الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
330. قَوْلُهُ تَعَالَى: كَالْمُهْلِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”مہل“ کی مانند“
حدیث نمبر: 11333
عَنِ الضَّحَّاكِ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ أَذَابَ فِضَّةً مِنْ بَيْتِ الْمَالِ، ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى أَهْلِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى الْمُهْلِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ضحاک بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیت المال میں سے چاندی لے کر اسے پگھلایا اور پھر اہل مسجد کی طرف بھجوا کر فرمایا: جو شخص ”مہل“ کو دیکھنا چاہتا ہو، تو وہ اسے دیکھ لے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11333]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11333]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9082)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
331. 29 - 46 - سُورَةُ الْأَحْقَافِ
سورت احقاف کا بیان
حدیث نمبر: 11334
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَقْرَأَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُورَةً مِنَ الْ (حم) ، يَعْنِي الْأَحْقَافَ، قَالَ: وَكَانَتِ السُّورَةُ إِذَا كَانَتْ أَكْثَرَ مِنْ ثَلَاثِينَ آيَةً سُمِّيَتْ ثَلَاثِينَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سورت ”حم“ یعنی سورت ”احقاف“ پڑھائی۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب کسی سورت کی آیات، تیس سے زیادہ ہوتی تھیں، تو اُس کو ”ثلاثین“ کا نام دے دیا جاتا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11334]
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11334]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (419/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3971»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
332. قَوْلُهُ تَعَالَى: أَوْ أَثَارَةٍ مِنْ عِلْمٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”یا علم کا بقیہ حصہ“
حدیث نمبر: 11335
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ أَثَارَةٍ مِنْ عِلْمٍ قَالَ:" الْخَطُّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَلَفْظُهُ: عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْخَطِّ فَقَالَ:" هُوَ أَثَارَةٌ مِنْ عِلْمٍ"،
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”یا علم کا بقیہ حصہ“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد، خط (یعنی تحریر کرنا) ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات منقول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے خط کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے فرمایا: یہ علم کے بقایا جات میں سے ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11335]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات منقول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے خط کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے فرمایا: یہ علم کے بقایا جات میں سے ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11335]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10725) اخرجه احمد فى المسند (1992)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1993، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 271»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 11336
وَفِي رِوَايَةٍ فِي الْأَوْسَطِ: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ - أَوْ أَثَارَةٍ مِنْ عِلْمٍ قَالَ: جَوْدَةُ الْخَطِّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ لِلْحَدِيثِ الْمَرْفُوعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
معجم اوسط کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”یا علم کا بقیہ حصہ“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد عمدگی سے لکھنا ہے۔ امام أحمد کے مرفوع حدیث کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11336]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
333. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى مِثْلِهِ . 11337 عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ: انْطَلَقَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ يَوْمًا ] وَأَنَا مَعَهُ حَتَّى دَخَلْنَا كَنِيسَةَ الْيَهُودِ يَوْمَ عِيدِهِمْ، فَكَرِهُوا دُخُولَنَا عَلَيْهِمْ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " يَا مَعْشَرَ الْيَهُودِ، أَرُونِي اثْنَيْ عَشَرَ رَجُلًا مِنْكُمْ يَشْهَدُونَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ يَحُطُّ اللَّهُ عَنْ كُلِّ يَهُودِيٍّ تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ الْغَضَبَ الَّذِي عَلَيْهِ "، فَأَسْكَتُوا، فَمَا أَجَابَهُ مِنْهُمْ أَحَدٌ، ثُمَّ رَدَّ عَلَيْهِمْ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ، ثُمَّ ثَلَّثَ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ، فَقَالَ: " أَبَيْتُمْ، فَوَاللَّهِ لَأَنَا الْحَاشِرُ وَأَنَا الْعَاقِبُ وَأَنَا الْمُقَفَّى آمَنْتُمْ أَوْ كَذَّبْتُمْ " . ثُمَّ انْصَرَفَ وَأَنَا مَعَهُ حَتَّى [ أَنَّنَا ] كِدْنَا أَنْ نَخْرُجَ نَادَى رَجُلٌ مِنْ خَلْفِهِ، فَقَالَ: كَمَا أَنْتَ يَا مُحَمَّدُ . فَأَقْبَلَ، فَقَالَ ذَاكَ الرَّجُلُ: أَيُّ رَجُلٍ تَعْلَمُونِي مِنْكُمْ يَا مَعْشَرَ الْيَهُودِ؟ قَالُوا: وَاللَّهِ مَا نَعْلَمُ فِينَا رَجُلًا كَانَ أَعْلَمَ بِكِتَابِ اللَّهِ وَلَا أَفْقَهَ مِنْكَ وَلَا مِنْ أَبِيكَ قَبْلَكَ وَلَا مِنْ جَدِّكَ قَبْلَ أَبِيكَ . قَالَ: فَإِنِّي أَشْهَدُ بِاللَّهِ أَنَّهُ نَبِيُّ اللَّهِ الَّذِي تَجِدُونَ فِي التَّوْرَاةِ . قَالُوا: كَذَبْتَ، ثُمَّ رَدُّوا عَلَيْهِ [ وَقَالُوا فِيهِ ] شَرًّا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " كَذَبْتُمْ لَنْ نَقْبَلَ مِنْكُمْ قَوْلَكُمْ " . قَالَ: فَخَرَجْنَا وَنَحْنُ ثَلَاثَةٌ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا وَابْنُ سَلَامٍ - فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى - قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَكَفَرْتُمْ بِهِ وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى مِثْلِهِ فَآمَنَ وَاسْتَكْبَرْتُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور بنی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک گواہ نے اس کی مانند گواہی دی“
حدیث نمبر: 11337
عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ: انْطَلَقَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ يَوْمًا ] وَأَنَا مَعَهُ حَتَّى دَخَلْنَا كَنِيسَةَ الْيَهُودِ يَوْمَ عِيدِهِمْ، فَكَرِهُوا دُخُولَنَا عَلَيْهِمْ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا مَعْشَرَ الْيَهُودِ، أَرُونِي اثْنَيْ عَشَرَ رَجُلًا مِنْكُمْ يَشْهَدُونَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ يَحُطُّ اللَّهُ عَنْ كُلِّ يَهُودِيٍّ تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ الْغَضَبَ الَّذِي عَلَيْهِ"، فَأَسْكَتُوا، فَمَا أَجَابَهُ مِنْهُمْ أَحَدٌ، ثُمَّ رَدَّ عَلَيْهِمْ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ، ثُمَّ ثَلَّثَ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ، فَقَالَ:" أَبَيْتُمْ، فَوَاللَّهِ لَأَنَا الْحَاشِرُ وَأَنَا الْعَاقِبُ وَأَنَا الْمُقَفَّى آمَنْتُمْ أَوْ كَذَّبْتُمْ". ثُمَّ انْصَرَفَ وَأَنَا مَعَهُ حَتَّى [ أَنَّنَا ] كِدْنَا أَنْ نَخْرُجَ نَادَى رَجُلٌ مِنْ خَلْفِهِ، فَقَالَ: كَمَا أَنْتَ يَا مُحَمَّدُ. فَأَقْبَلَ، فَقَالَ ذَاكَ الرَّجُلُ: أَيُّ رَجُلٍ تَعْلَمُونِي مِنْكُمْ يَا مَعْشَرَ الْيَهُودِ؟ قَالُوا: وَاللَّهِ مَا نَعْلَمُ فِينَا رَجُلًا كَانَ أَعْلَمَ بِكِتَابِ اللَّهِ وَلَا أَفْقَهَ مِنْكَ وَلَا مِنْ أَبِيكَ قَبْلَكَ وَلَا مِنْ جَدِّكَ قَبْلَ أَبِيكَ. قَالَ: فَإِنِّي أَشْهَدُ بِاللَّهِ أَنَّهُ نَبِيُّ اللَّهِ الَّذِي تَجِدُونَ فِي التَّوْرَاةِ. قَالُوا: كَذَبْتَ، ثُمَّ رَدُّوا عَلَيْهِ [ وَقَالُوا فِيهِ ] شَرًّا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَذَبْتُمْ لَنْ نَقْبَلَ مِنْكُمْ قَوْلَكُمْ". قَالَ: فَخَرَجْنَا وَنَحْنُ ثَلَاثَةٌ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا وَابْنُ سَلَامٍ - فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى - قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَكَفَرْتُمْ بِهِ وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى مِثْلِهِ فَآمَنَ وَاسْتَكْبَرْتُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قَوْلُهُ تَعَالَى: فَلَمَّا رَأَوْهُ عَارِضًا مَذْكُورٌ فِي سُورَةِ الذَّارِيَاتِ.
قَوْلُهُ تَعَالَى: فَلَمَّا رَأَوْهُ عَارِضًا مَذْكُورٌ فِي سُورَةِ الذَّارِيَاتِ.
سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، میں آپ کے ساتھ تھا، ہم لوگ یہودیوں کی ایک عبادت گاہ میں داخل ہوئے، یہ ان لوگوں کے عید کے دن کی بات ہے، ان لوگوں کو ہمارا ان کے پاس جانا اچھا نہیں لگا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے یہودیوں کے گروہ! تم اپنے میں سے بارہ افراد مجھے دکھاؤ، جو اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، تو آسمان کی چھت کے نیچے ہر یہودی پر جو غضب نازل ہوا ہے، اللہ تعالیٰ اس کو ختم کر دے گا، تو وہ لوگ خاموش رہے، ان میں سے کسی نے آپ کو کوئی جواب نہیں دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات ان کے سامنے دہرائی تو کسی نے آپ کو جواب نہیں دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ اپنی بات بیان کی، تو کسی نے آپ کو جواب نہیں دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ نہیں مانتے، تو اللہ کی قسم! میں حاشر ہوں، میں عاقب ہوں، میں مقفی ہوں، خواہ تم لوگ ایمان لاؤ، یا تم لوگ تکذیب کرو! پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مڑ گئے، میں آپ کے ساتھ تھا، قریب تھا کہ ہم وہاں سے باہر نکل آتے، آپ کے پیچھے سے ایک شخص نے پکار کر کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! رک جائیں، پھر وہ شخص آگے آیا، پھر اس شخص نے کہا: اے یہودیوں کے گروہ! تم اپنے میں سے مجھے کیسا فرد جانتے ہو؟ ان لوگوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہمیں اپنے درمیان ایسے کسی فرد کا علم نہیں ہے، جو اللہ کی کتاب (یعنی تورات) کے بارے میں آپ سے زیادہ علم اور آپ سے زیادہ سمجھ بوجھ رکھتا ہو، اور آپ سے پہلے آپ کے والد سے زیادہ علم رکھتا ہو، اور آپ کے والد سے پہلے آپ کے دادا سے زیادہ علم رکھتا ہو، تو اس شخص نے کہا: میں اللہ کو گواہ بنا کر یہ کہتا ہوں کہ یہ اللہ کے نبی ہیں، جن کا ذکر تم لوگ تورات میں پاتے ہو، تو ان لوگوں نے کہا: تم جھوٹ کہہ رہے ہو، پھر اُن لوگوں نے ان صاحب کی بات مسترد کر دی، اُن کے بارے میں بری باتیں کیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں نے جھوٹ بولا: ہے، ہم تم سے تمہارا قول قبول نہیں کریں گے۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر ہم تین افراد وہاں سے نکلے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور میں تھا اور سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ تھے، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”تم فرما دو! کیا تم نے دیکھا کہ اگر وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو اور تم لوگوں نے اس کا کفر کیا ہو، اور بنی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک گواہ نے اس کے بارے میں گواہی دے دی ہو، اور وہ ایمان لے آئے، اور تم لوگ تکبر (کرتے ہوئے انکار) کرو، تو بے شک اللہ تعالیٰ ظلم کرنے والوں کو ہدایت نہیں دیتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) اللہ تعالیٰ کا فرمان: ”پھر جب انہوں نے اسے بادل کی صورت میں دیکھا“ سورت ذاریات میں مذکور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11337]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) اللہ تعالیٰ کا فرمان: ”پھر جب انہوں نے اسے بادل کی صورت میں دیکھا“ سورت ذاریات میں مذکور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11337]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (46/18) اخرجه احمد فى المسند (25/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23464، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5811»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
334. قَوْلُهُ تَعَالَى: حَتَّى إِذَا بَلَغَ أَشُدَّهُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جب وہ جوانی کی عمر تک پہنچ گیا“
حدیث نمبر: 11338
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - حَتَّى إِذَا بَلَغَ أَشُدَّهُ قَالَ: ثَلَاثَةٌ وَثَلَاثُونَ، وَهُوَ الَّذِي رُفِعَ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ يَزِيدَ وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَأَبُو حَاتِمٍ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”یہاں تک کہ وہ جوانی کی عمر تک پہنچ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد تینتیس سال کی عمر ہے اور یہ وہ عمر ہے، جس میں سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کو اٹھا لیا گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن یزید ہے، جسے ابوزرعہ اور ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے، امام أحمد اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11338]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن یزید ہے، جسے ابوزرعہ اور ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے، امام أحمد اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11338]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
335. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَإِذْ صَرَفْنَا إِلَيْكَ نَفَرًا مِنَ الْجِنِّ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جب ہم نے جنات کے گروہ کو تمہاری طرف بھیجا“
حدیث نمبر: 11339
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَإِذْ صَرَفْنَا إِلَيْكَ نَفَرًا مِنَ الْجِنِّ يَسْتَمِعُونَ الْقُرْآنَ الْآيَةَ، قَالَ: كَانُوا تِسْعَةَ نَفَرٍ مِنْ أَهْلِ نَصِيبِينَ، فَجَعَلَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رُسُلًا إِلَى قَوْمِهِمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جب ہم نے جنات کے ایک گروہ کو تمہاری طرف متوجہ کیا کہ جب وہ قرآن کو غور سے سن رہے تھے۔۔۔۔۔۔“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: وہ نصیبین کے رہنے والے ”نو“ جنات تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ان کی قوم کی طرف نمائندہ بنا کے بھیجا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11339]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11339]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11660)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11660»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 11340
وَلِابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْأَوْسَطِ قَالَ: صُرِفَتِ الْجِنُّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّتَيْنِ، وَكَانَ أَشْرَافُ الْجِنِّ بِنَصِيبِينَ،
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے، معجم اوسط میں یہ بات منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں: جنات کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دو مرتبہ متوجہ کیا گیا، اور جنات کے معززین ”نصیبین“ میں رہتے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11340]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11341
وَلَهُ فِي الْأَوْسَطِ أَيْضًا: أَنَّ الْجِنَّ الَّذِينَ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَوْهُ وَهُوَ بِنَخْلَةَ.
ان کے حوالے سے معجم اوسط میں، یہ روایت بھی منقول ہے: جب جنات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے، تو وہ آپ کے پاس اُس وقت آئے تھے، جب آپ کھجوروں کے باغ میں موجود تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11341]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11342
وَلِابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْبَزَّارِ: كَانَتْ أَشْرَافُ الْجِنِّ بِالْمَوْصِلِ. فَأَمَّا إِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ فَفِيهِ النَّضْرُ أَبُو عُمَرَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْأَوْسَطِ فِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَالْإِسْنَادُ الْآخَرُ وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ أَيْضًا فِيهِمَا عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے، مسند بزار میں یہ بات منقول ہے: جنات کے معززین ”موصل“ میں موجود تھے۔ جہاں تک معجم کبیر میں، امام طبرانی کی سند کا تعلق ہے، تو اس میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے اور وہ متروک ہے اور معجم اوسط کی دو اسناد میں سے ایک میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے، دوسری سند اور امام بزار کی سند، ان دونوں میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11342]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2256)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً