذَا.

سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن کا خون تین میں سے کسی ایک وجہ سے حلال ہو سکتا ہے جان کے بدلے میں جان، شادی شدہ زانی اور ایمان کو چھوڑ کر مرتد ہونے والا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن سوید ہے، اور وہ متروک ہے اسے ابن حبان نے سے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں یہ خراب حافظے کا مالک ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی کچھ احادیث کتاب الایمان میں پہلے گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10520]

16. بَابٌ فِي مَنْ جَرَّدَ ظَهْرَ مُسْلِمٍ بِغَيْرِ حَقٍّ
جو شخص کسی حق کے بغیر مسلمان کی پشت سے کپڑا ہٹا دے
حدیث نمبر: 10521
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ جَرَّدَ ظَهْرَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِغَيْرِ حَقٍّ، لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
" مَنْ جَرَّدَ ظَهْرَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِغَيْرِ حَقٍّ، لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ناحق طور پر کسی مسلمان کی پشت سے کپڑا ہٹا دے جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اللہ تعالیٰ اس پر غضبناک ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10521]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10521]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2524) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7536)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7536، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2360»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔