الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ ذَمِّ الزِّنَا
زنا کی مذمت
حدیث نمبر: 10542
وَعَنْ بُرَيْدَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ بِنَحْوِهِ. رَوَاهُمَا الْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادَيْهِمَا صَالِحُ بْنُ حَيَّانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے، اس کی مانند روایت منقول ہے۔ یہ دونوں روایات امام بزار نے نقل کی ہیں، اور ان دونوں کی سند میں ایک راوی صالح بن حیان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10542]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1549)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
22. بَابُ زِنَا الْجَوَارِحِ
اعضاء کا زنا
حدیث نمبر: 10543
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْعَيْنَانِ تَزْنِيَانِ، وَالرِّجْلَانِ تَزْنِيَانِ، وَالْفَرْجُ يَزْنِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى وَزَادَ:" وَالْيَدَانِ تَزْنِيَانِ". وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُمَا جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دونوں آنکھیں زنا کرتی ہیں دونوں پاؤں زنا کرتے ہیں، اور شرمگاہ زنا کرتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اور دونوں ہاتھ زنا کرتے ہیں“۔ امام بزار اور امام طبرانی نے بھی اسے نقل کیا ہے، اور ان دونوں کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10543]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1550) اخرجه أبو يعلى فى المسند (5364) اخرجه احمد فى المسند (3912)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3902»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
حدیث نمبر: 10544
وَعَنْ أَبِي مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كُلُّ عَيْنٍ زَانِيَةٌ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر آنکھ زنا کرتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10544]
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10544]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1551)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2786، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19149، 19249، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1681»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10545
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُطَرِّفٍ: حَدَّثَنِي جَدِّي، سَمِعْتُ عَلْقَمَةَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" زِنَا الْعَيْنَيْنِ النَّظَرُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَجَدُّ مُحَمَّدِ بْنِ مُطَرِّفٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
محمد بن مطرف بیان کرتے ہیں: میرے دادا نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا علقمہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دونوں آنکھوں کا زنا، دیکھنا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے محمد بن مطرف کے دادا سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10545]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے محمد بن مطرف کے دادا سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10545]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10546
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّهُ دَخَلَ هُوَ وَأَبُوهُ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ زَمَنَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ أَمِيرٌ فَصَلَّى صَلَاةً خَفِيفَةً، كَأَنَّهَا صَلَاةُ مُسَافِرٍ أَوْ قَرِيبٍ مِنْهَا فَلَمَّا صَلَّى، قَالَ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ، أَرَأَيْتَ الصَّلَاةَ الْمَكْتُوبَةَ أَمْ شَيْءٌ تَنَفَّلْتَهُ؟ قَالَ: إِنَّهَا الْمَكْتُوبَةُ، وَإِنَّهَا صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا أَخْطَأْتُ مِنْهَا إِلَّا شَيْئًا سَهَوْتُ عَنْهُ. إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تُشَدِّدُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ فَيُشَدَّدَ عَلَيْكُمْ، فَإِنَّ قَوْمًا شَدَّدُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ، فَشَدَّدَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ، فَتِلْكَ بَقَايَاهُمْ فِي الصَّوَامِعِ وَالدِّيَارَاتِ وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ.
ثُمَّ غَدَوْا مِنَ الْغَدِ فَقَالُوا: نَرْكَبُ فَنَنْظُرُ وَنَعْتَبِرُ؟ قَالَ: نَعَمْ. فَرَكِبُوا جَمِيعًا فَإِذَا هُمْ بِدِيَارٍ قَفْرٍ، قَدْ بَادَ أَهْلُهَا وَانْقَرَضُوا وَبَقِيَتْ خَاوِيَةً عَلَى عُرُوشِهَا، فَقَالُوا: أَتَعْرِفُ هَذِهِ الدِّيَارَ؟ قَالَ: مَا أَعْرَفَنِي بِهَا وَبِأَهْلِهَا، هَؤُلَاءِ أَهْلُ دِيَارٍ أَهْلَكَهُمُ الْبَغْيُ وَالْحَسَدُ، إِنَّ الْحَسَدَ يُطْفِئُ نُورَ الْحَسَنَاتِ، وَالْبَغْيَ يُصَدِّقُ ذَلِكَ أَوْ يُكَذِّبُهُ. وَالْعَيْنُ تَزْنِي وَالْكَفُّ وَالْقَدَمُ وَالْيَدُ وَاللِّسَانُ، وَالْفَرْجُ يُصَدِّقُ ذَلِكَ أَوْ يُكَذِّبُهُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الْعَمْيَاءِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سہل بن ابوامامہ بیان کرتے ہیں: وہ اور ان کے والد سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے یہ سیدنا عمر بن عبدالعزیز کے زمانے کی بات ہے وہ امیر تھے انہوں نے مختصر نماز پڑھائی یوں جیسے مسافر کی نماز ہو یا اس کے قریب کی نماز پڑھائی جب انہوں نے سلام پھیر دیا، تو انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے کیا آپ نے فرض نماز ادا کی ہے یا آپ نے کوئی نفل نماز ادا کی ہے۔ انہوں نے کہا: یہ فرض نماز تھی اور یہ اللہ کے رسول کی نماز تھی میں نے اس میں کوئی کمی نہیں کی، سوائے اس چیز کے جس میں مجھ سے بھول ہو گئی ہو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم اپنے اوپر سختی نہ کرو ورنہ تم پر سختی کی جائے گی کچھ لوگوں نے اپنے اوپر سختی کی تو اللہ تعالیٰ نے ان پر سختی مسلط کر دی ان لوگوں کے بقایا (افراد) گرجا گھروں اور عبادت خانوں میں باقی ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور رہبانیت کو انہوں نے خود ایجاد کیا تھا وہ ہم نے ان پر لازم نہیں کی تھی“۔ پھر جب اگلا دن آیا تو لوگوں نے کہا: اب ہم سوار ہو کر جائزہ لیں گے، اور تحقیق کریں گے انہوں نے کہا: ٹھیک ہے پھر وہ سب لوگ سوار ہو گئے، تو وہاں ایک ویرانہ تھا، جہاں آبادی ختم ہو چکی تھی اور صرف کھنڈرات باقی رہ گئے تھے، لوگوں نے کہا: کیا آپ اس جگہ کو پہچانتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: اس جگہ اور یہاں کے رہنے والوں سے مجھ سے زیادہ کوئی واقف نہیں ہے، یہ اس علاقے کے لوگ ہیں، جنہیں سرکشی اور حسد نے ہلاکت کا شکار کر دیا، بے شک حسد، نیکیوں کو بجھا دیتا ہے، اور سرکشی، اس کی تصدیق کرتی ہے، یا اس کی تکذیب کرتی ہے، آنکھ زنا کرتی ہے، ہتھیلی، پاؤں، ہاتھ اور زبان (زنا کرتے ہیں) اور شرمگاہ اُن کی تصدیق کرتی ہے یا اس کو جھٹلا دیتی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف سعید بن عبدالرحمن بن ابوعمياء کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10546]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف سعید بن عبدالرحمن بن ابوعمياء کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10546]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (3694)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 4904»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10547
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ: إِنْ أُوتِيتُمْ هَذَا فَخُذُوهُ وَإِنْ لَمْ تُؤْتَوْهُ فَاحْذَرُوا، فَذَكَرَ ابْنَيْ صُورِيَا حِينَ أَتَاهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُمَا:" بِالَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى، وَالَّذِي فَلَقَ الْبَحْرَ، وَالَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوَى، أَنْتُمْ أَعْلَمُ؟".
قَالَا: قَدْ نَحَلَنَا قَوْمُنَا ذَلِكَ، قَالَ: فَقَالَ أَحَدُهُمَا: يُنَاشِدُنَا بِمِثْلِ هَذِهِ، قَالَ:" تَجِدُونَ النَّظَرَ زَنْيَةً، وَالِاعْتِنَاقَ زَنْيَةً، وَالْقُبَلَ زَنْيَةً...." فَذَكَرَهُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

امام شعبی بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اگر تمہیں یہ (مطلوبہ یا پسندیدہ، حکم یا فیصلہ) دیدیا جائے، تو تم قبول کر لینا اور اگر تمہیں (تمہارا مطلوبہ حکم یا فیصلہ) نہیں دیا جاتا، تو تم (اس کو قبول کرنے سے) پرہیز کرنا“۔ انہوں نے صوریا کے دو بیٹوں کا ذکر کیا کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے، اور آپ نے ان دونوں سے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس نے تورات کو سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر نازل کیا اور جس نے سمندر کو چیر دیا، اور اس ذات کی قسم! جس نے تم لوگوں پر من و سلوی نازل کیا تم لوگ زیادہ بہتر جانتے ہو۔ ان دونوں نے کہا: ہماری قوم نے یہ بات ہماری طرف منسوب کی ہے، پھر ان دونوں میں سے ایک نے کہا: یہ ہمیں اس طرح کا واسطہ دے رہے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگوں نے یہ بات پائی ہے کہ دیکھنا بھی زنا ہے، اور گلے لگانا بھی زنا ہے، اور بوسہ لینا بھی زنا ہے۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور
یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10547]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور
یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10547]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1558) اخرجه أبو يعلى فى المسند (2136)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3521»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
حدیث نمبر: 10548
وَعَنْ وَاثِلَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" السِّحَاقُ بَيْنَ النِّسَاءِ زِنًا بَيْنَهُنَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَلَفْظُهُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سِحَاقُ النِّسَاءِ بَيْنَهُنَّ زِنًا". وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خواتین کا ایک دوسرے سے جنسی تعلق زنا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے یہی روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے، اور ان کے الفاظ یہ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خواتین کا جنسی تعلق زنا ہے“۔ اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10548]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو بعلى فى المسند (7491) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3397)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
23. بَابٌ فِي أَوْلَادِ الزِّنَا
زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں کا بیان
حدیث نمبر: 10549
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُوَ شَرُّ الثَّلَاثَةِ إِذَا عَمِلَ بِعَمَلِ أَبَوَيْهِ". يَعْنِي وَلَدَ الزِّنَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ أَسْوَدَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ تینوں میں سب سے برا ہے جبکہ وہ اپنے ماں باپ کا سا عمل کرے“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے اسود بن عامر کے حوالے سے ابراہیم بن اسحاق سے، ابراہیم بن عبید بن رفاعہ سے نقل کی ہے۔ ابراہیم بن اسحاق نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10549]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (109/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24263»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10550
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَلَدُ الزِّنَا شَرُّ الثَّلَاثَةِ إِذَا عَمِلَ بِعَمَلِ أَبَوَيْهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَمَنْدَلٌ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ تینوں میں سب سے برا ہے جب وہ اپنے ماں باپ کا سا عمل کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے، اور ایک راوی مندل ہے اس کی توثیق کی گئی ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10550]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10674)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10674»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10551
وَعَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تَزَالُ أُمَّتِي بِخَيْرٍ مَا لَمْ يَفْشُ فِيهِمْ وَلَدُ الزِّنَا، فَإِذَا فَشَا فِيهِمْ وَلَدُ الزِّنَا، فَأَوْشَكَ أَنْ يَعُمَّهُمُ اللَّهُ بِعَذَابٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ:" لَا تَزَالُ أُمَّتِي بِخَيْرٍ، مُتَمَاسِكٌ أَمْرُهَا مَا لَمْ يَظْهَرْ....". وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ لَبِيبَةَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ قَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاحِ، فَالْحَدِيثُ صَحِيحٌ أَوْ حَسَنٌ.

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت اس وقت تک بھلائی پر گامزن رہے گی جب تک ان کے درمیان زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے نہیں پھیل جائیں گے جب ان کے درمیان زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے پھیل جائیں گے، تو عنقریب اللہ تعالیٰ ان سب کو عمومی عذاب دے گا“۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”میری امت مسلسل بھلائی پر گامزن رہے گی اور وہ اپنے معاملے کو تھام کے رکھے گی جب تک (ان کے درمیان زنا کرنے والے بچے) ظاہر نہیں ہوں گے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن لبیبہ ہے۔ جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور یحیی بن معین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ایک راوی محمد بن اسحاق ہے، جس نے سماع کی صراحت کی ہے، تو یہ حدیث صحیح یا حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10551]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7091) اخرجه احمد فى المسند (333/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26290»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح أو حسن