الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
90. بَابُ لَا تَذْهَبُ الدُّنْيَا حَتَّى تَكُونَ لِلُكَعِ بْنِ لُكَعٍ .
دنیا اس وقت تک ختم نہیں ہو گی جب تک وہ احمق بن احمق کو نہیں ملے گی
حدیث نمبر: 12425
وَعَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُوشِكُ أَنْ يَغْلِبَ عَلَى الدُّنْيَا لُكَعُ بْنُ لُكَعٍ، وَأَفْضَلُ النَّاسِ مُؤْمِنُ بَيْنَ كَرِيمَيْنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَلَمْ يَرْفَعْهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ مِنْ حَدِيثِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَأَنَسٍ وَأَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -.

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اصحاب بیان کرتے ہیں: ”عنقریب احمق کا بیٹا احمق دنیا پر غالب آ جائے گا، اور لوگوں میں سب سے زیادہ فضیلت والا وہ مومن ہے، جو دو نیک ماں باپ کی اولاد ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ انہوں نے اسے مرفوع روایت کے طور پر نقل نہیں کیا ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں اس حدیث کے مختلف طرق آگے چل کر قیامت کی نشانیوں سے متعلق باب میں آئیں گے جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12425]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (430/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23139، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2051، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7491»
الحكم على الحديث:
إسنادہ دیگر
91. بَابُ يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ وَتَبْقَى حُثَالَةٌ .
صالحین رخصت ہو جائیں گے، اور ردّی لوگ باقی رہ جائیں گے
حدیث نمبر: 12426
عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ، وَتَبْقَى حُثَالَةٌ كَحُثَالَةِ التَّمْرِ لَا يُبَالِي اللَّهُ بِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نیک لوگ ایک ایک کر کے رخصت ہو جائیں گے، اور ردّی لوگ رہ جائیں گے جس طرح ردّی کھجوریں ہوتی ہیں، اور اللہ تعالیٰ کو ان کی کوئی پرواہ نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12426]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12426]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (302/20)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2698، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1828»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
92. بَابُ رَفْعِ الْأَمَانَةِ وَالْحَيَاءِ .
امانت اور حیاء کو اٹھا لیا جانا
حدیث نمبر: 12427
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوَّلُ مَا يُرْفَعُ مِنَ النَّاسِ الْأَمَانَةُ، وَآخِرُ مَا يَبْقَى الصَّلَاةُ، وَرُبَّ مُصَلٍّ لَا خَيْرَ فِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ نَافِعٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ نَافِعٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں سے سب سے پہلے امانت کو اٹھا لیا جائے گا، اور سب سے آخر میں باقی رہ جانے والی چیز نماز ہو گی اور کئی نمازی ایسے ہوں گے، جن میں بھلائی نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، جس کی سند میں ایک راوی حکیم بن نافع ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ابوزرعہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12427]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (387)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 361»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12428
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوَّلُ مَا يُرْفَعُ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ الْحَيَاءُ وَالْأَمَانَةُ، وَآخِرُ مَا يَبْقَى الصَّلَاةُ"، يُخَيَّلُ إِلَيَّ أَنَّهُ قَالَ:" وَقَدْ يُصَلِّي قَوْمٌ لَا خَلَاقَ لَهُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ بَرَّازٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ. وَيَأْتِي قَوْلُ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي الْبَابِ بِنَحْوِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ بَرَّازٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ. وَيَأْتِي قَوْلُ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي الْبَابِ بِنَحْوِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس امت میں سے سب سے پہلے حیا اور امانت کو اٹھا لیا جائے گا، اور آخر میں نماز باقی رہ جائے گی، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے آپ نے یہ بھی ارشاد فرمایا تھا: کچھ لوگ نماز ادا کریں گے لیکن ان کا (آخرت میں) کوئی حصہ نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن براز ہے، اور وہ متروک ہے۔ اس کے بعد والے باب میں اس بارے میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا فرمان بھی آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12428]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6634)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5190/2»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
93. بَابُ أَمَارَاتِ السَّاعَةِ وَآيَاتُهَا .
قیامت کی نشانیوں اور اس کی علامات کا بیان
حدیث نمبر: 12429
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْآيَاتُ خَرَزَاتٍ مَنْظُومَاتٍ فِي سِلْكٍ، فَإِنِ يُقْطَعِ السِّلْكُ يَتْبَعُ بَعْضُهَا بَعْضًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(قیامت کے قریب ہونے کی) نشانیاں دھاگے میں پروئی ہوئے پتھر ہیں کہ اگر وہ دھاگہ ٹوٹ جائے، تو وہ ایک دوسرے کے بعد گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12429]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12429]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7040)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7000»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 12430
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَخْرُجُ الْآيَاتِ بَعْضِهَا عَلَى أَثَرِ بَعْضٍ تَتَابَعْنَ كَمَا تَتَابَعُ الْخَرَزُ فِي النِّظَامِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ وَدَاوُدَ الزَّهْرَانِيِّ وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ وَدَاوُدَ الزَّهْرَانِيِّ وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(قیامت کے قریب ہونے کی) نشانیاں یکے بعد دیگرے یوں نکلیں گی، جس طرح لڑی میں سے پتھر (یا موتی) یکے بعد دیگرے گرتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن أحمد بن حنبل اور داؤد زہرانی کا معاملہ مختلف ہے، اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12430]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن أحمد بن حنبل اور داؤد زہرانی کا معاملہ مختلف ہے، اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12430]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
94. بَابٌ ثَانٍ فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ .
قیامت (قریب ہونے) کی نشانیوں کا بیان
حدیث نمبر: 12431
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَتَوَضَّأُ وُضُوءًا مَكِيثًا، فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَنَظَرَ إِلَيَّ فَقَالَ:" سِتٌّ فِيكُمْ أَيَّتُهَا الْأُمَّةُ: مَوْتُ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -". فَكَأَنَّمَا انْتُزِعَ قَلْبِي مِنْ مَكَانِهِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَاحِدَةٌ، [ قَالَ ] وَيَفِيضُ الْمَالُ فِيكُمْ، حَتَّى إنَّ الرَّجُلَ لَيُعْطَى عَشَرَةَ آلَافٍ فَيَظَلُّ يَتَسَخَّطُهَا". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثِنْتَيْنِ". قَالَ:" وَفِتْنَةٌ تَدْخُلُ بَيْتَ كُلِّ رَجُلٍ مِنْكُمْ". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثٌ". قَالَ:" وَمَوْتٌ كَقِعَاصِ الْغَنَمِ".
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرْبَعٌ، وَهُدْنَةٌ تَكُونُ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ بَنِي الْأَصْفَرِ، فَيَجْمَعُونَ لَكُمْ تِسْعَةَ أَشْهُرٍ كَقَدْرِ حَمْلِ الْمَرْأَةِ، ثُمَّ يَكُونُونَ أَوْلَى بِالْغَدْرِ مِنْكُمْ". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَمْسٌ".
قَالَ:" وَفَتْحُ مَدِينَةٍ". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سِتٌّ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ مَدِينَةٍ؟ قَالَ:" قُسْطَنْطِينِيَّةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ الْكَلْبِيُّ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ آرام آرام سے وضو کر رہے تھے، آپ نے اپنا سر مبارک اٹھا کر میری طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: ”اے اُمت! تمہارے درمیان چھ نشانیاں نمودار ہوں گی تمہارے نبی کا وصال فرما جانا، راوی کہتے ہیں: مجھے یوں لگا جیسا میرا دل اپنی جگہ سے ہٹ جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک نشانی ہوئی، پھر آپ نے فرمایا: تمہارے درمیان مال پھیل جائے گا، یہاں تک کہ کسی شخص کو دس ہزار دیا جائے گا، تو وہ پھر بھی ناراض ہی رہے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دو ہو گئیں، آپ نے فرمایا: ایک فتنہ آئے گا، جو تم میں سے ہر ایک شخص کے گھر میں داخل ہو جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تین ہو گئیں، آپ نے فرمایا: یوں (عمومی طور پر) موت واقع ہو گی جیسے بکریوں کی مخصوص بیماری قصاص کی وجہ سے بکریوں کی موت واقع ہوتی ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ چار ہو گئیں، پھر تمہارے اور بنو اصفر کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہو گا، وہ نو ماہ تک تمہارے خلاف اکٹھے ہوتے رہیں گے، یہ وہ مدت ہے جتنا کسی عورت کو حمل ہوتا ہے، پھر وہ عہد شکنی میں پہل کریں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ پانچ ہو گئیں، پھر آپ نے فرمایا: اور ایک شہر فتح ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ چھٹی نشانی ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کون سا شہر ہے؟ آپ نے فرمایا: قسطنطنیہ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب کلبی ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12431]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب کلبی ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12431]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6623)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12432
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سِتٌّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ: مَوْتِي، وَفَتْحُ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، وَمَوْتٌ يَأْخُذُ فِي النَّاسِ كَقُعَاصِ الْغَنَمِ، وَفِتْنَةٌ يَدْخُلُ حَرْبُهَا بَيْتَ كُلِّ مُسْلِمٍ، وَأَنْ يُعْطَى الرَّجُلُ أَلْفَ دِينَارٍ فَيَسَتَخَّطُهَا، وَأَنْ يَغْدِرَ الرُّومُ فَيَسِيرُونَ بِثَمَانِينَ بَنْدًا تَحْتَ كُلِّ بَنْدٍ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چھ چیزیں، قیامت (قریب ہونے) کی نشانیوں میں سے ہیں، میرا انتقال کرنا، بیت المقدس کا فتح ہو جانا، اس موت کا واقع ہونا جو لوگوں کو یوں گرفت میں لے گی جیسے قصاص کی بیماری (بکریوں کی موت کا سبب بنتی ہے) اور ایسا فتنہ جس کی تباہی ہر مسلمان کے گھر میں داخل ہو گی اور یہ کہ آدمی کو ایک ہزار دینار دیے جائیں گے، تو وہ اس پر بھی ناراض ہو گا، اور یہ کہ رومی عہد شکنی کریں گے، اور اسّی جھنڈے لے کے چلیں گے، جن میں سے ہر ایک جھنڈے کے نیچے بارہ ہزار لوگ ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نہاس بن قہم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12432]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نہاس بن قہم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12432]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (122/20) أخرجه احمد فى المسند (228/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21487»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12433
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَلَّ الْجَرَادُ فِي سَنَةٍ مِنْ سِنِي عُمَرَ الَّتِي وَلِيَ فِيهَا، فَسَأَلَ عَنْهَا فَلَمْ يُخْبَرْ بِشَيْءٍ، فَاغْتَمَّ لِذَلِكَ، فَأَرْسَلَ رَاكِبًا فَضَرَبَ إِلَى الْيَمَنِ، وَآخَرَ إِلَى الشَّامِ، وَآخَرَ إِلَى الْعِرَاقِ يَسْأَلُ: هَلْ رَأَى مِنَ الْجَرَادِ شَيْئًا أَمْ لَا؟ قَالَ: فَأَتَاهُ الرَّاكِبُ الَّذِي مِنْ قِبَلِ الْيَمَنِ بِقَبْضَةٍ مِنْ جَرَادٍ فَأَلْقَاهَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَلَمَّا رَآهَا كَبَّرَ ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" خَلَقَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - أَلْفَ أُمَّةٍ، سِتَّمِائَةٍ فِي الْبَحْرِ وَأَرْبَعَمِائَةٍ فِي الْبَرِّ، فَأَوَّلُ شَيْءٍ يُهْلَكُ مِنْ هَذِهِ الْأُمَمِ الْجَرَادُ، فَإِذَا هَلَكَتْ تَتَابَعَتْ مِثْلَ النِّظَامِ إِذَا قُطِعَ سِلْكُهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ الْقَيْسِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ الْقَيْسِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں ٹڈی دل کم ہو گئے، انہوں نے ٹڈی دل کے بارے میں دریافت کیا، تو انہیں اس بارے میں بتایا نہیں گیا (یعنی کہیں سے یہ اطلاع نہیں ملی کہ وہاں ٹڈی دل پائے جاتے ہیں) وہ اس بات سے پریشان ہو گئے، انہوں نے کسی کو یمن بھیجا، کسی کو شام کی طرف بھیجا، کسی کو عراق کی طرف بھیجا اور یہ دریافت کیا: کیا وہاں ٹڈی دل نظر آتے ہیں؟ راوی کہتے ہیں: یمن کی طرف سے سوار ان کے پاس آیا اس کے پاس مٹھی بھر ٹڈی دل تھے، وہ اس نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے آگے رکھ دیے، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں دیکھا تو تین مرتبہ تکبیر کہی اور پھر یہ بات بیان کی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ نے ایک ہزار قسم کی مخلوق پیدا کی ہے جن میں سے چھ سو قسم کی مخلوق سمندر میں ہے، اور چار سو قسم کی مخلوق خشکی پر ہے۔ اس امت میں جو چیز سب سے پہلے ہلاکت کا شکار ہو گی وہ ٹڈی دل ہے، جب وہ ہلاکت کا شکار ہو جائے گی تو پھر (باقی چیزوں کی ہلاکت) یوں ہو گی، جس طرح دھاگہ ٹوٹ جائے، تو دانے بکھر جاتے ہیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عبید بن واقد قیسی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12433]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عبید بن واقد قیسی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12433]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12434
وَعَنْ عُتَيٍّ السَّعْدِيِّ قَالَ: خَرَجْتُ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ حَتَّى قَدِمْتُ الْكُوفَةَ، فَإِذَا أَنَا بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ بَيْنَ ظَهَرَانَيْ أَهْلِ الْكُوفَةِ، فَسَأَلْتُ عَنْهُ فَأُرْشِدْتُ إِلَيْهِ، فَإِذَا هُوَ فِي مَسْجِدِهَا الْأَعْظَمِ. فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنِّي جِئْتُ إِلَيْكَ أَضْرِبُ إِلَيْكَ أَلْتَمِسُ مِنْكَ عِلْمًا لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَنْفَعَنَا بِهِ بَعْدَكَ. فَقَالَ لِي: مِمَّنِ الرَّجُلُ؟ قُلْتُ: رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ. قَالَ: مِمَّنْ؟ قُلْتُ: مِنْ هَذَا الْحَيِّ مِنْ بَنِي سَعْدٍ. فَقَالَ: يَا سَعْدِيُّ، لَأُحَدِّثَنَّ فِيكُمْ بِحَدِيثٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى قَوْمٍ كَثِيرَةٍ أَمْوَالُهُمْ كَثِيرَةٍ شَوْكَتُهُمْ تُصِيبُ مِنْهُمْ مَالًا دَثْرًا - أَوْ قَالَ كَثِيرًا - قَالَ:" مَنْ هُمْ؟" قَالَ: هَذَا الْحَيُّ مِنْ بَنِي سَعْدٍ مِنْ أَهْلِ الرِّمَالِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَهْ، فَإِنَّ بَنِي سَعْدٍ عِنْدَ اللَّهِ ذَوُو حَظٍّ عَظِيمٍ". سَلْ يَا سَعْدِيُّ. قُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، هَلْ لِلسَّاعَةِ مِنْ عَلَمٍ تُعْرَفُ بِهِ؟ قَالَ: وَكَانَ مُتَّكِئًا فَاسْتَوَى جَالِسًا، فَقَالَ: يَا سَعْدِيُّ، سَأَلْتَنِي عَمَّا سَأَلْتُ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ لِلسَّاعَةِ مَنْ عَلَمٍ تُعْرَفُ بِهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ يَا ابْنَ مَسْعُودٍ، إِنَّ لِلسَّاعَةِ أَعْلَامًا، وَإِنَّ لِلسَّاعَةِ أَشْرَاطًا، أَلَا وَإِنَّ مِنْ أَعْلَامِ السَّاعَةِ وَأَشْرَاطِهَا أَنْ يَكُونَ الْوَلَدُ غَيْظًا، وَأَنْ يَكُونَ الْمَطَرُ قَيْظًا، وَأَنْ تَفِيضَ الْأَشْرَارُ فَيْضًا. يَا ابْنَ مَسْعُودٍ، إِنَّ مِنْ أَعْلَامِ السَّاعَةِ وَأَشْرَاطِهَا أَنْ يُؤْتَمَنَ الْخَائِنُ، وَأَنْ يُخَوَّنَ الْأَمِينُ [ وَأَنْ يُصَدَّقَ الْكَاذِبُ وَأَنْ يُكَذَّبَ الصَّادِقُ ] .
يَا ابْنَ مَسْعُودٍ، إِنَّ مِنْ أَعْلَامِ السَّاعَةِ وَأَشْرَاطِهَا أَنْ تُوَاصَلَ الْأَطْبَاقُ، وَأَنْ تُقْطَعَ الْأَرْحَامُ.
يَا ابْنَ مَسْعُودٍ، إِنَّ مِنْ أَعْلَامِ السَّاعَةِ وَأَشْرَاطِهَا أَنْ يَسُودَ كُلَّ قَبِيلَةٍ مُنَافِقُوهَا، وَكُلَّ سُوقٍ فُجَّارُهَا.
يَا ابْنَ مَسْعُودٍ، إِنَّ مِنْ أَعْلَامِ السَّاعَةِ وَأَشْرَاطِهَا أَنْ تُزَخْرَفَ الْمَحَارِيبُ، وَأَنْ تَخْرَبَ الْقُلُوبُ.
يَا ابْنَ مَسْعُودٍ، إِنَّ مِنْ أَعْلَامِ السَّاعَةِ وَأَشْرَاطِهَا أَنْ يَكُونَ الْمُؤْمِنُ فِي الْقَبِيلَةِ أَذَلَّ مِنَ النَّقْدِ.
يَا ابْنَ مَسْعُودٍ إِنَّ مِنْ أَعْلَامِ السَّاعَةِ وَأَشْرَاطِهَا أَنْ يَكْتَفِيَ الرِّجَالُ بِالرِّجَالِ وَالنِّسَاءُ بِالنِّسَاءِ.
يَا ابْنَ مَسْعُودٍ، إِنَّ مِنْ أَعْلَامِ السَّاعَةِ وَأَشْرَاطِهَا مُلْكَ الصِّبْيَانِ وَمُؤَامَرَةَ النِّسَاءِ.
يَا ابْنَ مَسْعُودٍ، إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ وَأَعْلَامِهَا أَنْ يُعَمَّرَ خَرَابُ الدُّنْيَا، وَيُخَرَّبَ عُمْرَانُهَا.
يَا ابْنَ مَسْعُودٍ، إِنَّ مِنْ أَعْلَامِ السَّاعَةِ وَأَشْرَاطِهَا أَنْ تَظْهَرَ الْمَعَازِفُ وَالْكِبْرُ وَتُشْرَبَ الْخُمُورُ.
[ يَا ابْنَ مَسْعُودٍ، إِنَّ مِنْ أَعْلَامِ السَّاعَةِ وَأَشْرَاطِهَا: الشُّرَطُ وَالْغَمَّازُونَ وَاللَّمَّازُونَ ] .
يَا ابْنَ مَسْعُودٍ، إِنَّ مِنْ أَعْلَامِ السَّاعَةِ وَأَشْرَاطِهَا أَنْ يَكْثُرَ أَوْلَادُ الزِّنَا".
قُلْتُ: أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُمْ مُسْلِمُونَ؟ قَالَ: نَعَمْ قُلْتُ: أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَالْقُرْآنُ بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِمْ؟ قَالَ: نَعَمْ. قُلْتُ: أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَأَنَّى ذَلِكَ؟ قَالَ: يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يُطَلِّقُ الرَّجُلُ الْمَرْأَةَ [ ثُمَّ يَجْحَدُ ] طَلَاقَهَا فَيُقِيمُ عَلَى فِرَاشِهَا فَهُمَا زَانِيَانِ مَا أَقَامَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَيْفُ بْنُ مِسْكِينٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

عتی سعدی بیان کرتے ہیں: میں علم کے حصول کے لئے نکلا، یہاں تک کہ میں کوفہ آیا، اس وقت اہل کوفہ کے درمیان سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ موجود تھے، میں نے ان کے بارے میں دریافت کیا: ان کے بارے میں میری رہنمائی کی گئی، وہ سب سے بڑی مسجد میں موجود تھے، میں ان کے پاس آیا، میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! میں آپ سے علم کے حصول کے لئے آپ کے پاس آیا ہوں تاکہ اللہ تعالیٰ مجھے آپ کے بعد بھی اس علم کے ذریعے نفع دے، تو انہوں نے فرمایا: تمہارا تعلق کہاں سے ہے؟ تو میں نے جواب دیا: اہل بصرہ سے ہے۔ انہوں نے دریافت کیا: کون سے قبیلے سے ہے؟ میں نے جواب دیا: بنو سعد کے قبیلے سے ہے۔ انہوں نے جواب دیا: اے سعدی میں تم لوگوں کے بارے میں ایک حدیث بیان کرتا ہوں جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے۔ ”میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، ایک شخص آپ کے پاس آیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں آپ کی رہنمائی ایسی قوم کی طرف نہ کروں، جن کے مال زیادہ ہیں اور جن کی شان و شوکت زیادہ ہے آپ کو ان سے بہت سا مال حاصل ہو گا (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کون لوگ ہیں؟ اس شخص نے بتایا: یہ بنو سعد کا قبیلہ یہ رمال (ریتلے ٹیلوں) والے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھہر جاؤ، بنو سعد اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بڑی حیثیت رکھتے ہیں (پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس شخص سے فرمایا) اے سعدی تم پوچھو، میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! کیا قیامت کی کوئی مخصوص نشانی ہے، جس کے ذریعے اس کی پہچان ہو سکے، راوی کہتے ہیں: وہ ٹیک لگا کے بیٹھے ہوئے تھے وہ سیدھے ہو کے بیٹھ گئے، انہوں نے فرمایا: اے سعدی تم نے مجھ سے ایک ایسی چیز کے بارے میں دریافت کیا ہے، جس کے بارے میں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تھا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا قیامت کی کوئی مخصوص نشانی ہے، جس کے ذریعے اس کی شناخت ہو سکے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں! اے ابن مسعود! قیامت کی کچھ علامتیں ہیں، اور قیامت کی کچھ نشانیاں ہیں، خبردار! قیامت کی علامتوں اور اس کی نشانیوں میں یہ بات ہے کہ بچہ نافرمان ہو گا، بارش ہونا بند ہو جائے گی، برے لوگ پھیل جائیں گے، اے ابن مسعود! قیامت کی علامات اور اس کی نشانیوں میں یہ بات شامل ہے کہ خیانت کرنے والے کو امین بنا دیا جائے گا، اور امین کو خائن قرار دیا جائے گا، جھوٹے کی تصدیق کی جائے گی اور سچے کی تکذیب کی جائے گی، اے ابن مسعود! قیامت کی علامات اور اس کی نشانیوں میں یہ بات شامل ہے کہ دور کے لوگوں کے ساتھ صلہ رحمی کی جائے گی اور رشتہ داری کے حقوق کو پامال کیا جائے گا: اے ابن مسعود! قیامت کی نشانیوں اور اس کی علامات میں یہ بات شامل ہے کہ ہر قبیلے کے منافق لوگ ہر قبیلے کے سردار ہوں گے، اور ہر بازار کے فاجر لوگ اس کے سردار ہوں گے، اے ابن مسعود! قیامت کی علامات اور اس کی نشانیوں میں یہ بات شامل ہے کہ محرابوں کو آراستہ کیا جائے گا، اور دل برباد ہو جائیں گے، اے ابن مسعود! قیامت کی علامتوں اور اس کی نشانیوں میں یہ بات شامل ہے کہ قبیلے میں مومن کی حیثیت چھوٹی بھیڑ سے زیادہ کمتر ہو گی، اے ابن مسعود! قیامت کی علامات اور اس کی نشانیوں میں یہ بات شامل ہے کہ مرد مردوں پر اکتفاء کریں گے، اور عورتیں عورتوں پر اکتفا کریں گی، اے ابن مسعود قیامت کی علامات اور اس کی نشانیوں میں یہ بات شامل ہے کہ بچوں کی حکمرانی ہو گی اور خواتین کی حکومت ہو گی، اے ابن مسعود! قیامت کی نشانیوں اور اس کی علامات میں یہ بات شامل ہے کہ دنیا کی خرابی کو آباد کیا جائے گا، اور اس کی آبادی کو خراب کیا جائے گا: اے ابن مسعود! قیامت کی نشانی اور اس کی علامات میں یہ شامل ہے کہ آلات موسیقی تکبر اور شراب پیا جانا ظاہر ہو گا: اے ابن مسعود! قیامت کی علامات اور اس کی نشانیوں میں یہ بات شامل ہے کہ پولیس والے، چغل خور اور طعنہ زنی کرنے والے ہوں گے۔ اے ابن مسعود! قیامت کی علامات اور اس کی نشانیوں میں یہ بات شامل ہے کہ زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اولاد بکثرت ہو گی۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! کیا وہ لوگ مسلمان ہوں گے، انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! قرآن ان لوگوں کے درمیان ہو گا، انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! پھر یہ کیسے ہو گا؟ انہوں نے فرمایا: لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا جس میں آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے دے گا، اور پھر اس کو طلاق دینے کا انکار کرے گا، اور وہ اس عورت کے بستر پر مقیم رہے گا، اور وہ دونوں جب تک اکٹھے رہیں گے، زنا کرنے والے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سیف بن مسکین ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12434]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سیف بن مسکین ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12434]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10556)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف