الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
195. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک مذاق اڑانے والوں کے مقابلے میں ہم نے تمہاری کفایت کر دی ہے“
حدیث نمبر: 11114
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ الْمُسْتَهْزِئِينَ كَانُوا ثَمَانِيَةً: الْوَلِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ وَأَبُو زَمْعَةَ وَهُوَ الْأَسْوَدُ بْنُ الْمُطَّلِبِ وَالْأَسْوَدُ بْنُ عَبْدِ يَغُوثَ وَالْعَاصِي بْنُ وَائِلٍ. قَالَ: كُلُّهُمْ قُتِلَ يَوْمَ بَدْرٍ [ بِمَوْتٍ ] ، أَوْ مَرِضَ، وَالْحَارِثُ وَهُوَ مِنَ الْعَيَاطِلِ. قُلْتُ: هَكَذَا وَجَدْتُهُ فِي النُّسْخَةِ الَّتِي كَتَبْتُ مِنْهَا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّهُ مُثَبَّحٌ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ سَقَطَ بَعْضُهُ أَيْضًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مذاق اڑانے والے لوگ آٹھ تھے ولید بن مغیرہ، ابوزمعہ یہ اسود بن مطلب ہے، اسود بن عبدیغوث اور عاص بن وائل۔ وہ بیان کرتے ہیں: یہ سب لوگ غزوہ بدر کے موقع پر موت یا بیماری کے عالم میں قتل ہوئے اور حارث بن قیس یہ عیاطل میں سے تھا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اپنے پاس موجود نسخے میں، میں نے
یہ روایت اسی طرح پائی ہے جس نسخے سے میں نے اسے نقل کیا ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ یہ بے ڈول (یا غیر مناسب) ہے، اور بظاہر یہ لگتا ہے کہ اس روایت کا کچھ حصہ ساقط ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11114]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اپنے پاس موجود نسخے میں، میں نے
یہ روایت اسی طرح پائی ہے جس نسخے سے میں نے اسے نقل کیا ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ یہ بے ڈول (یا غیر مناسب) ہے، اور بظاہر یہ لگتا ہے کہ اس روایت کا کچھ حصہ ساقط ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11114]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11215)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
196. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُصْبِحِينَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”صبح کے وقت زبردست کڑک آواز نے انہیں پکڑ میں لے لیا“
حدیث نمبر: 11115
عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا هَلَكَ قَوْمُ لُوطٍ إِلَّا فِي الْأَذَانِ، وَلَا تَقُومُ الْقِيَامَةُ إِلَّا فِي الْأَذَانِ". قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: مَعْنَاهُ عِنْدِي - وَاللَّهُ أَعْلَمُ - فِي وَقْتِ أَذَانِ الْفَجْرِ، هُوَ وَقْتُ الِاسْتِغْفَارِ وَالدُّعَاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا لوط علیہ السلام کی قوم صرف اذان کی بدولت ہلاکت کا شکار ہوئی تھی اور قیامت بھی صرف اذان کی بدولت قائم ہو گی“ امام طبرانی بیان کرتے ہیں: ویسے اللہ بہتر جانتا ہے، لیکن میرے نزدیک اس کا مطلب یہ ہے: فجر کی اذان کے وقت ایسا ہو گا، یہ استغفار اور دعا کا وقت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11115]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11115]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
197. 29 - 17 - سُورَةُ النَّحْلِ
سورت نحل کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بیٹے اور پوتے و نواسے“
حدیث نمبر: 11116
عَنْ زِرٍّ قَالَ: كُنْتُ آخُذُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ فِي الْمُصْحَفِ فَأَتَى عَلَى هَذِهِ الْآيَةِ وَجَعَلَ لَكُمْ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ بَنِينَ وَحَفَدَةً قَالَ لِي عَبْدُ اللَّهِ: أَتَدْرِي مَا الْحَفَدَةُ؟ قُلْتُ: حَشَمُ الرَّجُلِ، قَالَ: لَا، هُمُ الْأُخْتَانِ
زر بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کو مصحف سے پڑھ کر سنایا کرتا تھا جب وہ اس آیت پر پہنچے: ”اور اس نے تمہارے لئے بیویوں میں سے بیٹے اور پوتے و نواسے بنائے ہیں“۔ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: کیا تم جانتے ہو حفدہ سے مراد کیا ہے؟ میں نے کہا: آدمی کے قریبی ساتھی، انہوں نے فرمایا: جی نہیں! اس سے مراد سسرالی رشتہ دار (داماد) ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11116]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9092)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11117
وَفِي رِوَايَةٍ: قُلْتُ: نَعَمْ، هُمْ أَحْفَادُ الرَّجُلِ مِنْ وَلَدِهِ وَوَلَدِ وَلَدِهِ. قَالَ: نَعَمْ هُمُ الْأَصْهَارُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں نے جواب دیا: جی ہاں اس سے مراد ہوتے ہیں جو اس کی اولاد ہوں اور اولاد کی اولاد ہوں تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں اس سے مراد سسرالی عزیز ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن ابونجود ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11117]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن ابونجود ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11117]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9091)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
198. قَوْلُهُ تَعَالَى: زِدْنَاهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”ہم ان کے عذاب پر عذاب کا اضافہ کر دیں گے“
حدیث نمبر: 11118
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ: (زِدْنَاهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ) قَالَ: زِيدُوا عَقَارِبَ، أَنْيَابُهَا كَالنَّخْلِ الطِّوَالِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”ہم ان کے عذاب پر عذاب میں اضافہ کر دیں گے“۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ان پر مزید ایسے بچھو مسلط کیے جائیں گے جن کے دانت کھجور کے بڑے درختوں جتنے ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11118]
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11118]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2659) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9103)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ اس
199. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک اللہ تعالیٰ عدل کرنے اور احسان کرنے کا حکم دیتا ہے“
حدیث نمبر: 11119
عَنْ شَهْرٍ حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِفِنَاءِ بَيْتِهِ جَالِسٌ، إِذْ مَرَّ بِهِ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ، فَكَشَرَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا تَجْلِسْ؟"، قَالَ: بَلَى، قَالَ: فَشَخَصَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبَصَرِهِ إِلَى السَّمَاءِ، فَنَظَرَ سَاعَةً إِلَى السَّمَاءِ، فَأَخَذَ يَضَعُ بَصَرَهُ حَيْثُ وَضَعَ بَصَرَهُ عَنْ يَمِينِهِ فِي الْأَرْضِ، فَأَخَذَ يُنْغِضُ رَأْسَهُ كَأَنَّهُ يَسْتَفْقِهُ مَا يُقَالُ لَهُ، وَابْنُ مَظْعُونٍ يَنْظُرُ، فَلَمَّا قَضَى حَاجَتَهُ وَاسْتَفْقَهَ مَا يُقَالُ لَهُ شَخَصَ بَصَرُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى تَوَارَى فِي السَّمَاءِ، فَأَقْبَلَ عَلَى عُثْمَانَ بِجِلْسَتِهِ الْأُولَى فَقَالَ لَهُ: يَا مُحَمَّدُ، فِيمَا كُنْتُ أُجَالِسُكَ وَآتِيكَ؟ مَا رَأَيْتُكَ تَفْعَلُ كَفِعْلِكَ الْغَدَاةَ قَالَ:" وَمَا فَعَلْتُ؟"، قَالَ: رَأَيْتُكَ شَخَصْتَ بِبَصَرِكَ إِلَى السَّمَاءِ، ثُمَّ وَضَعْتَهُ حَيْثُ وَضَعْتَهُ عَنْ يَمِينِكَ، فَتَحَرَّفْتَ إِلَيْهِ وَتَرَكْتَنِي، فَأَخَذْتَ تُنْغِضُ رَأْسَكَ كَأَنَّكَ تَسْتَفْقِهُ شَيْئًا يُقَالُ لَكَ، قَالَ:" وَفَطِنْتَ لِذَلِكَ؟"، قَالَ عُثْمَانُ: نَعَمْ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَانِي رَسُولُ رَبِّي - عَلَيْهِ السَّلَامُ - [ آنِفًا ] وَأَنْتَ جَالِسٌ"، قَالَ: رَسُولُ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَ: فَمَا قَالَ لَكَ؟ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ، قَالَ عُثْمَانُ: فَذَاكَ حِينَ اسْتَقَرَّ الْإِيمَانُ فِي قَلْبِي وَأَحْبَبْتُ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَشَهْرٌ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ لَا يَضُرُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
شہر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھے یہ بات بتائی ہے ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر کے صحن میں تشریف فرما تھے اسی دوران سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ آپ کے پاس سے گزرے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھ کر مسکرائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم بیٹھو گے نہیں انہوں نے عرض کی: جی ہاں پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نگاہ آسمان کی طرف اٹھائی آپ کچھ دیر آسمان کی طرف دیکھتے رہے پھر آپ نے اپنی نگاہ جھکائی یہاں تک کہ آپ نے اپنے دائیں طرف زمین کی طرف نگاہ رکھی پھر آپ نے اپنے سر کو حرکت دی یوں جیسے آپ کو کوئی بات کہی جا رہی ہے، اور آپ اسے سمجھ رہے ہیں۔ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ یہ ساری چیزیں دیکھ رہے تھے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل پورا ہو گیا اور آپ کو جو بات کہی گئی تھی وہ آپ نے سمجھ لی تو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آسمان کی طرف نگاہ بلند کی جس طرح پہلی مرتبہ بلند کی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نگاہ کے ساتھ اس (فرشتے) کو دیکھتے رہے یہاں تک کہ وہ آسمان میں چھپ گیا سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ پہلی نشست میں ہی بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! جب سے میں آپ کے پاس بیٹھا ہوں اور آپ کے پاس آ رہا ہوں میں نے آپ کو اس طرح کرتے ہوئے نہیں دیکھا جس طرح ابھی آپ نے کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: میں نے کیا کیا ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے آپ کو دیکھا کہ پہلے آپ نے نگاہ آسمان کی طرف اٹھائی پھر اسے نیچے کر دیا یہاں تک کہ اپنے دائیں طرف کیا پھر آپ اس طرف متوجہ رہے، اور آپ نے مجھے چھوڑ دیا پھر آپ نے اپنے سر کو ہلانا شروع کر دیا یوں جیسے آپ کوئی بات سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں جو آپ کو کہی جا رہی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہیں یہ صورت حال محسوس ہوئی تھی؟ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پروردگار کا فرشتہ ابھی میرے پاس آیا تھا جب تم بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے دریافت کیا: اللہ تعالیٰ کا قاصد؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اس نے آپ کو کیا کہا:؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اس نے یہ آیت تلاوت کی:) ”بے شک اللہ تعالیٰ عدل کرنے اور احسان کرنے اور قریبی رشتہ داروں کو دینے کا حکم دیتا ہے، اور فحاشی اور برائی اور سرکشی سے منع کرتا ہے وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو“۔ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس وقت ایمان میرے دل میں پختہ ہو گیا اور میں سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے محبت کرنے لگا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے نقل کی ہے شہر نامی راوی کو امام أحمد اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ایسا ضعف پایا جاتا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11119]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے نقل کی ہے شہر نامی راوی کو امام أحمد اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ایسا ضعف پایا جاتا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11119]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8322) اخرجه احمد فى المسند (2922)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2915»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 11120
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا إِذْ شَخَصَ بِبَصَرِهِ، ثُمَّ صَوَّبَهُ حَتَّى كَادَ أَنْ يَلْزَقَ بِالْأَرْضِ، قَالَ: وَشَخَصَ بِبَصَرِهِ قَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ فَأَمَرَنِي أَنْ أَضَعَ هَذِهِ الْآيَةَ بِهَذَا الْمَوْضِعِ مِنْ هَذِهِ السُّورَةِ إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نگاہ اٹھا کے اوپر کی طرف دیکھا پھر آپ نے سر کو جھکا لیا یوں کہ قریب تھا کہ آپ زمین کے ساتھ مل جاتے پھر آپ نے اپنی نگاہ کو اوپر کی طرف اٹھایا پھر آپ نے بتایا: ”جبرائیل علیہ السلام میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھ سے یہ کہا: میں اس سورت کے اس مقام پر یہ آیت رکھ دوں“ ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک اللہ تعالیٰ عدل کرنے احسان کرنے قریبی رشتہ داروں کو دینے کا حکم دیتا ہے، اور وہ فحاشی برائی اور سرکشی سے منع کرتا ہے، وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11120]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11120]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (218/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 11121
وَعَنْ أَبِي الضُّحَى قَالَ: اجْتَمَعَ مَسْرُوقٌ وَشُتَيْرُ بْنُ شَكَلٍ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ مَسْرُوقٌ: هَلْ سَمِعْتَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ: إِنَّ أَجْمَعَ آيَةٍ فِي الْقُرْآنِ حَلَالٌ وَحَرَامٌ وَأَمْرٌ وَنَهْيٌ إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَأَنَا قَدْ سَمِعْتُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ مَذْكُورٍ فِي سُورَةِ الطَّلَاقِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوضحی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ مسروق اور شتیر بن شکل مسجد میں اکٹھے ہوئے مسروق نے کہا: کیا تم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ قرآن میں حلال حرام، امر اور نہی کے بارے میں سب سے زیادہ جامع آیت یہ ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ عدل کرنے احسان کرنے قریبی رشتہ داروں کو دینے کا حکم دیتا ہے، اور فحاشی اور برائی اور سرکشی سے منع کرتا ہے“۔ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ تو دوسرے صاحب نے جواب دیا: جی ہاں تو مسروق نے کہا: میں نے بھی انہیں یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل کے حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے جو سورت طلاق کے باب میں ذکر ہو گی اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11121]
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل کے حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے جو سورت طلاق کے باب میں ذکر ہو گی اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11121]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8661)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
200. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّ إِبْرَاهِيمَ كَانَ أُمَّةً .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک ابراہیم ایک امت تھا“
حدیث نمبر: 11122
عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ -: إِنَّ مُعَاذًا كَانَ أُمَّةً قَانِتًا لِلَّهِ حَنِيفًا وَلَمْ يَكُ مِنَ الْمُشْرِكِينَ. فَقَالَ فَرْوَةُ - رَجُلٌ مِنْ أَشْجَعَ -: نَسِيَ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ فَقَالَ: وَمَنْ نَسِيَ؟ إِنَّا كُنَّا نُشَبِّهُ مُعَاذًا بِإِبْرَاهِيمَ. وَسُئِلَ عَنِ الْأُمَّةِ، فَقَالَ: مُعَلِّمُ الْخَيْرِ. وَسُئِلَ عَنِ الْقَانِتِ، فَقَالَ: مُطِيعُ اللَّهِ وَرَسُولِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مسروق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا: ”بے شک معاذ ایک امت تھا، جو اللہ تعالیٰ کا فرمانبردار تھا اور باطل سے کنارہ کش تھا اور وہ مشرکین میں سے نہیں تھا“۔ تو اشجع قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص فروہ نے یہ کہا: یہ بھول گئے ہیں آیت میں اصل لفظ یہ ہے: ”بے شک ابراہیم“ تو انہوں نے کہا: کون بھولا ہے؟ ہم سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے مشابہ قرار دیتے تھے۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے امت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: اس سے مراد بھلائی کی تعلیم دینے والا ہے ان سے لفظ قانت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: اس سے مراد اللہ اور اس کے رسول کا فرمانبردار ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جس میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11122]
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جس میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11122]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9943)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
201. 29 - 18 - سُورَةُ الْإِسْرَاءِ
سورت اسراء کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہم نے ہر انسان کے اعمال کو تحریری صورت میں اس کی گردن میں لٹکایا ہے“
حدیث نمبر: 11123
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" طَيْرُ كُلِّ عَبْدٍ فِي عُنُقِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہر بندے کا نامہ اعمال اس کی گردن میں ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11123]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11123]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (342/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14281»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن