🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. بَابُ مَا نُهِيَ عَنْهُ مِنَ الْإِشَارَةِ فِي السَّلَامِ
سلام کرتے ہوئے اشارہ کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12779
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - أَظُنُّهُ مَرْفُوعًا - قَالَ:
" لَيْسَ مِنَّا مَنْ تَشَبَّهَ بِغَيْرِنَا، لَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ وَلَا بِالنَّصَارَى، فَإِنَّ تَسْلِيمَ الْيَهُودِ الْإِشَارَةُ بِالْأَصَابِعِ، وَإِنَّ تَسْلِيمَ النَّصَارَى بِالْأَكُفِّ، وَلَا تَقُصُّوا النَّوَاصِيَ، وَأَحْفُوا الشَّوَارِبَ، وَأَعْفُوا اللِّحَى، وَلَا تَمْشُوا فِي الْمَسَاجِدِ وَالْأَسْوَاقِ، وَعَلَيْكُمُ الْقُمُصُ، إِلَّا وَتَحْتَهَا الْأُزُرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (راوی کہتے ہیں:) میرا خیال ہے۔ انہوں نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو ہمارے علاوہ کسی کی مشابہت اختیار کرے، تم لوگ یہودیوں یا عیسائیوں کی مشابہت اختیار نہ کرو، کیونکہ یہودیوں کا سلام کرنے کا طریقہ انگلیوں کے ذریعے اشارہ کرنا ہے، اور عیسائیوں کا سلام کرنے کا طریقہ ہتھیلی کے ذریعے اشارہ کرنا ہے، اور تم صرف پیشانی سے بال چھوٹے نہ کرو، اور تم مونچھیں چھوٹی رکھو اور تم داڑھی بڑھا کے رکھو اور تم مساجد اور بازاروں میں یوں نہ چلو کہ تم نے صرف قمیص پہنی ہوئی ہو، بلکہ ساتھ تہبند بھی ہونا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12779]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7376»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
36. بَابُ النَّهْيِ عَنِ السُّجُودِ وَالِانْحِنَاءِ
(کسی کے سامنے) سجدہ کرنے یا جھکنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12780
عَنْ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ ثَلَاثَةَ نَفَرٍ إِلَى قَيْصَرَ وَإِلَى كِسْرَى وَإِلَى صَاحِبِ الْإِسْكَنْدَرِيَّةِ، وَبَعَثَ عَمْرًا إِلَى النَّجَاشِيِّ، فَلَمَّا أَتَى عَمْرٌو النَّجَاشِيَّ، وَجَدَ مَنْ كَانَ عِنْدَهُ يَدْخُلُونَ مُكَفِّرِينَ مِنْ خَوْخَةٍ، فَلَمَّا رَأَى الْخَوْخَةَ وَدُخُولَهُمْ عَلَيْهِ، وَلَى ظَهْرَهُ، ثُمَّ دَخَلَ يَمْشِي الْقَهْقَرِيَّ، فَلَمَّا دَخَلَ مِنْهَا اعْتَدَلَ، فَفَزِعَتِ الْحَبَشَةُ وَهَمُّوا بِقَتْلِهِ، قَالُوا: مَا مَنَعَكَ أَنْ تَدْخُلَ كَمَا دَخَلْنَا؟ قَالَ: لَا نَصْنَعُ ذَلِكَ بِنَبِيِّنَا، فَهُوَ أَحَقُّ أَنْ نَصْنَعَ ذَلِكَ بِهِ، فَقَالَ النَّجَاشِيُّ: اتْرُكُوهُ، صَدَقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا عمرو بن امیہ بن ضمری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین افراد کو بھیجا، ایک کو قیصر کی طرف، ایک کو کسریٰ کی طرف اور ایک کو اسکندریہ کے حکمران کی طرف بھیجا، آپ نے سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کو نجاشی کے پاس بھیجا، جب سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نجاشی کے پاس آئے، تو انہوں نے یہ صورت حال پائی کہ جو لوگ بھی نجاشی کے پاس آتے تھے، وہ ایک چھوٹے دروازے میں سے جھک کر داخل ہوتے تھے، جب سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے اس چھوٹے دروازے کو اور ان لوگوں کے داخل ہونے کے طریقے کو دیکھا تو انہوں نے پیٹھ پھیر لی اور پھر الٹے قدم چلتے ہوئے اندر داخل ہوئے، جب وہ اندر داخل ہو گئے، تو سیدھے ہو گئے، حبشی لوگ اس بات پر مشتعل ہو گئے، انہوں نے سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کو قتل کرنے کا ارادہ کیا، ان لوگوں نے کہا: تم اس طرح کیوں نہیں داخل ہوئے جس طرح ہم داخل ہوتے ہیں؟ تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم اپنے نبی کے ساتھ بھی ایسا نہیں کرتے ہیں، جو اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ ان کے ساتھ اس طرح کیا جائے، تو نجاشی نے کہا: اسے چھوڑ دو یہ ٹھیک کہہ رہا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12780]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (493)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 493»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12781
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِلْمُسْلِمِينَ بِمَكَّةَ حِينَ شَطَّتْ بِهِمْ عَشَائِرُهُمْ:
" تَفَرَّقُوا فِي الْأَرْضِ".
فَتَفَرَّقُوا إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ، فَبَعَثَتْ قُرَيْشٌ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ وَعَمْرَو بْنَ الْعَاصِ، فَكَانَ فِيمَا قَالَ عَمْرٌو وَعَبْدُ اللَّهِ لِلنَّجَاشِيِّ: لَا يُحَيُّوكَ بِالتَّحِيَّةِ الَّتِي يُحَيِّيكَ بِهَا مَنْ يَدْخُلُ عَلَيْكَ مِنَّا. فَقَالَ لِجَعْفَرٍ وَأَصْحَابِهِ: مَا لَكُمْ مَا تُحَيُّونِي كَمَا يُحَيِّي أَصْحَابُكُمْ؟ قَالَ: نُحَيِّيكُمْ بِتَحِيَّةِ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنَّهَا تَحِيَّةُ أَهْلِ الْجَنَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ وَضَعَّفَهُ بِسَبَبِ التَّدْلِيسِ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالتَّحْدِيثِ عَنْ شَيْخٍ ثِقَةٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي قَوْلِهِ:" لَوْ أَمَرْتُ أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِأَحَدٍ، لَأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا". مِنْ طُرُقٍ فِي النِّكَاحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: مکہ میں جب مسلمانوں کے خاندانوں نے انہیں تنگ کرنا شروع کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں سے فرمایا کہ تم زمین میں ادھر ادھر چلے جاؤ، تو وہ لوگ حبشہ کی سرزمین کی طرف چلے گئے، قریش نے عبداللہ بن ابوربیعہ اور عمرو بن العاص کو بھیجا، عمرو اور عبداللہ نے نجاشی سے جو باتیں کی تھیں، ان میں یہ بات بھی شامل تھی کہ یہ لوگ آپ کو اس طرح سلام نہیں کریں گے، جس طرح ہم میں سے آپ کے پاس آنے والا شخص آپ کو سلام کرتا ہے، نجاشی نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں سے دریافت کیا: کیا وجہ ہے کہ تم لوگ مجھے اس طرح سلام نہیں کرتے ہو، جس طرح دوسرے لوگ کرتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا: ہم آپ کو اس طرح سلام کرتے ہیں جس طرح ہمارے نبی کو سلام کیا جاتا ہے، اور یہ اہل جنت کا سلام کرنے کا طریقہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس کی تدلیس کی وجہ سے اسے ضعیف بھی قرار دیا گیا ہے، تاہم اس نے ایک ایسے شیخ کے حوالے سے تحدیث کی صراحت کی ہے، جو ثقہ ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے کچھ احادیث گزر چکی ہیں، جن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان مذکور ہے: ”اگر میں نے کسی کو کسی دوسرے کو سجدہ کرنے کی اجازت دینی ہوتی، تو میں عورت کو یہ حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔“ اس روایت کے مختلف طرق کتاب النکاح میں گزرے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12781]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
37. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِيَامِ
(کسی کے لئے) کھڑا ہونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12782
عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَتَمَثَّلَ لَهُ الرِّجَالُ بَيْنَ يَدَيْهِ قِيَامًا، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عمرو بن مرہ جہنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ لوگ اس کے سامنے کھڑے رہیں، اسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12782]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12783
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِأَنَّهُمْ عَظَّمُوا مُلُوكَهُمْ، بِأَنْ قَامُوا وَقَعَدُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ قُتَيْبَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سے پہلے لوگ اس لئے ہلاکت کا شکار ہو گئے کہ وہ اپنے بادشاہوں کی (غیر شرعی طور پر) تعظیم کرتے تھے کہ وہ لوگ کھڑے رہتے تھے اور بادشاہ بیٹھے رہتے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن قتبیہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12783]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12784
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَحِمَهُ اللَّهُ: قُومُوا نَسْتَغِيثْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ هَذَا الْمُنَافِقِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا يُقَامُ لِي إِنَّمَا يُقَامُ لِلَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ اٹھو! تاکہ اس منافق کے مقابلے میں اللہ کے رسول سے مدد طلب کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے لئے قیام نہ کیا جائے، قیام اللہ تعالیٰ کے لئے کیا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اور ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12784]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند 317/5، أخرجه مسند أحمد برقم: 22198»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12785
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" يَقُومُ الرَّجُلُ مِنْ مَحَلِّهِ لِأَخِيهِ، إِلَّا بَنِي هَاشِمٍ لَا يَقُومُونَ لِأَحَدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی شخص اپنے بھائی کے لئے اپنی جگہ سے کھڑا ہو جاتا ہے البتہ بنو ہاشم کا معاملہ مختلف ہے وہ کسی کے لئے کھڑے نہیں ہوتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12785]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7946)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7946، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6942»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12786
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِيهِ:
أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا خَرَجَ قُمْنَا لَهُ حَتَّى يَدْخُلَ بَيْتَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَهَكَذَا وَجَدْتُهُ فِيمَا جَمَعْتُهُ، وَلَعَلَّهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَهُوَ الظَّاهِرُ، فَإِنَّ هِلَالًا تَابِعِيٌّ ثِقَةٌ، أَوْ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ هِلَالِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، وَهُوَ بَعِيدٌ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.
محمد بن ہلال اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نکلتے تھے، تو ہم آپ کے لئے کھڑے ہو جاتے تھے، یہاں تک کہ آپ اپنے گھر میں داخل ہو جاتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، میں نے جن روایات کو جمع کیا ہے، ان میں یہ اسی طرح میں نے پائی ہے، لیکن شاید یہ محمد بن ہلال کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، اور یہی بات ظاہر ہے کیونکہ ہلال نامی راوی تابعی ہیں، اور ثقہ ہیں یا پھر
یہ روایت محمد بن ہلال بن ابوہلال کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے ان کے دادا سے منقول ہے، لیکن یہ بعید از امکان ہے، امام بزار کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12786]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3012)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12787
وَعَنْ وَاثِلَةَ - يَعْنِي ابْنَ الْأَسْقَعِ - قَالَ: دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيهِ وَحْدَهُ، فَتَزَحْزَحَ لَهُ، فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الْمَكَانَ وَاسِعٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنَّ لِلْمُسْلِمِ حَقًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ أَبَا عُمَيْرٍ عِيسَى بْنَ مُحَمَّدٍ النَّحَّاسَ لَمْ أَجِدْ لَهُ سَمَاعًا مِنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک شخص مسجد میں داخل ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مسجد میں اکیلے موجود تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے لئے اپنی جگہ سے ہلے تو اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کافی جگہ موجود ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مسلمان کا حق ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابوعمیر عیسیٰ بن محمد نحاس کا معاملہ مختلف ہے، میں نے اس کے ابواسود سے سماع کے بارے میں کوئی روایت نہیں پائی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12787]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9522)، أخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 715»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
38. بَابُ إِرْسَالِ السَّلَامِ
سلام بھیجنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12788
عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ: جَاءَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ، وَجَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيُّ إِلَى سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ، فَدَخَلَا عَلَيْهِ فِي حِصْنٍ فِي نَاحِيَةِ الْمَدَائِنِ، فَأَتَيَاهُ، فَسَلَّمَا عَلَيْهِ وَحَيَّيَاهُ، ثُمَّ قَالَا: أَنْتَ سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَا: أَنْتَ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي. فَارْتَابَا وَقَالَا: لَعَلَّهُ لَيْسَ الَّذِي نُرِيدُ، قَالَ لَهُمَا: أَنَا صَاحِبُكُمَا الَّذِي تُرِيدَانِ، إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَالَسْتُهُ، فَإِنَّمَا صَاحِبُهُ مَنْ دَخَلَ مَعَهُ الْجَنَّةَ، فَمَا حَاجَتُكُمَا؟ قَالَا: جِئْنَاكَ مِنْ عِنْدِ أَخٍ لَكَ بِالشَّامِ. فَقَالَ: مَنْ هُوَ؟ قَالَا: أَبُو الدَّرْدَاءِ. قَالَ: فَأَيْنَ هَدِيَّتُهُ الَّتِي أَرْسَلَ بِهَا مَعَكُمَا؟ قَالَا: مَا أَرْسَلَ مَعَنَا هَدِيَّةً. قَالَ: اتَّقِيَا اللَّهَ وَأَدِّيَا الْأَمَانَةَ، مَا جَاءَنِي أَحَدٌ مِنْ عِنْدِهِ إِلَّا جَاءَ مَعَهُ بِهَدِيَّةٍ. قَالَا: لَا يَرْفَعُ عَلَيْنَا هَذَا، إِنَّ لَنَا أَمْوَالًا فَاحْتَكِمْ فِيهَا. قَالَ: مَا أُرِيدُ أَمْوَالَكُمَا، وَلَكِنِّي أُرِيدُ الْهَدِيَّةَ الَّتِي بَعَثَ بِهَا مَعَكُمَا. قَالَا: وَاللَّهِ مَا بَعَثَ مَعَنَا بِشَيْءٍ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ لَنَا: إِنَّ فِيكُمْ رَجُلًا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا خَلَا بِهِ لَمْ يَبْغِ أَحَدًا غَيْرَهُ، فَإِذَا أَتَيْتُمَاهُ فَأَقْرِئَاهُ مِنِّي السَّلَامَ. قَالَ: فَأَيُّ هَدِيَّةٍ كَنْتُ أُرِيدُ مِنْكُمَا غَيْرَ هَذِهِ؟ وَأَيُّ هَدِيَّةٍ أَفْضَلُ مِنَ السَّلَامِ تَحِيَّةً مِنْ عِنْدِ اللَّهِ مُبَارَكَةً طَيِّبَةً؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَحْيَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَسْعُودِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابوالبختری بیان کرتے ہیں: اشعث بن قیس اور جریر بن عبداللہ بجلی سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، یہ دونوں حضرات مدائن کے نواحی علاقے میں موجود ایک قلعے میں سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، ان دونوں حضرات نے انہیں سلام کیا، پھر ان دونوں نے دریافت کیا: کیا آپ سلمان فارسی ہیں۔ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ ان دونوں نے دریافت کیا: کیا آپ اللہ کے رسول کے ساتھی ہیں، تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم، ان دونوں کو اس بارے میں شک ہوا، ان دونوں نے سوچا کہ شاید یہ وہ والے فرد نہیں ہیں، جن سے ہم ملنا چاہتے ہیں، تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے ان دونوں سے فرمایا کہ میں تمہارا وہی متعلقہ فرد ہوں جس سے تم ملنا چاہتے ہو، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے، آپ کے ساتھ بیٹھا ہوں، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھی وہ ہو گا، جو آپ کے ساتھ جنت میں داخل ہو گا، تم دونوں کو کیا کام ہے؟ ان دونوں نے جواب دیا: ہم دونوں آپ کے پاس شام میں موجود آپ کے بھائی کی طرف سے آئے ہیں، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: وہ کون ہیں؟ ان دونوں نے جواب دیا: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ۔ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اس کا تحفہ کہاں ہے جو اس نے تم دونوں کے ہمراہ بھیجا ہے، تو ان دونوں نے جواب دیا: انہوں نے تو ہمارے ساتھ کوئی تحفہ نہیں بھیجا، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم دونوں اللہ سے ڈرو اور امانت ادا کرو، اس کے پاس سے جو بھی شخص میرے پاس آتا ہے وہ اس کی طرف سے تحفہ ساتھ لاتا ہے، ان دونوں نے کہا: یہ چیز ہمارے سامنے نہ اٹھائی جائے، ہمارے پاس اپنا مال ہے، آپ اس کے بارے میں جو چاہیں ارشاد فرمائیں، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تم دونوں کا مال نہیں چاہتا، میں وہ تحفہ چاہتا ہوں، جو اس نے تم دونوں کے ہمراہ بھیجا ہو گا، تو ان دونوں نے کہا: اللہ کی قسم! انہوں نے ہمارے ہمراہ کوئی چیز نہیں بھیجی، البتہ انہوں نے ہم سے یہ کہا: تھا کہ تمہارے درمیان ایک ایسا شخص ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اس کے ساتھ تنہا ہوتے تھے، تو آپ اس کی موجودگی میں کسی اور کے ساتھ ہونے کے طلب گار نہیں ہوتے تھے، تو جب تم دونوں اس کے پاس جاؤ، تو اسے میری طرف سے سلام کہنا، سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہی تو وہ تحفہ ہے جو میں تم سے حاصل کرنا چاہ رہا تھا، سلام سے زیادہ اچھا تحفہ اور کون سا ہو سکتا ہے، جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے تحیت ہے، برکت والی چیز ہے اور پاکیزہ چیز ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ یحیی بن ابراہیم مسعودی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12788]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6058)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں