🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ الْإِيمَانِ بِالْقَدَرِ .
تقدیر پر ایمان رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11837
وَعَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ أَنَّ عُبَادَةَ لَمَّا حَضَرَ قَالَ لَهُ ابْنُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: يَا أَبَتَاهُ، أَوْصِنِي، قَالَ: أَجْلِسُونِي، فَأَجْلَسُوهُ، فَقَالَ: يَا بُنَيَّ، اتَّقِ اللَّهَ، وَلَنْ تَتَّقِيَ اللَّهَ حَتَّى تُؤْمِنَ بِاللَّهِ، وَلَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ حَتَّى تُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ، وَأَنَّ مَا أَصَابَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئَكَ، وَإِنَّ مَا أَخْطَأَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُصِيبَكَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْقَدَرُ عَلَى هَذَا، مَنْ مَاتَ عَلَى غَيْرِهِ دَخَلَ النَّارَ".
ولید بن عبادہ بیان کرتے ہیں جب سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا آخری وقت قریب آیا تو ان کے صاحبزادے عبدالرحمن نے ان سے گزارش کی: ابا جان! آپ ہمیں کوئی نصیحت کیجئے، انہوں نے فرمایا: تم لوگ مجھے بٹھاؤ! لوگوں نے انہیں بٹھایا، تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹو! تم اللہ سے ڈرتے رہنا اور تم اللہ تعالیٰ سے اس وقت تک نہیں ڈرو گے، جب تک تم اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں رکھتے اور تم اللہ تعالیٰ پر اس وقت تک ایمان نہیں رکھو گے، جب تک تم اچھی اور بری، ہر قسم کی تقدیر پر ایمان نہیں رکھتے، اور یہ نہیں جان لیتے کہ جو چیز تمہیں ملنی ہے، وہ تمہیں ملے بغیر نہیں رہے گی اور جو چیز تمہیں نہیں ملنی ہے، وہ تمہیں نہیں ملے گی، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تقدیر پر ایمان، اس کے مطابق ہوتا ہے، جو شخص اس کے علاوہ پر مرے گا، وہ جہنم میں جائے گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11837]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22197، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6314»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11838
وَفِي رِوَايَةٍ" لَمْ يَطْعَمْ طَعْمَ الْإِيمَانِ، [ وَ ] إِنَّكَ لَنْ تَبْلُغَ حَقِيقَةَ الْعِلْمِ بِاللَّهِ حَتَّى تُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ"، قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ مَوْقُوفًا بِاخْتِصَارٍ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِأَسَانِيدَ وَفِي الْأَوْسَطِ، وَفِي أَحَدِهِمَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاتِكَةِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ ایمان کا ذائقہ نہیں چکھے گا، تم اللہ تعالیٰ کے بارے میں علم کی حقیقت تک، اُس وقت تک نہیں پہنچ سکتے، جب تک تم تقدیر پر ایمان نہیں رکھتے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ترمذی نے ”موقوف“ روایت کے طور پر اور مختصر روایت کے طور پر نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور معجم اوسط میں بھی نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کی سند میں ایک راوی عثمان بن ابوعاتکہ ہے اور وہ ضعیف ہے، دحیم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11838]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11839
وَعَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدُّؤَلِيِّ أَنَّهُ سَأَلَ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ، وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ، وَأُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ عَنِ الْقَدَرِ، فَقَالَ: إِنِّي قَدْ خَاصَمْتُ أَهْلَ الْقَدَرِ حَتَّى أَخْرَجُونِي، فَهَلْ عِنْدَكُمْ مِنْ عِلْمٍ فَتُحَدِّثُونِي؟ فَقَالُوا: لَوْ أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - عَذَّبَ أَهْلَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ عَذَّبَهُمْ وَهُوَ غَيْرُ ظَالِمٍ، وَلَوْ أَدْخَلَهُمْ فِي رَحْمَتِهِ كَانَتْ رَحْمَتُهُ أَوْسَعَ مِنْ ذُنُوبِهِمْ، وَلَكِنَّهُ كَمَا قَضَى يُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ وَيَرْحَمُ مَنْ يَشَاءُ، فَمَنْ عُذِّبَ فَهُوَ الْحَقُّ، وَمَنْ رُحِمَ فَهُوَ الْحَقُّ، وَلَوْ كَانَ لَكَ مِثْلُ أُحُدٍ ذَهَبًا تُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا قُبِلَ مِنْكَ حَتَّى تُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ، ثُمَّ قَالَ عِمْرَانُ لِأَبِي الْأَسْوَدِ حِينَ حَدَّثَهُ الْحَدِيثَ: سَمِعْتُ ذَلِكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَمِعَهُ مَعِي عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - وَأُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ فَسَأَلَهُمَا أَبُو الْأَسْوَدِ، فَحَدَّثَاهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ هَذِهِ الطَّرِيقِ ثِقَاتٌ.
ابواسود دؤلی کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے تقدیر کے بارے میں سوال کیا اور بولے: میں قدریہ فرقے کے لوگوں کے ساتھ بحث کرتا رہا، یہاں تک کہ ان لوگوں نے مجھے نکال دیا، تو کیا آپ لوگوں کے پاس اس حوالے سے کوئی علم ہے؟ اگر ہے تو آپ مجھے بیان کریں! ان حضرات نے یہ فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ تمام آسمان والوں اور زمین کو والوں عذاب دے، تو وہ انہیں عذاب دیتے ہوئے ظلم کرنے والا نہیں ہو گا اور اگر وہ اُن سب کو اپنی رحمت میں داخل کر لے، تو اُس کی رحمت ان لوگوں کے گناہوں کے مقابلے میں زیادہ وسعت والی ہے، لیکن صورت حال اسی طرح ہے، جس طرح اس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جسے چاہے گا، اسے عذاب دے گا اور جس پر چاہے گا، اس پر رحم کرے گا، تو جسے وہ عذاب دے گا، تو یہ بھی حق کے مطابق ہو گا، اور جس پر وہ رحم کرے گا، تو یہ بھی حق کے مطابق ہو گا، اگر تمہارے پاس اُحد پہاڑ جتنا سونا ہو، اور اُسے تم اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرو، تو یہ تمہاری طرف سے اُس وقت تک قبول نہیں ہو گا، جب تک تم اچھی اور بری، ہر قسم کی تقدیر پر ایمان نہیں رکھتے۔“ پھر سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے ابواسود دؤلی کو یہ حدیث بیان کرنے کے بعد فرمایا: میں نے یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے، اور میرے ساتھ یہ بات سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے بھی سنی ہے، ابواسود نے اُن دونوں صاحبان سے یہ سوال کیا، تو ان دونوں حضرات نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث انہیں بیان کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور اس طریق کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11839]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11840
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَعْجَلْ عَلَى شَيْءٍ تَظُنُّ أَنَّكَ إِنِ اسْتَعْجَلْتَ إِلَيْهِ أَنَّكَ مُدْرِكُهُ إِنْ كَانَ اللَّهُ لَمْ يُقَدِّرْ ذَلِكَ، وَلَا تَسْتَأْخِرَنَّ عَنْ شَيْءٍ تَظُنُّ أَنَّكَ إِنِ اسْتَأْخَرْتَ عَنْهُ أَنَّهُ مَدْفُوعٌ عَنْكَ إِنْ كَانَ اللَّهُ قَدْ قَدَّرَهُ عَلَيْكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ مُجَاهِدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم کسی چیز کے حوالے سے یوں جلدی نہ کرو کہ تم یوں سمجھتے ہو کہ اگر تم نے اس کے بارے میں جلدی کر لی، تو تم اس تک پہنچ جاؤ گے، اگر اللہ تعالیٰ نے وہ تمہارے نصیب میں نہ لکھی ہو اور تم کسی چیز کے حوالے سے اس وجہ سے تاخیر نہ کرو کہ تم یہ سمجھو کہ اگر تم نے تاخیر کی، تو وہ تم سے پرے ہو جائے گی، اگر اللہ تعالیٰ نے اُسے تمہارے بارے میں، تقدیر میں طے کر دیا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن مجاہد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11840]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (347/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3415»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11841
وَعَنِ الْحَارِثِ قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ يَبُلُّ إِصْبَعَهُ فِي فِيهِ ثُمَّ يَقُولُ: وَاللَّهِ لَا يَجِدُ عَبْدٌ طَعْمَ الْإِيمَانِ حَتَّى يُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ، وَيَعْلَمَ أَنَّهُ مَيِّتٌ ثُمَّ مَبْعُوثٌ مِنْ بَعْدِ الْمَوْتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْحَارِثُ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حارث بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے منہ میں انگلی ڈال کر اسے تر کیا اور پھر ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! انسان، ایمان کا ذائقہ اس وقت تک نہیں پا سکتا، جب تک وہ تقدیر پر ایمان نہیں رکھتا اور یہ بات جان نہیں لیتا کہ ایک دن وہ مر جائے گا اور پھر مرنے کے بعد اُسے دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، حارث نامی راوی ضعیف ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11841]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8789 و 8788)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11842
وَعَنْ أَبِي الْحَجَّاجِ الْأَزْدِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ سَلْمَانَ بِأَصْبَهَانَ يَقُولُ: لَا يُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتَّى يَعْلَمَ أَنَّ مَا أَصَابَهُ لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئَهُ وَمَا أَخْطَأَهُ لَمْ يَكُنْ لِيُصِيبَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو الْحَجَّاجِ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوحجاج ازدی بیان کرتے ہیں: میں نے اصبہان میں سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بندہ اُس وقت تک مومن نہیں ہوتا، جب تک وہ یہ بات نہیں جان لیتا کہ جو چیز اسے ملنی ہے وہ اسے ملے بغیر نہیں رہے گی، اور جو چیز اسے نہیں ملنی ہے، وہ اسے نہیں ملے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابوحجاج نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11842]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6060)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11843
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَقَفَ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ:" إِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِسُؤَالِهِمْ أَنْبِيَاءَهُمْ وَاخْتِلَافِهِمْ عَلَيْهِمْ، وَلَنْ يُؤْمِنَ أَحَدٌ حَتَّى يُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور لوگوں کے پاس ٹھہر گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سے پہلے کے لوگ اپنے انبیاء سے (غیر ضروری) سوالات کرنے کی وجہ سے اور اُن سے اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاکت کا شکار ہوئے تھے، اور کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا، جب تک وہ اچھی اور بری (ہر قسم کی) تقدیر پر ایمان نہیں رکھتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11843]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7340) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1976)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11844
وَعَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ قَالَ: قَدِمَ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ الْكُوفَةَ، فَأَتَيْتُهُ فِي نَاسٍ مِنْ عُلَمَاءِ الْكُوفَةِ وَأَنَا يَوْمَئِذٍ شَابٌّ، فَقُلْنَا: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: نَعَمْ، أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأُسْلِمَ، فَقَالَ:" يَا عَدِيُّ بْنَ حَاتِمٍ، أَسْلِمْ تَسْلَمْ"، قُلْتُ: وَمَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ:" تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، وَتُؤْمِنُ بِالْأَقْدَارِ كُلِّهَا خَيْرِهَا وَشَرِّهَا حُلْوِهَا وَمُرِّهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِي بَابِ كُلُّ شَيْءٍ بِقَدَرٍ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
عامر شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کوفہ تشریف لائے، علمائے کوفہ سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کے ہمراہ، میں اُن کی خدمت میں حاضر ہوا، میں ان دنوں نوجوان تھا، ہم نے گزارش کی کہ آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے، جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، انہوں نے فرمایا: ٹھیک ہے، میں اسلام قبول کرنے کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عدی بن حاتم! تم اسلام قبول کر لو، تم سلامت رہو گے، میں نے عرض کی: اسلام سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ کہ تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور تم اس بات کی گواہی دو کہ میں اللہ کا رسول ہوں اور تم ہر قسم کی تقدیر پر ایمان رکھو، خواہ وہ اچھی ہو یا بری ہو، میٹھی ہو یا کڑوی ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن ابومساور ہے اور وہ متروک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں اس نوعیت کی کچھ احادیث اس باب میں آئیں گی، جس میں یہ مذکور ہے کہ ہر چیز تقدیر کے مطابق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11844]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (81/17)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
13. بَابُ التَّسْلِيمِ لِمَا قَدَّرَهُ اللَّهُ - سُبْحَانَهُ .
اللہ تعالیٰ نے جو تقدیر میں طے کیا ہے، اُسے تسلیم کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11845
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا بَعَثَ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ - مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - وَأَنْزَلَ عَلَيْهِ التَّوْرَاةَ، قَالَ: اللَّهُمَّ إِنَّكَ رَبٌّ عَظِيمٌ، وَلَوْ شِئْتَ أَنْ تُطَاعَ لَأُطِعْتَ، وَلَوْ شِئْتَ أَنْ لَا تُعْصَى مَا عُصِيتَ، وَأَنْتَ تُحِبُّ أَنْ تُطَاعَ وَأَنْتَ فِي ذَلِكَ تُعْصَى، فَكَيْفَ هَذَا يَا رَبِّ؟ فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: إِنِّي لَا أُسْأَلُ عَمَّا أَفْعَلُ وَهُمْ يُسْأَلُونَ [ فَانْتَهَى مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ ] ، فَلَمَّا بَعَثَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عُزَيْرًا، وَأَنْزَلَ عَلَيْهِ التَّوْرَاةَ بَعْدَمَا كَانَ رَفَعَهَا عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ حَتَّى قَالَ مَنْ قَالَ مِنْهُمْ: إِنَّهُ ابْنُ اللَّهِ، قَالَ: اللَّهُمَّ إِنَّكَ رَبٌّ عَظِيمٌ، لَوْ شِئْتَ أَنْ تُطَاعَ أُطِعْتَ، وَلَوْ شِئْتَ أَنْ لَا تُعْصَى مَا عُصِيتَ، وَأَنْتَ تُحِبُّ أَنْ تُطَاعَ وَأَنْتَ [ فِي ذَلِكَ ] تُعْصَى، فَكَيْفَ هَذَا يَا رَبِّ؟ فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: لَا أُسْأَلُ عَمَّا أَفْعَلُ وَهُمْ يُسْأَلُونَ، فَأَبَتْ نَفْسُهُ حَتَّى سَأَلَ أَيْضًا، فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنَّكَ رَبٌّ عَظِيمٌ، لَوْ شِئْتَ أَنْ تُطَاعَ أُطِعْتَ، وَلَوْ شِئْتَ أَنْ لَا تُعْصَى مَا عُصِيتَ، وَأَنْتَ تُحِبُّ أَنْ تُطَاعَ وَأَنْتَ تُعْصَى، فَكَيْفَ هَذَا يَا رَبِّ؟ فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: إِنِّي لَا أُسْأَلُ عَمَّا أَفْعَلُ وَهُمْ يُسْأَلُونَ، فَأَبَتْ نَفْسُهُ حَتَّى سَأَلَ أَيْضًا، فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَظِيمٌ، لَوْ شِئْتَ أَنْ تُطَاعَ أُطِعْتَ، وَلَوْ شِئْتَ أَنْ لَا تُعْصَى مَا عُصِيتَ، وَأَنْتَ تُحِبُّ أَنْ تُطَاعَ وَأَنْتَ تُعْصَى، فَكَيْفَ هَذَا يَا رَبِّ؟ فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: إِنِّي لَا أُسْأَلُ عَمَّا أَفْعَلُ وَهُمْ يُسْأَلُونَ، فَأَبَتْ نَفْسُهُ حَتَّى سَأَلَ أَيْضًا، قَالَ: أَفَتَسْتَطِيعُ أَنْ تَصِرَّ صُرَّةً مِنَ الشَّمْسِ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: أَفَتَسْتَطِيعُ أَنْ تَجِيءَ بِمِكْيَالٍ مِنْ رِيحٍ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: أَفَتَسْتَطِيعُ أَنْ تَأْتِيَ بِمِثْقَالٍ مِنْ نُورٍ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَهَكَذَا لَا تَقْدِرُ عَلَى الَّذِي سَأَلْتَ عَنْهُ، إِنِّي لَا أُسْأَلُ عَمَّا أَفْعَلُ وَهُمْ يُسْأَلُونَ، أَمَا إِنِّي لَا أَجْعَلُ عُقُوبَتَكَ إِلَّا أَنْ أَمْحِيَ اسْمَكَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ فَلَا تُذْكَرُ فِيهِمْ، فَمَحَى اسْمَهُ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ فَلَيْسَ يُذْكَرُ فِيهِمْ وَهُوَ نَبِيٌّ، فَلَمَّا بَعَثَ اللَّهُ عِيسَى، وَرَأَى مَنْزِلَتَهُ مِنْ رَبِّهِ، وَعَلَّمَهُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ، وَيُبْرِئُ الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ، وَيُحْيِي الْمَوْتَى، وَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا يَأْكُلُونَ وَمَا يَدَّخِرُونَ فِي بُيُوتِهِمْ، قَالَ: اللَّهُمَّ إِنَّكَ رَبٌّ عَظِيمٌ، لَوْ شِئْتَ أَنْ تُطَاعَ لَأُطِعْتَ، وَلَوْ شِئْتَ أَنْ لَا تُعْصَى مَا عُصِيتَ، وَأَنْتَ تُحِبُّ أَنْ تُطَاعَ وَأَنْتَ فِي ذَلِكَ تُعْصَى، فَكَيْفَ هَذَا يَا رَبِّ؟ فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: إِنِّي لَا أُسْأَلُ عَمَّا أَفْعَلُ وَهُمْ يُسْأَلُونَ، وَأَنْتَ عَبْدِي وَرَسُولِي، وَكَلِمَتِي أَلْقَيْتُكَ إِلَى مَرْيَمَ، وَرُوحٌ مِنِّي، خَلَقْتُكَ مِنْ تُرَابٍ، ثُمَّ قُلْتُ لَكَ: كُنْ فَكُنْتَ، لَئِنْ لَمْ تَنْتَهِ لَأَفْعَلَنَّ بِكَ كَمَا فَعَلْتُ بِصَاحِبِكَ بَيْنَ يَدَيْكَ، إِنِّي لَا أُسْأَلُ عَمَّا أَفْعَلُ وَهُمْ يُسْأَلُونَ، فَجَمَعَ عِيسَى مَنْ تَبِعَهُ، فَقَالَ: الْقَدَرُ سِتْرُ اللَّهِ فَلَا تَكَلَّفُوهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو يَحْيَى الْقَتَّاتُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ فِي غَيْرِهَا، وَمُصْعَبُ بْنُ سَوَّارٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو مبعوث کیا، تو اللہ تعالیٰ نے ان پر تورات نازل کی، تو انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ! تو عظمت والا پروردگار ہے، اگر تو یہ چاہے کہ تیری اطاعت کی جائے، تو تیری اطاعت ہی کی جائے، اور اگر تو یہ چاہے کہ تیری نافرمانی نہ کی جائے، تو تیری نافرمانی نہ کی جائے، اور تو اس بات کو پسند کرتا ہے کہ تیری اطاعت کی جائے، لیکن اس کے باوجود یہ صورت حال ہے کہ تیری نافرمانی کی جاتی ہے، تو اے پروردگار! اس کی وجہ کیا ہے؟“۔ اللہ تعالیٰ نے اُن کی طرف وحی کی: ”میں جو کرتا ہوں، اس کے حوالے سے مجھ سے نہیں پوچھا: جا سکتا، البتہ لوگوں سے (ان کے اعمال کے بارے میں) پوچھا: جائے گا“ تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام اس بارے میں سوال کرنے سے باز آ گئے۔ جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا عزیر علیہ السلام کو مبعوث کیا اور بنی اسرائیل سے تورات کو اٹھا لینے کے بعد اُن پر تورات نازل کی، یہاں تک کہ ان لوگوں میں سے کچھ نے یہ کہا: یہ اللہ کے بیٹے ہیں، تو سیدنا عزیر علیہ السلام نے یہ کہا: ”اے اللہ! بے شک تو عظمت والا پروردگار ہے، اگر تو یہ چاہے کہ تیری اطاعت کی جائے، تو تیری اطاعت کی جائے اور اگر تو یہ چاہے کہ تیری نافرمانی نہ کی جائے، تو تیری نافرمانی نہ کی جائے، اور تو اس بات کو پسند کرتا ہے کہ تیری اطاعت کی جائے جبکہ صورت حال یہ ہے کہ تیری نافرمانی بھی کی جاتی ہے، تو اے پروردگار! اس کی وجہ کیا ہے؟“۔ تو اللہ تعالیٰ نے اُن کی طرف یہ وحی کی: ”میں جو کرتا ہوں، اُس کے حوالے سے مجھ سے نہیں پوچھا: جائے گا اور لوگوں سے (ان کے اعمال کے بارے میں) پوچھا: جائے گا۔“ سیدنا عزیر علیہ السلام نے اس بات کو نہیں مانا، یہاں تک کہ انہوں نے پھر یہی سوال کیا اور بولے: ”اے اللہ! بے شک تو عظیم پروردگار ہے، اگر تو یہ چاہے کہ تیری اطاعت کی جائے، تو تیری اطاعت کی جائے اور اگر تو یہ چاہے کہ تیری نافرمانی نہ کی جائے، تو تیری نافرمانی نہ کی جائے، اور تو یہ پسند کرتا ہے کہ تیری اطاعت کی جائے، جبکہ تیری نافرمانی بھی کی جاتی ہے، تو اے پروردگار! اس کی وجہ کیا ہے؟“ تو اللہ تعالیٰ نے اُن کی طرف یہ وحی کی: ”میں جو کرتا ہوں، اُس کے حوالے سے مجھ سے سوال نہیں کیا جا سکتا اور لوگوں سے (ان کے اعمال کے بارے میں) سوال کیا جائے گا۔“ سیدنا عزیر علیہ السلام نے یہ بات نہیں مانی اور انہوں نے پھر یہی سوال کر دیا اور بولے: ”اے اللہ! بے شک تو عظمت والا ہے، اگر تو یہ چاہے کہ تیری اطاعت کی جائے، تو تیری اطاعت ہی کی جائے اور اگر تو یہ چاہے کہ تیری نافرمانی نہ کی جائے، تو تیری نافرمانی نہ کی جائے، اور تو اس بات کو پسند کرتا ہے کہ تیری اطاعت کی جائے، لیکن پھر بھی تیری نافرمانی کی جاتی ہے، اس کی وجہ کیا ہے؟ اے میرے پروردگار!“۔ تو اللہ تعالیٰ نے اُن کی طرف یہ وحی کی: ”میں جو کرتا ہوں، اس کے بارے میں مجھ سے سوال نہیں کیا جا سکتا ہے اور لوگوں سے (ان کے اعمال کے بارے میں) سوال کیا جائے گا۔“ سیدنا عزیر علیہ السلام نے یہ بات نہیں مانی، انہوں نے پھر یہی سوال کیا، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: کیا تم یہ استطاعت رکھتے ہو کہ تم دھوپ کی ایک گٹھڑی باندھ سکو؟ انہوں نے عرض کی: جی نہیں! اللہ تعالیٰ نے فرمایا: کیا تم یہ استطاعت رکھتے ہو؟ کہ تم ہوا کا ایک پیمانہ لے آؤ، انہوں نے عرض کی: جی نہیں! اللہ تعالیٰ نے فرمایا: کیا تم یہ استطاعت رکھتے ہو کہ نور کا ایک مثقال لے آؤ؟ انہوں نے عرض کی: جی نہیں! اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اسی طرح تم اس چیز پر بھی قدرت نہیں رکھتے، جس کے بارے میں تم نے پوچھا: ہے، میں جو کرتا ہوں، اُس کے بارے میں مجھ سے نہیں پوچھا: جا سکتا اور لوگوں سے حساب لیا جائے گا، البتہ یہ ہے کہ میں تمہیں یہ سزا دیتا ہوں کہ تمہارا نام انبیاء میں سے (ان کا ذکر ہونے کے حوالے سے) مٹا دیتا ہوں، تو تمہارا ان کے درمیان ذکر نہیں کیا جائے گا، تو اللہ تعالیٰ نے اُن کا نام انبیاء میں سے مٹا دیا، انبیاء کے درمیان ان کا ذکر نہیں کیا جاتا، حالانکہ وہ نبی ہیں۔ جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کو مبعوث کیا اور انہوں نے پروردگار کی بارگاہ میں اپنی قدر و منزلت کو دیکھا اور اللہ تعالیٰ نے انہیں کتاب اور حکمت اور تورات اور انجیل کا علم عطا کیا اور وہ پیدائشی نابینا اور برص کے مریض کو ٹھیک کر دیتے تھے اور مردے کو زندہ کر دیتے تھے اور لوگوں کو اس چیز کے بارے میں اطلاع دیدیتے تھے، جو وہ لوگ کھاتے تھے اور جو وہ لوگ اپنے گھروں میں سنبھال کے رکھتے تھے (یہ سب کچھ دیکھنے کے بعد) انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ! بے شک تو عظمت والا ہے، پروردگار ہے، اگر تو چاہے کہ تیری اطاعت کی جائے، تو تیری اطاعت ہی کی جائے اور اگر تو یہ چاہے کہ تیری نافرمانی نہ کی جائے، تو تیری نافرمانی نہ کی جائے اور تو یہ پسند کرتا ہے کہ تیری اطاعت کی جائے، اور اس کے باوجود تیری نافرمانی بھی کی جاتی ہے، تو اے پروردگار! اس کی وجہ کیا ہے؟“۔ اللہ تعالیٰ نے اُن کی طرف یہ وحی کی: ”میں جو کرتا ہوں، اُس کے بارے میں مجھ سے سوال نہیں کیا جا سکتا، اور لوگوں سے حساب لیا جائے گا، تم میرے بندے، میرے رسول ہو اور میرا کلمہ ہو، میں نے تمہیں مریم کی طرف القاء کیا تھا، تم میری طرف سے آنے والی روح ہو، میں نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا، پھر تم سے یہ فرمایا: تم ہو جاؤ! تو تم ہو گئے اگر تم اس سے باز نہ آئے تو میں تمہارے ساتھ بھی وہی کروں گا، جو تم سے پہلے تمہارے ایک ساتھی کے ساتھ کیا تھا، میں جو کرتا ہوں، اُس کے بارے میں مجھ سے حساب نہیں لیا جائے گا اور لوگوں سے حساب لیا جائے گا۔“ تو سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے اپنے پیروکار لوگوں کو جمع کیا اور فرمایا: ”تقدیر، اللہ تعالیٰ کا ”ستر“ ہے، تو تم اس کے درپے نہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابویحیی قتات ہے اور وہ جمہور کے نزیک ضعیف ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور دوسری کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اور ایک راوی مصعب بن سوار ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11845]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10606)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11846
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: قَالَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ: يَا مُوسَى، يَخْلُقُ رَبُّكَ - عَزَّ وَجَلَّ - خَلْقًا ثُمَّ يُعَذِّبُهُمْ، فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ أَنِ ازْرَعْ فَزَرَعَ، ثُمَّ قَالَ: احْصُدْ فَحَصَدَ، ثُمَّ قَالَ: دَرِّهِ فَدَارَّهُ، فَاجْتَمَعَ الْقُمَاشُ، فَقَالَ: لِأَيِّ شَيْءٍ يَصْلُحُ هَذَا؟ قَالَ: لِلنَّارِ، قَالَ: فَكَذَلِكَ لَا أُعَذِّبُ مِنْ خَلْقِي إِلَّا مَنِ اسْتَأْهَلَ النَّارَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: بنی اسرائیل نے کہا: اے سیدنا موسیٰ علیہ السلام! آپ کے پروردگار نے ایک مخلوق کو پیدا کیا، پھر وہ انہیں عذاب دے گا، تو اللہ تعالیٰ نے اُن کی طرف یہ وحی کی: تم کوئی چیز بو دو! انہوں نے وہ چیز بو دی، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اب اس کو کاٹو انہوں نے اسے کاٹ دیا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اب اس کو چھان لو! انہوں نے اسے چھان لیا، پھر صرف بھوسہ باقی رہ گیا، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: یہ کس کام آ سکتا ہے؟ انہوں نے عرض کی: آگ جلانے کے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اسی طرح میں بھی اپنی مخلوق میں سے صرف اس شخص کو عذاب دوں گا، جو آگ کا مستحق ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11846]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (646)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں