الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابُ الزِّيَارَةِ وَإِكْرَامِ الزَّائِرِينَ
کسی سے ملنے کے لئے جانا، اور ملنے کے لئے آنے والوں کا احترام کرنا
حدیث نمبر: 13599
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: دَخَلَ سَلْمَانُ عَلَى عُمَرَ وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَى وِسَادَةٍ، قَالَ: فَأَلْقَاهَا إِلَيَّ ثُمَّ قَالَ:" يَا سَلْمَانُ، مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدْخُلُ عَلَى أَخِيهِ الْمُسْلِمِ فَيُلْقِي إِلَيْهِ وِسَادَةً إِكْرَامًا لَهُ، إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ خَالِدٍ الْخُزَاعِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، جو تکیے پر ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے وہ تکیہ میری طرف آگے کر دیا اور پھر فرمایا: ”اے سلمان! جس مسلمان شخص کے پاس اس کا مسلمان بھائی آئے، اور وہ اس کی عزت افزائی کے طور پر اس کے لئے تکیہ رکھ دے، تو اللہ تعالیٰ اُس شخص کی مغفرت کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمران بن خالد خزاعی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13599]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمران بن خالد خزاعی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13599]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1599) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6068)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13600
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى بَنِي وَاقِفٍ نَزُورُ الْبَصِيرَ". رَجُلٌ كَانَ مَكْفُوفَ الْبَصَرِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُسْتَمِرِّ الْعُرُوقِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ ہمارے ساتھ بنو واقف کی طرف چلو! تاکہ ہم بصیر کو دیکھ آئیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: وہ ایک ایسے شخص تھے، جس کی بینائی ختم ہو چکی تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، اور امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے، بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابراہیم بن مستمر عروقی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13600]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1920) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1533)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13601
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى بَنِي وَاقِفٍ نَزُورُ الْبَصِيرَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُوسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْرُوقِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، إِلَّا أَنَّ الْبَزَّارَ قَالَ: لَمْ يَرْوِهِ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ إِلَّا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَعْفِيُّ، وَأَحْسَبُهُ أَخْطَأَ فِيهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ ہمارے ساتھ بنو واقف کی طرف چلو! تاکہ ہم بصیر سے مل آئیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف موسیٰ بن عبدالرحمان مسروقی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہیں، تاہم امام بزار نے یہ بات بیان کی ہے: کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث صرف حسین بن علی جعفی نے نقل کی ہے، اور اس کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ اُس نے اس میں غلطی کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13601]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1919)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13602
وَعَنْ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ لِأَصْحَابِهِ حِينَ قَدِمُوا عَلَيْهِ: هَلْ تَجَالَسُونَ؟ قَالُوا: لَا نَتْرُكُ ذَاكَ. قَالَ: فَهَلْ تَزَاوَرُونَ؟ قَالُوا: نَعَمْ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنَّ الرَّجُلَ مِنَّا لَيَفْقِدُ أَخَاهُ فَيَمْشِي عَلَى رِجْلَيْهِ إِلَى آخِرِ الْكُوفَةِ حَتَّى يَلْقَاهُ. قَالَ: إِنَّكُمْ لَنْ تَزَالُوا بِخَيْرٍ مَا فَعَلْتُمْ ذَلِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
عوف بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے شاگرد جب ان کے پاس آئے، تو انہوں نے ان سے دریافت کیا: کیا تم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھتے ہو؟ ان لوگوں نے جواب دیا: ہم اس کو ترک نہیں کرتے ہیں، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا تم لوگ ایک دوسرے سے ملنے کے لیے جاتے ہو؟ ان لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! اے ابوعبدالرحمن! بعض اوقات ہم میں سے کوئی ایک شخص اپنے بھائی کو غیر موجود پاتا ہے، تو پیدل چل کر کوفہ کے آخری کنارے تک جا کر اُس سے ملاقات کرتا ہے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ جب تک ایسا کرتے رہو گے، تم مسلسل بھلائی پر رہو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13602]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13602]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8979)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 13603
وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُبَيْطٍ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيِّ، فَرَمَى إِلَيْهِ بِوِسَادَةٍ كَانَتْ تَحْتَهُ وَقَالَ: مَنْ لَمْ يُكْرِمْ جَلِيسَهُ فَلَيْسَ مِنْ أَحْمَدَ وَلَا مِنْ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حبیب بن ابراہیم بن سبیط کے بارے میں یہ بات منقول ہے: کہ وہ سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنے نیچے موجود تکیہ نکال کر ان کی طرف رکھا اور بولے: جو شخص اپنے ہم نشین کا احترام نہیں کرتا، اُس کا نہ تو سیدنا أحمد صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی تعلق ہے، اور نہ ہی سیدنا ابراہیم علیہ السلام سے کوئی تعلق ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13603]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13603]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13604
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، زُرْ غِبًّا، تَزْدَدْ حُبًّا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ الْبَزَّارُ: لَا يُعْلَمُ فِيهِ حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”اے ابوہریرہ! وقفے سے ملا کرو، محبت زیادہ ہو گی۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار کہتے ہیں: اس بارے میں کوئی صحیح حدیث معلوم نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13604]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار کہتے ہیں: اس بارے میں کوئی صحیح حدیث معلوم نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13604]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1922) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1775)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1775، 5637»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13605
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" زُرْ غِبًّا، تَزْدَدْ حُبًّا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُوَيْدُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وقفے سے ملا کرو! محبت زیادہ ہو گی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عوید بن ابوعمران ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13605]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عوید بن ابوعمران ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13605]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1923)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1775»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13606
وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ سَلَمَةَ الْفِهْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" زُرْ غِبًّا، تَزْدَدْ حُبًّا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الرُّعَيْنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حبیب بن مسلمہ فہری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وقفے سے ملا کرو! محبت زیادہ ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مخلدر عینی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13606]
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مخلدر عینی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13606]
تخریج الحدیث: «صغير (296) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3535)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1775»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13607
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" زُرْ غِبًّا، تَزْدَدْ حُبًّا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وقفے سے ملو! محبت زیادہ ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13607]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (87)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1775»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13608
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" زُرْ غِبًّا، تَزْدَدْ حُبًّا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وقفے سے ملو! محبت زیادہ ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13608]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13608]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1775»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔