🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابُ الْمُصَافَحَةِ وَالسَّلَامِ وَنَحْوِ ذَلِكَ
مصافحہ کرنا سلام کرنا اور اس کی مانند دیگر امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12770
وَعَنْ أَبِي دَاوُدَ قَالَ: لَقِيَنِي الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ، فَأَخَذَ بِيَدِي وَصَافَحَنِي، وَضَحِكَ فِي وَجْهِي، ثُمَّ قَالَ: تَدْرِي لِمَ أَخَذْتُ بِيَدِكَ؟ قَالَ: لَا، لَا، إِنِّي ظَنَنْتُ لَمْ تَفْعَلْهُ إِلَّا لِخَيْرٍ. فَقَالَ: إِنِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَقِيَنِي فَفَعَلَ بِي ذَلِكَ، ثُمَّ قَالَ:" تَدْرِي لِمَ فَعَلْتُ بِكَ ذَلِكَ؟". قُلْتُ: لَا. فَقَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنَّ الْمُسْلِمَيْنِ إِذَا الْتَقَيَا وَتَصَافَحَا، وَضَحِكَ كُلٌّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِي وَجْهِ صَاحِبِهِ، لَا يَفْعَلَانِ ذَلِكَ إِلَّا لِأَنَّهُ لَمْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى يُغْفَرَ لَهُمَا".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو دَاوُدَ الرَّاوِي عَنِ الْبَرَاءِ مَتْرُوكٌ.
ابوداؤد بیان کرتے ہیں: سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی مجھ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا، میرے ساتھ مصافحہ کیا اور میرے ساتھ مسکرا کے ملے اور فرمایا: کیا تم جانتے ہو میں نے تمہارا ہاتھ کیوں پکڑا ہے؟ میں نے جواب دیا: جی نہیں، لیکن مجھے یہ اندازہ ہے کہ آپ نے کسی بھلائی کی وجہ سے ہی ایسا کیا ہو گا، انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک مرتبہ مجھ سے ملاقات ہوئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ اس طرح کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم جانتے ہو؟ میں نے تمہارے ساتھ ایسا کیوں کیا ہے؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب دو مسلمان ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے خندہ پیشانی سے ملتے ہیں، تو جب وہ ایسا کرتے ہیں، تو ان کے جدا ہونے سے پہلے ان دونوں کی مغفرت ہو جاتی ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ امام ابوداؤد نے اس روایت کو اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے نقل کرنے والا شخص ابوداؤد متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12770]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (531)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7626»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12771
وَعَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" إِنَّ الْمُسْلِمَ إِذَا لَقِيَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ فَأَخَذَ بِيَدِهِ، تَحَاتَّتْ عَنْهُمَا ذُنُوبُهُمَا، كَمَا يَتَحَاتُّ الْوَرَقُ عَنِ الشَّجَرَةِ الْيَابِسَةِ فِي يَوْمِ رِيحٍ عَاصِفٍ، وَإِلَّا غُفِرَ لَهُمَا، وَلَوْ كَانَتْ ذُنُوبُهُمَا مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَالِمِ بْنِ غَيْلَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی مسلمان اپنے مسلمان بھائی سے ملتا ہے، اور اس کا ہاتھ پکڑتا ہے، تو ان دونوں کے گناہ یوں جھڑ جاتے ہیں جس طرح تیز ہوا والے دن میں خشک درخت کے پتے گر جاتے ہیں، اور ان دونوں کی مغفرت ہو جاتی ہے، اگرچہ ان دونوں کے گناہ سمندر کے جھاگ کی مانند ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سالم بن غیلان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12771]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6150)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6150»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12772
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" إِذَا تَصَافَحَ الْمُسْلِمَانِ لَمْ تُفْرَقْ أَكُفُّهُمَا حَتَّى يُغْفَرَ لَهُمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُهَلَّبُ بْنُ الْعَلَاءِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب دو مسلمان ایک دوسرے کے ساتھ مصافحہ کرتے ہیں تو ان دونوں کی ہتھیلیاں جدا ہونے سے پہلے ان دونوں کی مغفرت ہو جاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مہلب بن علاء ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12772]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7076)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8076»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
31. بَابُ السَّلَامِ عِنْدَ دُخُولِ الْمَنْزِلِ
گھر میں داخل ہونے کے وقت سلام کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12773
عَنْ سَلْمَانَ - يَعْنِي الْفَارِسِيَّ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَنْ سَرَّهُ أَنْ لَا يَجِدَ الشَّيْطَانُ عِنْدَهُ طَعَامًا وَلَا مَقِيلًا وَلَا مَبِيتًا، فَلْيُسَلِّمْ إِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ، وَلْيُسَمِّ عَلَى طَعَامِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو الصَّبَاحِ عَبْدُ الْغَفُورِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ شیطان اس کے ہاں کھانے یا سونے یا رات بسر کرنے میں موجود نہ ہو، تو جب وہ گھر میں داخل ہو، تو اسے سلام کرنا چاہیے اور اپنے کھانے پر بسم اللہ پڑھ لینی چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوصباح عبدالغفور ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12773]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6102)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
32. بَابُ السَّلَامِ عَلَى النِّسَاءِ
خواتین کا سلام کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12774
عَنْ جَرِيرٍ:
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِنِسَاءٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِنَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِي أَحَدِ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ: عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ طَارِقٍ التَّمِيمِيِّ.
وَفِي الْآخَرِ: عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ طَارِقٍ التَّمِيمِيِّ، عَنْ جَرِيرٍ وَجَابِرِ بْنِ طَارِقٍ: لَمْ أَعْرِفْهُ، وَجَابِرٌ عَنْ طَارِقٍ، فَإِنْ كَانَ جَابِرٌ هُوَ الْجُعْفِيُّ فَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خواتین کے پاس سے گزرے تو آپ نے انہیں سلام کیا۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کی دو میں سے ایک سند میں یہ بات مذکور ہے کہ یہ شعبہ کے حوالے سے جابر کے حوالے سے طارق تمیمی سے منقول ہے، جبکہ دوسری سند میں یہ بات منقول ہے، یہ شعبہ کے حوالے سے جابر کے حوالے سے طارق تمیمی کے حوالے سے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، اور جابر بن طارق سے میں واقف نہیں ہوں اور جابر کے حوالے سے طارق سے منقول روایت میں اگر تو یہ جابر جعفی ہے، تو پھر یہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12774]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (357/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18673»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
33. بَابٌ فِيمَنْ يُسَلَّمُ عَلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي
اس شخص کا بیان جسے سلام کیا جائے اور وہ اس وقت نماز پڑھ رہا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12775
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ:
أَنَّ رَجُلًا سَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ، فَرَدَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِشَارَةً، فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ:" كُنَّا نَرُدُّ السَّلَامَ فَنُهِينَا عَنْ ذَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ - كَاتِبُ اللَّيْثِ - وَقَدْ وُثِّقَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، آپ اس وقت نماز پڑھ رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اشارے کے ساتھ جواب دیا، جب آپ نے سلام پھیر لیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: پہلے ہم (نماز کے دوران) سلام کا جواب دیدیا کرتے تھے، پھر ہمیں اس سے منع کر دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے۔ اس کی توثیق کی گئی ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف بھی قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12775]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8626»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12776
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ:
مَرَرْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَأَشَارَ إِلَيَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، آپ اس وقت نماز ادا کر رہے تھے، میں نے آپ کو سلام کیا تو آپ نے مجھے اشارے کے ساتھ جواب دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12776]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (842)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 810»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12777
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَوْ دَخَلْتَ عَلَى قَوْمٍ وَهُمْ يَصَلُّونَ مَا سَلَّمْتَ عَلَيْهِمْ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اگر میں کچھ لوگوں کے پاس جاؤں جو نماز ادا کر رہے ہوں، تو میں انہیں سلام نہیں کروں گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12777]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2314)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
34. بَابٌ فِيمَنْ سَلَّمَ عَلَى أَحَدٍ وَهُوَ يَبُولُ تَقَدَّمَ فِي الطَّهَارَةِ فِي بَابِ ذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى لِلْمُحْدِثِ .
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: N7
لا توجد أحاديث تحت هذا الباب.
(اس باب کے تحت حدیث موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: N7]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
35. بَابُ مَا نُهِيَ عَنْهُ مِنَ الْإِشَارَةِ فِي السَّلَامِ
سلام کرتے ہوئے اشارہ کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12778
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" تَسْلِيمُ الرَّجُلِ بِإِصْبَعٍ وَاحِدَةٍ يُشِيرُ بِهَا فِعْلُ الْيَهُودِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک انگلی کے ذریعے اشارہ کے ساتھ سلام کرنا، یہودیوں کا طریقہ ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12778]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1875) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (4598)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں