🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّلَامِ وَإِفْشَائِهِ وَفَضْلِهِ
سلام کرنے، اس کو پھیلانے اور اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12730
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا، وَلَا تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوا، أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى شَيْءٍ إِذَا فَعَلْتُمُوهُ تَحَابَبْتُمْ؟ إِفْشَاءُ السَّلَامِ بَيْنَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ جنت میں اس وقت تک داخل نہیں ہو گے جب تک تم مومن نہیں ہوتے، اور تم اس وقت تک مومن نہیں ہو گے، جب تک تم ایک دوسرے سے محبت نہیں رکھتے، کیا میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں؟ جب تم وہ کام کر لو گے، تو تم آپس میں ایک دوسرے سے محبت رکھو گے، اپنے درمیان سلام کو پھلاؤ (یا وہ کام تمہارے درمیان سلام کو پھیلانا ہے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن مسلم ہے اور وہ ثقہ ہے۔ اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12730]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10396)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10396»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12731
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَنْ تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوا، أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا تَحَابُّونَ عَلَيْهِ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" أَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَكُمْ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتَّى تَرَاحَمُوا". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُلُّنَا رَحِيمٌ. قَالَ:" إِنَّهُ لَيْسَ بِرَحْمَةِ أَحَدِكُمْ صَاحِبَهُ، وَلَكِنَّ رَحْمَةَ الْعَامَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَقَدْ وُثِّقَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ. وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طَرِيقٌ فِي كِتَابِ التَّوْبَةِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم لوگ اس وقت تک مؤمن نہیں ہو گے جب تک ایک دوسرے سے محبت نہیں رکھتے، کیا میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں؟ جس کی وجہ سے تم ایک دوسرے سے محبت رکھو گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے درمیان سلام کو پھیلاؤ، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، تم لوگ اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو گے، جب تک ایک دوسرے پر رحم نہیں کرتے، لوگوں نے عرض کی: جی ہاں ہم سب رحم کرنے والے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سے مراد یہ نہیں ہے کہ کوئی شخص اپنے ساتھی پر رحمت کرے، بلکہ یہ عمومی رحمت مراد ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ اس روایت کا ایک طریق کتاب التوبہ میں بھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12731]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2002)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12732
وَعَنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" دَبَّ إِلَيْكُمْ دَاءُ الْأُمَمِ قَبْلَكُمُ: الْبَغْضَاءُ وَالْحَسَدُ، وَالْبَغْضَاءُ هِيَ الْحَالِقَةُ، لَيْسَ حَالِقَةَ الشَّعْرِ، وَلَكِنْ حَالِقَةَ الدِّينِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا، وَلَا تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوا، أَلَا أُنْبِئُكُمْ بِمَا يُثْبِتُ لَكُمْ ذَلِكَ؟ أَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم سے پہلے کی امتوں کی بیماری تم میں بھی آ جائے گی، اور وہ آپس میں بغض رکھنا اور حسد رکھنا ہے، اور بغض مونڈ دینے والی چیز ہے، یہ بالوں کو مونڈنے والی چیز نہیں ہے، بلکہ دین کو مونڈنے والی چیز ہے۔ اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، تم لوگ اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو گے، جب تک تم مومن نہیں ہو جاتے اور تم اس وقت تک مومن نہیں ہو گے، جب تک تم ایک دوسرے سے محبت نہیں رکھتے، کیا میں تمہیں اس چیز کے بارے میں نہ بتاؤں؟ جو تمہارے لئے اس چیز (یعنی باہمی محبت) کو ثابت کر دے؟ تم اپنے درمیان سلام کو پھیلاؤ۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12732]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1433، وأخرجه مسند البزار برقم: 2232»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12733
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَفْشُوا السَّلَامَ كَيْ تَعْلُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سلام کو پھیلاؤ تاکہ تم غالب آ جاؤ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12733]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
16. بَابٌ فِيمَنْ سَلَّمَ عَلَى عِشْرِينَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فِي يَوْمٍ أَوْ لَيْلَةٍ
اس شخص کا بیان جو ایک دن یا رات میں بیس مسلمانوں کو سلام کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12734
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَنْ سَلَّمَ عَلَى عِشْرِينَ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ فِي يَوْمٍ، جَمَاعَةً أَوْ فُرَادَى، ثُمَّ مَاتَ مِنْ يَوْمِهِ ذَلِكَ، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ، وَفِي لَيْلَةٍ مِثْلُ ذَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص ایک دن میں بیس مسلمانوں کو سلام کر لیتا ہے خواہ وہ اجتماعی طور پر ان کو سلام کرے یا الگ الگ کرے، اور پھر وہ اسی دن میں انتقال کر جاتا ہے، تو اس کے لئے جنت واجب ہو جائے گی، اور رات میں بھی اسی کی مانند حکم ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12734]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
17. بَابُ أَجْرِ السَّلَامِ
سلام کرنے کا اجر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12735
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي - ابْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ:
دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ، فَإِذَا أَنَا بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي عُصْبَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ. فَقَالَ:" وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، عِشْرُونَ لِي وَعَشْرٌ لَكَ".
قَالَ: فَدَخَلْتُ الثَّانِيَةَ، فَقُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ. فَقَالَ:" وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، ثَلَاثُونَ لِي وَعِشْرُونَ لَكَ".
فَدَخَلْتُ الثَّالِثَةَ، فَقُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ. فَقَالَ:
" وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، ثَلَاثُونَ لِي وَثَلَاثُونَ لَكَ، أَنَا وَأَنْتَ يَا عَلِيُّ فِي السَّلَامِ سَوَاءٌ، إِنَّهُ يَا عَلِيُّ مَا مِنْ رَجُلٍ مَرَّ عَلَى مَجْلِسٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَمَحَا عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَرَفَعَ لَهُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُخْتَارُ بْنُ نَافِعٍ التَّيْمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں داخل ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کچھ صحابہ کرام کے ساتھ موجود تھے، میں نے عرض کی: السلام علیکم۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ، مجھے بیس نیکیاں ملیں گی اور تمہیں دس ملیں گی، سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں دوسری مرتبہ داخل ہوا تو میں نے کہا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وعلیک السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، مجھے تیس نیکیاں ملیں گی اور تمہیں بیس ملیں گی، میں تیسری مرتبہ داخل ہوا تو میں نے کہا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وعلیک السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ، مجھے تیس نیکیاں ملیں گی اور تمہیں بھی تیس نیکیاں ملیں گی: اے علی! میں اور تم سلام کرنے کے حوالے سے برابر ہو گئے: اے علی! جو بھی مسلمان کسی مجلس سے گزرے اور ان لوگوں کو سلام کرے، تو اللہ تعالیٰ اس کو دس نیکیاں دیتا ہے۔ اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجات بلند کرتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مختار بن نافع تیمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن اسحاق عطار ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12735]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2001)، أخرجه مسند البزار برقم: 808»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12736
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ. فَقَالَ:" عَشْرٌ".
ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، فَقَالَ:" عِشْرُونَ".
ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو هَارُونَ الْعَبْدِيُّ عُمَارَةُ بْنُ جُوَيْنٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: السلام علیکم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دس ملیں گی، پھر دوسرا شخص آیا اس نے کہا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیس ملیں گی، پھر ایک اور شخص آیا اور اس نے کہا: السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیس ملیں گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوہارون عبدی عمارہ بن جوین ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12736]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5946»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12737
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حَنِيفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ قَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، كُتِبَ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ. وَمَنْ قَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، كُتِبَ لَهُ عِشْرُونَ حَسَنَةً، وَمَنْ قَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، كُتِبَ لَهُ ثَلَاثُونَ حَسَنَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص السلام علیکم کہے۔ اس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں، جو شخص السلام علیکم ورحمتہ اللہ کہے۔ اس کے لئے بیس نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں، جو شخص السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کہے۔ اس کے لئے تیس نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12737]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5563)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5272/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12738
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ التَّيْهَانِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ قَالَ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، كُتِبَتْ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَمَنْ قَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، كُتِبَتْ لَهُ عِشْرُونَ حَسَنَةً، وَمَنْ قَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، كُتِبَتْ لَهُ خَمْسُونَ حَسَنَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا مالک بن تیہان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص السلام علیکم کہے۔ اس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں، جو شخص السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہے۔ اس کے لئے بیس نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں، جو شخص السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کہے۔ اس کے لئے پچاس نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12738]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (259/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. بَابٌ فِيمَنْ بَخِلَ بِالسَّلَامِ
اس شخص کا بیان جو سلام کے حوالے سے بخل سے کام لے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12739
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَعْجَزُ النَّاسِ مَنْ عَجَزَ فِي الدُّعَاءِ، وَأَبْخَلُ النَّاسِ مَنْ بَخِلَ بِالسَّلَامِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مَسْرُوقِ ابْنِ الْمَرْزُبَانِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں سب سے زیادہ عاجز وہ ہے، جو دعا کرنے میں عاجز ہو، اور لوگوں میں سب سے زیادہ بخیل وہ ہے، جو سلام کرنے کے حوالے سے بخیل ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف مسروق بن مرزبان کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12739]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5587»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں