الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. بَابٌ فِيمَا قَبْلَ الدَّجَّالِ وَمَنْ نَجَا مِنْهُ نَجَا .
اس چیز کا بیان جو دجال سے پہلے ہو گی اور جو شخص اس سے نجات پا لے گا وہ نجات پا لے گا
حدیث نمبر: 12495
عَنْ عَلِيٍّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: ذَكَرْنَا الدَّجَّالَ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ نَائِمٌ فَاسْتَيْقَظَ مُحْمَرًّا لَوْنُهُ، فَقَالَ:" غَيْرُ ذَلِكَ أَخْوَفُ لِي عَلَيْكُمْ". ذَكَرَ كَلِمَةً. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ”ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دجال کا ذکر کر رہے تھے، آپ اس وقت سوئے ہوئے تھے جب آپ بیدار ہوئے، تو آپ کا رنگ سرخ ہو رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں کے بارے میں مجھے اس کی بجائے اور چیز کے حوالے سے زیادہ اندیشہ ہے۔ اس کے بعد آپ نے ایک کلمہ ذکر کیا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12495]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12495]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (466) اخرجه احمد فى المسند (765)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12496
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوَالَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ نَجَا مِنْ ثَلَاثٍ فَقَدْ نَجَا - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - مَوْتِي، وَالدَّجَّالِ، وَقَتْلِ خَلِيفَةٍ مُصْطَبِرٍ بِالْحَقِّ يُعْطِيهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ رَبِيعَةَ بْنِ لَقِيطٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبدالله بن حوالہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص تین چیزوں سے نجات پا گیا، اس نے نجات پا لی، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی اور پھر فرمایا: میری موت، دجال اور اس خلیفہ کا قتل ہونا جو حق پر جما ہوا ہو، اور وہ دینے والا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ربیعہ بن لقیط کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12496]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ربیعہ بن لقیط کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12496]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (105/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16525، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4604»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12497
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثٌ مَنْ نَجَا مِنْهَا نَجَا: مَنْ نَجَا عِنْدَ قَتْلِ مُؤْمِنٍ فَقَدْ نَجَا، وَمَنْ نَجَا عِنْدَ قَتْلِ خَلِيفَةٍ يُقْتَلُ مَظْلُومًا وَهُوَ مُصْطَبِرٌ يُعْطِي الْحَقَّ مِنْ نَفْسِهِ فَقَدْ نَجَا، وَمَنْ نَجَا مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ فَقَدْ نَجَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْمِصْرِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں ایسی ہیں کہ جو شخص ان سے نجات پا لے گا وہ نجات پا لے گا، جو شخص کسی مومن کے قتل کے وقت نجات پا لے، تو اس نے نجات پا لی، جو شخص کسی خلیفہ کے قتل کے وقت نجات پا لے، جسے مظلوم ہونے کے طور پر قتل کیا جا رہا ہو، اور وہ خلیفہ صبر کرنے والا ہو اور وہ اپنی ذات کی طرف سے حق کی ادائیگی کرتا ہو، تو ایسا شخص بھی نجات پا لے گا، اور جو شخص دجال کے فتنے سے نجات پا لے گا، اس نے بھی نجات پا لی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید مصری ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12497]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید مصری ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12497]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (288/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12498
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: ذُكِرَ الدَّجَّالُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لَأَنَا لِفِتْنَةِ بَعْضِكُمْ أَخْوَفُ عِنْدِي مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ، وَلَنْ يَنْجُوَ أَحَدٌ مِمَّا قَبْلَهَا إِلَّا نَجَا مِنْهَا، وَمَا صُنِعَتْ فِتْنَةٌ مُنْذُ كَانَتِ الدُّنْيَا صَغِيرَةً وَلَا كَبِيرَةً إِلَّا لِفِتْنَةِ الدَّجَّالِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دجال کا ذکر کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے تم لوگوں کے بارے میں دجال کے فتنے کے علاوہ ایک فتنے کے حوالے سے زیادہ اندیشہ ہے، اور دجال سے پہلے والے اس فتنے سے جو بھی شخص نجات پا لے گا، وہ نجات پا لے گا، اور جب سے دنیا بنی ہے اس وقت سے چھوٹا یا بڑا جو بھی فتنہ بنا ہے وہ دجال کے فتنے کے لئے ہی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12498]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12498]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3392) اخرجه احمد فى المسند (389/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
98. بَابُ لَا يَخْرُجُ الدَّجَّالُ حَتَّى يَذْهَلَ النَّاسُ عَنْ ذِكْرِهِ .
دجال اس وقت تک نہیں نکلے گا، جب تک لوگ اس کے بارے میں بھول نہیں چکے ہوں گے
حدیث نمبر: 12499
عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: لَمَّا فُتِحَتْ إِصْطَخْرُ إِذَا مُنَادٍ يُنَادِي: أَلَا إِنَّ الدَّجَّالَ قَدْ خَرَجَ. قَالَ: فَلَقِيَهُمُ الصَّعْبُ بْنُ جَثَّامَةَ فَقَالَ: لَوْلَا مَا تَقُولُونَ لَأَخْبَرْتُكُمْ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَخْرُجُ الدَّجَّالُ حَتَّى يَذْهَلَ النَّاسُ عَنْ ذِكْرِهِ، وَحَتَّى تَتْرُكَ الْأَئِمَّةُ ذِكْرَهُ عَلَى الْمَنَابِرِ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ مِنْ رِوَايَةِ بَقِيَّةَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَمْرٍو، وَهِيَ صَحِيحَةٌ كَمَا قَالَ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
راشد بن سعد بیان کرتے ہیں: جب اصطخر فتح ہوا تو ایک منادی نے یہ اعلان کیا کہ خبردار! دجال نکل چکا ہے، راوی کہتے ہیں: سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ کی ان لوگوں سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے فرمایا: تم لوگ یہ بات کہہ رہے ہو، تو میں تمہیں بتاتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دجال اس وقت تک نہیں نکلے گا، جب تک لوگ اس کا ذکر کرنا بھول نہیں چکے ہوں گے، یہاں تک کہ امام منبروں پر اس کا ذکر ترک کر چکے ہوں گے۔“
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے بقیہ کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، جو اس نے صفوان بن عمرو سے نقل کی ہے، اور
یہ روایت مستند ہے جیسا کہ یحیی بن معین نے یہ بات کہی ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12499]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے بقیہ کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، جو اس نے صفوان بن عمرو سے نقل کی ہے، اور
یہ روایت مستند ہے جیسا کہ یحیی بن معین نے یہ بات کہی ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12499]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
99. بَابٌ فِيمَا بَيْنَ يَدَيِ الدَّجَّالِ مِنَ الْجَهْدِ .
دجال سے پہلے جو فاقہ کشی ہو گی اس کا بیان
حدیث نمبر: 12500
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَكَرَ جَهْدًا يَكُونُ بَيْنَ يَدَيِ الدَّجَّالِ. فَقَالُوا: أَيُّ الْمَالِ خَيْرٌ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ:" غُلَامٌ شَدِيدٌ يَسْقِي أَهْلَهُ الْمَاءَ، وَأَمَّا الطَّعَامُ فَلَيْسَ". قَالُوا: فَمَا طَعَامُ الْمُؤْمِنِينَ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ:" التَّسْبِيحُ وَالتَّكْبِيرُ وَالتَّهْلِيلُ". قَالَتْ عَائِشَةُ: فَأَيْنَ الْعَرَبُ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ:" الْعَرَبُ يَوْمَئِذٍ قَلِيلٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِيمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ الْجَهْدِ طِوَالٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس فاقہ کشی کا ذکر کیا جو دجال سے پہلے ہو گی، تو لوگوں نے دریافت کیا: اس وقت کون سا مال سب سے بہتر ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ مضبوط غلام جو اپنے مالکان کو پانی لا کے دے سکے، جہاں تک کھانے کا معاملہ ہے۔ وہ تو نہیں ہو گا، لوگوں نے عرض کی: پھر اس وقت مومنین کا کھانا کیا ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تسبیح پڑھنا، تکبیر کہنا لا الہ الا اللہ پڑھنا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا: اس وقت عرب کہاں ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس وقت عرب تھوڑے سے ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ آگے چل کے کچھ احادیث آئیں گی جو اس سے پہلے فاقہ کشی کے بارے میں ہوں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12500]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ آگے چل کے کچھ احادیث آئیں گی جو اس سے پہلے فاقہ کشی کے بارے میں ہوں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12500]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4607) اخرجه احمد فى المسند (125/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23949»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
100. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّجَّالِ .
دجال کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12501
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَهْبَطَ اللَّهُ - تَعَالَى - إِلَى الْأَرْضِ مُنْذُ خَلَقَ آدَمَ إِلَى أَنْ تَقُومَ السَّاعَةُ فِتْنَةً أَعْظَمَ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ، وَقَدْ قُلْتُ فِيهِ قَوْلًا لَمْ يَقُلْهُ أَحَدٌ قَبْلِي، إِنَّهُ آدَمُ جَعْدٌ، مَمْسُوحُ عَيْنِ الْيَسَارِ، عَلَى عَيْنِهِ ظَفَرَةٌ غَلِيظَةٌ، وَإِنَّهُ يُبْرِئُ الْأَكَمَهَ وَالْأَبْرَصَ، وَيَقُولُ: أَنَا رَبُّكُمْ، فَمَنْ قَالَ: رَبِّيَ اللَّهُ، فَلَا فِتْنَةَ عَلَيْهِ، وَمَنْ قَالَ: أَنْتَ رَبِّي، فَقَدِ افْتُتِنَ. يَلْبَثُ فِيكُمْ مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ يَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ مُصَدِّقًا بِمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى مِلَّتِهِ إِمَامًا مَهْدِيًّا وَحَكَمًا عَدْلًا فَيَقْتُلُ الدَّجَّالَ". فَكَانَ الْحَسَنُ يَقُولُ: وَنَرَى أَنَّ ذَلِكَ عِنْدَ السَّاعَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جب سے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا کیا ہے۔ اس وقت سے لے کر قیامت قائم ہونے تک اللہ تعالیٰ نے زمین کی طرف کوئی ایسا فتنہ نازل نہیں کیا، جو دجال کے فتنے سے زیادہ بڑا ہو، اور میں دجال کے بارے میں ایک ایسی بات بیان کرنے لگا ہوں جو مجھ سے پہلے کسی نبی نے بیان نہیں کی، وہ گندمی رنگ کا بکھرے بالوں والا شخص ہو گا، جس کی بائیں آنکھ خراب ہو گی، اس کی آنکھوں پر موٹا سا ٹکڑا ہو گا، وہ پیدائشی اندھے اور برص (یعنی پھلبہری) کے مریض کو ٹھیک کر دے گا، اور یہ کہے گا: میں تمہارا پروردگار ہوں، تو جو شخص یہ کہے: میرا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے۔ اس پر فتنہ واقع نہیں ہو گا، اور جو شخص یہ کہے: تم میرے پروردگار ہو، وہ شخص آزمائش میں مبتلا ہو جائے گا، وہ تمہارے درمیان اس وقت تک رہے گا، جب تک اللہ تعالیٰ کو منظور ہو گا، پھر سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نازل ہوں گے، جو سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے دین کی تصدیق کرنے والے ہوں گے، وہ سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے دین کے مطابق ہدایت یافتہ امام کے طور پر اور عدل کرنے والے حکمران کے طور پر نازل ہوں گے، اور وہ دجال کو قتل کر دیں گے۔“ حسن بصری یہ کہا: کرتے تھے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ قیامت کے قریب ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اور اس کے بعض راویوں میں ایسا ضعف پایا جاتا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12501]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اور اس کے بعض راویوں میں ایسا ضعف پایا جاتا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12501]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12502
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ قَالَ: مَا كُنَّا نَسْمَعُ فَزْعَةً وَلَا رَجَّةً فِي الْمَدِينَةِ إِلَّا ظَنَنَّا أَنَّهُ الدَّجَّالُ، لِمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُنَا عَنْهُ وَيُقَرِّبُهُ لَنَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم جب بھی کوئی پریشانی کی خبر یا معاملہ مدینہ منورہ میں سنتے تھے، تو یہ سمجھتے تھے کہ یہ دجال ہو گا، اس کی وجہ یہ تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس کے بارے میں اتنا کچھ بتایا تھا، اور اس کے قریب ہونے کا ذکر کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12502]
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12502]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3385)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12503
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّهُ كَانَ بَيْنَ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ وَبَيْنَ إِنْسَانٍ مُنَازَعَةٌ، فَقَالَ سَلْمَانُ: اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ كَاذِبًا فَلَا تُمِتْهُ حَتَّى يُدْرِكَهُ أَحَدُ الثَّلَاثَةِ. فَلَمَّا سَكَنَ عَنْهُ الْغَضَبُ قُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، مَا الَّذِي دَعَوْتَ بِهِ عَلَى هَذَا؟ قَالَ: أُخْبِرُكَ، فِتْنَةُ الدَّجَّالِ، وَفِتْنَةُ أَمِيرٍ كَفِتْنَةِ الدَّجَّالِ، وَشُحٌّ شَحِيحٌ يُلْقَى عَلَى النَّاسِ، إِذَا أَصَابَ الرَّجُلُ الْمَالَ لَا يُبَالِي مِمَّا أَصَابَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ الْأَسْلَمِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَجَمَاعَةٌ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ اور ایک شخص کے درمیان جھگڑا ہو گیا، سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ! اگر یہ شخص جھوٹا ہوا تو تُو اسے اس وقت تک موت نہ دینا، جب تک یہ تین میں سے کسی ایک چیز کو نہ پا لے، جب ان کا غصہ کم ہوا تو میں نے کہا: اے ابوعبداللہ! آپ نے اس شخص کے خلاف کیا دعا دی ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: میں تمہیں دجال کے فتنے کے بارے میں بتاتا ہوں اور ایک ایسے حکمران کے فتنے کے بارے میں بتاتا ہوں جو دجال کے فتنے کی مانند ہو گا، اور بخیل شخص کے بخل کے بارے میں (بتاتا ہوں) جو بخل لوگوں پر ڈال دیا جائے گا، جب آدمی کوئی مال حاصل کرے گا، تو وہ اس بات کی پرواہ نہیں کرے گا کہ اس نے وہ مال کہاں سے حاصل کیا ہے؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن زید اسلمی ہے، جسے یحیی بن معین اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، امام نسائی رحمہ اللہ اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12503]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن زید اسلمی ہے، جسے یحیی بن معین اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، امام نسائی رحمہ اللہ اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12503]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6052)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12504
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الدَّجَّالَ خَارِجٌ وَهُوَ أَعْوَرُ عَيْنِ الشِّمَالِ، عَلَيْهَا ظَفَرَةٌ غَلِيظَةٌ، وَإِنَّهُ يُبْرِئُ الْأَكَمَهَ وَالْأَبْرَصَ، وَيُحْيِي الْمَوْتَى، وَيَقُولُ لِلنَّاسِ: أَنَا رَبُّكُمْ. فَمَنْ قَالَ: أَنْتَ رَبِّي، فَقَدْ فُتِنَ، وَمَنْ قَالَ: رَبِّيَ اللَّهُ، حَتَّى يَمُوتَ عَلَى ذَلِكَ فَقَدْ عُصِمَ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ وَلَا فِتْنَةَ عَلَيْهِ، فَيَلْبَثُ فِي الْأَرْضِ مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ يَخْرُجُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ قَبْلَ الْمَغْرِبِ مُصَدِّقًا بِمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَقْتُلُ الدَّجَّالَ، وَإِنَّمَا هُوَ قِيَامُ السَّاعَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک دجال نکلے گا، اور وہ بائیں آنکھ سے کانا ہو گا، جس پر موٹی سی تہہ ہو گی اور وہ پیدائشی اندھے اور پھلبہری کے مریض کو ٹھیک کر دے گا، اور مردوں کو زندہ کرے گا، اور وہ لوگوں سے یہ کہے گا: میں تمہارا پروردگار ہوں، تو جو شخص یہ کہے گا، تو میرا پروردگار ہے وہ آزمائش میں مبتلا ہو جائے گا، اور جو شخص یہ کہے گا: میرا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے، یہاں تک کہ وہ شخص مرتے دم تک اسی چیز پر برقرار رہے گا، تو اسے دجال کی آزمائش سے بچا لیا جائے گا، اور اس پر فتنہ لاحق نہیں ہو گا، دجال زمین میں اتنا عرصہ رہے گا، جتنا عرصہ اللہ کو منظور ہو گا، پھر سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام مغرب کی طرف سے نکلیں گے، اور وہ سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی تصدیق کرنے والے ہوں گے، وہ دجال کو قتل کر دیں گے، اور پھر (اس کے بعد) قیامت آ جائے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں
یہ روایت امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12504]
یہ روایت امام طبرانی اور امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں
یہ روایت امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12504]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3398) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6918) اخرجه احمد فى المسند (13/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19638، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6919»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح