الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابٌ فِي الِاسْتِئْذَانِ وَفِيمَنِ اطَّلَعَ فِي دَارٍ بِغَيْرِ إِذْنٍ
اجازت مانگنے کا بیان اور جو شخص اجازت لیے بغیر گھر میں جھانکے
حدیث نمبر: 12819
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: اجْتَمَعَ أَشْرَافُ قُرَيْشٍ عِنْدَ بَابِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فِيهِمُ الْحَارِثُ بْنُ هِشَامٍ، وَأَبُو سُفْيَانَ بْنُ حَرْبٍ، وَسُهَيْلُ بْنُ عَمْرٍو، وَتِلْكَ الْعَبِيدُ وَالْمَوَالِي مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَرَجَ آذِنُهُ، فَأَذِنَ لِبِلَالٍ وَصُهَيْبٍ وَغَيْرِهِمَا وَتَرَكَ الْآخَرِينَ، فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: لَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ، إِنَّهُ أَذِنَ لِهَذِهِ الْعَبِيدِ، وَتَرَكَنَا جُلُوسًا بِبَابِهِ لَا يَأْذَنُ لَنَا! فَقَالَ سُهَيْلُ بْنُ عَمْرٍو - وَكَانَ رَجُلًا عَاقِلًا -: أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي وَاللَّهِ لَأَرَى الَّذِي فِي وُجُوهِكُمْ، فَإِنْ كُنْتُمْ غِضَابًا فَاغْضَبُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ، دُعِيَ الْقَوْمُ وَدُعِيتُمْ، فَأَسْرَعُوا وَأَبْطَأْتُمْ، ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ لَمَا سُبِقْتُمْ إِلَيْهِ مِنَ الْفَضْلِ أَشُدُّ عَلَيْكُمْ فَوْتًا مِنْ بَابِكُمُ الَّذِي تَنَافَسْتُمْ عَلَيْهِ.
قَالَ الْحَسَنُ: وَاللَّهِ، لَا يَجْعَلُ اللَّهُ عَبْدًا أَسْرَعَ إِلَيْهِ كَعَبْدٍ أَبْطَأَ عَنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ الْحَسَنَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ.

حسن بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ قریش کے کچھ معززین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دروازے کے پاس اکٹھے ہوئے، ان لوگوں میں حارث بن ہشام، ابوسفیان بن حرب اور سہیل بن عمرو شامل تھے اور اس کے علاوہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے کچھ غلام یا آزاد شدہ غلام بھی تھے، پھر اطلاع دینے والا شخص باہر آیا اور اس نے بتایا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اور سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ اور دیگر لوگوں کو اجازت دیدی ہے، اور باقی لوگوں کو ابھی نہیں دی، ابوسفیان نے کہا: میں نے آج کی طرح کا دن کبھی نہیں دیکھا کہ انہوں نے غلاموں کو اجازت دیدی ہے اور ہمیں اپنے دروازے پر بیٹھا چھوڑ دیا ہے، اور ہمیں اجازت نہیں دی، تو سہیل بن عمرو جو ایک عقل مند شخص تھے۔ انہوں نے فرمایا: اے لوگو! اللہ کی قسم! تمہارے چہروں کی جو صورت حال ہے۔ وہ میں دیکھ رہا ہوں، اگر تم نے غضبناک ہونا ہے، تو تم اپنی ذات کے حوالے سے غضبناک ہو، کیونکہ ان لوگوں کو بھی دعوت دی گئی تھی اور تمہیں بھی دعوت دی گئی تھی، تو ان لوگوں نے (دعوت قبول کرنے میں) جلدی کی اور تم لوگوں نے تاخیر کی، پھر انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! تمہیں جو فضیلت نصیب نہیں ہوئی وہ اس سے زیادہ شدید ہے، جو تم اس دروازے پر (اجازت نہ ملنے پر) غصہ کر رہے ہو۔ حسن بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف تیزی سے آنے والے بندے کو، اس بندے کی مانند نہیں بنایا ہے، جو اس کی طرف تاخیر سے آتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ حسن نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12819]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ حسن نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12819]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6038)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 12820
وَعَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" إِذَا اسْتَأْذَنَ أَحَدُكُمْ ثَلَاثًا فَلَمْ يُؤْذَنْ لَهُ، فَلْيَرْجِعْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْعَبَّاسِ بْنِ مُحَمَّدٍ الدُّورِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص تین مرتبہ اجازت مانگ لے اور اسے اجازت نہ ملے تو اسے واپس چلے جانا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عباس بن محمد دوری کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12820]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1687)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12821
وَعَنْ أَعْيَنَ الْجَرَامِيزِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَهُوَ فِي دِهْلِيزٍ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، قُلْتُ: أَدْخُلُ؟ قَالَ: هَذَا مَكَانٌ لَا يُسْتَأْذَنُ فِيهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَعْيَنُ مَجْهُولٌ.
اعین جرامیزی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، وہ اس وقت دہلیز میں موجود تھے، میں نے انہیں سلام کیا، میں نے دریافت کیا: کیا میں اندر آ جاؤں؟ تو انہوں نے فرمایا: یہ وہ والی جگہ ہے، جس میں اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اعین نامی راوی مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12821]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اعین نامی راوی مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12821]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (697)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12822
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ:
إِذَا دَعَوْتَ الرَّجُلَ فَقَدْ أَذِنْتَ لَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
إِذَا دَعَوْتَ الرَّجُلَ فَقَدْ أَذِنْتَ لَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب میں کسی شخص کو بلاؤں تو گویا میں نے اسے اجازت دیدی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12822]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12822]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8559)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12823
وَعَنْ رَجُلٍ قَالَ: اسْتَأْذَنَّا عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ، فَأَذِنَ لَنَا، وَأَلْقَى عَلَى امْرَأَتِهِ قَطِيفَةً، وَقَالَ: إِنِّي كَرِهْتُ أَنْ أَحْبِسَكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَالرَّجُلُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَالرَّجُلُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک صاحب بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ہاں صبح کی نماز کے بعد اندر آنے کی اجازت مانگی، تو انہوں نے ہمیں اجازت دیدی، انہوں نے اپنی بیوی پر چادر ڈال دی، انہوں نے فرمایا: مجھے یہ بات اچھی نہیں لگی کہ میں تم لوگوں کو روک کے رکھوں (یا اندر نہ آنے دوں)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس شخص سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12823]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس شخص سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12823]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8797)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12824
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ أَهْلِ الذِّمَّةِ إِلَّا بِإِذْنٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ بَشِيرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
" لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ أَهْلِ الذِّمَّةِ إِلَّا بِإِذْنٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ بَشِيرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ذمیوں کے گھروں میں اجازت لیے بغیر داخل نہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالمنعم بن بشیر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12824]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالمنعم بن بشیر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12824]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5850)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5850»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
44. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا سُئِلَ عَنْ حَالِهِ
جب آدمی سے اس کی حالت کے بارے میں دریافت کیا جائے، تو وہ کیا کہے؟
حدیث نمبر: 12825
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِرَجُلٍ:" كَيْفَ أَصْبَحْتَ يَا فُلَانُ؟". قَالَ: أَحْمَدُ اللَّهَ إِلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَذَا الَّذِي أَرَدْتُ مِنْكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے دریافت کیا: اے فلاں تمہارا کیا حال ہے؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ میں آپ کے سامنے اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہی چیز میں تم سے چاہتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ وہ کہتے ہیں:
یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12825]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ وہ کہتے ہیں:
یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12825]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
45. بَابُ الدُّخُولِ عَلَى النِّسَاءِ
(اجنبی) خواتین کے پاس جانا
حدیث نمبر: 12826
عَنْ أَبِي صَالِحٍ قَالَ: اسْتَأْذَنَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ عَلَى فَاطِمَةَ، فَأَذِنَتْ لَهُ، فَقَالَ: ثَمَّ عَلِيٌّ؟ قَالُوا: لَا. فَرَجَعَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عَلَيْهَا مَرَّةً أُخْرَى، فَقَالَ: ثَمَّ عَلِيٌّ؟ قَالُوا: نَعَمْ. فَدَخَلَ عَلَيْهَا، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: مَا مَنَعَكَ أَنْ تَدْخُلَ حِينَ لَمْ تَجِدْنِي هَاهُنَا؟ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَانَا أَنْ نَدْخُلَ عَلَى الْمُغَيَّبَاتِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ جَعَلَ مَكَانَ فَاطِمَةَ أَسْمَاءَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ أَبَا صَالِحٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ فَاطِمَةَ، وَقَدْ سَمِعَ مِنْ عَمْرٍو.

ابوصالح بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے انہیں اجازت دیدی، انہوں نے دریافت کیا: کیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہیں؟ گھر والوں نے بتایا: جی نہیں۔ تو وہ واپس چلے گئے۔ پھر بعد میں انہوں نے دوسری مرتبہ ان کے ہاں آنے کی اجازت مانگی اور دریافت کیا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہیں؟ تو گھر والوں نے بتایا: جی ہاں، تو وہ گھر آ گئے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: آپ نے جب مجھے نہیں پایا تھا تو آپ اس وقت اندر کیوں نہیں آئے تھے؟ تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم ایسی خواتین کے پاس جائیں، جن کے شوہر گھر میں موجود نہ ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ترمذی نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی جگہ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابوصالح نامی راوی نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے۔ اس نے سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12826]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7348) اخرجه احمد فى المسند (205/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17368»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
46. بَابُ الْأَسْمَاءِ وَمَا جَاءَ فِي الْأَسْمَاءِ الْحَسَنَةِ
ناموں کا بیان اور اچھے ناموں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12827
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:
كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَفَاءَلُ وَلَا يَتَطَيَّرُ، وَيُعْجِبُهُ الِاسْمُ الْحَسَنُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ بِغَيْرِ كَذِبٍ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فال لے لیتے تھے لیکن آپ شگون نہیں لیتے تھے اور آپ کو اچھا نام پسند تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ جھوٹ کے بغیر ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12827]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ جھوٹ کے بغیر ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12827]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11294) اخرجه احمد فى المسند (2927 و 2328 و 2767)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2324»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12828
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ قَالَ:
كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سَأَلَ عَنِ اسْمِ الرَّجُلِ وَكَانَ حَسَنًا، عُرِفَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَ ذَلِكَ كَرِهَهُ، فَإِذَا نَزَلَ بِالْقَرْيَةِ سَأَلَ عَنِ اسْمِهَا، فَإِنْ كَانَ اسْمُهَا حَسَنًا سُرَّ بِذَلِكَ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَ ذَلِكَ رُئِيَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.

سیدنا عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی شخص کا نام پوچھتے تھے، تو اگر وہ اچھا ہوتا تھا تو اچھائی کا اندازہ آپ کے چہرے سے ہو جاتا تھا، اور اگر وہ اس کے علاوہ ہوتا تھا تو آپ اس کو ناپسند کرتے تھے، جب آپ کسی بستی میں پڑاؤ کرتے تھے، تو وہاں کا نام دریافت کر لیتے تھے، اگر اس کا نام اچھا ہوتا تھا تو آپ اس بات پر خوش ہوتے تھے اور اگر وہ اس کے علاوہ (یعنی برا) ہوتا تھا تو اس کا اندازہ آپ کے چہرے سے ہو جاتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سعید بن بشیر کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12828]