الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابُ شُكْرِ الْقَلِيلِ
تھوڑی چیز کا شکر ادا کرنا
حدیث نمبر: 13649
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَائِلٌ، فَأَمَرَ لَهُ بِتَمْرَةٍ فَلَمْ يَأْخُذْهَا، أَوْ وَحَشَ بِهَا. قَالَ: وَجَاءَ آخَرُ فَأَمَرَ لَهُ بِتَمْرَةٍ، قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، تَمْرَةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: فَقَالَ لِجَارِيَةٍ:" اذْهَبِي إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَأَعْطِيهِ الْأَرْبَعِينَ دِرْهَمًا الَّتِي عِنْدَهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عِمَارَةَ بْنِ زَاذَانَ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مانگنے والا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے ایک کھجور دینے کا حکم دیا، اُس شخص نے وہ کھجور نہیں لی، یا (راوی کو شک ہے) اُسے پھینک دیا، راوی بیان کرتے ہیں: پھر ایک اور مانگنے والا آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے ایک کھجور دینے کا حکم دیا، اُس نے کہا: سبحان اللہ! اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ایک کھجور ملی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنیز سے کہا: تم اُم سلمہ کے پاس جاؤ! اور اُس سے کہو: کہ اپنے پاس موجود 40 درہم اس فقیر کو دیدے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عمارہ بن زاذان کا معاملہ مختلف ہے، ایک جماعت نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13649]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عمارہ بن زاذان کا معاملہ مختلف ہے، ایک جماعت نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13649]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (155/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12164»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
47. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا سُئِلَ عَنْ حَالِهِ
جب کسی شخص سے، اس کی حالت کے بارے میں دریافت کیا جائے، تو وہ کیا کہے؟
حدیث نمبر: 13650
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَلْقَى رَجُلًا فَيَقُولُ:" يَا فُلَانُ، كَيْفَ أَنْتَ؟". فَيَقُولُ: بِخَيْرٍ، أَحْمَدُ اللَّهَ. فَيَقُولُ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" جَعَلَكَ اللَّهُ بِخَيْرٍ". فَلَقِيَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ:" كَيْفَ أَنْتَ يَا فُلَانُ؟". قَالَ: بِخَيْرٍ إِنْ شَكَرْتُ. فَسَكَتَ عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنَّكَ كُنْتَ تَسْأَلُنِي فَتَقُولُ:" جَعَلَكَ اللَّهُ بِخَيْرٍ". وَإِنَّكَ الْيَوْمَ سَكَتَّ عَنِّي؟ فَقَالَ لَهُ:" إِنِّي كُنْتُ أَسْأَلُكَ فَتَقُولُ: بِخَيْرٍ أَحْمَدُ اللَّهَ. فَأَقُولُ: جَعَلَكَ اللَّهُ بِخَيْرٍ، وَإِنَّكَ الْيَوْمَ قُلْتَ: بِخَيْرٍ إِنْ شَكَرْتُ، فَشَكَكْتَ، فَسَكَتُّ عَنْكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُؤَمِّلِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک شخص سے ملاقات ہوئی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے فلاں! تمہارا کیا حال ہے؟ اس نے جواب دیا: ٹھیک ہوں، میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں ٹھیک ہی رکھے، پھر ایک دن اس شخص کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: اے فلاں! تمہارا کیا حال ہے؟ اس شخص نے جواب دیا: اگر میں شکر کروں، تو ٹھیک ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کچھ نہیں کہا:، اُس نے عرض کی! اے اللہ کے نبی! پہلے آپ نے مجھ سے حال پوچھا: تھا، تو آپ نے یہ فرمایا تھا: اللہ تعالیٰ تمہیں ٹھیک رکھے! اور آج آپ نے کچھ ارشاد نہیں فرمایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے فرمایا: پہلے جب میں نے تم سے پوچھا: تھا، تو تم نے یہ کہا: تھا: ٹھیک ہوں، اور میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتا ہوں، تو میں نے یہ کہہ دیا تھا: اللہ تعالیٰ تمہیں ٹھیک رکھے! اور آج تم نے یہ کہا: ہے: اگر میں شکر کروں، تو ٹھیک ہے، تو تم نے شک کا اظہار کیا، تو میں بھی خاموش رہا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف مؤمل بن اسماعیل کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13650]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف مؤمل بن اسماعیل کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13650]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (241/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13125»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
48. بَابٌ فِيمَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ وَخَيْرِ النَّاسِ وَشِرَارِهُمْ
اس شخص کا بیان، جس سے بھلے کی امید رکھی جائے، لوگوں میں سب سے بہتر، اور سب سے برے کا بیان
حدیث نمبر: 13651
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَفَ عَلَى نَاسٍ جُلُوسٍ فَقَالَ:" أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِكُمْ مِنْ شَرِّكُمْ؟". فَسَكَتَ الْقَوْمُ، فَأَعَادَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" خَيْرُكُمْ مَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ وَيُؤْمَنُ شَرُّهُ، وَشَرُّكُمْ مَنْ لَا يُرْجَى خَيْرُهُ وَلَا يُؤْمَنُ شَرُّهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ بیٹھے ہوئے لوگوں کے پاس آ کر کھڑے ہوئے آپ نے فرمایا: کیا میں تمہیں تمہارے برے لوگوں کے مقابلے میں، تمہارے بہتر لوگوں کے بارے میں بتاؤں؟ لوگ خاموش رہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات تین مرتبہ دہرائی، تو حاضرین میں سے ایک صاحب بولے: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سب سے بہتر وہ ہے، جس سے بھلائی کی امید رکھی جائے اور اس کے شر سے (خود کو) محفوظ سمجھا جائے، اور تم میں سب سے برا وہ ہے، جس سے بھلائی کی امید نہ رکھی جائے، اور اس کے شر سے (خود کو) محفوظ نہ سمجھا جائے۔“
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13651]
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13651]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (368/2)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2263، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8594، 27424»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13652
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشِرَارِكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى إِنْ شِئْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" إِنَّ شِرَارَكُمُ الَّذِي يَنْزِلُ وَحْدَهُ، وَيَجْلِدُ عَبْدَهُ، وَيَمْنَعُ رِفْدَهُ". قَالَ:" أَفَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِنْ ذَلِكَ؟". قَالُوا: بَلَى إِنْ شِئْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" مَنْ يُبْغِضُ النَّاسَ وَيُبْغِضُونَهُ". قَالَ:" أَفَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِنْ ذَلِكَ؟". قَالُوا:" بَلَى إِنْ شِئْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" الَّذِينَ لَا يُقِيلُونَ عَثْرَةً، وَلَا يَقْبَلُونَ مَعْذِرَةً، وَلَا يَغْفِرُونَ ذَنْبًا". قَالَ:" أَفَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِنْ ذَلِكَ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" مَنْ لَا يُرْجَى خَيْرُهُ وَلَا يُؤْمَنُ شَرُّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَنْبَسُ بْنُ مَيْمُونٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں، تمہارے برے لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! اگر آپ چاہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے برے لوگ وہ ہیں جو اکیلے پڑاؤ کرتے ہیں، اپنے غلام کو کوڑے مارتے ہیں اور اپنی عطا روک لیتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا میں تمہیں اس سے بھی زیادہ برے شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جی ہاں! اگر آپ چاہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص، جو لوگوں سے بغض رکھے اور لوگ اُس سے بغض رکھیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں اس سے بھی زیادہ برے شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! اگر آپ چاہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ جو لغزش کو چھوڑتے نہیں ہیں، معذرت کو قبول نہیں کرتے ہیں، اور گناہ کو بخشتے نہیں ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تم لوگوں کو اس سے بھی زیادہ برے فرد کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس سے بھلائی کی امید نہ رکھی جائے، اور اُس کے شر سے (خود کو) محفوظ نہ سمجھا جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عنبس بن میمون ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13652]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عنبس بن میمون ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13652]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10775)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10775»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13653
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشِرَارِكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" شِرَارُكُمْ مَنْ يُتَّقَى شَرُّهُ وَلَا يُرْجَى خَيْرُهُ، وَخِيَارُكُمْ مَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ وَلَا يُتَّقَى شَرُّهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کیا میں تمہیں تمہارے بدترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے بدترین لوگ وہ ہیں، جن کے شر سے بچنے کی کوشش کی جائے، اور جن سے بھلائی کی توقع نہ رکھی جائے، اور تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں، جن سے بھلائی کی امید رکھی جائے اور ان کے شر سے بچنے کی ضرورت نہ ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13653]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13653]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3910)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7171»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
49. بَابٌ فِيمَنْ يَصْلُحُ لَهُ الْمَعْرُوفُ
اس شخص کا بیان، جس کے ساتھ بھلائی کرنا مناسب ہے
حدیث نمبر: 13654
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْمَعْرُوفَ لَا يَصْلُحُ إِلَّا لِذِي حَسَبٍ أَوْ دِينٍ أَوْ لِذِي حِلْمٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بھلائی کرنا، صرف کسی حسب والے، یا دیندار، یا بردبار شخص کے ساتھ مناسب ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سلمہ خبائری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13654]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سلمہ خبائری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13654]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7652)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7652»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13655
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُدْخِلْ بَيْتَكَ إِلَّا تَقِيًّا، وَلَا تُولِ مَعْرُوفَكَ إِلَّا مُؤْمِنًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ أَعْرِفُهُمْ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے گھر میں صرف کسی پرہیزگار کو آنے دو، اور اپنی بھلائی، کسی مومن کے ساتھ ہی کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13655]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13655]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8435»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13656
وَعَنْ عَائِشَةَ مَرْفُوعًا قَالَ:" لَا تَصْلُحُ الصَّنِيعَةُ إِلَّا عِنْدَ ذِي حَسَبٍ أَوْ دِينٍ، كَمَا لَا تَصْلُحُ الرِّيَاضَةُ إِلَّا فِي النَّجِيبِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ”مرفوع“ روایت کے طور پر یہ بات نقل کرتی ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”بھلائی صرف کسی حسب والے یا دیندار کے ساتھ کرنا مناسب ہے، جیسے کسی اچھی نسل ہی کے گھوڑے کی تربیت کرنا مناسب ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن قاسم ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13656]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن قاسم ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13656]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1954)»
الحكم على الحديث:
موضوع
50. بَابُ أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوْنًا مَا عَسَى أَنْ يَكُونَ بَغِيضَكَ يَوْمًا مَا تَقَدَّمَ .
حدیث نمبر: N8
لا توجد أحاديث تحت هذا الباب.
(اس باب کے تحت حدیث موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: N8]
51. بَابُ تَنَقَّهُ وَتَوَقَّهُ تَقَدَّمَ .
حدیث نمبر: N9
لا توجد أحاديث تحت هذا الباب.
(اس باب کے تحت حدیث موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: N9]