الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
100. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّجَّالِ .
دجال کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12524
وَعَنْ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ الْأَزْدِيِّ قَالَ: ذَهَبْتُ أَنَا وَرَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْنَا: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَذْكُرُ عَنِ الدَّجَّالِ. قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أُنْذِرُكُمُ الدَّجَّالَ - ثَلَاثًا - فَإِنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ إِلَّا أَنْذَرَهُ، وَإِنَّهُ فِيكُمْ أَيَّتُهَا الْأُمَّةُ، وَإِنَّهُ جَعْدٌ آدَمُ، مَمْسُوحُ الْعَيْنِ الْيُسْرَى، مَعَهُ جَنَّةٌ وَنَارٌ، وَمَعَهُ جِبَالٌ مِنْ خُبْزٍ وَنَهْرٍ مِنْ مَاءٍ، وَإِنَّهُ يُمْطِرُ الْمَطَرَ وَلَا يُنْبِتُ الشَّجَرَ، وَإِنَّهُ يُسَلَّطُ عَلَى نَفْسٍ فَيَقْتُلُهَا وَلَا يُسَلَّطُ عَلَى غَيْرِهَا، وَإِنَّهُ يَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا يَبْلُغُ كُلَّ مَنْهَلٍ، لَا يَقْرَبُ أَرْبَعَةَ مَسَاجِدَ: مَسْجِدَ الْحَرَامِ وَمَسْجِدَ الْمَدِينَةِ وَمَسْجِدَ الطُّورِ وَمَسْجِدِ الْأَقْصَى، وَمَا شُبِّهَ عَلَيْكُمْ فَإِنَّ رَبَّكُمْ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيْسَ بِأَعْوَرَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
جنادہ بن ابوامیہ ازدی بیان کرتے ہیں: میں اور انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کے پاس گئے، ہم نے کہا: آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کے بارے میں ذکر کیا ہو، تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”میں تمہیں دجال سے ڈرا رہا ہوں، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی (پھر فرمایا:) ہر نبی نے اس سے ڈرایا ہے، اور اے امت! وہ تمہارے درمیان ظاہر ہو گا، وہ بکھرے ہوئے بالوں والا گندمی رنگت کا مالک شخص ہو گا، اس کی بائیں آنکھ نہیں ہو گی، اس کے ساتھ ایک جنت اور ایک جہنم ہو گی، اس کے ساتھ روٹی کے پہاڑ ہوں گے، اور پانی کی نہر ہو گی، وہ بارش نازل کروائے گا، لیکن وہ پیداوار نہیں کر سکے گی، اسے ایک شخص پر مسلط کیا جائے گا، وہ اسے قتل کر دے گا، اسے اس شخص کے علاوہ کسی اور شخص پر مسلط نہیں کیا جائے گا، وہ چالیس دن تک زمین میں رہے گا، وہ ہر جگہ تک پہنچ جائے گا لیکن وہ چار مسجدوں کے قریب نہیں آ سکے گا، مسجد حرام، مسجد نبوی، مسجد طور اور مسجد اقصیٰ اور تمہیں اس کے بارے میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ تمہارا پروردگار کانا نہیں ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12524]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12524]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (435/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12525
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَخْرُجُ الدَّجَّالُ فِي خَفْقَةٍ مِنَ الدِّينِ وَإِدْبَارٍ مِنَ الْعِلْمِ، وَلَهُ أَرْبَعُونَ لَيْلَةً يُسَيِّحُهَا فِي الْأَرْضِ، الْيَوْمُ مِنْهَا كَالسَّنَةِ، وَالْيَوْمُ مِنْهَا كَالشَّهْرِ، وَالْيَوْمُ مِنْهَا كَالْجُمُعَةِ، ثُمَّ سَائِرُ أَيَّامِهِ كَأَيَّامِكُمْ هَذِهِ، وَلَهُ حِمَارٌ يَرْكَبُهُ عَرْضُ مَا بَيْنَ أُذُنَيْهِ أَرْبَعُونَ ذِرَاعًا، فَيَقُولُ لِلنَّاسِ: أَنَا رَبُّكُمْ، وَهُوَ أَعْوَرُ وَإِنَّ رَبَّكُمْ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيْسَ بِأَعْوَرَ، مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ [ ك ف ر ] مُهَجَّاةٌ يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُؤْمِنٍ كَاتِبٍ وَغَيْرِ كَاتِبٍ، يَرِدُ كُلَّ مَاءٍ وَمَنْهَلٍ إِلَّا الْمَدِينَةَ وَمَكَّةَ حَرَّمَهُمَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَيْهِ، وَقَامَتِ الْمَلَائِكَةُ بِأَبْوَابِهَا، مَعَهُ جِبَالٌ مِنْ خُبْزٍ، وَالنَّاسُ فِي جَهْدٍ إِلَّا مَنِ تَبَعَهُ، وَمَعَهُ نَهْرَانِ أَنَا أَعْلَمُ بِهِمَا مِنْهُ، نَهْرٌ يَقُولُ الْجَنَّةُ وَنَهْرٌ يَقُولُ النَّارُ، فَمَنْ أُدْخِلَ الَّذِي يُسَمِّيهِ الْجَنَّةَ فَهُوَ النَّارُ، وَمَنْ أُدْخِلَ الَّذِي يُسَمِّيهِ النَّارَ فَهُوَ الْجَنَّةُ". قَالَ:" وَتُبْعَثُ مَعَهُ شَيَاطِينُ تُكَلِّمُ النَّاسَ، وَمَعَهُ فِتْنَةٌ عَظِيمَةٌ، يَأْمُرُ السَّمَاءَ فَتُمْطِرُ فِيمَا يَرَى النَّاسُ، فَيَقُولُ لِلنَّاسِ: أَيُّهَا النَّاسُ، هَلْ يَفْعَلُ مِثْلَ هَذَا إِلَّا الرَّبُّ؟". قَالَ:" فَيَفِرُّ النَّاسُ إِلَى جَبَلِ الدُّخَانِ فِي الشَّامِ فَيُحَاصِرُهُمْ، فَيَشْتَدُّ حِصَارُهُمْ وَيُجْهِدُهُمْ جَهْدًا شَدِيدًا. ثُمَّ يَنْزِلُ عِيسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَيُنَادِي مِنَ السَّحَرِ فَيَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، مَا يَمْنَعُكُمْ أَنْ تَخْرُجُوا إِلَى هَذَا الْكَذَّابِ الْخَبِيثِ؟ فَيَقُولُونَ: هَذَا رَجُلٌ جِنِيٌّ، فَيَنْطَلِقُونَ. فَإِذَا هُمْ بِعِيسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَتُقَامُ الصَّلَاةُ فَيُقَالُ لَهُ: تَقَدَّمْ يَا رَوْحَ اللَّهِ. فَيَقُولُ: لِيَتَقَدَّمْ إِمَامُكُمْ فَيُصَلِّي بِكُمْ، فَإِذَا صَلَّى صَلَاةَ الصُّبْحِ خَرَجَ إِلَيْهِ". قَالَ:" فَحِينَ يَرَاهُ الْكَذَّابُ يَنْمَاثُ كَمَا يَنْمَاثُ الْمِلْحُ فِي الْمَاءِ، فَيَمْشِي إِلَيْهِ فَيَقْتُلُهُ، حَتَّى أَنَّ الشَّجَرَ وَالْحَجَرَ يُنَادِي: هَذَا يَهُودِيٌّ، فَلَا يُتْرَكُ مِمَّنْ كَانَ يَتْبَعُهُ أَحَدٌ إِلَّا تَبِعَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَلِجَابِرٍ حَدِيثٌ تَقَدَّمَ فِي فَضْلِ الْمَدِينَةِ فِي الْحَجِّ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دجال دین کے کمزور ہونے اور علم کے رخصت ہونے کے وقت نکلے گا، اس کی چالیس راتیں ہوں گی، وہ پوری زمین میں گھومے گا، ان راتوں میں سے ایک دن ایک سال کی مانند ہو گا، ایک دن ایک مہینے کی مانند ہو گا، ایک دن ایک ہفتے کی مانند ہو گا، اور باقی کے دن تمہارے عام دنوں کی مانند ہوں گے، اس کے پاس ایک گدھا ہو گا جس کے دونوں کانوں کے درمیان کی چوڑائی چالیس ذراع ہو گی، وہ لوگوں سے کہے گا: میں تمہارا پروردگار ہوں، حالانکہ وہ کانا ہو گا، اور تمہارا پروردگار کانا نہیں ہے۔ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر یعنی ک ف ر لکھا ہوا ہو گا، جو ہجوں کی شکل میں ہو گا، جسے ہر پڑھا لکھا یا غیر پڑھا لکھا مومن پڑھ سکے گا، وہ ہر پانی اور گھاٹ تک آئے گا، صرف مدینہ منورہ اور مکہ نہیں آئے گا، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ دونوں شہر اس کے لئے حرام قرار دیے ہیں، ان شہروں کے دروازوں پر فرشتے کھڑے ہوئے ہیں، دجال کے ساتھ روٹی کے پہاڑ ہوں گے اور لوگ اس وقت فاقہ کشی کا شکار ہوں گے، البتہ ان لوگوں کا معاملہ مختلف ہے جو اس کی پیروی کر رہے ہوں گے، دجال کے ساتھ دو نہریں ہوں گی، میں ان دونوں کے بارے میں دجال سے زیادہ بہتر جانتا ہوں، ایک نہر جس کے بارے میں وہ یہ کہے گا: یہ جنت ہے اور ایک نہر جس کے بارے میں وہ یہ کہے گا: یہ جہنم ہے، تو جو شخص اس میں داخل ہو گا، جسے وہ جنت کا نام دے گا، تو وہ درحقیقت جہنم ہو گی اور جو شخص اس میں داخل ہو گا، جسے اس نے جہنم کا نام دیا ہو گا، تو وہ درحقیقت جنت ہو گی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کے ساتھ شیاطین کو بھیجا جائے گا، جو لوگوں کے ساتھ بات چیت کریں گے، اور ان کے ساتھ بڑا فتنہ ہو گا، وہ آسمان کو حکم دے گا تو وہ بارش نازل کرے گا، جو لوگوں کو نظر آ رہا ہو گا، پھر وہ لوگوں کو کہے گا: اے لوگو! کیا یہ کام صرف رب ہی کر سکتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگ نکل کر شام میں موجود جبل دخان کے پاس جائیں گے وہ ان کا محاصرہ کر لے گا، ان کا محاصرہ شدید ہو جائے گا، اور ان لوگوں کو شدید بھوک لاحق ہو جائے گی، پھر سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نزول کریں گے، اور وہ بلند آواز میں پکار کر یہ کہیں گے: اے لوگو! تمہیں کس چیز نے اس بات سے روکا ہوا ہے کہ تم اس خبیث کذاب کی طرف نکل کے جاؤ تو وہ لوگ کہیں گے: یہ شخص جن ہے، پھر وہ لوگ جائیں گے، تو وہاں سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام ہوں گے، پھر نماز کھڑی ہو گی تو ان سے کہا: جائے گا: اے روح اللہ! آپ آگے آئیں، تو وہ فرمائیں گے: تمہارے امام کو آگے ہونا چاہیے، وہ امام تمہیں نماز پڑھائے، جب وہ صبح کی نماز ادا کر لیں گے تو نکل کر اس کی طرف جائیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کذاب انہیں دیکھے گا تو وہ یوں پگھلنا شروع ہو گا جس طرح نمک پانی میں حل ہو جاتا ہے، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام چلتے ہوئے اس کے پاس جائیں گے اور اسے قتل کر دیں گے، یہاں تک کہ درخت اور پتھر بھی پکار کر یہ کہیں گے کہ یہ یہودی (میرے پیچھے چھپا ہوا ہے) تو اس کے پیروکاروں میں سے ہر ایک کو وہ قتل کر دیں گے۔ یه روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث اس سے پہلے کتاب الحج میں مدینہ منورہ کی فضیلت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12525]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (367/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14537»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12526
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيَّةِ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِي، فَذَكَرَ الدَّجَّالَ فَقَالَ:" إِنَّ بَيْنَ يَدَيْهِ ثَلَاثَ سِنِينَ [ سَنَةً ] : تَمْسِكُ السَّمَاءُ ثُلُثَ قَطْرِهَا وَالْأَرْضُ ثُلُثَ نَبَاتِهَا، وَالثَّانِيَةَ تَمْسِكُ السَّمَاءُ ثُلُثَيْ قَطْرِهَا وَالْأَرْضُ ثُلُثَيْ نَبَاتِهَا، وَالثَّالِثَةَ تَمْسِكُ السَّمَاءَ قَطْرَهَا كُلَّهُ وَالْأَرْضُ نَبَاتَهَا كُلَّهُ، وَلَا تَبْقَى ذَاتُ ظِلْفٍ وَلَا ذَاتُ ضِرْسٍ مِنَ الْبَهَائِمِ إِلَّا هَلَكَتْ، وَإِنَّ مِنْ أَشَدِّ فِتْنَتِهِ أَنْ يَأْتِيَ الْأَعْرَابِيَّ فَيَقُولُ: أَرَأَيْتَ إِنْ أَحْيَيْتُ لَكَ إِبِلَكَ أَلَسْتَ تَعْلَمُ أَنِّي رَبُّكَ؟". قَالَ:" فَيَقُولُ: بَلَى. فَتُمَثِّلُ لَهُ الشَّيَاطِينُ نَحْوَ إِبِلِهِ كَأَحْسَنِ مَا تَكُونُ ضُرُوعُهَا وَأَعْظَمِهِ أَسْنِمَةً". قَالَ:" وَيَأْتِي الرَّجُلُ قَدْ مَاتَ أَبُوهُ وَمَاتَ أَخُوهُ، فَيَقُولُ: أَرَأَيْتَ إِنْ أَحْيَيْتُ لَكَ أَبَاكَ وَأَحْيَيْتُ لَكَ أَخَاكَ، أَلَسْتَ تَعْلَمُ أَنِّي رَبُّكَ؟ فَيَقُولُ: بَلَى. فَتُمَثِّلُ لَهُ الشَّيَاطِينُ نَحْوَ أَبِيهِ وَنَحْوَ أَخِيهِ". ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَاجَةٍ لَهُ، ثُمَّ رَجَعَ. قَالَتْ: وَالْقَوْمُ فِي اهْتِمَامٍ وَغَمٍّ مِمَّا حَدَّثَهُمْ. قَالَتْ: فَأَخَذَ بِلُحْمَتَيِ الْبَابِ، وَقَالَ:" مَهْيَمْ أَسْمَاءُ". قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ خَلَعْتَ أَفْئِدَتَنَا بِذِكْرِ الدَّجَّالِ. قَالَ:" إِنْ يَخْرُجْ وَأَنَا حَيٌّ فَأَنَا حَجِيجُهُ، وَإِلَّا فَإِنَّ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - خَلِيفَتِي عَلَى كُلِّ مُؤْمِنٍ". قَالَتْ أَسْمَاءُ: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا لَنَعْجِنُ عَجْنَتَنَا فَمَا نَخْبِزُهَا حَتَّى نَجُوعَ، فَكَيْفَ بِالْمُؤْمِنِينَ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ:" يُجْزِيُهُمْ مَا يُجْزِئُ أَهْلَ السَّمَاءِ مِنَ التَّسْبِيحِ وَالتَّقْدِيسِ"
سیده اسماء بنت یزید انصاریہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”دجال سے پہلے تین سال قحط سالی کے ہوں گے، ان کے دوران (پہلے سال میں) آسمان اپنی بارش کے ایک تہائی حصے کو روک لے گا، زمین اپنی پیداوار کے ایک تہائی حصے کو روک لے گی، پھر دوسری مرتبہ آسمان اپنی بارش کے دو تہائی حصے کو روک لے گا اور زمین اپنی پیداوار کے دو تہائی حصے کو روک لے گی اور تیسری مرتبہ آسمان اپنی پوری بارش کو روک لے گا، اور زمین اپنی پوری پیداوار کو روک لے گی، اس وقت کوئی کھروں والا یا دانتوں والا جانور باقی نہیں رہے گا، وہ (سب) ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے، اور اس کے فتنے میں سب سے زیادہ سخت یہ بات ہو گی کہ وہ کسی دیہاتی کے پاس آ کر کہے گا: تم کیا سمجھتے ہو کہ اگر میں تمہارے اونٹ کو تمہارے لئے زندہ کر دوں، تو کیا تم یہ بات نہیں جان لو گے کہ میں تمہارا پروردگار ہوں، تو وہ دیہاتی کہے گا: جی ہاں، تو شیاطین اس شخص کے سامنے اس کے اونٹ کی مانند بن کے آ جائیں گے، جس کے تھن پہلے سے زیادہ بہتر ہوں گے اور جس کی کوہان پہلے سے زیادہ بڑی ہو گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: ایک شخص آئے گا جس کا باپ یا بھائی انتقال کر چکے ہوں گے، تو دجال کہے گا: اگر میں تمہارے باپ کو تمہارے لئے زندہ کر دوں یا تمہارے بھائی کو تمہارے لئے زندہ کر دوں، تو کیا تم یہ بات نہیں جان لو گے کہ میں تمہارا پروردگار ہوں، وہ شخص جواب دے گا: جی ہاں۔ تو وہ شیاطین اس کے سامنے اس کے باپ کی مانند یا اس کے بھائی کے مانند بن کے آ جائیں گے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی کام کے سلسلے میں تشریف لے گئے، جب آپ واپس تشریف لائے، تو راوی خاتون بیان کرتی ہیں: لوگ پریشانی کا شکار تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جو بات بتائی تھی، اس کے حوالے سے غمگین تھے، راوی خاتون بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دروازے کی چوکھٹ کو پکڑا اور فرمایا: اے اسماء کیا ہوا ہے، راوی خاتون کہتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! دجال کا ذکر کر کے آپ نے ہمیں پریشان کر دیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر وہ نکلا اور میں اس وقت زندہ ہوا تو میں اس کے لئے رکاوٹ بن جاؤں گا ورنہ میرا پروردگار میری جگہ ہر مومن کے لئے کافی ہو گا۔“ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! ہم آٹا گوندھتی ہیں، اور ابھی ہم نے روٹی نہیں پکائی ہوئی ہوتی کہ ہمیں بھوک لگ جاتی ہے، تو اس وقت مومنین کا کیا عالم ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومنین کے لئے وہ چیز کفایت کر جائے گی جو آسمان والوں کے لئے کفایت کر جاتی ہے، جس کا تعلق تسبیح و تقدیس سے ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12526]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (158/24) اخرجه احمد فى المسند (455/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27032، وأخرجه شرح السنة برقم: 4263»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12527
وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَلَسَ مَجْلِسًا مَرَّةً فَحَدَّثَهُمْ عَنْ أَعْوَرَ الدَّجَّالِ، وَزَادَ فِيهِ: فَقَالَ:" مَهْيَمْ". وَكَانَتْ كَلِمَةً مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سُئِلَ عَنْ شَيْءٍ يَقُولُ:" مَهْيَمْ"، وَزَادَ" فَمَنْ حَضَرَ مَجْلِسِي وَسَمِعَ كَلَامِي مِنْكُمْ فَلْيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ مِنْكُمُ الْغَائِبَ، وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - صَحِيحٌ لَيْسَ بِأَعْوَرَ، وَأَنَّ الدَّجَّالَ أَعْوَرُ مَمْسُوحُ الْعَيْنِ، بَيْنَ عَيْنَيْهِ مَكْتُوبٌ كَافِرٌ يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُؤْمِنٍ كَاتِبٍ وَغَيْرِ كَاتِبٍ". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ، وَفِي إِحْدَاهَا" يَكُونُ قَبْلَ خُرُوجِهِ سُنُونَ خَمْسٌ جُدْبٌ"، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوَشْبٍ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ ایک محفل میں تشریف فرما تھے، آپ نے کانے دجال کے بارے میں ان لوگوں کو بتایا، اس روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میہم! یہ وہ کلمہ ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ارشاد فرماتے تھے جب کسی چیز کے بارے میں دریافت کیا جاتا تھا تو آپ یہ فرماتے تھے: میہم! اور اس روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”تم میں سے جو شخص میری محفل میں موجود ہے، اور اس نے میرا کلام سنا ہے تو موجود شخص غیر موجود افراد تک تبلیغ کر دے اور تم لوگ یہ بات جان لو کہ اللہ تعالیٰ صحیح ہے۔ وہ کانا نہیں ہے اور دجال کانا ہو گا اس کی ایک آنکھ نہیں ہو گی اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہو گا، جسے پڑھا لکھا اور ان پڑھ شخص (ہر کوئی) پڑھ سکے گا۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور امام طبرانی نے مختلف طرق سے نقل کی ہیں۔ اس کے ایک طرق میں یہ الفاظ ہیں: ”اس کے خروج سے پہلے کے پانچ سال قحط سالی کے ہوں گے۔۔۔۔۔۔“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12527]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (456/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12528
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيَنْزِلَنَّ الدَّجَّالُ خَوْزَ وَكَرْمَانَ فِي سَبْعِينَ أَلْفًا وُجُوهُهُمْ كَالْمَجَّانِ الْمُطْرَقَةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ أَتَمَّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”دجال ستر ہزار لوگوں کے ساتھ خوض اور کرمان میں پڑاؤ کرے گا، ان لوگوں کے چہرے اوپر نیچے تہہ والی ڈھالوں کی مانند ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد اور ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابن اسحاق نامی راوی مدلس ہے اور
یہ روایت امام بزار نے زیادہ مکمل روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12528]
یہ روایت امام أحمد اور ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابن اسحاق نامی راوی مدلس ہے اور
یہ روایت امام بزار نے زیادہ مکمل روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12528]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3390) اخرجه احمد فى المسند (337/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12529
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: رَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى مَجْمَعِ السُّيُولِ، فَقَالَ:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِمَنْزِلِ الدَّجَّالِ مِنَ الْمَدِينَةِ؟ هَذَا مَنْزِلُهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو کر نالوں کے اکٹھے ہونے کی جگہ پر پہنچے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں یہ بات نہ بتاؤں کہ مدینہ منورہ میں دجال کے پڑاؤ کرنے کی جگہ کون سی ہو گی؟ یہ اس کے پڑاؤ کی جگہ ہو گی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12529]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12529]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6544)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12530
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَرَجْتُ إِلَيْكُمْ وَقَدْ بُيِّنَتْ لِي لَيْلَةُ الْقَدْرِ وَمَسِيحُ الضَّلَالَةِ، فَكَانَ تَلَاحٍ بَيْنَ رَجُلَيْنِ بِسُدَّةِ الْمَسْجِدِ، فَأَتَيْتُهُمَا لِأَحْجِزَ بَيْنَهُمَا فَأُنْسِيتُهَا، وَسَأَشْدُو لَكُمْ مِنْهَا، أَمَّا لَيْلَةُ الْقَدْرِ فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ، وَأَمَّا مَسِيحُ الضَّلَالَةِ فَإِنَّهُ أَعْوَرُ الْعَيْنِ، أَجْلَى الْجَبْهَةِ، عَرِيضُ النَّحْرِ، فِيهِ دَفَأٌ كَأَنَّهُ قَطَنُ بْنُ عَبْدِ الْعُزَّى". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ يَضُرُّنِي شَبَهُهُ؟ قَالَ:" لَا، أَنْتَ امْرُؤٌ مُسْلِمٌ وَهُوَ امْرُؤٌ كَافِرٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ. قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ الْفَلَتَانِ بْنِ عَاصِمٍ.
ان کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نکل کر تمہارے پاس آیا، مجھے لیلۃ القدر کے بارے میں اور گمراہی والے دجال کے بارے میں بتایا گیا تھا، تو مسجد کے دروازے کے پاس دو آدمی جھگڑا کر رہے تھے، میں ان دونوں کے پاس آیا تاکہ ان کا جھگڑا ختم کروں، تو مجھے یہ دونوں چیزیں بھلا دی گئیں، البتہ میں ان میں سے تھوڑی سی چیز تمہارے سامنے ذکر کرتا ہوں، جہاں تک شب قدر کا تعلق ہے، تو تم اسے آخری عشرے میں تلاش کرو اور جہاں تک دجال کا تعلق ہے، تو وہ کانا ہو گا اس کا ماتھا صاف ہو گا (یعنی اس کے آگے کے بال نہیں ہوں گے) اس کی پیشانی چوڑی ہو گی، اس میں آگے کی طرف جھکنا ہو گا، وہ قطن بن عبدالعزیٰ سے مشابہت رکھتا ہو گا، اُن صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کے ساتھ مشابہت رکھنا کیا مجھے نقصان پہنچائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں، تم ایک مسلمان شخص ہو اور وہ کافر شخص ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں آگے چل کے سیدنا فلتان بن عاصم رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12530]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں آگے چل کے سیدنا فلتان بن عاصم رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12530]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7845، وأخرجه فتح الباري برقم: 6440، 6712»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12531
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهَا لِبَعْضِ حَاجَتِهِ ثُمَّ خَرَجَ، فَشَكَتْ إِلَيْهِ الْحَاجَةَ، فَقَالَ:" كَيْفَ بِكُمْ إِذَا ابْتُلِيتُمْ بِعَبْدٍ قَدْ سُخِّرَتْ لَهُ أَنْهَارُ الْأَرْضِ وَثِمَارُهَا؟ فَمَنِ اتَّبَعَهُ أَطْعَمَهُ وَأَكْفَرَهُ، وَمَنْ عَصَاهُ حَرَمَهُ وَمَنَعَهُ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الْجَارِيَةَ لَتَجْلِسُ عِنْدَ التَّنُّورِ سَاعَةً لِخُبْزِهَا فَأَكَادُ أَفْتَتِنُ فِي صَلَاتِي، فَكَيْفَ بِنَا إِذَا كَانَ ذَلِكَ؟ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ يَعْصِمُ الْمُؤْمِنِينَ يَوْمَئِذٍ بِمَا عَصَمَ بِهِ الْمَلَائِكَةَ مِنَ التَّسْبِيحِ، إِنَّ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ يَقْرَؤُهُ كُلُّ مُؤْمِنٍ كَاتِبٍ وَغَيْرِ كَاتِبٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی کام کے سلسلے میں ان کے ہاں تشریف لائے، پھر آپ تشریف لے گئے، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے فاقہ کشی کی شکایت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا کہ جب تمہیں ایک ایسے بندے کے حوالے سے آزمائش میں مبتلاء کیا جائے گا کہ جس کے لئے زمین کی نہریں اور زمین کے پھل مسخر کر دیے جائیں گے، جو شخص اس کی پیروی کرے گا وہ اسے کھانے کے لئے دے گا اور اسے کافر بنا دے گا، اور جو شخص اس کی نافرمانی کرے گا، وہ اسے محروم رکھے گا اور روک دے گا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کنیز تنور کے پاس گھڑی بھر کے لئے بیٹھتی ہے، تاکہ روٹی لگائے، تو اسی دوران (بھوک کی شدت کی وجہ سے) میں اپنی نماز کے حوالے سے آزمائش کا شکار ہو جاتی ہوں، تو جب اس طرح کی صورت حال ہو گی، اس وقت ہمارا کیا بنے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس وقت اللہ تعالیٰ اہل ایمان کو اس چیز کے حوالے سے بچا لے گا، جس کے حوالے سے فرشتے بچے ہوئے ہیں، اور وہ تسبیح ہے، دجال کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہو گا، جسے ہر مومن پڑھ سکے گا، خواہ وہ پڑھا لکھا ہو یا پڑھا لکھا نہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12531]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12531]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (157/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12532
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي لَمْ أَجْمَعْكُمْ لِخَبَرٍ جَاءَ مِنَ السَّمَاءِ". فَذَكَرَ حَدِيثَ الْجَسَّاسَةِ وَزَادَ فِيهِ" هُوَ الْمَسِيحُ تُطْوَى لَهُ الْأَرْضُ فِي أَرْبَعِينَ يَوْمًا إِلَّا مَا كَانَ مِنْ طَيْبَةَ". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَطَيْبَةُ الْمَدِينَةُ، مَا بَابٍ مِنْ أَبْوَابِهَا إِلَّا عَلَيْهِ مَلَكٌ مُصْلِتٌ سَيْفَهُ يَمْنَعُهُ، وَبِمَكَّةَ مِثْلُ ذَلِكَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادَيْنِ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! میں نے تمہیں اس لئے جمع نہیں کیا کہ آسمان سے کوئی خبر آئی ہے۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے جساسہ والی روایت ذکر کی اور اس میں یہ الفاظ زائد نقل کے: ”وہ دجال ہو گا جس کے لئے زمین کو لپیٹ دیا جائے گا، وہ چالیس دن میں (پوری زمین کا چکر لگا لے گا) البتہ وہ طیبہ میں نہیں آ سکے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: طیبہ سے مراد مدینہ منورہ ہے۔ اس کے ہر دروازے پر فرشتہ تلوار سونت کر کھڑا ہوا ہو گا، جو اسے (یعنی دجال کو) اندر داخل ہونے نہیں دے گا، اور مکہ میں بھی اسی طرح ہو گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12532]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12532]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2164)»
الحكم على الحديث:
رجال أحدهما رجال الصحيح.
حدیث نمبر: 12533
وَعَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ قَالَ: قَالَ لِي أَبُو سَعِيدٍ: هَلْ تُقِرُّ الْخَوَارِجُ بِالدَّجَّالِ؟ فَقُلْتُ لَا، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي خَاتَمُ أَلْفِ نَبِيٍّ أَوْ أَكْثَرَ، مَا بُعِثَ نَبِيٌّ يُتَّبَعُ إِلَّا حَذَّرَ أُمَّتَهُ الدَّجَّالَ، وَإِنِّي قَدْ بُيِّنَ لِي فِي أَمْرِهِ مَا لَمْ يُبَيَّنْ لِأَحَدٍ، وَإِنَّهُ أَعْوَرُ، وَإِنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ، وَعَيْنُهُ الْيُمْنَى عَوْرَاءُ جَاحِظَةٌ لَا تَخْفَى كَأَنَّهَا نُخَاعَةٌ فِي حَائِطٍ مُجَصَّصٍ، وَعَيْنُهُ الْيُسْرَى كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ، مَعَهُ مِنْ كُلِّ لِسَانٍ، وَمَعَهُ صُورَةُ الْجَنَّةِ خَضْرَاءُ يَجْرِي فِيهَا الْمَاءُ وَصُورَةُ النَّارِ سَوْدَاءُ تُدَاخِّنُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ فِي رِوَايَةٍ وَقَالَ فِي أُخْرَى: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
ابووداک بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے مجھ سے دریافت کیا: کیا خوارج دجال (کے آنے) کا اقرار کرتے ہیں؟ میں نے جواب دیا: جی نہیں۔ انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میں ایک ہزار یا اس سے زیادہ (یہ شک راوی کو ہے) انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والا ہوں، جس بھی نبی کو پیدا کیا گیا، جس کی پیروی کی گئی، تو اس (نبی) نے اپنی امت کو دجال سے ڈرایا ہے، اور میرے لئے اس کے حوالے سے ایک ایسی چیز کو واضح کیا گیا ہے، جو کسی اور نبی کے لئے واضح نہیں کی گئی، وہ (یعنی دجال) کانا ہو گا اور تمہارا پروردگار کانا نہیں ہے۔ اس کی دائیں آنکھ کانی ہو گی اور وہ ابھری ہوئی ہو گی جو چھپے گی نہیں، وہ دیوار پر موجود بلغم کی طرح ہو گی۔ اس کی بائیں آنکھ یوں ہو گی جیسے چمکتا ہوا ستارہ ہے۔ اس کے ساتھ ہر زبان ہو گی (یعنی ہر زبان کے ماننے والے ہوں گے یا اسے ہر زبان آتی ہو گی) اس کے ساتھ جنت کی شکل کی چیز ہو گی جو سرسبز ہو گی، جس میں پانی چل رہا ہو گا، اور جہنم کی شکل کی چیز ہو گی جو سیاہ ہو گی، جس میں دھواں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ایک روایت کے مطابق ثقہ قرار دیا ہے، اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے یہ کہا: ہے کہ یہ قومی نہیں ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12533]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ایک روایت کے مطابق ثقہ قرار دیا ہے، اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے یہ کہا: ہے کہ یہ قومی نہیں ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12533]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (79/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف