🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
100. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّجَّالِ .
دجال کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12514M
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَخْرُجُ الدَّجَّالُ مِنْ قِبَلِ أَصْبَهَانَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَحْمَوَيْهِ الْجَوْهَرِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دجال اصفہان ایران کی طرف سے نکلے گا“۔
اسے امام طبرانی رحمہ اللہ نے المعجم الاوسط میں محمد بن محموِیہ جوہری کی سند سے روایت کیا ہے، اور حافظ ہیثمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں اسے نہیں پہچان سکا/یہ میرے لیے غیر معروف ہے۔
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12514M]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12515
وَعَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَادَى:" الصَّلَاةُ جَامِعَةٌ". فَخَرَجْتُ فِي نِسْوَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ حَتَّى أَتَيْنَا الْمَسْجِدَ، فَصَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الظُّهْرِ، ثُمَّ صَعِدَ الْمِنْبَرَ. قَالَتْ فَاطِمَةُ: فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَافِعًا يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبِطَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ أَنَّ هَذِهِ طِيبَةُ؟" ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ أَنَّهُ فِي بَحْرِ الشَّامِ"، ثُمَّ أُغْمِيَ عَلَيْهِ سَاعَةً، ثُمَّ أُرِيحَ، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ، ثُمَّ قَالَ:" بَلْ فِي بَحْرِ الْعِرَاقِ بَلْ هُوَ فِي بَحْرِ الْعِرَاقِ، يَخْرُجُ حِينَ يَخْرُجُ مِنْ بَلْدَةٍ يُقَالُ لَهَا أَصْبَهَانُ مِنْ قَرْيَةٍ مِنْ قُرَاهَا يُقَالُ لَهَا رُسْتَقَابَاذُ يَخْرُجُ حِينَ يَخْرُجُ عَلَى مُقَدِّمَتِهِ سَبْعُونَ أَلْفًا عَلَيْهِمُ السِّيجَانُ، مَعَهُ نَهْرَانِ نَهْرٌ مِنْ مَاءٍ وَنَهْرٌ مِنْ نَارٍ، فَمَنْ أَدْرَكَ مِنْكُمْ ذَلِكَ فَقِيلَ لَهُ: ادْخُلِ الْمَاءَ فَلَا يَدْخُلْ فَإِنَّهُ نَارٌ، وَإِذَا قِيلَ لَهُ: ادْخُلِ النَّارَ فَلْيَدْخُلْهَا فَإِنَّهَا مَاءٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ فِي حَدِيثِهَا الطَّوِيلِ، وَفِيهِ سَيْفُ بْنُ مِسْكِينٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ نے اعلان کروایا، لوگ اکٹھے ہو جائیں تو میں انصار کی کچھ خواتین کے ہمراہ نکلی، یہاں تک کہ ہم مسجد میں آ گئیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ظہر کی نماز پڑھائی، پھر آپ منبر پر چڑھے، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے ہوئے تھے، یہاں تک کہ میں نے آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھ لی، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: خبردار میں تمہیں بتا رہا ہوں کہ یہ (شہر) طیبہ ہے یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر آپ نے فرمایا: خبردار! میں تمہیں بتا رہا ہوں کہ (دجال) شام کے سمندر میں ہے پھر آپ پر گھڑی بھر کے لئے مخصوص کیفیت طاری ہوئی، جب آپ کی وہ کیفیت ختم ہوئی تو آپ نے ارشاد فرمایا: جی نہیں بلکہ وہ عراق کے سمندر میں ہے بلکہ وہ عراق کے سمندر میں ہے، اور جب وہ نکلے گا تو وہ ایک ایسے شہر میں سے نکلے گا جس کا نام اصبہان ہو گا۔ وہ یہ وہاں کی ایک بستی میں سے نکلے گا جس کا نام رستقا باذ ہو گا، جب وہ نکلے گا تو اس کے آگے ستر ہزار لوگ ہوں گے، جن کے جسم پر سبز طیلسانی کپڑے ہوں گے، دجال کے ساتھ دو نہریں ہوں گی، ایک پانی کی نہر ہو گی اور ایک آگ کی نہر ہو گی، تم میں سے جو شخص اس کا زمانہ پائے اور اس سے یہ کہا: جائے کہ تم پانی میں داخل ہو جاؤ تو وہ داخل نہ ہو کیونکہ وہ درحقیقت آگ ہو گی اور جب اس سے یہ کہا: جاؤ تم آگ میں داخل ہو جائے، تو وہ اس میں داخل ہو جائے کیونکہ وہ پانی ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، جو ایک طویل حدیث ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سیف بن مسکین ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12515]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (388/24)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12516
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: أَقْبَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْعَقِيقِ، حَتَّى إِذَا كُنَّا عَلَى الثَّنِيَّةِ الَّتِي يُقَالُ لَهَا ثَنِيَّةُ الْحَوْضِ الَّتِي بِالْعَقِيقِ أَوْمَأَ بِيَدِهِ قِبَلَ الْمَشْرِقِ، فَقَالَ:" إِنِّي لَأَنْظُرُ إِلَى مَوَاقِعِ عَدُوِّ اللَّهِ الْمَسِيحِ، إِنَّهُ يُقْبِلُ حَتَّى يَنْزِلَ مِنْ كَذَا حَتَّى يَخْرُجَ إِلَيْهِ غَوْغَاءُ النَّاسِ، مَا مِنْ نَقْبٍ مِنْ أَنْقَابِ الْمَدِينَةِ إِلَّا عَلَيْهِ مَلَكٌ أَوْ مَلَكَانِ يَحْرُسَانِهِ، مَعَهُ صُورَتَانِ صُورَةُ الْجَنَّةِ وَصُورَةُ النَّارِ [خَضْرَاءُ ] ، مَعَهُ شَيَاطِينُ يُشَبَّهُونَ بِالْأَمْوَاتِ يَقُولُونَ لِلْحَيِّ: تَعْرِفُنِي؟ أَنَا أَخُوكَ أَوْ أَبُوكَ أَوْ ذُو قَرَابَةٍ مِنْهُ، أَلَسْتَ قَدِمْتَ؟ هَذَا رَبُّنَا فَاتَّبِعْهُ. فَيَقْضِ اللَّهُ مَا يَشَاءُ مِنْهُ، وَيَبْعَثُ اللَّهُ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَيُسْكِتُهُ وَيُبَكِّتُهُ وَيَقُولُ [ هَذَا الْكَذَّابُ ] : أَيُّهَا النَّاسُ، لَا يَغُرَّنَّكُمْ فَإِنَّهُ كَذَّابٌ وَيَقُولُ بَاطِلًا وَلَيْسَ رَبُّكُمْ بِأَعْوَرَ. فَيَقُولُ: هَلْ أَنْتَ مُتَّبِعِي؟ فَيَأْبَى، فَيَشُقُّهُ شَقَّتَيْنِ، وَيُعْطَى ذَلِكَ، وَيَقُولُ: أُعِيدُهُ لَكُمْ؟ فَيَبْعَثُهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - أَشَدَّ مَا كَانَ تَكْذِيبًا وَأَشَدَّهُ شَتْمًا، فَيَقُولُ: أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ مَا رَأَيْتُمْ بَلَاءٌ ابْتُلِيتُمْ بِهِ وَفِتْنَةٌ افْتُتِنْتُمْ بِهَا، إِنْ كَانَ صَادِقًا فَلْيُعِدْنِي مَرَّةً أُخْرَى، أَلَا هُوَ كَذَّابٌ. فَيَأْمُرُ بِهِ إِلَى هَذِهِ النَّارِ وَهِيَ صُورَةُ الْجَنَّةِ فَيَخْرُجُ قِبَلَ الشَّامِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عقیق سے آ رہا تھا، یہاں تک کہ جب ہم اس گھاٹی کے پاس پہنچے جسے ثنیہ حوض کہتے ہیں: جو عقیق کے مقام پر ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے مشرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: گویا کہ میں اس وقت بھی اللہ کے دشمن دجال کے آغاز والی جگہ کو دیکھ رہا ہوں، وہ آئے گا، یہاں تک کہ فلاں جگہ پر پڑاؤ کرے گا، اور برے لوگ نکل کر اس کی طرف چلے جائیں گے، اس وقت مدینہ منورہ کے ہر راستے پر ایک یا دو فرشتے موجود ہوں گے جو اس کی حفاظت کر رہے ہوں، دجال کے ساتھ دو ظاہری شکل و صورت والی چیزیں ہوں گی، ایک کی ظاہری شکل جنت کی ہو گی، ایک کی ظاہری شکل جہنم کی ہو گی، دجال کے ساتھ شیاطین ہوں گے جو مرحومین کی شکل و صورت اختیار کر لیں گے، اور وہ زندہ شخص سے کہیں گے تم مجھے پہچانتے ہو، میں تمہارا بھائی ہوں یا تمہارا باپ ہوں یا تمہارا رشتے دار ہوں، کیا میرا انتقال نہیں ہو چکا ہے، یہ ہمارا پروردگار ہے، تم اس کی پیروی کر لو، پھر اللہ تعالیٰ اس شخص کے بارے میں جو چاہے گا فیصلہ کر لے گا، پھر اللہ تعالیٰ مسلمانوں میں سے ایک شخص کو بھیجے گا، وہ دجال کو خاموش کروائے گا، اور اس پر تنقید کرتے ہوئے کہے گا: یہ کذاب ہے، لوگو یہ تمہیں غلط فہمی کا شکار نہ کرے کیونکہ یہ کذاب ہے، اور یہ جھوٹ بولتا ہے، تمہارا پروردگار کانا نہیں ہے، دجال کہے گا: کیا تم میری پیروی کرو گے؟ وہ شخص انکار کر دے گا، تو دجال اسے دو حصوں میں چیر دے گا، پھر دجال کہے گا: میں اسے تمہارے سامنے دوبارہ زندہ کرتا ہوں، پھر اللہ تعالیٰ اس شخص کو دوبارہ زندہ کرے گا، تو وہ دجال کی اس سے زیادہ تکذیب کرنے والا ہو گا، اور اس سے زیادہ اس پر تنقید کرنے والا ہو گا، پھر وہ شخص کہے گا: اے لوگو تم نے جو آزمائش دیکھی ہے تمہیں اس حوالے سے آزمائش میں مبتلا کیا گیا ہے، یہ ایک فتنہ ہے جس میں تمہیں مبتلا کیا گیا ہے، اگر یہ سچا ہے، تو اسے کہو کہ یہ دوبارہ میرے ساتھ ایسا کر لے، خبردار! یہ کذاب ہے، پھر دجال اسے آگ کی طرف لے جانے کا حکم دے گا، جو درحقیقت جنت ہو گی، پھر دجال نکل کر شام کی طرف چلا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12516]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6305)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12517
وَعَنْ سَفِينَةَ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ قَبْلِي إِلَّا حَذَّرَ أُمَّتَهُ الدَّجَّالَ، هُوَ أَعْوَرُ عَيْنِهِ الْيُسْرَى، بِعَيْنِهِ الْيُمْنَى ظَفَرَةٌ غَلِيظَةٌ، مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ، يَخْرُجُ مَعَهُ وَادِيَانِ أَحَدُهُمَا جَنَّةٌ وَالْآخَرُ نَارٌ، فَجَنَّتُهُ نَارٌ وَنَارُهُ جَنَّةٌ، مَعَهُ مَلَكَانِ مِنَ الْمَلَائِكَةِ يُشَبَّهَانِ بِنَبِيَّيْنِ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ، أَحَدُهُمَا عَنْ يَمِينِهِ وَالْآخَرُ عَنْ شِمَالِهِ، وَذَلِكَ فِتْنَةُ النَّاسِ، يَقُولُ: أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ أُحْيِي وَأُمِيتُ؟ فَيَقُولُ أَحَدُ الْمَلَكَيْنِ: كَذَبْتَ، فَمَا يَسْمَعُهُ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ إِلَّا صَاحِبُهُ، فَيَقُولُ لَهُ: صَدَقْتَ وَيَسْمَعُهُ النَّاسُ، فَيَحْسَبُونَ أَنَّهُ صَدَّقَ الدَّجَّالَ، وَذَلِكَ فِتْنَةٌ، ثُمَّ يَسِيرُ حَتَّى يَأْتِيَ الْمَدِينَةَ وَلَا يُؤْذَنُ لَهُ فِيهَا، ثُمَّ يَقُولُ: هَذِهِ قَرْيَةُ ذَلِكَ الرَّجُلِ، ثُمَّ يَسِيرُ حَتَّى يَأْتِيَ الشَّامَ فَيُهْلِكُهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عِنْدَ عَقَبَةِ أَفِيقَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”مجھ سے پہلے ہر نبی نے اپنی امت کو دجال سے ڈرایا ہے، وہ بائیں آنکھ سے کانا ہو گا، اس کی دائیں آنکھ پر بڑا سا ٹکڑا ہو گا، اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہو گا، اس کے ساتھ دو وادیاں ہوں گی جن میں سے ایک جنت ہو گی اور دوسری آگ ہو گی، اس کی جنت درحقیقت آگ ہو گی اور اس کی آگ درحقیقت جنت ہو گی، اس کے ساتھ فرشتوں میں سے دو فرشتے ہوں گے جو دو انبیاء کے ساتھ مشابہت رکھتے ہوں گے، ان میں سے ایک اس کے دائیں طرف ہو گا، اور دوسرا اس کے بائیں طرف ہو گا، اور یہ چیز لوگوں کے لئے آزمائش کی وجہ ہو گی، وہ کہے گا: کیا میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں، میں زندگی دیتا ہوں اور میں موت دیتا ہوں، تو دونوں فرشتوں میں سے ایک فرشتہ کہے گا: تم جھوٹ بول رہے ہو، لوگوں میں سے کوئی بھی یہ بات نہیں سن سکے گا، صرف دوسرا فرشتہ یہ بات سن سکے گا، اور وہ (یعنی دوسرا فرشتہ) یہ کہے گا: تم نے ٹھیک کہا: ہے، لیکن دوسرے فرشتے کی بات لوگ سن لیں گے، اور لوگ یہ سمجھیں گے کہ اس نے دجال کی تصدیق کی ہے، تو یہ ایک آزمائش ہو گی، پھر وہ چلتا رہے گا، یہاں تک کہ مدینہ منورہ آئے گا، اسے اس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملے گی تو وہ کہے گا: یہ ان صاحب (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) کی بستی ہے، پھر وہ چلے گا، اور شام آ جائے گا، وہاں عقبہ افیق کے مقام پر اللہ تعالیٰ اسے ہلاکت کا شکار کر دے گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12517]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6445) اخرجه احمد فى المسند (221/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12518
وَعَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: نَزَلَ عَلَيَّ عَبْدُ اللَّهِ ابْنُ مُعْتِمٍ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَدَّثَنِي عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" الدَّجَّالُ لَيْسَ بِهِ خَفَاءٌ، إِنَّهُ يَجِيءُ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ فَيَدْعُو لِي فَيُتَّبَعُ، وَيَنْصَبُ لِلنَّاسِ فَيُقَاتِلُهُمْ وَيَظْهَرُ عَلَيْهِمْ، فَلَا يَزَالُ عَلَى ذَلِكَ حَتَّى يَقْدَمَ الْكُوفَةَ، فَيُظْهِرُ دِينَ اللَّهِ وَيَعْمَلُ بِهِ فَيُتَّبَعُ وَيُحَبُّ عَلَى ذَلِكَ، ثُمَّ يَقُولُ بَعْدَ ذَلِكَ: إِنِّي نَبِيٌّ، فَيَفْزَعُ مِنْ ذَلِكَ كُلُّ ذِي لُبٍّ وَيُفَارِقُهُ، فَيَمْكُثُ بَعْدَ ذَلِكَ حَتَّى يَقُولَ: أَنَا اللَّهُ، فَتُغْشَى عَيْنُهُ، وَتُقْطَعُ أُذُنُهُ، وَيُكْتَبُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ، فَلَا يَخْفَى عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ، فَيُفَارِقُهُ كُلُّ أَحَدٍ مِنَ الْخَلْقِ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ، وَيَكُونُ أَصْحَابُهُ وَجُنُودُهُ الْمَجُوسَ وَالْيَهُودَ وَالنَّصَارَى وَهَذِهِ الْأَعَاجِمُ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، ثُمَّ يَدْعُو بِرَجُلٍ فِيمَا يَرَوْنَ فَيُؤْمَرُ بِهِ فَيُقْتَلُ، ثُمَّ يَقْطَعُ أَعْضَاءَهُ كُلَّ عُضْوٍ عَلَى حِدَةٍ، فَيُفَرِّقُ بَيْنَهَا حَتَّى يَرَاهُ النَّاسُ،ثُمَّ يَجْمَعُ بَيْنَهَا، ثُمَّ يَضْرِبُ بِعَصَاهُ فَإِذَا هُوَ قَائِمٌ، فَيَقُولُ: أَنَا اللَّهُ الَّذِي أُحْيِي وَأُمِيتُ، وَذَلِكَ كُلُّهُ سِحْرٌ يَسْحَرُ بِهِ أَعْيُنَ النَّاسِ لَيْسَ يَعْمَلُ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سلیمان بن شہاب بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن معتم رضی اللہ عنہ میرے ہاں ٹھہرے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں، انہوں نے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دجال میں کوئی پوشیدگی نہیں ہے۔ وہ مشرق کی طرف سے آئے گا اور دعوت دے گا، تو اس کی پیروی کی جائے گی، وہ لوگوں کے لئے جھنڈا نصب کرے گا، پھر لوگوں کے ساتھ جنگ کرے گا، اور وہ ان پر غالب آ جائے گا، وہ اسی طرح کرتا رہے گا، یہاں تک کہ کوفہ آ جائے گا، پھر وہ اللہ کے دین کو (یعنی خود کو اس کا پیروکار) ظاہر کرے گا، اور اس پر عمل کرے گا، تو اس کی پیروی کی جائے گی اور اس بارے میں اس کے پیچھے چلا جائے گا، پھر اس کے بعد وہ یہ کہے گا: میں نبی ہوں۔ اس وقت ہر سمجھ دار شخص خوف زدہ ہو جائے گا، اور اس سے الگ ہو جائے گا، اس کے بعد وہ اسی حالت میں رہے گا یہاں تک کہ پھر وہ یہ کہے گا: میں اللہ تعالیٰ ہوں، پھر اس کی ایک آنکھ ضائع ہو جائے گی اور اس کا کان کٹ جائے گا، اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا جائے گا، اور یہ بات کسی مسلمان سے پوشیدہ نہیں رہے گی، مخلوق میں سے ہر وہ شخص اس سے جدا ہو جائے گا، جس کے دل میں رائی کے دانے کے جتنا ایمان موجود ہو گا، دجال کے ساتھی اور اس کے لشکر کے افراد مجوسی یہودی اور عیسائی ہوں گے، اور مشرکین سے تعلق رکھنے والے عجمی ہوں گے، پھر دجال ایک شخص کو بلائے گا، لوگ یہ دیکھ رہے ہوں گے اس شخص کے بارے میں حکم دیا جائے گا، اس شخص کو قتل کر دیا جائے گا، پھر اس کے اعضاء کو کاٹ دیا جائے گا، ان میں سے ہر ایک عضو کو الگ سے کاٹا جائے گا، اس کے اعضاء لوگوں کی نظر میں ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے، پھر دجال انہیں اکٹھا کرے گا اور ان پر عصا مارے گا، تو وہ شخص کھڑا ہو جائے گا، تو دجال کہنے گا: میں وہ اللہ ہوں جو زندگی دیتا ہے اور میں وہ اللہ ہوں اور میں موت دیتا ہوں، حالانکہ یہ سب کچھ جادو کا نتیجہ ہو گا، جو لوگوں کی نظروں کو باندھ دے گا، اس نے ایسا کچھ نہیں کیا ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن محمد وراق ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12518]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3398) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6798) اخرجه أحمد فى المسند (16/5)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12519
وَعَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ عَبَّادٍ الْعَبْدِيِّ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ قَالَ: شَهِدْتُ يَوْمًا خُطْبَةً لِسَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ، فَذَكَرَ فِي خُطْبَتِهِ حَدِيثًا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ: فَذَكَرَ حَدِيثَ كُسُوفِ الشَّمْسِ حَتَّى قَالَ: فَوَافَقَ تَجَلِّيَ الشَّمْسِ جُلُوسُهُ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ. قَالَ زُهَيْرٌ: حَسِبْتُهُ قَالَ: فَسَلَّمَ فَحَمِدَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَشَهِدَ أَنَّهُ عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ ثُمَّ قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَنْشُدُكُمُ اللَّهُ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي قَصَّرْتُ عَنْ شَيْءٍ مِنْ تَبْلِيغِ رِسَالَاتِ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - لَمَا أَخْبَرْتُمُونِي ذَاكَ". قَالَ: فَقَامَ رِجَالٌ فَقَالُوا: نَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ بَلَّغْتَ رِسَالَاتِ رَبِّكَ، وَنَصَحْتَ لِأُمَّتِكَ، وَقَضَيْتَ الَّذِي عَلَيْكَ [ ثُمَّ سَكَتُوا ] . ثُمَّ قَالَ:" أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّ رِجَالًا يَزْعُمُونَ أَنَّ كُسُوفَ هَذِهِ الشَّمْسِ وَكُسُوفَ هَذَا الْقَمَرِ وَزَوَالَ هَذِهِ النُّجُومِ عَنْ مَطَالِعِهَا لِمَوْتِ رِجَالٍ عُظَمَاءَ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ، وَإِنَّهُمْ كَذَبُوا، وَلَكِنَّهَا آيَاتٌ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - يَخْتَبِرُ بِهَا عِبَادَهُ، فَيَنْظُرُ مَنْ يُحْدِثُ لَهُ مِنْهُمْ تَوْبَةً، وَإِنِّي وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُ مُنْذُ قُمْتُ أُصَلِّي مَا أَنْتُمْ لَاقُوهُ مِنْ أَمْرِ دُنْيَاكُمْ وَآخِرَتِكُمْ، وَإِنَّهُ وَاللَّهِ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَخْرُجَ ثَلَاثُونَ كَذَّابًا، آخِرُهُمُ الْأَعْوَرُ الدَّجَّالُ، مَمْسُوحُ الْعَيْنِ الْيُسْرَى كَأَنَّهَا عَيْنُ أَبَى تَحْيَا - لِشَيْخٍ حِينَئِذٍ مِنَ الْأَنْصَارِ بَيْنَهُ وَبَيْنَ حُجْرَةِ عَائِشَةَ - وَإِنَّهُ مَتَى يَخْرُجُ - أَوْ قَالَ: فَإِنَّهُ مَتَى مَا يَخْرُجُ - فَإِنَّهُ يَزْعُمُ أَنَّهُ اللَّهُ، فَمَنْ آمَنَ بِهِ وَصَدَّقَهُ وَاتَّبَعَهُ لَمْ يَنْفَعْهُ صَالِحٌ مِنْ عَمَلِهِ سَلَفَ، وَمَنْ كَفَرَ بِهِ وَكَذَّبَهُ لَمْ يُعَاقَبْ بِشَيْءٍ مِنْ عَمَلِهِ [ وَقَالَ حَسَنٌ الْأَشْيَبُ: بِسَيِّءٍ مِنْ عَمَلِهِ ] سَلَفَ، وَإِنَّهُ سَيَظْهَرُ أَوْ قَالَ سَوْفَ يَظْهَرُ - عَلَى الْأَرْضِ كُلِّهَا إِلَّا الْحَرَمَ وَبَيْتَ الْمَقْدِسِ، وَإِنَّهُ يُحْصَرُ الْمُؤْمِنُونَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَيُزَلْزَلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا، ثُمَّ يُهْلِكُهُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - حَتَّى أَنَّ جِذْمَ الْحَائِطِ - أَوْ قَالَ: أَصْلَ الْحَائِطِ - وَقَالَ حَسَنُ الْأَشْيَبُ: أَوْ أَصْلَ الشَّجَرَةِ - لَيُنَادِي - أَوْ قَالَ: يَقُولُ: يَا مُؤْمِنُ - أَوْ قَالَ: يَا مُسْلِمُ هَذَا يَهُودِيٌّ - أَوْ قَالَ: كَافِرٌ تَعَالَ فَاقْتُلْهُ". قَالَ:" وَلَنْ يَكُونَ ذَلِكَ كَذَلِكَ حَتَّى تَرَوْا أُمُورًا يَتَفَاقَمُ شَأْنُهَا فِي أَنْفُسِكُمْ، وَتَسَاءَلُونَ بَيْنَكُمْ هَلْ كَانَ نَبِيُّكُمْ ذَكَرَ لَكُمْ مِنْ هَذَا ذِكْرًا وَحَتَّى تَزُولَ جِبَالٌ عَنْ مَرَاتِبِهَا". قَالَ:" ثُمَّ عَلَى أَثَرِ ذَلِكَ الْقَبْضُ". قَالَ: ثُمَّ شَهِدْتُ خُطْبَةً لِسَمُرَةَ ذَكَرَ فِيهَا هَذَا الْحَدِيثَ مَا قَدَّمَ كَلِمَةً وَلَا أَخَّرَهَا عَنْ مَوْضِعِهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِبَعْضِهِ، وَقَالَ فِيهِ:" فَمَنِ اعْتَصَمَ بِاللَّهِ فَقَالَ: رَبِّيَ اللَّهُ حَيٌّ لَا يَمُوتُ فَلَا عَذَابَ عَلَيْهِ، وَمَنْ قَالَ: أَنْتَ رَبِّي فَقَدْ فُتِنَ"، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ثَعْلَبَةَ بْنِ عُبَادَةَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
ثعلبہ بن عباد عبدی جن کا تعلق اہل بصرہ سے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے خطبے میں موجود تھا۔ انہوں نے اپنے خطبے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایک حدیث ذکر کی، مصنف کہتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے سورج گرہن کے بارے میں حدیث نقل کی ہے، جس میں آگے چل کے یہ الفاظ ہیں: ”پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسری رکعت کے بعد بیٹھنے کے دوران سورج روشن ہو گیا، یہاں زہیر نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: میرا خیال ہے کہ روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا، پھر آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور اس بات کی گواہی دی کہ آپ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، پھر آپ نے یہ ارشاد فرمایا: اے لوگو میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ اگر تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ میں نے اپنے پروردگار کے حکم کی تبلیغ میں کوئی کوتاہی کی ہو، تو تم مجھے اس کے بارے میں بتاؤ، راوی بیان کرتے ہیں: تو کچھ لوگ کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ آپ نے اپنے پروردگار کے پیغام کی تبلیغ کر دی ہے، اپنی امت کی خیرخواہی کی ہے، اور اپنے ذمہ لازم فرض کو ادا کیا ہے، پھر وہ لوگ خاموش ہو گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”امابعد: کچھ لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ سورج کو گرہن لگنا یا چاند گرہن لگنا یا ستاروں کا ٹوٹنا زمین میں موجود بڑے لوگوں کے انتقال کی وجہ سے ہوتا ہے، ایسا لوگ غلط سوچتے ہیں، یہ چیزیں اللہ کی نشانیوں میں سے کچھ نشانیاں ہیں، جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو متوجہ کرتا ہے، اور اس بات کا جائزہ لیتا ہے کہ ان میں سے کون توبہ کرتا ہے، اللہ کی قسم! جب میں یہاں کھڑا ہوا نماز ادا کر رہا تھا تو میں نے وہ چیزیں دیکھیں جن کا تم اپنے دنیاوی معاملات کے حوالے سے اور اپنی آخرت میں سامنا کرو گے، اللہ کی قسم! قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک نبوت کے تیس جھوٹے دعوے دار نہیں نکلیں گے، جن میں سے آخر میں کانا دجال ہو گا، جس کی بائیں آنکھ ضائع ہو چکی ہو گی، وہ ابوتحیا کی آنکھ کی مانند ہو گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بوڑھے شخص کے بارے میں یہ بات کہی جو انصار سے تعلق رکھتا تھا، اور اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے درمیان موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب وہ نکلے گا، تو وہ یہ کہے گا: وہ اللہ ہے، جو شخص اس پر ایمان لائے گا اور اس کی تصدیق کرے گا اور اس کی پیروی کرے گا، تو اس شخص نے اس سے پہلے جو بھی نیک عمل کیا ہو گا، وہ اسے فائدہ نہیں دے گا، اور جو شخص اس کو جھٹلائے گا اس کی تکذیب کرے گا، تو اس شخص کے کسی عمل کے حوالے سے اسے سزا نہیں دی جائے گی، جو عمل اس نے پہلے کیا تھا (یہاں کچھ الفاظ کے بارے میں راوی کو شک ہے، تاہم اس کا مفہوم یہی ہے) وہ عنقریب ظاہر ہو گا، پوری روے زمین پر غالب آ جائے گا، صرف حرم اور بیت المقدس پر غالب نہیں آئے گا، اس وقت اہل ایمان بیت المقدس میں قلعہ بند ہو جائیں گے، پھر وہاں شدید زلزلہ آئے گا اور پھر اللہ تعالیٰ دجال کو ہلاکت کا شکار کرے گا، یہاں تک کہ کسی دیوار کی بنیاد یا کسی درخت کی جڑ پکار کر یہ کہے گی: اے مومن، یا اے مسلمان! یہ یہودی ہے یا یہ کافر ہے، تم آؤ اور اسے قتل کر دو (یہ تمام شک راویوں کو ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اور ایسا اس وقت تک نہیں ہو گا، جب تک تم لوگ ایسے امور نہیں دیکھ لو گے، جن کے بارے میں تم پریشانی کا شکار ہو گے، اور ایک دوسرے سے دریافت کرو گے کہ کیا تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے کسی چیز کے بارے میں تمہارے سامنے ذکر کیا ہے؟ اور ایسا اس وقت تک نہیں ہو گا، جب تک پہاڑ اپنی جگہ سے ہل نہیں جائیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر اس کے بعد قبض کرنا ہو گا (یعنی دنیا ختم ہو جائے گی)۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر ایک مرتبہ میں سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ کے خطبہ میں موجود تھا۔ انہوں نے اس خطبہ میں یہ حدیث ذکر کی تو انہوں نے کوئی ایک کلمہ اپنی جگہ سے نہ آگے کیا نہ پیچھے کیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔ اس روایت میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جو شخص اللہ (کے دین) کو مضبوطی سے تھام لے گا، اور یہ کہے گا: میرا پروردگار تو اللہ تعالیٰ ہے، جو زندہ ہے، جسے موت نہیں آئے گی، تو اس شخص کو کوئی عذاب نہیں ہو گا، اور جو شخص دجال سے یہ کہے گا: تو میرا پروردگار ہے، تو وہ آزمائش میں مبتلا ہو جائے گا۔“ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ثعلبہ بن عبادہ کا معاملہ مختلف ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12519]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12520
وَعَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ: أَتَيْنَا عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ لِنَعْرِضَ عَلَيْهِ مُصْحَفًا لَنَا عَلَى مُصْحَفِهِ، فَلَمَّا حَضَرَتِ الْجُمُعَةُ أَمَرَنَا فَاغْتَسَلْنَا، ثُمَّ أَتَيْنَا بِطِيبٍ فَتَطَيَّبْنَا، ثُمَّ جِئْنَا الْمَسْجِدَ فَجَلَسْنَا. فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَكُونُ لِلْمُسْلِمِينَ ثَلَاثَةُ أَمْصَارٍ: مِصْرٌ بِمُلْتَقَى الْبَحْرَيْنِ، وَمِصْرٌ بِالْحَيْرَةِ، وَمِصْرٌ بِالشَّامِ، فَيَفْزَعُ النَّاسُ ثَلَاثَ فَزَعَاتٍ، فَيَخْرُجُ الدَّجَّالُ فِي أَعْرَاضِ النَّاسِ فَيَهْزِمُ مَنْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ، فَأَوَّلُ مِصْرٍ يَرِدُونَ الْمِصْرَ الَّذِي بِمُلْتَقَى الْبَحْرَيْنِ فَيَصِيرُ أَهْلُهُ ثَلَاثَ فِرَقٍ، فِرْقَةٌ تَبْقَى تَقُولُ: نُشَامُّهُ نَنْظُرُ مَا هُوَ، وَفِرْقَةٌ تَلْحَقُ بِالْأَعْرَابِ، وَفِرْقَةٌ تَلْحَقُ بِالْمِصْرِ الَّذِي يَلِيهِمْ، وَمَعَ الدَّجَّالِ سَبْعُونَ أَلْفًا عَلَيْهِمُ السِّيجَانُ، فَأَكْثَرُ تَبَعِهِ الْيَهُودُ وَالنِّسَاءُ. ثُمَّ يَأْتِي الْمِصْرَ الَّذِي يَلِيهِمْ فَيَصِيرُ أَهْلُهُ ثَلَاثَ فِرَقٍ، فِرْقَةٌ تَقُولُ: نُشَامُّهُ نَنْظُرُ مَا هُوَ، وَفِرْقَةٌ تَلْحَقُ بِالْأَعْرَابِ، وَفِرْقَةٌ تَلْحَقُ بِالْمِصْرِ الَّذِي يَلِيهِمْ بِغَرْبِيِّ الشَّامِ، وَيَنْحَازُ الْمُسْلِمُونَ إِلَى عَقَبَةِ أَفِيقَ فَيَبْعَثُونَ سَرْحًا لَهُمْ، فَيُصَابُ سَرْحُهُمْ فَيَشْتَدُّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، وَتُصِيبُهُمْ مَجَاعَةٌ شَدِيدَةٌ وَجَهْدٌ شَدِيدٌ، حَتَّى أَنَّ أَحَدَهُمْ لَيَخْرِقُ وَتَرَ قَوْسِهِ فَيَأْكُلُهُ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ نَادَى مُنَادٍ مِنَ السَّحَرِ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَتَاكُمُ الْغَوْثُ، ثَلَاثًا، فَيَقُولُ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: إِنَّ هَذَا لَصَوْتُ رَجُلٍ شَبْعَانَ. وَيَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عِنْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ، فَيَقُولُ لَهُ أَمِيرُهُمْ: يَا رَوْحَ اللَّهِ، تَقَدَّمْ فَصَلِّ. فَيَقُولُ: هَذِهِ الْأُمَّةُ أُمَرَاءُ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ. فَيَتَقَدَّمُ أَمِيرُهُمْ فَيُصَلِّي، فَإِذَا قَضَى صَلَاتَهُ أَخَذَ عِيسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - حَرْبَتَهُ فَيَذْهَبُ نَحْوَ الدَّجَّالِ، فَإِذَا رَآهُ الدَّجَّالُ ذَابَ كَمَا يَذُوبُ الرُّصَاصُ، فَيَضَعُ حَرْبَتَهُ بَيْنَ ثَنْدُوَتَيْهِ فَيَقْتُلُهُ، وَيَنْهَزِمُ أَصْحَابُهُ، فَلَيْسَ شَيْءٌ يَوْمَئِذٍ يُوَارِي مِنْهُمْ أَحَدًا، حَتَّى أَنَّ الشَّجَرَةَ لَتَقُولُ: يَا مُؤْمِنُ، هَذَا كَافِرٌ، وَيَقُولُ الْحَجَرُ: يَا مُؤْمِنُ، هَذَا كَافِرٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابونضرہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کے پاس جمعہ کے دن آئے تاکہ ان کے سامنے اپنا قرآن مجید پیش کریں اور ان کے قرآن مجید کے ساتھ ملا لیں، جب جمعہ کا وقت ہوا تو انہوں نے ہمیں حکم دیا، ہم نے غسل کیا، پھر وہ ہمارے پاس خوشبو لے کر آئے، ہم نے خوشبو لگائی، پھر ہم مسجد میں آئے، پھر ہم بیٹھ گئے، پھر انہوں نے یہ بات بتائی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مسلمانوں کے تین شہر ہوں گے، ایک شہر دو سمندروں کے ملنے کی جگہ کے پاس ہو گا، ایک شہر حیرہ میں ہو گا، اور ایک شہر شام میں ہو گا، لوگ تین مرتبہ پریشانی کا شکار ہوں گے، دجال لوگوں کے درمیان نکلے گا، اور مشرق کی جانب والوں کو شکست دے دے گا، تو سب سے پہلے جس شہر میں وہ لوگ پہنچیں گے، وہ وہ شہر ہو گا جو دو سمندروں کے ملنے کی جگہ پر ہے، وہاں رہنے والے لوگ تین حصوں میں تقسیم ہو جائیں گے، ایک گروہ یہ کہے گا: ہم اس کے پاس جا کر اس کا جائزہ لیتے ہیں کہ یہ کیا، ایک گروہ دیہاتیوں کے ساتھ جا کے مل جائے گا، اور ایک گروہ اس کے ساتھ والے شہر میں چلا جائے گا، دجال کے ساتھ ستر ہزار لوگ ہوں گے، جن کے جسم پر سبز طیلسانی کپڑے ہوں گے، اس کے زیادہ تر پیروکار یہودی اور خواتین ہوں گے، پھر وہ والے شہر میں آئے گا، وہاں کے رہنے والے بھی تین گروہوں میں تقسیم ہو جائیں گے، ایک گروہ کہے گا: ہم اس کے پاس جا کے اس کا جائزہ لیتے ہیں، یہ کیا ہے، ایک گروہ دیہاتیوں کے پاس چلا جائے گا، اور ایک گروہ اس کے ساتھ والے شہر میں چلا جائے گا، جو شام کے مغربی حصے میں موجود ہو گا، مسلمان اس وقت افیق نامی گھاٹی کے پاس اکٹھے ہو جائیں گے، پھر وہ اپنے جانوروں کو بھیجیں گے، تو ان کے جانوروں کو نقصان پہنچا دیا جائے گا (یا وہ جانور مر جائیں گے) یہ بات ان پر بہت گراں گزرے گی اور مسلمانوں کو شدید بھوک لاحق ہو جائے گی اور سخت مشقت لاحق ہو گی، یہاں تک کہ ان میں سے کوئی ایک شخص اپنی کمان کے تانت کو چیر کر اسے کھائے گا، ابھی وہ لوگ اسی حالت میں ہوں گے کہ ایک منادی یہ اعلان کرے گا: اے لوگو! مدد تمہارے پاس آ گئی ہے۔ وہ تین مرتبہ یہ کہے گا، تو لوگ کہیں گے یہ تو کسی سیر شخص کی آواز لگتی ہے، پھر سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نزول کریں گے، یہ فجر کی نماز کے قریب کی بات ہو گی، مسلمانوں کا امیر ان سے کہے گا: اے روح اللہ! آپ آگے تشریف لائیں اور نماز پڑھائیں، تو وہ فرمائیں گے: اس امت کے لوگ ایک دوسرے کے امیر ہیں، تو مسلمانوں کا امیر آگے بڑھ کے نماز پڑھائے گا، جب وہ نماز ختم کر لے گا، تو سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اپنا نیزہ پکڑیں گے، اور پھر دجال کی طرف چل پڑیں گے، جب دجال انہیں دیکھے گا تو وہ یوں پگھلنے لگے گا جیسے سیسہ پگھلتا ہے، پھر سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام اپنا نیزہ اس کے سینے پر رکھ کر اسے قتل کر دیں گے، اور دجال کے ساتھی پسپا ہو جائیں گے، اس وقت جو بھی چیز ان (کفار) میں سے جس بھی شخص کو چھپائے گی، یہاں تک کہ اگر کوئی درخت ہو گا، تو وہ یہ کہے گا: اے مومن! یہ کافر موجود ہے، پتھر ہو گا، تو وہ یہ کہے گا: یہ کافر موجود ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12520]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8392) اخرجه احمد فى المسند (216/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12521
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ رَأْسَ الدَّجَّالِ مِنْ وَرَائِهِ حُبُكٌ حُبُكٌ، فَمَنْ قَالَ: أَنْتَ رَبِّي، افْتُتِنَ، وَمَنْ قَالَ: كَذَبْتَ، رَبِّيَ اللَّهُ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ، فَلَا يَضُرُّهُ". أَوْ قَالَ:" فَلَا فِتْنَةَ عَلَيْهِ". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دجال کے سر پر پیچھے کی طرف بالوں کی لٹیں ہوں گی جو شخص یہ کہے گا: تو میرا پروردگار ہے، وہ آزمائش کا شکار ہو جائے گا، اور جو شخص یہ کہے گا: تم جھوٹ بول رہے ہو، میرا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے، میں اسی پر توکل کرتا ہوں، تو اسے کوئی نقصان نہیں ہو گا (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اس کو فتنہ لاحق نہیں ہو گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جو اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12521]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (175/22) اخرجه احمد فى المسند (20/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15826، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20828، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8598»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12522
وَعَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَجُلًا بِالْمَدِينَةِ قَدْ أَطَافَ النَّاسُ بِهِ وَهُوَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَإِذَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَسَمِعْتُهُ وَهُوَ يَقُولُ:" إِنَّ بَعْدَكُمُ الْكَذَّابَ الْمُضِلَّ، وَإِنَّ رَأْسَهُ مِنْ وَرَائِهِ حُبُكٌ حُبُكٌ حُبُكٌ، وَإِنَّهُ سَيَقُولُ: أَنَا رَبُّكُمْ، فَمَنْ قَالَ: لَسْتَ بِرَبِّنَا وَلَكِنَّ رَبَّنَا اللَّهُ عَلَيْهِ تَوَكَّلْنَا وَإِلَيْهِ أَنَبْنَا نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شِرْكٍ، لَمْ يَكُنْ لَهُ عَلَيْهِ سُلْطَانٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوقلابہ بیان کرتے ہیں: میں نے مدینہ منورہ میں ایک شخص کو دیکھا کہ جس کے گرد لوگ چکر لگاتے تھے اور وہ یہ بیان کر رہا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب تھے، راوی کہتے ہیں: میں نے انہیں یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”تمہارے بعد گمراہ کرنے والا کذاب ہو گا جس کے سر پر پیچھے کی طرف بالوں کی لٹیں ہوں گی اور وہ یہ کہے گا: میں تمہارا پروردگار ہوں، جو شخص یہ کہے گا: تو ہمارا پروردگار نہیں ہے بلکہ ہمارا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے، ہم نے اسی پر توکل کیا اور ہم اسی کی طرف رجوع کرتے ہیں، اور ہم اس شخص سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، جو شرک کرے، تو دجال کو اس پر غلبہ حاصل نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12522]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (372/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12523
وَعَنْ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ قَالَ: أَتَيْنَا رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ فَقُلْنَا: حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا تُحَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنَ النَّاسِ، فَشَدَدْنَا عَلَيْهِ، فَقَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِينَا، فَقَالَ:" أُنْذِرُكُمُ الْمَسِيحَ، وَهُوَ مَمْسُوحُ الْعَيْنِ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - الْيُسْرَى، يَسِيرُ مَعَهُ جِبَالُ الْخُبْزِ وَأَنْهَارُ الْمَاءِ، عَلَامَتُهُ يَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا، يَبْلُغُ سُلْطَانُهُ كُلَّ مَنْهَلٍ، لَا يَأْتِي أَرْبَعَةَ مَسَاجِدَ: الْكَعْبَةَ وَمَسْجِدَ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْمَسْجِدَ الْأَقْصَى وَالطُّورَ، وَمَهْمَا كَانَ مِنْ ذَلِكَ فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيْسَ بِأَعْوَرَ"، قَالَ ابْنُ عَوْنٍ: أَحْسَبُهُ قَالَ:" يُسَلَّطُ عَلَى رَجُلٍ فَيَقْتُلُهُ ثُمَّ يُحَيِّيهِ وَلَا يُسَلَّطُ عَلَى غَيْرِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جنادہ بن ابوامیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی کے پاس آئے، ہم ان کے پاس آئے، ہم نے کہا: آپ ہمیں وہ حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے، آپ کوئی ایسی بات بیان نہ کیجئے گا، جو آپ نے لوگوں سے سنی ہو، ہم نے اس بارے میں ان سے زیادہ گزارش کی، تو انہوں نے بتایا: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”میں دجال سے تمہیں ڈرا رہا ہوں، اس کی بائیں آنکھ نہیں ہو گی، اس کے ساتھ روٹی کے پہاڑ اور پانی کی نہریں ہوں گی، اس کی علامت یہ ہے کہ وہ زمین میں چالیس دن تک رہے گا، اور اس کی بادشاہی ہر چشمے تک پہنچ جائے گی، تاہم وہ چار مساجد تک نہیں آ سکے گا، خانہ کعبہ، مسجد نبوی، مسجد اقصیٰ اور مسجد طور، بہرحال جو بھی ہو، تم یہ بات جان لو کہ اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے۔“ ابن عون کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اسے ایک شخص پر تسلط دیا جائے گا، وہ اسے قتل کر دے گا، پھر وہ اسے زندہ کرے گا، اس شخص کے علاوہ کسی پر اس کو تسلط نہیں کیا جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12523]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (364/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں