🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
172. 29 - 13 - سُورَةُ يُوسُفَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ
سورت یوسف کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11084
عَنْ جَابِرٍ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ - قَالَ: جَاءَ بَشْنَانُ الْيَهُودِيِّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، أَخْبِرْنِي عَنْ أَسْمَاءِ النُّجُومِ الَّتِي رَآهَا يُوسُفُ تَسْجُدُ لَهُ؟ قَالَ:" الْخَرْتَانُ وَطَارِقٌ وَالذَّيَّالُ وَقَابِسٌ وَالْمُصِحُّ وَالصَّرُوحُ وَذُو الْكَنَفَيْنِ وَذُو الْفَرْغِ وَالْفَيْلَقُ وَوَثَّابٌ وَالْعَمُودَانِ رَآهَا يُوسُفُ تَسْجُدُ لَهُ، فَقَصَّهَا عَلَى أَبِيهِ، فَقَالَ: هَذَا أَمْرٌ مُتَفَرِّقٌ، وَلَعَلَّ اللَّهَ يَجْمَعُهُ بَعْدُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بشنان یہودی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ مجھے ان ستاروں کے نام بتائیے جنہیں۔ سیدنا یوسف علیہ السلام نے خواب میں دیکھا تھا کہ وہ ستارے انہیں سجدہ کر رہے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (ان کے اسماء درج ذیل ہیں) ”خرتان، طارق، ذیال، قابس، مصح، صروح، ذو کنفين، ذوفرغ فیلق، وثاب اور عمودان یہ وہ ستارے ہیں جنہیں۔ سیدنا یوسف علیہ السلام نے دیکھا تھا کہ وہ انہیں سجدہ کر رہے ہیں انہوں نے اپنا خواب اپنے والد کو سنایا تو ان کے والد نے فرمایا: یہ متفرق معاملہ ہے شاید اللہ تعالیٰ بعد میں اسے اکٹھا کر دے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ظہیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11084]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2220)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
173. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَشَرَوْهُ بِثَمَنٍ بَخْسٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور انہوں نے معمولی قیمت کے عوض میں اسے فروخت کر دیا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11085
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كَانَ مَا اشْتُرِيَ بِهِ يُوسُفُ عِشْرِينَ دِرْهَمًا، وَكَانَ أَهْلُهُ حِينَ أَرْسَلَ إِلَيْهِمْ وَهُمْ بِمِصْرَ ثَلَاثَةً وَتِسْعِينَ إِنْسَانًا، رِجَالُهُمْ أَنْبِيَاءُ وَنِسَاؤُهُمْ صِدِّيقَاتٌ، وَاللَّهِ مَا خَرَجُوا مَعَ مُوسَى حَتَّى بَلَغُوا سِتَّمِائَةِ أَلْفٍ وَسَبْعِينَ أَلْفًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا یوسف علیہ السلام رضی اللہ عنہ کو بیس درہم کے عوض میں فروخت کیا گیا تھا اور جب ان کے اہل خانہ کو ان کی طرف بھجوایا گیا جب وہ لوگ مصر میں تھے، تو ان کی تعداد ۹۳ تھی ان کے مرد انبیاء تھے اور ان کی خواتین صدیقات تھیں اور اللہ کی قسم! جب وہ لوگ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے ہمراہ (مصر سے نکلے) اس وقت ان کی تعداد چھ لاکھ ستر ہزار ہو چکی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11085]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9068)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
174. قَوْلُهُ تَعَالَى: أَضْغَاثُ أَحْلَامٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اضغاث احلام“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11086
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فِي قَوْلِهِ: (أَضْغَاثُ أَحْلَامٍ) قَالَ: هِيَ الْأَحْلَامُ الْكَاذِبَةُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ﴿أَضْغَاثُ أَحْلَامٍ﴾ [يوسف: 44] سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد جھوٹے خواب ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11086]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2667)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
175. قَوْلُهُ تَعَالَى: اذْكُرْنِي عِنْدَ رَبِّكَ وَغَيْرُ ذَلِكَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم اپنے آقا کے سامنے میرا ذکر کرنا اور دیگر کا بیان“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11087
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَجِبْتُ لِصَبْرِ أَخِي يُوسُفَ وَكَرَمِهِ وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ، حَيْثُ أُرْسِلَ إِلَيْهِ لِيُسْتَفْتَى فِي الرُّؤْيَا، وَلَوْ كُنْتُ أَنَا لَمْ أَفْعَلْ حَتَّى أَخْرُجَ. وَعَجِبْتُ لِصَبْرِهِ وَكَرَمِهِ وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ حَتَّى أُتِيَ لِيُخْرَجَ، فَلَمْ يَخْرُجْ حَتَّى أَخْبَرَهُمْ بِعُذْرِهِ، وَلَوْ كُنْتُ أَنَا لَبَادَرْتُ الْبَابَ، وَلَوْلَا الْكَلِمَةُ لَمَا لَبِثَ فِي السِّجْنِ حَيْثُ يَبْتَغِي [ الْفَرَجَ ] مِنْ عَبْدٍ غَيْرِ اللَّهِ، قَوْلُهُ:" اذْكُرْنِي عِنْدَ رَبِّكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْقُرَشِيُّ الْمَكِّيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے اپنے بھائی سیدنا یوسف علیہ السلام کے صبر اور ان کے اخلاق پر حیرانگی ہوتی ہے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے جب ان کی طرف پیغام بھیجا گیا تاکہ خواب کی تعبیر بیان کی جائے تو اگر وہاں میں ہوتا میں نے یہ کام اس وقت تک نہیں کرنا تھا جب تک مجھے پہلے باہر نہ نکالا جاتا اور میں ان کے صبر اور اخلاق پر حیران ہوتا ہوں اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے جب انہیں باہر لے جانے کے لئے پیغام آیا، تو وہ نہیں نکلے جب تک انہوں نے اپنے بے گناہ ہونے کے بارے میں انہیں بتا نہیں دیا حالانکہ اگر میں ہوتا تو میں دروازے کی طرف لپکتا اور اگر وہ کلمہ نہ ہوتا تو وہ قید خانے میں ہی ٹھہرے رہتے جب انہوں نے اللہ کے علاوہ ایک بندے سے کشادگی چاہی تھی اور یہ کہا: تھا: ”تم اپنے آقا کے سامنے میرا ذکر کرنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید قرشی مکی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11087]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11640)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11640»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11088
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ - لِلرَّسُولِ: مَا بَالُ النِّسْوَةِ اللَّاتِي قَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كُنْتُ أَنَا لَأَسْرَعْتُ الْإِجَابَةَ وَمَا ابْتَغَيْتُ الْعُذْرَ". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے جو اس قاصد کے بارے میں ہے: ”ان عورتوں کا معاملہ کیا ہے جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹ دیے تھے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اگر میں ہوتا تو میں جواب دینے میں جلدی کرتا اور عذر تلاش نہ کرتا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11088]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (346/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8349، 8817»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
176. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّمَا أَشْكُو بَثِّي وَحُزْنِي إِلَى اللَّهِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”میں اپنی پریشانی اور غم کی شکایت اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کرتا ہوں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11089
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَانَ لِيَعْقُوبَ أَخٌ مُؤَاخٍ، فَقَالَ لَهُ ذَاتَ يَوْمٍ: مَا الَّذِي أَذْهَبَ بَصَرَكَ؟ وَمَا الَّذِي قَوَّسَ ظَهْرَكَ؟ فَقَالَ: أَمَّا الَّذِي أَذْهَبَ بَصَرِي فَالْبُكَاءُ عَلَى يُوسُفَ، وَأَمَّا الَّذِي قَوَّسَ ظَهْرِي فَالْحُزْنُ عَلَى ابْنِي يَامِينَ. فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ: يَا يَعْقُوبُ، إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُقْرِئُكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ لَكَ: أَمَا تَسْتَحِي أَنْ تَشْكُوَنِي إِلَى غَيْرِي؟ فَقَالَ يَعْقُوبُ: إِنَّمَا أَشْكُو بَثِّي وَحُزْنِي إِلَى اللَّهِ. فَقَالَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا تَشْكُو يَا يَعْقُوبُ. ثُمَّ قَالَ يَعْقُوبُ: أَيْ رَبِّ أَمَا تَرْحَمُ الشَّيْخَ الْكَبِيرَ، أَذْهَبْتَ بَصَرِي وَقَوَّسْتَ ظَهْرِي، فَارْدُدْ عَلَيَّ رَيْحَانِي يُوسُفَ أَشُمُّهُ [ شَمَّةً ] قَبْلَ الْمَوْتِ، ثُمَّ اصْنَعْ بِي يَا رَبِّ مَا شِئْتَ. فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ: يَا يَعْقُوبُ،إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ لَكَ: أَبْشِرْ وَلْيَفْرَحْ قَلْبُكَ، فَوَعِزَّتِي وَجَلَالِي لَوْ كَانَا مَيِّتَيْنِ لَنَشَرْتُهُمَا لَكَ، فَاصْنَعْ طَعَامًا لِلْمَسَاكِينِ، فَإِنَّ أَحَبَّ عِبَادِي إِلَيَّ الْمَسَاكِينُ، وَتَدْرِي لِمَ أَذْهَبْتُ بَصَرَكَ وَقَوَّسْتُ ظَهْرَكَ وَصَنَعَ إِخْوَةُ يُوسُفَ بِيُوسُفَ مَا صَنَعُوا؟ لِأَنَّكُمْ ذَبَحْتُمْ شَاةً فَأَتَاكُمْ مِسْكِينٌ وَهُوَ صَائِمٌ فَلَمْ تُطْعِمُوهُ مِنْهَا. فَكَانَ يَعْقُوبُ بَعْدَ ذَلِكَ إِذَا أَرَادَ الْغَدَاءَ أَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَى: أَلَا مَنْ أَرَادَ الْغَدَاءَ مِنَ الْمَسَاكِينِ فَلْيَتَغَدَّ مَعَ يَعْقُوبَ، فَإِذَا كَانَ صَائِمًا أَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَى: مَنْ كَانَ صَائِمًا مِنَ الْمَسَاكِينِ، فَلْيُفْطِرْ مَعَ يَعْقُوبَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْبَاهِلِيِّ الْبَصْرِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سیدنا یعقوب علیہ السلام کا ایک منہ بولا: بھائی تھا ایک دن اس نے ان سے دریافت کیا آپ کی بینائی کس وجہ سے رخصت ہو گئی اور آپ کی پشت کیوں خمیدہ ہو گئی تو انہوں نے فرمایا: جہاں تک میری بینائی کی رخصتی کا تعلق ہے، تو وہ یوسف پر رونے کی وجہ سے رخصت ہوئی ہے، اور جہاں تک میری پشت کے خمیدہ ہونے کا تعلق ہے، تو وہ اپنے بیٹے یامین کے غم کی وجہ سے ہے سیدنا جبرائیل سیدنا یعقوب علیہ السلام کے پاس آئے اور بولے: اے یعقوب بے شک اللہ تعالیٰ نے آپ کو سلام کہا: ہے، اور آپ سے یہ فرمایا ہے کہ کیا آپ کو اس بات سے حیا نہیں آئی کہ آپ میرے علاوہ کسی اور کے سامنے میری شکایت کریں تو سیدنا یعقوب علیہ السلام نے فرمایا: بے شک میں اپنی پریشانی اور اپنے غم کی شکایت اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کرتا ہوں تو سیدنا جبرائیل نے کہا: اے سیدنا یعقوب آپ جو شکایت کر رہے ہیں اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ زیادہ بہتر جانتا ہے پھر سیدنا یعقوب علیہ السلام نے کہا: اے میرے پروردگار! کیا تجھے ایک بوڑھے آدمی پر رحم نہیں آتا تو نے میری بینائی رخصت کروا دی تو نے میری کمر خمیدہ کروا دی اب تو میرے پھولوں کو میری طرف لوٹا دے۔ یوسف کو تاکہ میں مرنے سے پہلے اسے سونگھ لوں پھر اے میرے پروردگار! تو میرے ساتھ جو چاہے گا وہ کرنا تو سیدنا جبرائیل ان کے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا یعقوب اللہ تعالیٰ نے آپ کو سلام کہا: ہے، اور آپ سے یہ فرمایا ہے کہ تم یہ خوشخبری حاصل کرو اور تمہارا دل خوش ہو جائے مجھے اپنی عزت اور جلال کی قسم ہے اگر وہ دونوں مر چکے ہوتے تو تمہاری خاطر میں نے ان دونوں کو زندہ کر دینا تھا تم غریبوں کے لئے کھانا تیار کرو کیونکہ میرے بندوں میں میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب غریب لوگ ہیں۔ تم جانتے ہو میں نے تمہاری بینائی کو کیوں رخصت کیا، اور تمہاری کمر کو کیوں خمیدہ کیا، اور یوسف کے بھائیوں نے یوسف کے ساتھ جو کیا ہے وہ کیوں کیا اس کی وجہ یہ ہے: تم نے ایک مرتبہ بکری ذبح کی تھی ایک مسکین تمہارے پاس آیا اس نے روزہ رکھا ہوا تھا تم لوگوں نے اس بکری کے گوشت میں سے اسے کھانے کے لئے کچھ نہیں دیا راوی بیان کرتے ہیں: تو اس کے بعد سیدنا یعقوب علیہ السلام جب بھی صبح کے وقت کھانا کھانے لگتے تھے، تو منادی کو حکم دیتے تھے کہ (وہ یہ اعلان کرے) جس غریب نے ناشتہ کرنا ہے وہ آ کے سیدنا یعقوب کے ساتھ ناشتہ کر لے اور اگر سیدنا یعقوب علیہ السلام نے روزہ رکھا ہوتا تھا، تو وہ منادی کو حکم دیتے تھے وہ یہ اعلان کرتا تھا کہ جو غریب روزہ دار ہو وہ سیدنا یعقوب علیہ السلام کے ساتھ افطاری کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ انہوں نے اسے اپنے استاد محمد بن أحمد باہلی بصری کے حوالے سے نقل کیا ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11089]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (857)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6101، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 824»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
177. 29 - 14 - سُورَةُ الرَّعْدِ
سورت رعد کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک تم ڈرانے والے ہو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11090
عَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فِي قَوْلِهِ: (إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرٌ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُنْذِرُ وَالْهَادِي رَجُلٌ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْمُسْنَدِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک تم ڈرانے والے ہو اور ہر قوم کے لئے ہدایت دینے والا ہوتا ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ڈرانے والا اور ہدایت دینے والا بنو ہاشم سے تعلق رکھنے والا ایک فرد ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے مسند کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11090]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (739) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1383) اخرجه احمد فى المسند 1041، أخرجه مسند أحمد برقم: 1044»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
178. قَوْلُهُ تَعَالَى: اللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ أُنْثَى وَالْآيَاتُ بَعْدَهَا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰ یہ جانتا ہے جو ہر مؤنث اٹھاتی ہے .....“ اور اس کے بعد کی آیات ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11091
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَرْبَدَ بْنَ قَيْسِ بْنِ جَزِيِّ بْنِ خَالِدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ كِلَابٍ وَعَامِرَ بْنَ الطُّفَيْلِ بْنِ مَالِكٍ قَدِمَا الْمَدِينَةَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَانْتَهَيَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ جَالِسٌ، فَجَلَسَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ عَامِرٌ: يَا مُحَمَّدُ، مَا تَجْعَلُ لِي إِنْ أَسْلَمْتُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَكَ مَا لِلْمُسْلِمِينَ وَعَلَيْكَ مَا عَلَيْهِمْ". فَقَالَ عَامِرٌ: أَتَجْعَلُ لِيَ الْأَمْرَ إِنْ أَسْلَمْتُ مِنْ بَعْدِكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَكَ مَا لِلْمُسْلِمِينَ وَعَلَيْكَ وَمَا عَلَيْهِمْ". قَالَ عَامِرٌ: أَتَجْعَلُ لِيَ الْأَمْرَ إِنْ أَسْلَمْتُ مِنْ بَعْدِكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَكَ مَا لِلْمُسْلِمِينَ وَعَلَيْكَ مَا عَلَيْهِمْ". قَالَ عَامِرٌ: أَتَجْعَلُ لِي الْأَمْرَ إِنْ أَسْلَمْتُ مِنْ بَعْدِكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ ذَلِكَ لَكَ وَلَا لِقَوْمِكَ، وَلَكِنْ لَكَ أَعِنَّةُ الْخَيْلِ". فَقَالَ: أَنَا الْآنَ عَلَى أَعِنَّةِ خَيْلِ نَجْدٍ، اجْعَلْ لِيَ الْوَبَرَ وَلَكَ الْمَدَرَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا". فَلَمَّا خَرَجَ أَرْبَدُ وَعَامِرٌ قَالَ عَامِرٌ: يَا أَرْبَدُ، إِنِّي أَشْغَلُ عَنْكَ وَجْهَ مُحَمَّدٍ بِالْحَدِيثِ فَاضْرِبْهُ بِالسَّيْفِ فَإِنَّ النَّاسَ إِذَا قَتَلْتَهُ لَمْ يَزِيدُوا عَلَى أَنْ يَرْضَوْا بِالدِّيَةِ وَيَكْرَهُوا الْحَرْبَ، فَسَنُعْطِيهِمُ الدِّيَةَ، قَالَ أَرْبَدُ: أَفْعَلُ. قَالَ: فَأَقْبَلَا رَاجِعَيْنِ إِلَيْهِ، فَقَالَ عَامِرٌ: يَا مُحَمَّدُ، قُمْ مَعِي أُكَلِّمْكَ. فَقَامَ مَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَلَّيَا إِلَى الْجِدَارِ، وَوَقَفَ مَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُكَلِّمُهُ، وَسَلَّ أَرْبَدُ السَّيْفَ، فَلَمَّا وَضَعَ يَدَهُ عَلَى قَائِمِ السَّيْفِ يَبِسَتْ عَلَى قَائِمِ السَّيْفِ وَأَبْطَأَ أَرْبَدُ عَلَى عَامِرٍ بِالضَّرْبِ، فَالْتَفَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَى مَا يَصْنَعُ فَانْصَرَفَ عَنْهُمَا، فَلَمَّا خَرَجَ عَامِرٌ وَأَرْبَدُ مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَضَيَا حَتَّى كَانَا بِالْحَرَّةِ - حَرَّةِ بَنِي وَاقِمٍ - نَزَلَا، فَخَرَجَ إِلَيْهِمَا سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ وَأُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ فَقَالَ: اشْخَصَا يَا عَدُوِّيِ اللَّهَ. فَقَالَ عَامِرٌ: مَنْ هَذَا يَا سَعْدُ؟ قَالَ: هَذَا أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ الْكَاتِبُ. فَخَرَجَا حَتَّى إِذَا كَانَ بِالرَّقْمِ أَرْسَلَ اللَّهُ عَلَى أَرْبَدَ صَاعِقَةً فَقَتَلَتْهُ، وَخَرَجَ عَامِرٌ حَتَّى إِذَا كَانَ بِالْخُرَيْمِ أَرْسَلَ اللَّهُ عَلَيْهِ قُرْحَةً فَأَخَذَتْهُ، فَأَدْرَكَهُ اللَّيْلُ فِي بَيْتِ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي سَلُولٍ، فَجَعَلَ يَمَسُّ الْقُرْحَةَ بِيَدِهِ وَيَقُولُ: غُدَّةٌ كَغُدَّةِ الْجَمَلِ فِي بَيْتِ سَلُولِيَّةٍ، يَرْغَبُ أَنْ يَمُوتَ فِي بَيْتِهَا، ثُمَّ رَكِبَ فَرَسَهُ فَأَرْكَضَهُ حَتَّى مَاتَ عَلَيْهِ رَاجِعًا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ فِيهِمَا اللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ أُنْثَى وَمَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُ إِلَى قَوْلِهِ: (وَمَا لَهُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ وَالٍ) قَالَ: الْمُعَقِّبَاتُ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ يَحْفَظُونَ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ ذَكَرَ أَرْبَدَ وَمَا قَتَلَهُ فَقَالَ: هُوَ الَّذِي يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَطَمَعًا إِلَى قَوْلِهِ: (وَهُوَ شَدِيدُ الْمِحَالِ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَلَمَّا قَفَا مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ عَامِرٌ: أَمَا وَاللَّهِ لَأَمْلَأَنَّهَا عَلَيْكَ خَيْلًا وَرِجَالًا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَمْنَعُكَ اللَّهُ". وَفِي إِسْنَادِهِمَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اربد بن قیس بن جزی بن خالد بن جعفر بن کلاب اور عامر بن طفیل بن مالک یہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مدینہ منورہ آئے یہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تشریف فرما تھے یہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گئے عامر بن طفیل نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اگر میں اسلام قبول کر لیتا ہوں تو آپ میرے لئے کیا مقرر کریں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہیں ہر وہ چیز ملے گی جو مسلمانوں کو ملتی ہے، اور تم پر ہر وہ چیز لازم ہو گی جو ان پر لازم ہوتی ہے عامر نے کہا: اگر میں اسلام قبول کر لیتا ہوں تو کیا آپ اپنے بعد مجھے حکومت دیں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں ہر وہ چیز ملے گی جو مسلمانوں کو ملے گی اور تم پر ہر وہ چیز عائد ہو گی جو مسلمانوں پر عائد ہوتی ہے عامر نے کہا: اگر میں اسلام قبول کر لیتا ہوں تو کیا آپ اپنے بعد مجھے حکومت دیں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں ہر وہ چیز ملے گی جو مسلمانوں کو ملتی ہے، اور تم پر ہر وہ چیز لازم ہو گی جو مسلمانوں پر لازم ہوتی ہے عامر نے کہا: اگر میں اسلام قبول کر لیتا ہوں تو کیا آپ اپنے بعد مجھے حکومت دیں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ چیز نہ تمہیں ملے گی نہ تمہاری قوم کو ملے گی لیکن تمہیں گھوڑوں کی لگامیں، ملیں گی اس نے کہا: وہ تو اس وقت بھی نجد کے علاقے کے گھوڑوں کی لگامیں میرے پاس ہیں، آپ میرے لئے دیہاتی علاقوں کی حکومت مقرر کر دیں اور اپنے لئے شہری علاقوں کی حکومت رکھ لیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں۔ پھر اربد اور عامر وہاں سے نکلے عامر نے کہا: اے اربد میں محمد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کی توجہ اپنی طرف مبذول رکھوں گا اور تم تلوار کے ذریعے ان پر حملہ کر دینا کیونکہ جب تم انہیں قتل کر دو گے، تو لوگ زیادہ سے زیادہ یہ کریں گے کہ دیت پر راضی ہو جائیں گے وہ جنگ پر راضی نہیں ہوں گے، تو ہم انہیں دیت دے دیں گے اربد نے کہا: ٹھیک ہے پھر وہ دونوں واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے عامر نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ میرے ساتھ اٹھ کر آئیں میں آپ کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ساتھ اٹھ کے چلے گئے یہ دونوں ایک دیوار کے پاس آ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ساتھ کھڑے ہو کر بات چیت کرنے لگے اس دوران اربد نے تلوار سونت لی جب اس نے اپنا ہاتھ تلوار کے دستے پر رکھا تو اس کا ہاتھ تلوار کے دستے پر خشک ہو گیا اربد نے ضرب لگانے میں تاخیر کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مڑ کر دیکھا، تو آپ کو ان کا طرز عمل نظر آیا آپ ان دونوں کو چھوڑ کر تشریف لے گئے جب عامر اور اربد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے نکلے اور روانہ ہوئے تو یہ ابھی بنو واقم کی پتھریلی زمین پر موجود تھے وہاں ان دونوں نے پڑاؤ کیا تو سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ اور سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ نکل کر ان دونوں کے پاس گئے انہوں نے کہا: اے اللہ کے دشمنو! تم خود جائزہ لے لو عامر نے کہا: اے سعد یہ کون ہے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے بتایا یہ اسید بن حضیر کاتب ہے پھر یہ دونوں نکلے یہاں تک کہ جب یہ رقم نامی جگہ پر پہنچے تو اللہ تعالیٰ نے اربد پر آسمانی بجلی بھیجی جس نے اسے مار دیا پھر عامر وہاں سے نکلا اور خریم کے مقام پر پہنچا وہاں اللہ تعالیٰ نے اس پر ایک پھوڑا مسلط کیا وہ رات کے وقت بنوسلول سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کے ہاں ٹھہرا وہ اپنے حلق میں موجود اس پھوڑے پر ہاتھ پھیرتا تھا اور کہتا تھا یہ اونٹ کے غدہ کی مانند غدہ ہے جو ایک سلولیہ عورت کے گھر میں سامنے آیا ہے وہ شخص یہ چاہتا تھا کہ وہ اس عورت کے گھر میں نہ مرے پھر وہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوا اور اسے ایڑ لگائی یہاں تک کہ واپسی کے سفر کے دوران وہ گھوڑے پر ہی مر گیا تو اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کے بارے میں یہ آیت نازل کی: ”اللہ تعالٰی اس کو جانتا ہے جو ہر مؤنث بوجھ اٹھاتی ہے، اور رحم جتنا سکڑتا ہے، اور جتنا بڑھتا ہے“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”اور ان کا اس (اللہ) کے علاوہ اور کوئی مددگار نہیں ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: اللہ تعالٰی کے حکم کے تحت فرشتے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی حفاظت کرتے تھے۔۔۔۔۔۔۔ پھر اس کے بعد راوی نے اربد کا ذکر کیا، اور اس کے قتل ہونے کا ذکر کیا، اور پھر یہ آیت تلاوت کی: ”وہی وہ ذات ہے جو تمہیں خوف دلانے اور امید دلانے کے لئے آسمانی بجلی دکھاتی ہے“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”وہ سخت گرفت کرنے والا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم اس میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: جب وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے واپس گئے تو عامر نے کہا: اللہ کی قسم! میں آپ کے خلاف گھڑ سواروں اور پیادہ افراد کو ضرور جمع کروں گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں ایسا نہیں کرنے دے گا۔ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11091]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10760)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
179. 11092 - وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ إِلَى رَجُلٍ مِنْ عُظَمَاءِ الْجَاهِلِيَّةِ يَدْعُوهُ إِلَى اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَقَالَ: أَيْشِ رَبُّكَ الَّذِي تَدْعُونِي؟ مِنْ حَدِيدٍ هُوَ؟ مِنْ نُحَاسٍ هُوَ؟ مِنْ فِضَّةٍ هُوَ؟ مِنْ ذَهَبٍ هُوَ؟ فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ، فَأَعَادَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الثَّانِيَةَ، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ الثَّالِثَةَ، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - قَدْ أَنْزَلَ عَلَى صَاحِبِكَ صَاعِقَةً فَأَحْرَقَتْهُ " . فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَيُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَيُصِيبُ بِهَا مَنْ يَشَاءُ وَهُمْ يُجَادِلُونَ فِي اللَّهِ وَهُوَ شَدِيدُ الْمِحَالِ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِلَى رَجُلٍ مِنْ فَرَاعِنَةِ الْعَرَبِ . وَقَالَ الصَّحَابِيُّ فِيهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ أَعْتَى مِنْ ذَلِكَ، وَقَالَ: فَرَجَعَ إِلَيْهِ الثَّالِثَةَ، قَالَ: فَأَعَادَ عَلَيْهِ ذَلِكَ الْكَلَامَ، فَبَيْنَا هُوَ يُكَلِّمُهُ إِذْ بَعَثَ اللَّهُ سَحَابَةً حِيَالَ رَأْسِهِ فَرَعَدَتْ، فَوَقَعَتْ مِنْهَا صَاعِقَةٌ فَذَهَبَتْ بِقَحْفِ رَأْسِهِ . وَبِنَحْوِ هَذَا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: فَرَعَدَتْ وَأَبْرَقَتْ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ دَيْلَمِ بْنِ غَزْوَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِي رِجَالِ أَبِي يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيِّ عَلِيُّ بْنُ أَبِي سَارَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰ یہ جانتا ہے جو ہر مؤنث اٹھاتی ہے .....“ اور اس کے بعد کی آیات ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11092
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ إِلَى رَجُلٍ مِنْ عُظَمَاءِ الْجَاهِلِيَّةِ يَدْعُوهُ إِلَى اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَقَالَ: أَيْشِ رَبُّكَ الَّذِي تَدْعُونِي؟ مِنْ حَدِيدٍ هُوَ؟ مِنْ نُحَاسٍ هُوَ؟ مِنْ فِضَّةٍ هُوَ؟ مِنْ ذَهَبٍ هُوَ؟ فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ، فَأَعَادَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الثَّانِيَةَ، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ الثَّالِثَةَ، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - قَدْ أَنْزَلَ عَلَى صَاحِبِكَ صَاعِقَةً فَأَحْرَقَتْهُ". فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَيُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَيُصِيبُ بِهَا مَنْ يَشَاءُ وَهُمْ يُجَادِلُونَ فِي اللَّهِ وَهُوَ شَدِيدُ الْمِحَالِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِلَى رَجُلٍ مِنْ فَرَاعِنَةِ الْعَرَبِ. وَقَالَ الصَّحَابِيُّ فِيهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ أَعْتَى مِنْ ذَلِكَ، وَقَالَ: فَرَجَعَ إِلَيْهِ الثَّالِثَةَ، قَالَ: فَأَعَادَ عَلَيْهِ ذَلِكَ الْكَلَامَ، فَبَيْنَا هُوَ يُكَلِّمُهُ إِذْ بَعَثَ اللَّهُ سَحَابَةً حِيَالَ رَأْسِهِ فَرَعَدَتْ، فَوَقَعَتْ مِنْهَا صَاعِقَةٌ فَذَهَبَتْ بِقَحْفِ رَأْسِهِ. وَبِنَحْوِ هَذَا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: فَرَعَدَتْ وَأَبْرَقَتْ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ دَيْلَمِ بْنِ غَزْوَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِي رِجَالِ أَبِي يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيِّ عَلِيُّ بْنُ أَبِي سَارَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں سے ایک شخص کو زمانہ جاہلیت کے اکابرین کے پاس بھیجا تاکہ ان لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دے، تو اس شخص نے (یعنی زمانہ جاہلیت کے فرد نے) کہا: تم اپنے پروردگار کے بارے میں بتاؤ، جس کی طرف تم دعوت دے رہے ہو کیا وہ لوہے کا بنا ہوا ہے یا پیتل کا بنا ہوا ہے یا چاندی کا ہے یا سونے کا ہے؟ وہ صحابی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ اس صحابی کو اس شخص کی طرف بھیجا پھر اس نے اسی کی مانند بات کہی وہ صحابی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ اس کی طرف اس شخص کو بھیجا تو اس نے پھر یہی بات کی وہ صحابی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے متعلقہ فرد پر آسمانی بجلی نازل کر دی ہے جس نے اسے جلا دیا ہے، پھر یہ آیت نازل ہوئی: ”اور وہ بجلیاں بھیجتا ہے، اور وہ اس تک پہنچ جاتی ہیں جس کو وہ چاہتا ہے جبکہ وہ لوگ اللہ کے بارے میں بحث کر رہے ہوتے ہیں، اور وہ شدید گرفت کرنے والا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: عربوں کے فرعونوں میں سے ایک شخص کی طرف صحابی کو بھیجا اور صحابی نے اس کے بارے میں یہ کہا: ہے: اے اللہ کے رسول اس شخص نے سرکشی کا اظہار کیا ہے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ اس کی طرف بھیجا اور اس نے یہی بات دہرائی تو اسی دوران کہ وہ کافر شخص اس مسلمان کے ساتھ بات چیت کر رہا تھا اللہ تعالیٰ نے ایک بادل بھیجا جو اس شخص کے سر کے عین اوپر آ گیا اس میں سے بجلی کڑکی اس میں سے بجلی نکلی اور اس کا سر ختم ہو گیا۔ اس کی مانند روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ”اس میں بجلی کڑکی اور بجلی چمکی“۔ امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف دیلم بن غزوان کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی کے رجال میں سے ایک راوی علی بن ابوسارہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11092]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2221) اخرجه أبو يعلى فى المسند (3341)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 37، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9123، 2623، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7007»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
180. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَوْ أَنَّ قُرْآنًا سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اگر قرآن ایسا ہوتا کہ اس کے ذریعے پہاڑوں کو چلا دیا جاتا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11093
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَلَوْ أَنَّ قُرْآنًا سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ أَوْ قُطِّعَتْ بِهِ الْأَرْضُ أَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتَى قَالَ: قَالُوا لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنْ كَانَ كَمَا تَقُولُ فَأَرِنَا أَشْيَاخَنَا الْأُوَلَ مِنَ الْمَوْتَى نُكَلِّمْهُمْ، وَافْتَحْ لَنَا هَذِهِ الْجِبَالَ جِبَالَ مَكَّةَ الَّتِي قَدْ ضَمَّتْنَا. فَنَزَلَتْ وَلَوْ أَنَّ قُرْآنًا سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ أَوْ قُطِّعَتْ بِهِ الْأَرْضُ أَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ قَابُوسُ بْنُ أَبِي ظَبْيَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ. قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ الزُّبَيْرِ فِي سُورَةِ طسم الشُّعَرَاءِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اگر قرآن ایسا ہوتا کہ اس کے ذریعے پہاڑوں کو چلا دیا جاتا یا زمین کو چیر دیا جاتا یا اس کے ذریعے مردوں کے ساتھ بات چیت کی جا سکتی“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اگر ویسا ہی ہے جس طرح آپ بیان کرتے ہیں، تو آپ ہمارے پہلے کے مرحوم بزرگوں کو ہمیں دکھا دیں تاکہ ہم ان کے ساتھ بات چیت کریں اور آپ ہمارے لئے مکہ کے ان پہاڑوں کو کھول دیں جنہوں نے ہمیں بند کیا ہوا ہے، تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اگر قرآن ایسا ہوتا کہ اس کے ذریعے پہاڑوں کو چلا دیا جاتا یا اس کے ذریعے زمین کو چیر دیا جاتا یا اس کے ذریعے مردوں کے ساتھ بات چیت کی جا سکتی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قابوس بن ابوظبیان ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث طسم الشعراء کی تفسیر میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11093]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12617)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں