الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. بَابٌ مِنْهُ فِي فِتْنَةِ الْعَجَمِ .
عجمیوں کے فتنوں کا بیان
حدیث نمبر: 12386
وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَقُولُ: كَأَنِّي بِالتُّرْكِ قَدْ أَتَتْكُمْ عَلَى بَرَاذِينَ مُجَذَّمَةِ الْآذَانِ حَتَّى تَرْبُطَهَا بِشَطِّ الْفُرَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِنْ كَانَ ابْنُ سِيرِينَ سَمِعَ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِنْ كَانَ ابْنُ سِيرِينَ سَمِعَ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
ابن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرماتے تھے: یوں ہے، جیسے ترک تمہارے پاس خچروں پر سوار ہو کر آئیں گے، جن کے کان کٹے ہوئے ہوں گے، یہاں تک کہ دریائے فرات کے کنارے پر وہ انہیں باندھ دیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اگر ابن سیرین نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12386]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8859)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 12387
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْعَامِرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ: كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا رَأَيْتُمْ قَوْمًا - أَوْ أَتَاكُمْ قَوْمٌ - فُطْحُ الْوُجُوهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
یزید بن معاویہ عامری بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ”اس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا؟ جب تم ایسی قوم کو دیکھو گے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) تمہارے پاس ایسی قوم آئے گی، جن کے چہرے چپٹے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12387]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12387]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9186)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12388
وَعَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدَّيْلِيِّ قَالَ: أَسْلَمْتُ أَنَا وَزُرْعَةُ بْنُ ضَمْرَةَ مَعَ الْأَشْعَرِيِّ، فَلَقِينَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو. قَالَ: فَجَلَسْتُ عَنْ يَمِينِهِ وَجَلَسَ زُرْعَةُ عَنْ يَسَارِهِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: يُوشِكُ أَنْ لَا يَبْقَى فِي أَرْضِ الْعَرَبِ مِنَ الْعَجَمِ إِلَّا قَتِيلٌ أَوْ أَسِيرٌ يَحْكُمُ فِي دَمِهِ. فَقَالَ لَهُ زُرْعَةُ بْنُ ضَمْرَةَ: أَيَظْهَرُ الْمُشْرِكُونَ عَلَى أَهْلِ الْإِسْلَامِ؟ فَقَالَ: مِمَّنْ أَنْتَ؟ قَالَ: مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ عَلَى ذِي الْخَلَصَةِ بِنَاءً أَوْ بَيْتًا كَانَ يُسَمَّى فِي الْجَاهِلِيَّةِ. قَالَ: فَذَكَرْتُ لِعُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَوْلَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، فَقَالَ عُمَرُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُ. قَالَ: فَخَطَبَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ: إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ مَنْصُورِينَ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ". قَالَ: فَذَكَرْنَا لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: صَدَقَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا جَاءَ ذَاكَ كَانَ الَّذِي قُلْتُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ أَبِي سَعِيدٍ فَإِنْ كَانَ هُوَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ فَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ أَبِي سَعِيدٍ فَإِنْ كَانَ هُوَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ فَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابواسود دیلی بیان کرتے ہیں: میں نے اور زرعہ بن ضمرہ نے اشعری کے ہمراہ اسلام قبول کیا، ہماری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے ہوئی، راوی کہتے ہیں: میں ان کے دائیں طرف بیٹھ گیا اور زرعہ ان کی بائیں طرف بیٹھ گئے، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”عنقریب عرب کی سرزمین پر عجمیوں میں سے کوئی شخص باقی نہیں رہے گا، صرف کوئی مقتول ہو گا یا کوئی قیدی ہو گا، جس کے خون کا فیصلہ دیا جانا ہو گا“ تو زرعہ بن ضمرہ نے ان سے کہا: کیا مشرکین اہل اسلام پر غالب آ جائیں گے؟ انہوں نے دریافت کیا: تمہارا تعلق کس سے ہے؟ اس نے بتایا: بنو عامر بن صعصہ سے، جنہوں نے ذی خلصہ بنایا تھا، اس گھر یا تعمیر کو زمانہ جاہلیت میں یہ نام دیا گیا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے سامنے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کا قول نقل کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے تین مرتبہ فرمایا: عبداللہ بن عمرو جو کہتا ہے وہ اس کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہو گا، راوی بیان کرتے ہیں: پھر جمعہ کے دن انہوں نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرماتے تھے: ”میری امت کا ایک گروہ مسلسل حق پر گامزن رہے گا، اُن کی مدد کی جاتی رہے گی، یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ جائے گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے سامنے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا قول ذکر کیا، تو انہوں نے فرمایا: اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے، جب یہ صورت حال ہو جائے گی تو پھر وہی ہو گا، جو میں نے بیان کیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ کی نے اپنے استاد ابوسعید کے حوالے سے نقل کی ہے، اگر تو یہ بنو ہاشم سے نسبت ولاء رکھتا ہے، تو پھر اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12388]

تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8696، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7413»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
84. بَابُ فِتْنَةِ مُضَرَ .
مضر قبیلے کا فتنہ
حدیث نمبر: 12389
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ هَذَا الْحَيَّ مِنْ مُضَرَ لَا تَدَعُ لِلَّهِ عَبْدًا صَالِحًا إِلَّا فَتَنَتْهُ وَأَهْلَكَتْهُ، حَتَّى يُدْرِكَهَا اللَّهُ بِجُنُودٍ مِنْ عِنْدِهِ فَيُذِلُّهَا حَتَّى لَا يمْنَعَ ذَنَبَ تَلْعَةٍ".
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مضر قبیلہ، اللہ تعالیٰ کا کوئی نیک بندہ باقی نہیں رہنے دے گا، مگر یہ کہ اسے آزمائش کا اور ہلاکت کا شکار کر دے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ان تک اپنے پاس سے لشکر بھیجے گا اور انہیں ذلت کا شکار کرے گا، یہاں تک کہ وہ کسی وادی کے نشیبی حصے کو بھی رکاوٹ نہیں بننے دے گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12389]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3362 و 3361 و 3360) اخرجه احمد فى المسند (390/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22805»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12390
وَفِي رِوَايَةٍ لَا تَدَعُ مُضَرُ عَبْدًا لِلَّهِ مُؤْمِنًا إِلَّا فَتَنُوهُ أَوْ قَتَلُوهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ وَالْبَزَّارُ مِنْ طُرُقٍ، وَفِي بَعْضِهَا قَالَ حُذَيْفَةُ: ادنوا يَا مَعَاشِرَ مُضَرَ، فَوَاللَّهِ لَا تَزَالُونَ بِكُلِّ مُؤْمِنٍ تَفْتِنُوهُ وَتَقْتُلُوهُ أَوْ لَيَضْرِبَنَّكُمُ اللَّهُ وَمَلَائِكَتُهُ وَالْمُؤْمِنُونَ حَتَّى لَا تَمْنَعُوا بَطْنَ تَلْعَةٍ. قَالُوا: فَلِمَ قَدِمْتَنَا وَنَحْنُ كَذَلِكَ؟ قَالَ: إِنَّ مِنْكُمْ سَيِّدَ وَلَدِ آدَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِنَّ مِنْكُمْ سَوَابِقَ كَسَوَابِقِ الْخَيْلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”مضر قبیلے کے لوگ اللہ تعالیٰ کے کسی مومن بندے کو نہیں چھوڑیں گے، مگر یہ کہ اسے یا تو آزمائش کا شکار کر دیں گے، یا اسے قتل کر دیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور امام بزار نے مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے بعض میں یہ الفاظ ہیں: ”سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے مضر قبیلے کے لوگو! قریب آ جاؤ، اللہ کی قسم! تم ہمیشہ ہر مومن کو آزمائش کا شکار کرتے رہو گے اور اسے قتل کرتے رہو گے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اور اہل ایمان تم پر ضرب لگائیں گے، یہاں تک کہ تم کسی وادی کے نشیبی حصے میں بھی رکاوٹ نہیں بن سکو گے، لوگوں نے کہا: جب ہماری یہ صورت حال ہے، تو آپ نے ہمیں آگے کیوں کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اس کی وجہ یہ ہے کہ تم میں سے سیدنا آدم علیہ السلام کی اولاد کے سردار ہوئے ہیں اور تم میں سے سبقت لے جانے والے لوگ ہوئے ہیں، جس طرح گھڑ دوڑ میں آگے نکلنے والے گھوڑے ہوتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کی مختلف اسانید اور امام بزار کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12390]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (395/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12391
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَتَضْرِبَنَّ مُضَرُ عِبَادَ اللَّهِ حَتَّى لَا يُعْبَدَ لِلَّهِ اسْمٌ أَوْ لَيَضْرِبَنَّهُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَتَّى لَا يَمْنَعُوا ذَنَبَ تَلْعَةٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مضر قبیلے کے لوگ اللہ کے بندوں پر ضرب لگائیں گے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت براے نام رہ جائے گی، یہاں تک کہ اہل ایمان ان پر ضرب لگائیں گے اور وہ لوگ کسی وادی کے نشیبی حصے میں بھی رکاوٹ نہیں بن سکیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12391]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (87/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11412، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 990»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
85. بَابُ فِتْنَةِ الْوَلِيدِ .
ولید کا فتنہ
حدیث نمبر: 12392
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: وُلِدَ لَأَخِي أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غُلَامٌ فَسَمَّوْهُ الْوَلِيدَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَمَّيْتُمُوهُ بِاسْمِ فَرَاعِنَتِكُمْ، لَيَكُونَنَّ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ الْوَلِيدُ، لَهُوَ أَشَرُّ عَلَى هَذِهِ الْأُمَّةِ مِنْ فِرْعَوْنَ لِقَوْمِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے بھائی کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا، جس کا نام ان لوگوں نے ولید رکھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے اس کا نام اپنے فرعونوں کے نام کے مطابق رکھا ہے، اس اُمت میں ایک شخص ہو گا، جس کا نام ولید ہو گا، وہ اس امت کے لئے اس سے زیادہ برا ہو گا، جتنا فرعون اپنی قوم کے لئے برا تھا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12392]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12392]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (109)، أخرجه مسند أحمد برقم: 110، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4791»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
86. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَهْدِيِّ .
مہدی کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12393
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُبَشِّرُكُمْ بِالْمَهْدِيِّ، يُبْعَثُ عَلَى اخْتِلَافٍ مِنَ النَّاسِ وَزَلَازِلَ، فَيَمْلَأُ الْأَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلًا كَمَا مُلِئَتْ جَوْرًا وَظُلْمًا، يَرْضَى عَنْهُ سَاكِنُ السَّمَاءِ وَسَاكِنُ الْأَرْضِ، يُقَسِّمُ الْمَالَ صِحَاحًا". قَالَ لَهُ رَجُلٌ: مَا صِحَاحًا؟ قَالَ:" بِالسَّوِيَّةِ بَيْنَ النَّاسِ، وَيَمْلَأُ اللَّهُ قُلُوبَ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غِنَاءً، وَيَسَعُهُمْ عَدْلُهُ، حَتَّى يَأْمُرَ مُنَادِيًا فَيُنَادِي فَيَقُولُ: مَنْ لَهُ فِي مَالٍ حَاجَةٌ؟ فَمَا يَقُومُ مِنَ النَّاسِ إِلَّا رَجُلٌ وَاحِدٌ فَيَقُولُ: أَنَا. فَيَقُولُ: إِئِتِ السَّدَّانَ - يَعْنِي الْخَازِنَ - فَقُلْ لَهُ: إِنَّ الْمَهْدِيَّ يَأْمُرُكَ أَنْ تُعْطِيَنِي مَالًا. فَيَقُولُ لَهُ: احْثُ، حَتَّى إِذَا جَعَلَهُ فِي حِجْرِهِ وَائْتَزَرَهُ نَدِمَ، فَيَقُولُ: كُنْتُ أَجْشَعَ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ عَجَزَ عَنِّي مَا وَسِعَهُمْ". قَالَ:" فَيَرُدُّهُ فَلَا يَقْبَلُ مِنْهُ، فَيُقَالُ لَهُ: إِنَّا لَا نَأْخُذُ شَيْئًا أَعْطَيْنَاهُ، فَيَكُونُ كَذَلِكَ سَبْعَ سِنِينَ أَوْ ثَمَانَ سِنِينَ أَوْ تِسْعَ سِنِينَ، ثُمَّ لَا خَيْرَ فِي الْعَيْشِ بَعْدَهُ". أَوْ قَالَ:" ثُمَّ لَا خَيْرَ فِي الْحَيَاةِ بَعْدَهُ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہیں مہدی کے بارے میں خوشخبری دیتا ہوں، اسے اختلاف کے وقت بھیجا جائے گا، جسے لوگوں کے اختلاف اور زلزلوں کے وقت بھیجا جائے گا، وہ زمین کو انصاف اور عدل سے یوں بھر دے گا، جس طرح پہلے وہ ظلم و ستم سے بھری ہوئی تھی، آسمان کے رہنے والے اور زمین کے رہنے والے اس سے راضی ہوں گے اور وہ صحیح طریقے سے مال تقسیم کرے گا، ایک شخص نے آپ کی خدمت میں عرض کی: صحیح طریقے سے مراد کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: لوگوں کے درمیان برابری کی بنیاد پر کرے گا اور اللہ تعالیٰ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے دلوں کو غنا سے بھر دے گا اور اس شخص کا عدل ان لوگوں کے لئے کفایت کرے گا، یہاں تک کہ وہ منادی کو حکم دے گا، وہ منادی اعلان کرے گا اور کہے گا: کسی شخص کو مال کی ضرورت ہے؟ تو لوگوں میں سے صرف ایک شخص کھڑا ہو گا اور وہ کہے گا: مجھے (ضرورت) ہے، تو مہدی کہے گا: تم خازن کے پاس چلے جاؤ اور اس سے کہو: مہدی تمہیں یہ حکم دیتا ہے کہ تم مجھے مال دو! وہ شخص اس سے کہے گا، تو خازن کہے گا: تم دونوں ہاتھوں سے اس کو بھر لو، وہ ان کو بھرے گا، پھر وہ ندامت کا شکار ہو کر یہ کہے گا: کیا میں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سب سے زیادہ حریص ہوں، یا جو چیز ان کے لئے پوری آ رہی ہے وہ مجھے کیوں نہیں پوری آ رہی؟ پھر وہ اس مال کو واپس کرنا چاہے گا، تو اس سے وہ مال قبول نہیں کیا جائے گا، اور اس سے یہ کہا: جائے گا: ہم جو چیز دیدیتے ہیں وہ واپس نہیں لیتے، تو مہدی اس طرح سات سال یا آٹھ سال یا نو سال تک حکمران رہے گا، پھر اس کے بعد زندگی میں کوئی بھلائی نہیں ہو گی (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اس کے بعد حیات میں کوئی بھلائی نہیں ہو گی۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے اور دیگر حضرات نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12393]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (987) اخرجه احمد فى المسند (37/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10933»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12394
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَخْرُجُ عِنْدَ انْقِطَاعٍ مِنَ الزَّمَانِ وَظُهُورٍ مِنَ الْفِتَنِ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ السَّفَّاحُ، يَكُونُ إِعْطَاؤُهُ الْمَالَ حَثْيًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
اُن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زمانے کے منقطع ہونے کے وقت اور فتنوں کے ظہور کے وقت ایک شخص نکلے گا، جس کا نام سفاح ہو گا اور وہ مال دونوں ہاتھ میں بھر بھر کے دے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے اور وہ ضعیف ہے، یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12394]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1128) اخرجه احمد فى المسند (80/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11348، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7615»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12395
وَعَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيَقُومَنَّ عَلَى أُمَّتِي مِنْ أَهْلِ بَيْتِي أَقْنَى أَجْلَى، يُوسِعُ الْأَرْضَ عَدْلًا كَمَا وُسِعَتْ ظُلْمًا وَجَوْرًا، يَمْلِكُ سَبْعَ سِنِينَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَدِيُّ بْنُ أَبِي عُمَارَةَ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: فِي حَدِيثِهِ اضْطِرَابٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَدِيُّ بْنُ أَبِي عُمَارَةَ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: فِي حَدِيثِهِ اضْطِرَابٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
اُن کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان منقول ہے: ”میری امت کا حکمران، میرے اہل بیت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہو گا، جس کی ناک اونچی اور رنگ روشن ہو گا، وہ زمین کو عدل سے بھر دے گا، جس طرح پہلے یہ ظلم و ستم سے بھری ہوئی تھی اور وہ سات سال تک حکومت کرے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عدی بن ابوعمارہ ہے، عقیلی کہتے ہیں: اس کی حدیث میں اضطراب پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12395]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1128) اخرجه احمد فى المسند (17/3)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7613/6»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف