الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
208. قَوْلُهُ تَعَالَى: أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور سورج ڈھلنے سے لے کر رات پھیلنے تک نماز قائم کرو“
حدیث نمبر: 11134
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ - يَعْنِي النَّخَعِيَّ - قَالَ: صَلَّى عَبْدُ اللَّهِ [ ذَاتَ يَوْمٍ ] ، وَجَعَلَ رَجُلٌ يَنْظُرُ هَلْ غَابَتِ الشَّمْسُ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: مَا تَنْظُرُونَ؟ هَذَا - وَاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ - مِيقَاتُ هَذِهِ الصَّلَاةِ، لِقَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ: أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ وَهَذَا دُلُوكُ الشَّمْسِ وَهَذَا غَسَقُ اللَّيْلِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن یزید نخعی بیان کرتے ہیں: ایک دن سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھائی ایک شخص دیکھنے لگا کہ کیا سورج غروب ہو چکا ہے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم کیا دیکھ رہے ہو؟ اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے یہ اس نماز کا وقت ہے اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ”سورج ڈھلنے سے لے کر رات پھیلنے تک نماز قائم کرو“۔ تو یہ سورج کا ڈھلنا ہے، اور یہ رات کا پھیلنا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11134]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11134]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9132)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11135
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ قَالَ: الْعِشَاءُ الْآخِرَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَفِيهِمَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَجَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”رات کے پھیلنے تک“۔ سے مراد عشاء کی نماز کا وقت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے ان میں ایک راوی یحیی حمانی اور ایک راوی جابر جعفی ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11135]
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے ان میں ایک راوی یحیی حمانی اور ایک راوی جابر جعفی ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11135]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (9141)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
209. قَوْلُهُ تَعَالَى: عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں مقام محمود پر فائز کر دے گا“
حدیث نمبر: 11136
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُبْعَثُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَأَكُونُ أَنَا وَأُمَّتِي عَلَى تَلٍّ، وَيَكْسُونِي رَبِّي حُلَّةً خَضْرَاءَ، ثُمَّ يُؤْذَنُ لِي فَأَقُولُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ أَقُولَ، فَذَلِكَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن لوگوں کو اٹھایا جائے گا، تو میں اور میری امت ایک ٹیلے پر ہوں گے میرا پروردگار مجھے سبز حلہ پہنائے گا، پھر مجھے اجازت دی جائے گی میں جو اللہ کو منظور ہو گا وہ بات کہوں گا، تو یہ مقام محمود ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11136]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11136]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15356، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3435، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6479، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1017»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11137
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ فِي قَوْلِ اللَّهِ: عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا قَالَ: يُجْلِسُهُ [ فِيمَا ] بَيْنَهُ وَبَيْنَ جِبْرِيلَ، وَيَشْفَعُ لِأُمَّتِهِ، فَذَلِكَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ إِذَا لَمْ يُتَابَعْ، وَعَطَاءُ بْنُ دِينَارٍ قِيلَ: لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں یہ بات بیان کی ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں مقام محمود پر فائز کر دے گا“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یعنی پروردگار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اور سیدنا جبرائیل علیہ السلام کے درمیان بٹھائے گا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کی شفاعت کریں گے، تو یہ مقام محمود ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ ضعیف ہے جب اس کی متابعت نہ کی گئی ہو اور ایک راوی عطاء بن دینار ہے ایک قول کے مطابق اس نے سعید بن جبیر سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11137]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ ضعیف ہے جب اس کی متابعت نہ کی گئی ہو اور ایک راوی عطاء بن دینار ہے ایک قول کے مطابق اس نے سعید بن جبیر سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11137]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12474)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
210. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم یہ فرما دو کہ حق آ گیا اور باطل چلا گیا“
حدیث نمبر: 11138
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ يَوْمَ الْفَتْحِ، وَعَلَى الْكَعْبَةِ ثَلَاثُ مِائَةٍ وَسِتُّونَ صَنَمًا، قَدْ شَدَّ لَهُمْ إِبْلِيسُ أَقْدَامَهَا بِالرَّصَاصِ، فَجَاءَ وَمَعَهُ قَضِيبٌ، فَجَعَلَ يَهْوِي بِهِ إِلَى كُلِّ صَنَمٍ مِنْهَا فَيَخِرُّ لِوَجْهِهِ، فَيَقُولُ: جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا حَتَّى مَرَّ عَلَيْهَا كُلَّهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ طُرُقُ هَذَا الْحَدِيثِ فِي غَزْوَةِ الْفَتْحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے اس وقت خانہ کعبہ میں تین سو ساٹھ بت تھے شیطان نے ان کے قدموں میں سیسہ لگوا کے انہیں مضبوطی سے رکھوایا ہوا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو آپ کے پاس ایک چھڑی تھی، تو آپ اس چھڑی کے ذریعے ان میں سے ہر ایک بت کی طرف اشارہ کرتے تھے اور وہ منہ کے بل گر جاتا تھا اور آپ یہ پڑھ رہے تھے: ”حق آ گیا اور باطل چلا گیا بے شک باطل نے جانا ہی تھا“۔ یہاں تک کہ آپ تمام بتوں کے پاس سے گزرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس اور ثقہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس حدیث کے مختلف طرق غزوہ فتح سے متعلق باب میں پہلے گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11138]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس اور ثقہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس حدیث کے مختلف طرق غزوہ فتح سے متعلق باب میں پہلے گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11138]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1152)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1106»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
211. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم اپنی نماز (یعنی دعا) کو بلند آواز میں نہ کرو“
حدیث نمبر: 11139
عَنْ عَائِشَةَ فِي قَوْلِهِ: (وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا) نَزَلَتْ فِي الدُّعَاءِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتی ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم اپنی نماز (یعنی دُعا) کو بلند آواز میں نہ کرو اور بالکل پست آواز میں بھی نہ کرو“۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں یہ آیت دعا کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11139]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11139]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2228)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
212. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَئِنْ شِئْنَا لَنَذْهَبَنَّ بِالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اگر ہم چاہیں تو اس چیز کو لے جائیں جو ہم نے تمہاری طرف وحی نازل کی ہے“
حدیث نمبر: 11140
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَيُنْزَعَنَّ هَذَا الْقُرْآنُ مِنْ بَيْنِ أَظْهُرِكُمْ، قَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَلَسْنَا نَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَقَدْ أَثْبَتْنَاهُ فِي مَصَاحِفِنَا؟ قَالَ: يَسْرِي عَلَى الْقُرْآنِ لَيْلًا فَلَا يَبْقَى فِي قَلْبِ عَبْدٍ وَلَا فِي مُصْحَفِهِ مِنْهُ شَيْءٌ، وَيُصْبِحُ النَّاسُ فُقَرَاءَ كَالْبَهَائِمِ، ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ: وَلَئِنْ شِئْنَا لَنَذْهَبَنَّ بِالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ بِهِ عَلَيْنَا وَكِيلًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَدَّادِ بْنِ مَعْقِلٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم لوگوں کے درمیان میں سے اس قرآن کو الگ کر دیا جائے گا راوی نے کہا: اے ابوعبدالرحمن کیا ہم قرآن نہیں پڑھتے ہیں، اور کیا ہم نے اسے مصحف کی شکل میں محفوظ نہیں کیا ہوا ہے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: قرآن پر ایک رات ایسی آئے گی کہ جب یہ کسی بندے کے دل میں نہیں رہے گا اور کسی مصحف میں اس میں سے کچھ نہیں رہے گا اور جب لوگ صبح کریں گے، تو وہ جانوروں کی مانند (قرآن سے) خالی ہاتھ ہوں گے پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور اگر ہم چاہیں تو ہم اس کو لے جائیں جو ہم نے تمہاری طرف وحی نازل کی ہے، اور پھر تم اس کے حوالے سے ہمارے خلاف کوئی وکیل (کارساز) نہیں پاؤ گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف شداد بن معقل کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11140]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف شداد بن معقل کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11140]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8698)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
213. قَوْلُهُ تَعَالَى: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم یہ فرما دو! ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جو اولاد سے پاک ہے
حدیث نمبر: 11141
عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" آيَةُ الْعِزِّ وَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيٌّ مِنَ الذُّلِّ وَكَبِّرْهُ تَكْبِيرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" آيَةُ الْعِزِّ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ" الْآيَةَ كُلَّهَا،
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”غلبے والی آیت یہ ہے: ”تم یہ فرما دو! ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جو اولاد سے پاک ہے، اور بادشاہی میں اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اور وہ اس چیز سے پاک ہے کہ وہ کمزور ہو اور پھر اس کے لئے کسی مددگار کی ضرورت ہو اور تم اس کی کبریائی اہتمام اس تمام کے ساتھ بیان کرتے رہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام أحمد نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”غلبے والی آیت یہ ہے: ”تم یہ فرما دو! ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جو اولاد سے پاک ہے، اور بادشاہی میں کوئی اس کا شریک نہیں ہے“۔ یہ پوری آیت ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11141]
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام أحمد نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”غلبے والی آیت یہ ہے: ”تم یہ فرما دو! ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جو اولاد سے پاک ہے، اور بادشاہی میں کوئی اس کا شریک نہیں ہے“۔ یہ پوری آیت ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11141]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (439/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11142
عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" الْعِزَّةُ لِلَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقَيْنِ، فِي إِحْدَاهُمَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي الْأُخْرَى ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ أَصْلَحُ مِنْهُ، وَكَذَلِكَ الطَّبَرَانِيُّ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں منقول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرمایا کرتے تھے: ”عزت اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جو اولاد سے پاک ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے دو حوالوں سے نقل کی ہے جن میں سے ایک سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور دوسری سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور یہ اس سے زیادہ صالح ہے امام طبرانی کی روایت بھی اس کی مانند ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11142]
یہ روایت امام أحمد نے دو حوالوں سے نقل کی ہے جن میں سے ایک سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور دوسری سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور یہ اس سے زیادہ صالح ہے امام طبرانی کی روایت بھی اس کی مانند ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11142]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11143
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَدُهُ فِي يَدِي، فَأَتَى عَلَى رَجُلٍ رَثِّ الْهَيْئَةِ، قَالَ:" أَبُو فُلَانٍ؟ مَا الَّذِي بَلَغَ بِكَ مَا أَرَى؟"، قَالَ: الضُّرُّ وَالسَّقَمُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" [ أَلَا ] أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ يُذْهِبُ اللَّهُ عَنْكَ الضُّرَّ وَالسَّقَمَ؟"، قَالَ: لَا، مَا يَسُرُّنِي بِهَا أَنِّي شَهِدْتُ مَعَكَ بَدْرًا وَأُحُدًا، قَالَ: فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ:"وَهَلْ يُدْرِكُ أَهْلَ بَدْرٍ وَأَهْلَ أُحُدٍ مَا يُدْرِكُ الْفَقِيرَ الْقَانِعَ؟"، قَالَ: فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَا فَعَلِّمْنِي، قَالَ: فَقَالَ:" قُلْ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ: تَوَكَّلْتُ عَلَى الْحَيِّ الْقَيُّومِ الَّذِي لَا يَمُوتُ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيٌّ مِنَ الذُّلِّ، وَكَبِّرْهُ تَكْبِيرًا"، قَالَ: فَأَتَى عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ حَسُنَتْ حَالِي فَقَالَ لِي:" مَهْيَمْ؟"، قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَمْ أَزَلْ أَقُولُ الْكَلِمَاتِ الَّتِي عَلَّمْتَنِيهُنَّ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جا رہے تھے آپ کا دست مبارک میرے ہاتھ میں تھا ہمارے سامنے ایک شخص آیا جس کی ظاہری حالت خراب تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم ابوفلاں ہو؟ تمہاری یہ صورت حال کیسے ہو گئی، جو میں دیکھ رہا ہوں؟ انہوں نے عرض کی: پریشانی اور بیماری کی وجہ سے یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں کچھ ایسے کلمات کی تعلیم نہ دوں جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ پریشانی اور بیماری کو تم سے دور کر دے گا۔ انہوں نے عرض کی: جی نہیں مجھے اس کے بدلے میں یہ چیز بھی پسند نہیں ہے کہ میں نے آپ کے ساتھ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شرکت کی ہوتی راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”کیا اہل بدر اور اہل احد اس مقام تک پہنچ سکتے ہیں جہاں قناعت کرنے والا فقیر شخص پہنچتا ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں آپ مجھے ان کی تعلیم دیجئے۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ پڑھو: ”میں حی اور قیوم ذات پر توکل کرتا ہوں، جسے موت نہیں آئے گی ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جو اولاد سے پاک ہے بادشاہی میں اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اور وہ کمزوری سے پاک ہے کہ اس کے لئے کسی مددگار کی ضرورت ہو اور تم اس کی اہتمام کے ساتھ کبریائی بیان کرو“۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو میری حالت بہتر تھی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: کیا ہوا ہے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے مجھے جو کلمات تعلیم دیے تھے میں وہ مسلسل پڑھتا رہتا ہوں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11143]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11143]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6671)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف