🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابٌ فِي أَوْلَادِ الزِّنَا
زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10552
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَاقٌّ، وَلَا مُدْمِنُ خَمْرٍ، وَلَا مَنَّانٌ، وَلَا وَلَدُ زَنْيَةٍ". قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ غَيْرَ قَوْلِهِ: وَلَا وَلَدُ زَنْيَةٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابَانُ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(والدین کا) نافرمان شخص، باقاعدگی سے شراب پینے والا شخص، احسان جتانے والا شخص اور زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے: ”زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابان ہے۔ جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10552]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6892)، أخرجه سنن النسائي برقم: 5672، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6853، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2094»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10553
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَدْخُلُ وَلَدُ الزِّنَا الْجَنَّةَ، وَلَا شَيْءٌ مِنْ نَسْلِهِ إِلَى سَبْعَةِ آبَاءٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ اور اس کی نسل میں سے سات پشتوں تک کوئی جنت میں داخل نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن ادریس ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10553]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط“ (862)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 862، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 5159، 5160»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10554
وَعَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَلَدُ الزِّنَا لَيْسَ عَلَيْهِ مِنْ إِثْمِ أَبَوَيْهِ شَيْءٌ". ثُمَّ قَرَأَ:" وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْمَدَائِنِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے پر اس کے ماں باپ کے گناہوں میں سے کوئی چیز لاگو نہیں ہو گی“۔ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن محمد بن جعفر مدائنی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10554]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10555
وَعَنْ أَبِي الْوَلِيدِ الْقُرَشِيِّ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ بِلَالِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ، فَقَالَ: أَصْلَحَ اللَّهُ الْأَمِيرَ، إِنَّ أَهْلَ الطَّفِّ لَا يُؤَدُّونَ زَكَاةَ أَمْوَالِهِمْ، فَقَالَ: وَمَا كَانَ؟ قَالَ: قَدْ عَلِمْتُ ذَلِكَ فَأَخْبَرْتُ الْأَمِيرَ، فَقَالَ: مِمَّنْ أَنْتَ؟ فَقَالَ: مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ، فَقَالَ: مَا اسْمُكَ؟ قَالَ: فُلَانُ ابْنُ فُلَانٍ، فَكَتَبَ إِلَى صَاحِبِ شُرَطَتِهِ فَقَالَ: ابْعَثْ إِلَى عَبْدِ الْقَيْسِ فَسَلْ عَنْ فُلَانِ ابْنِ فُلَانٍ كَيْفَ حَسَبُهُ فِيهِمْ، فَرَجَعَ الرَّسُولُ، فَقَالَ: وَجَدْتُهُ يُغْمَزُ فِي حَسَبِهِ، فَقَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَبْغِي عَلَى النَّاسِ، إِلَّا وَلَدُ بَغْيٍ، وَإِلَّا مَنْ فِيهِ عِرْقٌ مِنْهُ".
وَقَالَ أَبُو الْوَلِيدِ:" لَا يَسْعَى" بَدَلَ:" لَا يَبْغِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَأَبُو الْوَلِيدِ الْقُرَشِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابوولید قرشی بیان کرتے ہیں: میں بلال بن ابوبردہ کے پاس موجود تھا عبدالقیس قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: اللہ تعالیٰ امیر کو ٹھیک رکھے طف کے رہنے والے لوگ اپنے اموال کی زکوۃ ادا نہیں کرتے ہیں انہوں نے فرمایا: پھر کیا ہوا اس نے کہا: مجھے اس بات کا علم ہوا تو میں نے امیر کو اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا: تمہارا تعلق کہاں سے ہے؟ اُس نے کہا: عبدالقیس قبیلے سے انہوں نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے اس نے بتایا: فلاں بن فلاں ہے، تو بلال بن ابوبردہ نے اس کے علاقے کے کوتوال کو خط لکھا، اور فرمایا: تم عبدالقیس قبیلے کی طرف کسی کو بھیج کر ان سے فلاں بن فلاں کے بارے میں دریافت کرو کہ ان کے درمیان اُس کا حسب کیسا ہے قاصد واپس آیا تو اس نے بتایا: میں نے یہ چیز پائی کہ اس شخص کے حسب پر نکتہ چینی کی جاتی ہے، تو انہوں نے فرمایا: اللہ اکبر! میرے والد نے میرے دادا سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کے خلاف (پوشیدہ امور) کی تلاش صرف وہ کرے گا، جو زنا کے نتیجے میں پیدا ہوا ہو یا جس میں اس کا کچھ اثر ہو“۔ ابوالولید نامی راوی نے لا یبغی کی جگہ لفظ لا یعسی (یعنی کوشش کرے گا) کا لفظ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ولید قرشی نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10555]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
24. بَابُ حُرْمَةِ نِسَاءِ الْمُجَاهِدِينَ
مجاہدین کی خواتین کی حرمت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10556
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَعْدٌ غَيُورٌ، وَأَنَا أَغْيَرُ مِنْهُ، وَاللَّهُ أَغْيَرُ مِنِّي".
قَالَ رَجُلٌ: عَلَى أَيِّ شَيْءٍ يَغَارُ اللَّهُ؟ قَالَ:" عَلَى رَجُلٍ مُجَاهِدٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُخَالَفُ إِلَى أَهْلِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ - فِي التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ النُّورِ - وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عمرو بن شرحبيل بن سعید بن سعد بن عبادہ نے، اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کیا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”سعد غیور ہے میں اس سے زیادہ غیور ہوں، اور اللہ تعالیٰ مجھ سے بھی زیادہ غیور ہے ایک صاحب نے عرض کی: اللہ تعالیٰ کسی چیز پر غیور ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس مجاہد کے حوالے سے جو اللہ کی راہ میں جہاد کر رہا ہو، اور اس کی غیر موجودگی میں اس کی بیوی (کے ساتھ برائی کرنے کی کوشش کی جائے“۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، جو سورہ نور کی تفسیر کے بارے میں ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر نجیح ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10556]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17703»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10557
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِيَّاكُمْ وَنِسَاءَ الْغُزَاةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ زَرْبِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”غازیوں (یعنی مجاہدین) کی خواتین کے بارے میں احتیاط کرو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن زربی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10557]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1552)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6694»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10558
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" مَنْ قَعَدَ عَلَى فِرَاشِ مُغَيَّبَةٍ قَيَّضَ اللَّهُ لَهُ ثُعْبَانًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایسی عورت کے بچھونے پر بیٹھتا ہے، جس کا شوہر موجود نہ ہو، تو قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ اُس شخص پر اژدھے کو مسلط کر دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10558]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3278)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22051، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3278، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3237»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10559
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَفَعَ الْحَدِيثَ قَالَ:" مَثَلُ الَّذِي يَجْلِسُ عَلَى فِرَاشِ الْمُغَيَّبَةِ مَثَلُ الَّذِي نَهَشَهُ أَسْوَدُ مِنْ أَسَاوِدِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”جو شخص ایسی عورت کے بچھونے پر بیٹھتا ہے، جس کا شوہر موجود نہ ہو اس کی مثال اس شخص کی مانند ہے، جسے قیامت کے دن سیاہ سانپوں میں سے کوئی سانپ نوچ لے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10559]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
25. بَابٌ فِي الْحَدِّ يَثْبُتُ عِنْدَ الْإِمَامِ فَيُشْفَعُ فِيهِ
جب حاکم کے سامنے حد ثابت ہو جائے، اور پھر اس بارے میں سفارش کی جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10560
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَتَعَافَى النَّاسُ بَيْنَهُمْ فِي الْحُدُودِ مَا لَمْ تُرْفَعْ إِلَى الْحُكَّامِ، فَإِذَا رُفِعَتْ إِلَى الْحُكَّامِ، حُكِمَ بَيْنَهُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَنْصَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کے درمیان آپس میں حدود والے معاملے کو نمٹا دیا کرو جب تک معاملہ حکام کے سامنے پیش نہیں ہوتا جب یہ حکام کے سامنے پیش ہو جائے، تو پھر وہ حاکم لوگوں کے درمیان اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ کرے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عباس بن فضل انصاری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10560]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5401)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10561
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ أَنَّ خَالَتَهُ أُخْتَ مَسْعُودِ ابْنِ الْعَجْمَاءِ حَدَّثَتْهُ: أَنَّ أَبَاهَا قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَخْزُومِيَّةِ الَّتِي سَرَقَتْ قَطِيفَةً: نَفْدِيهَا بِأَرْبَعِينَ أُوقِيَّةً. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأَنْ تُطَهَّرَ خَيْرٌ لَهَا". فَأَمَرَ بِهَا فَقُطِعَتْ يَدُهَا، وَهِيَ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ أَوْ مَنْ بَنِي أَسَدٍ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ عَنْهَا عَنْ أَبِيهَا، وَهَذَا عَنْهَا نَفْسِهَا وَاللَّهُ أَعْلَمُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
محمد بن یزید بن رکانہ بیان کرتے ہیں: ان کی خالہ جو مسعود بن عجماء کی بہن تھی انہوں نے ان صاحب کو یہ حدیث بیان کی ہے کہ اس خاتون کے والد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اس مخزومی عورت کے بارے میں گزارش کی جس نے ایک چادر کی چوری کی تھی یہ گزارش کی کہ ہم اس کے بدلے میں فدیہ کے طور پر چالیس اوقیہ دے دیتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم اس کی تطہیر ہو لینے دو تو یہ اس کے حق میں زیادہ بہتر ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اس عورت کا ہاتھ کاٹ دیا گیا اس کا تعلق بنو عبداشہل یا شاید بنواسعد سے تھا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے یہ روایت اس خاتون کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے، اور یہاں یہ روایت اس خاتون کے حوالے سے نقل ہوئی ہے، اور باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10561]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (409/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22968، 26252»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں