الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
181. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَمْحُوا اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰ جس چیز کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے برقرار رکھتا ہے“
حدیث نمبر: 11094
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"" يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ" إِلَّا الشِّقْوَةَ وَالسَّعَادَةَ وَالْحَيَاةَ وَالْمَوْتَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الْيَمَامِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ مِنْ غَيْرِ تَعَمُّدِ كَذِبٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: (ارشاد باری تعالی ہے:) ”اللہ تعالیٰ جس چیز کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) البتہ بد نصیبی، خوش نصیبی، زندگی اور موت کا معاملہ مختلف ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر یمامی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ وہ جان بوجھ کر غلط بیانی نہیں کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11094]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9468»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
182. سُورَةُ إِبْرَاهِيمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ .
سورت ابراہیم کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”ہم نے جس بھی رسول کو بھیجا اسے اس کی قوم کی زبان کے ہمراہ بھیجا“
حدیث نمبر: 11095
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمْ يَبْعَثِ اللَّهُ نَبِيًّا إِلَّا بِلُغَةِ قَوْمِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ مُجَاهِدًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي ذَرٍّ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جس بھی نبی کو مبعوث کیا ہے اسے اس کی قوم کی زبان کے ہمراہ بھیجا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ مجاہد نامی راوی نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11095]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ مجاہد نامی راوی نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11095]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (158/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20901»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
183. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَرَدُّوا أَيْدِيَهُمْ فِي أَفْوَاهِهِمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اُن لوگوں نے اپنے ہاتھ اپنے منہ کی طرف لوٹا دیے“
حدیث نمبر: 11096
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - فِي قَوْلِهِ: (فَرَدُّوا أَيْدِيَهُمْ فِي أَفْوَاهِهِمْ) قَالَ: عَضُّوا أَصَابِعَهُمْ غَيْظًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”انہوں نے اپنے ہاتھ اپنے منہ کی طرف لوٹا دیے“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یعنی انہوں نے غصے کے عالم میں اپنی انگلیاں چبا لیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11096]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11096]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9119)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
184. قَوْلُهُ تَعَالَى: سَوَاءٌ عَلَيْنَا أَجَزِعْنَا أَمْ صَبَرْنَا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”ہمارے لیے برابر ہے خواہ ہم گریہ و زاری کریں یا ہم صبر سے کام لیں“
حدیث نمبر: 11097
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيمَا أَحْسَبُ - فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: سَوَاءٌ عَلَيْنَا أَجَزِعْنَا أَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِنْ مَحِيصٍ قَالَ:" يَقُولُ أَهْلُ النَّارِ هَلُمُّوا فَلْنَصْبِرْ". قَالَ:" فَصَبَرُوا خَمْسَمِائَةِ عَامٍ، فَلَمَّا رَأَوْا ذَلِكَ لَا يَنْفَعُهُمْ قَالُوا: هَلُمُّوا فَلْنَجْزَعْ". قَالَ:" فَيَبْكُونَ خَمْسَمِائَةِ عَامٍ، فَلَمَّا رَأَوْا ذَلِكَ لَا يَنْفَعُهُمْ قَالُوا: سَوَاءٌ عَلَيْنَا أَجَزِعْنَا أَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِنْ مَحِيصٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَنَسُ بْنُ أَبِي الْقَاسِمِ، هَكَذَا هُوَ فِي الطَّبَرَانِيِّ، وَقَدْ ذَكَرَ الذَّهَبِيُّ فِي الْمِيزَانِ أَنَسَ بْنَ الْقَاسِمِ وَهُوَ أَنَسُ بْنُ أَبِي نُمَيْرٍ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ رَوَى عَنْ كَعْبِ الْأَحْبَارِ، وَلَيْسَ كَذَلِكَ، وَإِنَّمَا قَالَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ: إِنَّهُ رَوَى عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَوَى عَنِ الْفِرْيَابِيِّ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ ذَلِكَ. قُلْتُ: وَلَيْسَ كَذَلِكَ ؛ لِأَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيَّ لَمْ يَرْوِ عَنْ أَحَدٍ مِنْ أَصْحَابِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ.
وَالصَّوَابُ مَا هُوَ فِي الطَّبَرَانِيِّ، أَنَّهُ رَوَى عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، وَرَوَى عَنْهُ الْفِرْيَابِيُّ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَقَدْ ذَكَرَ ابْنَ حِبَّانَ: أَنَسٌ أَبُو الْقَاسِمِ فِي هَذِهِ الطَّبَقَةِ طَبَقَةِ أَتْبَاعِ التَّابِعِينَ - فَاللَّهُ أَعْلَمُ - وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں جو میرے خیال میں اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”(اہل جہنم کہیں گے) ہمارے لئے برابر ہے کہ ہم آہ وزاری کریں یا ہم صبر سے کام لیں ہمارے لئے راہ فرار نہیں ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل جہنم کہیں گے آؤ تاکہ ہم صبر کریں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: وہ لوگ پانچ سو سال تک صبر کریں گے جب وہ یہ دیکھیں گے کہ یہ اس کا انہیں فائدہ نہیں ہوا تو وہ کہیں گے آؤ ہم گریہ وزاری کریں، پھر وہ پانچ سو سال تک روتے رہیں گے جب وہ یہ دیکھیں گے کہ اس کا بھی انہیں نفع نہیں ہوا تو اس وقت وہ یہ کہیں گے کہ ہمارے لئے یہ برابر ہے خواہ ہم گریہ وزاری کریں یا صبر سے کام لیں ہمارے لئے کوئی راہ فرار نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی انس بن ابوالقاسم ہے، اور یہ طبرانی میں اسی طرح ہے امام ذہبی نے میزان الاعتدال میں انس بن قاسم کا ذکر کیا ہے وہ انس بن ابونمیر ہے ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے کہ اس نے کعب احبار سے روایات نقل کی ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہے ابن ابوحاتم نے یہ کہا: ہے کہ اس نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایات نقل کی ہیں فریابی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ میں نے اپنے والد کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے: (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ایسا نہیں ہے کیونکہ محمد بن یوسف فریابی نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے شاگردوں میں سے کسی سے روایت نقل نہیں کی ہے درست بات وہ ہے جو طبرانی میں مذکور ہے اس راوی نے سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے سے روایت نقل کی ہے، اور اس سے فریابی نے روایت نقل کی ہے، اور باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ ابن حبان نے انس ابوالقاسم کا ذکر اس طبقے میں یعنی تبع تابعین میں کیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11097]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (84/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ رجالُہ
185. قَوْلُهُ تَعَالَى: كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”پاکیزہ درخت کی مانند“
حدیث نمبر: 11098
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ قَالَ:" هِيَ الَّتِي لَا تَنْفُضُ وَرَقَهَا [ وَظَنَنْتُ أَنَّهَا النَّخْلَةُ ] ".
قُلْتُ: لِابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: لِابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”پاکیزہ درخت کی مانند“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) اس سے مراد وہ درخت ہے جس کے پتے نہیں جھڑتے ہیں (راوی کہتے ہیں:) میرا خیال ہے اس سے مراد کھجور کا درخت ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے لیکن وہ اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11098]

تخریج الحدیث: «أخرجه احمد فى مسند ()، أخرجه مسند أحمد برقم: 5615، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 282، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13520»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
186. قَوْلُهُ تَعَالَى: يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰٰ ایمان والوں کو ثابت قول پر برقرار رکھتا ہے“
حدیث نمبر: 11099
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي هَذِهِ الْآيَةِ يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ قَالَ:" فِي الْآخِرَةِ فِي الْقَبْرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس آیت کے بارے میں یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو ثابت قول پر دنیاوی زندگی میں اور آخرت میں برقرار رکھتا ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آخرت سے مراد قبر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11099]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11099]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5570»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11100
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى -: (يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ) قَالَ: إِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا مَاتَ أُجْلِسَ فِي قَبْرِهِ فَيُقَالُ لَهُ: مَنْ رَبُّكَ؟ فَيَقُولُ: اللَّهُ رَبِّي، فَيُقَالُ لَهُ: مَنْ نَبِيُّكَ؟ فَيَقُولُ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ. فَيَرُدُّ عَلَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ صَدَقَةَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي السُّؤَالِ فِي الْقَبْرِ فِي الْجَنَائِزِ مِنْ هَذَا الْبَابِ.
سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو ثابت قول پر دنیاوی زندگی میں اور آخرت میں برقرار رکھتا ہے“۔ سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب مومن مر جاتا ہے، تو اسے اس کی قبر میں بٹھایا جاتا ہے، اور اس سے دریافت کیا جاتا ہے: تمہارا پروردگار کون ہے؟ وہ جواب دیتا ہے: اللہ تعالیٰ میرا پروردگار ہے اس سے دریافت کیا جاتا ہے تمہارے نبی کون ہیں؟ وہ جواب دیتا ہے: سیدنا محمد بن عبداللہ اس سے تین مرتبہ یہ سوالات کیے جاتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ انہوں نے اسے اپنے استاد أحمد بن محمد بن صدقہ کے حوالے سے نقل کیا ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: قبر میں سوالات کے بارے میں احادیث جنائز سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11100]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1369)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11101
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: (يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ) قَالَ: الْمُخَاطَبَةُ فِي الْقَبْرِ: مَنْ رَبُّكَ؟ وَمَا دِينُكَ؟ وَمَنْ نَبِيُّكَ؟ وَفِي الْآخِرَةِ مِثْلُ ذَلِكَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ نَسْطَاسٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو دنیاوی زندگی میں اور آخرت میں ثابت قول پر برقرار رکھتا ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اس سے مراد قبر کے سوالات و جوابات تھے جس میں یہ پوچھا: جاتا ہے تمہارا پروردگار کون ہے؟ تمہارا دین کیا ہے؟ تمہارے نبی کون ہیں؟ آخرت میں بھی اس کی مانند (سوال جواب ہوں گے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عبید بن نسطاس ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11101]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عبید بن نسطاس ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11101]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12242)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
187. قَوْلُهُ تَعَالَى: الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَةَ اللَّهِ كُفْرًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ لوگ جنہوں نے اللہ کی نعمت کو کفر میں تبدیل کر دیا“
حدیث نمبر: 11102
عَنْ عَلِيٍّ: الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَةَ اللَّهِ كُفْرًا وَأَحَلُّوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ - الْآيَةَ. قَالَ: نَزَلَتْ فِي الْأَفْخَرِينَ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ وَبَنِي أُمَيَّةَ، فَقَطَعَ اللَّهُ دَابِرَهُمْ يَوْمَ بَدْرٍ، وَأَمَّا بَنُو أُمَيَّةَ فَمُتِّعُوا إِلَى حِينٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرٌو ذُو مُرٍّ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ جنہوں نے اللہ کی نعمت کو کفر میں تبدیل کر دیا اور اپنی قوم کو بربادی کے مقام پر اتار دیا“۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہ بنو مخزوم اور بنوامیہ سے تعلق رکھنے والے، فخر کرنے والے لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی تھی جہاں تک بنو مخزوم کا تعلق ہے، تو غزوہ بدر کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے ان کی کمر توڑ دی، جہاں تک بنوامیہ کا تعلق ہے، تو انہیں مخصوص مدت تک موقع دیا گیا
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو ذومر ہے ابواسحاق سبیعی کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11102]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (87011)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
188. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جس دن زمین کو دوسری زمین میں تبدیل کر دیا جائے گا“
حدیث نمبر: 11103
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِ اللَّهِ: يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ قَالَ:" أَرْضٌ بَيْضَاءُ كَأَنَّهَا فِضَّةٌ، لَمْ يُسْفَكْ فِيهَا دَمٌ حَرَامٌ، وَلَمْ يُعْمَلْ فِيهَا خَطِيئَةٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ الْبَجَلِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَرَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ مَوْقُوفًا عَلَى عَبْدِ اللَّهِ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کیا ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جس دن زمین کو دوسری زمین میں تبدیل کر دیا جائے گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (قیامت کے دن) زمین سفید ہو گی یوں جیسے چاندی ہوتی ہے اس میں کوئی حرام خون نہیں بہایا گیا ہو گا اور اس میں کوئی برائی نہیں کی گئی ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جریر بن ایوب بجلی ہے، اور وہ متروک ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11103]

تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8741، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10323، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7163»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً