الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّكَلُّفِ
تکلف کی ممانعت
حدیث نمبر: 13629
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ: نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَتَكَلَّفَ لِلضَّيْفِ مَا لَيْسَ عِنْدَنَا.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم مہمان کے لئے اُس چیز کے حوالے سے تکلف کریں، جو ہمارے پاس نہ ہو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13629]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6187)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
42. بَابٌ فِيمَنِ احْتَقَرَ مَا قُدِّمَ إِلَيْهِ
اس شخص کا بیان، جو اس چیز کو حقیر سمجھے، جو اس کے سامنے پیش کی جائے
حدیث نمبر: 13630
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: دَخَلَ عَلَيَّ جَابِرٌ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَدَّمَ إِلَيْهِمْ خُبْزًا وَخَلًّا فَقَالَ: كُلُوا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ، إِنَّهُ هَلَاكٌ بِالرَّجُلِ أَنْ يَدْخُلَ عَلَيْهِ النَّفَرُ مِنْ إِخْوَانِهِ فَيَحْتَقِرُ مَا فِي بَيْتِهِ أَنْ يُقَدِّمَهُ إِلَيْهِمْ، وَهَلَاكٌ بِالْقَوْمِ أَنْ يَحْتَقِرُوا مَا قُدِّمَ إِلَيْهِمْ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَكَفَى بِالْمَرْءِ شَرًّا أَنْ يَحْتَقِرَ مَا قُرِّبَ إِلَيْهِ". وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى أَبُو طَالِبٍ الْقَاصُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى وُثِّقُوا.
عبداللہ بن عبید بن عمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ چند صحابہ کرام کے ہمراہ ہمارے ہاں تشریف لائے، انہوں نے اُن کے سامنے روٹی اور سرکہ پیش کیا، تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ کھاؤ! کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سرکہ اچھا سالن ہے، یہ چیز آدمی کے لئے ہلاکت کا باعث ہے کہ اُس کے ہاں اس کے کچھ بھائی آئیں اور وہ گھر میں موجود چیز کو اُن کے سامنے پیش کرنے کو حقیر سمجھے، اور ان لوگوں کے لئے بھی یہ بات ہلاکت کا باعث ہے کہ وہ اس چیز کو حقیر سمجھیں، جو اُن کے سامنے پیش کی گئی ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آدمی کے برا ہونے کے لئے یہ کافی ہے کہ وہ اُس چیز کو حقیر سمجھے جو اُس کے سامنے پیش کی گئی ہو۔“ امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی ابوطالب قصہ گو ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، ابویعلیٰ کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13630]
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آدمی کے برا ہونے کے لئے یہ کافی ہے کہ وہ اُس چیز کو حقیر سمجھے جو اُس کے سامنے پیش کی گئی ہو۔“ امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی ابوطالب قصہ گو ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، ابویعلیٰ کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13630]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1981) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (471/3)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1839، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3820، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3317، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14567، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1749، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 625»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13631
وَعَنْ أَبِي عَوَانَةَ أَنَّهُ قَالَ: صَنَعْتُ طَعَامًا، فَدَعَوْتُ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشَ، فَبَلَغَنِي عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ وَضَّاحًا دَعَانَا عَلَى عِرْقٍ عَامِرٍ وَرُمَّانٍ حَامِضٍ، قَالَ: فَلَقِيتُ رَقَبَةَ بْنَ مَصْقَلَةَ، فَشَكَوْتُهُ إِلَيْهِ فَقَالَ: أَكْفِيكَ. فَلَقِيَهُ فَقَالَ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ، دَعَاكَ أَخٌ مِنْ إِخْوَانِنَا فَأَكْرَمَكَ ثُمَّ تَقُولُ: عَلَى عِرْقٍ عَامِرٍ وَرُمَّانٍ حَامِضٍ؟! أَمَا وَاللَّهِ مَا عَلِمْتُكَ إِلَّا شَرِسَ الطَّبِيعَةِ، دَائِمَ الْقُطُوُبِ، سَرِيعَ الْمَلَلِ، مُسْتَخِفًّا بِحَقِّ الزَّوْرِ، كَأَنَّكَ تُسْعَطُ الْخَرْدَلَ إِذَا سُئِلْتَ الْحِكْمَةَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابوعوانہ بیان کرتے ہیں: میں نے کھانا تیار کیا، میں نے سلیمان اعمش کو بلایا، اُن کے بارے میں مجھے یہ اطلاع ملی کہ انہوں نے یہ فرمایا: وضاح نے ہمیں گری ہوئی (یعنی بغیر گوشت والی) ہڈی اور کچے انار کے لیے بلایا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: میری ملاقات رقبہ بن مصلقہ سے ہوئی، میں نے ان کے سامنے اس بارے میں شکایت کی، تو انہوں نے فرمایا: میں تمہاری جگہ کفایت کر لوں گا، پھر ان کی سلیمان اعمش سے ملاقات ہوئی، تو انہوں نے کہا: اے ابومحمد! ہمارے ایک بھائی نے تمہاری دعوت کی اور تمہاری عزت افزائی کی اور تم نے یہ کہہ دیا: کہ گری ہوئی ہڈی اور ایک کچے انار پر دعوت ہوئی ہے، اللہ کی قسم! تمہارے بارے میں تو مجھے یہی پتہ ہے کہ تم بری طبیعت کے مالک ہو، تمہارا مزاج ہمیشہ خراب رہتا ہے، جلدی اکتاہٹ کا شکار ہو جاتے ہو، ملاقات کے حق کی تخفیف کرتے ہو، تم گویا ایسے ہو کہ جب تم سے حکمت کی بات پوچھی جائے تو تم ناک میں رائی کا دانہ ڈال لیتے ہو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13631]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13631]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2644)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
43. بَابٌ فِيمَنْ قُدِّمَ إِلَيْهِ طَعَامٌ فَلْيَأْكُلْ وَلَا يَسْأَلْ عَنْهُ
جب آدمی کے سامنے کھانا پیش کیا جائے، اسے کھا لینا چاہیے اور اس کھانے کے بارے میں دریافت نہیں کرنا چاہیے
حدیث نمبر: 13632
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ عَلَى أَخِيهِ الْمُسْلِمِ فَأَطْعَمَهُ طَعَامًا، فَلْيَأْكُلْ مِنْ طَعَامِهِ وَلَا يَسْأَلْ عَنْهُ، وَإِنْ سَقَاهُ شَرَابًا فَلْيَشْرَبْ مِنْ شَرَابِهِ وَلَا يَسْأَلْ عَنْهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزِّنْجِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص، اپنے مسلمان بھائی کے ہاں جائے اور وہ دوسرا شخص اُسے کھانا کھلائے، تو پہلے شخص کو اس کھانے میں سے کھا لینا چاہیے، اور اس کھانے کے بارے میں دریافت نہیں کرنا چاہیے، اور جب وہ دوسرا شخص اسے مشروب پلائے، تو اس مشروب کو بھی پی لینا چاہیے اور اس کے بارے میں دریافت نہیں کرنا چاہیے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے، جسے ابن معین اور دیگر نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13632]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے، جسے ابن معین اور دیگر نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13632]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6358) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (399/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8933، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7242، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2461، 5301»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
44. بَابُ شُكْرِ الْمَعْرُوفِ وَمُكَافَأَةِ فَاعِلِهِ
بھلائی کا شکریہ ادا کرنا اور بھلائی کرنے والے کو بدلہ دینا
حدیث نمبر: 13633
عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَشْكَرَ النَّاسِ لِلَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَشْكَرُهُمْ لِلنَّاسِ".
سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا سب سے زیادہ شکر ادا کرنے والا شخص وہ ہے جو لوگوں کا سب سے زیادہ شکرگزار ہوتا ہو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13633]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (648) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (211/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 13634
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَا يَشْكُرُ اللَّهَ مَنْ لَا يَشْكُرُ النَّاسَ". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اس شخص نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کیا، جو لوگوں کا شکرگزار نہ ہوا۔“ یہ تمام روایات امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہیں، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13634]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13635
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَثِيرًا مَا يَقُولُ لِي:" يَا عَائِشَةَ، مَا فَعَلَتْ أَبْيَاتُكِ؟". فَأَقُولُ: وَأَيُّ أَبْيَاتِي تُرِيدُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنَّهَا كَثِيرَةٌ؟ فَيَقُولُ لِي:" فِي الشُّكْرِ". فَأَقُولُ: نَعَمْ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، قَالَ الشَّاعِرُ: ارْفَعْ صَنِيعَكَ لَا يُجَرْ بِكَ ضَعْفُهُ يَوْمًا فَتُدْرِكُهُ الْعَوَاقِبُ قَدْ نَمَا يَجْزِيكَ أَوْ يُثْنِي عَلَيْكَ وَإِنَّ مَنْ أَثْنَى عَلَيْكَ بِمَا فَعَلْتَ كَمَنْ جَزَى إِنَّ الْكَرِيمَ إِذَا أَرَدْتَ وِصَالَهُ لَمْ تُلْفِ رَثًّا حَبْلُهُ وَاهِي الْقُوَى قَالَ: فَيَقُولُ:" يَا عَائِشَةُ، إِذَا حَشَرَ اللَّهُ الْخَلَائِقَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ لِعَبْدٍ مِنْ عِبَادِهِ اصْطَنَعَ إِلَيْهِ عَبْدٌ مِنْ عِبَادِهِ مَعْرُوفًا: هَلْ شَكَرْتَهُ؟ فَيَقُولُ: أَيْ رَبِّ، عَلِمْتُ أَنَّ ذَلِكَ مِنْكَ فَشَكَرْتُكَ عَلَيْهِ. فَيَقُولُ: لَمْ تَشْكُرْنِي إِنْ لَمْ تَشْكُرْ مَنْ أَجْرَيْتُ ذَلِكَ عَلَى يَدَيْهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ ذَاكِرُ بْنُ شَيْبَةَ الْعَسْقَلَانِيُّ، ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر مجھ سے یہ دریافت کیا کرتے تھے: اے عائشہ! تمہارے اشعار کا کیا ہوا؟ میں عرض کرتی تھی: یا رسول اللہ! آپ میرے کون سے اشعار مراد لے رہے ہیں؟ کیونکہ وہ تو بہت سے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شکرگزار ہونے کے حوالے سے، میں نے عرض کی: جی ہاں! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، شاعر نے کہا: ہے: ”اپنے کمزور کو اس طرح بلند کرو کہ اس کی کمزوری کسی دن تمہارا نقصان نہ کرے، اور عواقب اس تک یوں پہنچیں کہ وہ نمو پا چکے ہوں، وہ تمہیں بدلہ دے گا یا تمہاری تعریف کرے گا، اور تمہارے کسی کام پر جس نے تمہاری تعریف کر دی تو گویا اس نے تمہیں بدلہ دیدیا، جب تم کسی معزز شخص سے تعلق قائم کرنے کا ارادہ کرو، تو تم اس کی رسی کو بوسیدہ اور کمزور دھاگوں والی نہیں پاؤ گے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ! قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ مخلوق کو زندہ کرے گا، تو وہ اپنے ایک بندے سے دریافت کرے گا، جس کے ساتھ اللہ کے بندوں میں سے کسی بندے نے کوئی بھلائی کی ہو گی، کہ کیا تم اس کے شکرگزار ہوئے تھے؟ تو وہ شخص جواب دے گا: اے میرے پروردگار! میں یہ بات جانتا تھا کہ یہ بھلائی تیری طرف سے ہے، تو میں نے اس کے حوالے سے تیرا شکر ادا کیا تھا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم نے میرا شکر ادا نہیں کیا، جبکہ تم اس شخص کے شکرگزار نہیں ہوئے، جس کے ذریعے میں نے وہ بھلائی عطا کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد ذاکر بن شیبہ عسقلانی کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13635]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد ذاکر بن شیبہ عسقلانی کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13635]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (454)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3604»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13636
وَعَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ أُسَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَشْكُرُ اللَّهَ مَنْ لَا يَشْكُرُ النَّاسَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
ابوملیح نے سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”وہ شخص اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کرتا، جو لوگوں کا شکرگزار نہیں ہوتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13636]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13636]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (519)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7959، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 519»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13637
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَشْكَرُ النَّاسِ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَشْكَرُهُمْ لِلنَّاسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ نُعَيْمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا سب سے زیادہ شکر وہ شخص ادا کرتا ہے، جو لوگوں کا زیادہ شکرگزار ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالمنعم بن نعیم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13637]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالمنعم بن نعیم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13637]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 425، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1490»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13638
وَعَنْ جَرِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ لَمْ يَشْكُرْ لِلنَّاسِ لَمْ يَشْكُرْ لِلَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص لوگوں کا شکرگزار نہ ہوا، اُس نے اللہ تعالیٰ کا بھی شکر ادا نہیں کیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13638]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13638]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2501)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2501»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح