🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَا جَاءَ فِي مَوْلِدِهِ وَرِضَاعِهِ وَشَرْحِ صَدْرِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کی پیدائش، آپ ﷺ کی رضاعت اور آپ ﷺ کے شرح صدر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13839
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: أَخْبَرَتْنِي أُمِّي قَالَتْ: شَهِدْتُ آمِنَةَ لَمَّا وَلَدَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا ضَرَبَهَا الْمَخَاضُ نَظَرَتْ إِلَى النُّجُومِ تَنْزِلُ تَدَلَّى حَتَّى إِنِّي أَقُولُ: لَتَقَعَنَّ عَلَيَّ. فَلَمَّا وَلَدَتْ خَرَجَ لَهَا نُورٌ أَضَاءَ لَهُ الْبَيْتُ الَّذِي نَحْنُ فِيهِ وَالدَّارُ، فَمَا شَيْءٌ أَنْظُرُ إِلَيْهِ إِلَّا نُورًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری والدہ نے مجھے بتایا کہ میں اس وقت سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھی، جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جنم دیا، جب انہیں پیدائش کی تکلیف شروع ہوئی، تو میں نے ستاروں کو دیکھا جیسے وہ نیچے آ رہے ہیں، یہاں تک کہ مجھے یہ محسوس ہوا کہ کہیں وہ میرے اوپر نہ گر جائیں، جب پیدائش ہو گئی تو ان کے جسم سے ایک نور نکلا، جس کی وجہ سے وہ پورا گھر روشن ہو گیا، جس میں ہم موجود تھے اور وہ پورا گھر اور آس پاس کا حصہ روشن ہو گیا، میں جس چیز کی طرف دیکھتی تھی، وہاں نور نظر آتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13839]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13840
وَعَنْ حَلِيمَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ، أُمِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السَّعْدِيَّةِ الَّتِي أَرْضَعَتْهُ قَالَتْ: خَرَجْتُ فِي نِسْوَةٍ مِنْ بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ نَلْتَمِسُ الرُّضَعَاءَ بِمَكَّةَ، عَلَى أَتَانٍ لِي قَمْرَاءَ قَدْ أَذْمَتْ فَزَاحَمْتُ بِالرَّكْبِ. قَالَتْ: وَخَرَجْنَا فِي سَنَةٍ شَهْبَاءَ لَمْ تُبْقِ لَنَا شَيْئًا، وَمَعِي زَوْجِي الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ الْعُزَّى. قَالَتْ: وَمَعَنَا شَارِفٌ لَنَا، وَاللَّهِ إِنْ تَبِضَّ عَلَيْنَا بِقَطْرَةٍ مِنْ لَبَنٍ، وَمَعِي صَبِيٌّ لِي إِنْ نَنَامُ لَيْلَتَنَا مَعَ بُكَائِهِ، مَا فِي ثَدْيِي مَا يُعْتِبُهُ، وَمَا فِي شَارِفِنَا مِنْ لَبَنٍ نَغْذُوهُ إِلَّا أَنَّا نَرْجُو. فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ لَمْ يَبْقَ مِنَّا امْرَأَةٌ إِلَّا عُرِضَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَأْبَاهُ، وَإِنَّمَا كُنَّا نَرْجُو كَرَامَةَ رَضَاعِهِ مِنْ وَالِدِ الْمَوْلُودِ، وَكَانَ يَتِيمًا، فَكُنَّا نَقُولُ: مَا عَسَى أَنْ تَصْنَعَ أُمُّهُ؟ حَتَّى لَمْ يَبْقَ مِنْ صَوَاحِبِي امْرَأَةٌ إِلَّا أَخَذَتْ صَبِيًّا، غَيْرِي، وَكَرِهْتُ أَنْ أَرْجِعَ وَلَمْ آخُذْ شَيْئًا وَقَدْ أَخَذَ صَوَاحِبِي، فَقُلْتُ لِزَوْجِي: وَاللَّهِ لَأَرْجِعَنَّ إِلَى ذَلِكَ فَلْآخُذَنَّهُ. قَالَتْ: فَأَتَيْتُهُ فَأَخَذْتُهُ فَرَجَعْتُهُ إِلَى رَحْلِي، فَقَالَ زَوْجِي: قَدْ أَخْذَتِيهِ؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ وَاللَّهِ، ذَاكَ أَنِّي لَمْ أَجِدْ غَيْرَهُ. فَقَالَ: قَدْ أَصَبْتِ، فَعَسَى اللَّهُ أَنْ يَجْعَلَ فِيهِ خَيْرًا. فَقَالَتْ: وَاللَّهِ مَا هُوَ إِلَّا أَنْ جَعَلْتُهُ فِي حِجْرِي قَالَتْ: فَأَقْبَلَ عَلَيْهِ ثَدْيِي بِمَا شَاءَ مِنَ اللَّبَنِ، قَالَتْ: فَشَرِبَ حَتَّى رُوِيَ وَشَرِبَ أَخُوهُ - تَعْنِي ابْنَهَا - حَتَّى رُوِيَ، وَقَامَ زَوْجِي إِلَى شَارِفِنَا مِنَ اللَّيْلِ، فَإِذَا هِيَ حَافِلٌ فَحَلَبَتْ لَنَا مَا سَنَّنَنَا، فَشَرِبَ حَتَّى رُوِيَ، قَالَتْ: وَشَرِبْتُ حَتَّى رُوِيتُ، فَبِتْنَا لَيْلَتَنَا تِلْكَ بِخَيْرٍ، شِبَاعًا رِوَاءً، وَقَدْ نَامَ صَبْيَانِنَا، قَالَتْ: يَقُولُ أَبُوهُ - يَعْنِي زَوْجَهَا -: وَاللَّهِ يَا حَلِيمَةُ مَا أَرَاكِ إِلَّا أَصَبْتِ نَسَمَةً مُبَارَكَةً، قَدْ نَامَ صَبِيُّنَا وَرُوِيَ. قَالَتْ: ثُمَّ خَرَجْنَا، فَوَاللَّهِ لَخَرَجَتْ أَتَانِي أَمَامَ الرَّكْبِ قَدْ قَطَعَتْهُ حَتَّى مَا يَبْلُغُونَهَا، حَتَّى أَنَّهُمْ لَيَقُولُونَ: وَيْحَكِ يَا بِنْتَ الْحَارِثِ، كُفِّي عَلَيْنَا، أَلَيْسَتْ هَذِهِ بِأَتَانِكِ الَّتِي خَرَجْتِ عَلَيْهَا؟ فَأَقُولُ: بَلَى وَاللَّهِ وَهِيَ قُدَّامُنَا. حَتَّى قَدِمْنَا مَنَازِلَنَا مِنْ حَاضِرِ بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ، فَقَدِمْنَا عَلَى أَجْدَبِ أَرْضِ اللَّهِ، فَوَالَّذِي نَفْسُ حَلِيمَةَ بِيَدِهِ إِنْ كَانُوا لَيُسَرِّحُونِ أَغْنَامَهُمْ إِذَا أَصْبَحُوا، وَيُسَرِّحُ رَاعِي غَنَمِي فَتَرُوحُ غَنَمِي بِطَانًا لَبَنًا حُفَّلًا، وَتَرُوحُ أَغْنَامُهُمْ جِيَاعًا هَالِكَةً مَا بِهَا مِنْ لَبَنٍ. قَالَتْ: فَشَرِبْنَا مَا شِئْنَا مِنْ لَبَنٍ وَمَا فِي الْحَاضِرِ أَحَدٌ يَحْلِبُ قَطْرَةً وَلَا يَجِدُهَا، فَيَقُولُونَ لِرُعَاتِهِمْ: وَيْلَكُمُ أَلَا تُسَرِّحُونَ حَيْثُ يُسَرِّحُ رَاعِي حَلِيمَةَ؟ فَيُسَرِّحُونَ فِي الشِّعْبِ الَّذِي يُسَرِّحُ فِيهِ رَاعِينَا، وَتَرُوحُ أَغْنَامُهُمْ جِيَاعًا مَا بِهَا مِنْ لَبَنٍ وَتَرُوحُ غَنَمِي حُفْلًا لَبَنًا. قَالَتْ: وَكَانَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشِبُّ فِي الْيَوْمِ شَبَابَ الصَّبِيِّ فِي شَهْرٍ، وَيَشِبُّ فِي الشَّهْرِ شَبَابَ الصَّبِيِّ فِي سَنَةٍ، فَبَلَغَ سِتًّا وَهُوَ غُلَامٌ جَفْرٌ. قَالَتْ: فَقَدِمْنَا عَلَى أُمَّهُ فَقُلْنَا لَهَا، وَقَالَ لَهَا أَبُوهُ رُدُّوا عَلَيْنَا ابْنِي فَلْنَرْجِعْ بِهِ فَإِنَّا نَخْشَى عَلَيْهِ وَبَاءَ مَكَّةَ. قَالَتْ: وَنَحْنُ أَضَنُّ بِشَأْنِهِ لِمَا رَأَيْنَا مِنْ بَرَكَتِهِ قَالَتْ: فَلَمْ نَزَلْ بِهَا حَتَّى قَالَتْ: ارْجِعَا بِهِ. فَرَجَعْنَا بِهِ فَمَكَثَ عِنْدَنَا شَهْرَيْنِ. قَالَتْ: فَبَيْنَا هُوَ يَلْعَبُ وَأَخُوهُ يَوْمًا خَلْفَ الْبُيُوتِ، يَرْعَيَانِ بِهِمَا لَنَا إِذْ جَاءَنَا أَخُوهُ يَشْتَدُّ، فَقَالَ لِي وَلِأَبِيهِ: أَدْرِكَا أَخِي الْقُرَشِيَّ، قَدْ جَاءَهُ رَجُلَانِ فَأَضْجَعَاهُ فَشَقَّا بَطْنَهُ، فَخَرَجْنَا نَحْوَهُ نَشْتَدُّ، فَانْتَهَيْنَا إِلَيْهِ وَهُوَ قَائِمٌ مُنْتَقِعٌ لَوْنُهُ، فَاعْتَنَقَهُ أَبُوهُ وَاعْتَنَقْتُهُ، ثُمَّ قُلْنَا: مَالَكَ أَيْ بُنَيَّ؟ قَالَ:" أَتَانِي رَجُلَانِ عَلَيْهِمَا ثِيَابٌ بَيَاضٌ فَأَضْجَعَانِي ثُمَّ شَقَّا بَطْنِي، فَوَاللَّهِ مَا أَدْرِي مَا صَنَعَا". قَالَتْ: فَاحْتَمَلْنَاهُ فَرَجَعْنَا بِهِ، قَالَتْ: يَقُولُ أَبُوهُ: وَاللَّهِ يَا حَلِيمَةُ، مَا أَرَى هَذَا الْغُلَامَ إِلَّا قَدْ أُصِيبَ، فَانْطَلِقِي فَلْنَرُدَّهُ إِلَى أَهْلِهِ قَبْلَ أَنْ يَظْهَرَ بِهِ مَا نَتَخَوَّفُ عَلَيْهِ. قَالَتْ: فَرَجِعْنَا بِهِ إِلَيْهَا فَقَالَتْ: مَا رَدَّكُمَا بِهِ؟ وَقَدْ كُنْتُمَا حَرِيصِينَ عَلَيْهِ. قَالَتْ: فَقُلْتُ: لَا وَاللَّهِ إِنَّا كَفَلْنَاهُ وَأَدَّيْنَا الْحَقَّ الَّذِي يَجِبُ عَلَيْنَا فِيهِ. ثُمَّ تَخَوَّفْتُ الْأَحْدَاثَ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ: يَكُونُ فِي أَهْلِهِ، قَالَتْ: فَقَالَتْ أُمُّهُ: وَاللَّهِ مَا ذَاكَ بِكُمَا، فَأَخْبِرَانِي خَبَرَكُمَا وَخَبَرَهُ. قَالَتْ: فَوَاللَّهِ مَا زَالَتْ بِنَا حَتَّى أَخْبَرْنَاهَا خَبَرَهُ، قَالَتْ: فَتَخَوَّفْتُمَا عَلَيْهِ؟ كَلَّا وَاللَّهِ، إِنَّ لِابْنِي هَذَا لَشَأْنًا، أَلَا أُخْبِرُكُمَا عَنْهُ؟ إِنِّي حَمَلْتُ بِهِ فَلَمْ أَرَ حَمْلًا قَطُّ كَانَ أَخَفَّ وَلَا أَعْظَمَ بَرَكَةً مِنْهُ، ثُمَّ رَأَيْتُ نُورًا كَأَنَّهُ شِهَابٌ خَرَجَ مِنْ حِينِ وَضَعْتُهُ، أَضَاءَتْ لِي أَعْنَاقُ الْإِبِلِ بِبُصْرَى، ثُمَّ وَضَعْتُهُ، فَمَا وَقَعَ كَمَا تَقَعُ الصِّبْيَانُ، وَقَعَ وَاضِعًا يَدَهُ بِالْأَرْضِ رَافِعًا رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ، دَعَاهُ وَالْحَقَا بِشَأْنِكُمَا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: حَدَّى حَلِيمَةُ بِنْتُ أَبِي ذُؤَيْبٍ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدہ حلیمہ بنت حارث سعدیہ رضی اللہ عنہا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی ماں ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: ”میں بنو سعد بن بکر کی کچھ خواتین کے ساتھ نکلی، ہمارا مقصد مکہ میں دودھ پینے والے بچے کو حاصل کرنا تھا، میں ایک گدھی پر سوار ہوئی، جس کا رنگ سفید تھا اور وہ تھکی ہوئی تھی، وہ دوسرے سواروں کے ساتھ نہیں چل پاتی تھی، سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم قحط سالی کے زمانے میں نکلے تھے، ہماری کوئی چیز باقی نہیں بچی تھی، میرے ساتھ میرے شوہر حارث بن عبدالعزیٰ تھے، سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہمارے ساتھ ہماری ایک اونٹنی بھی تھی، اللہ کی قسم! اس کا دودھ تھوڑا تھوڑا کر کے اترتا تھا، میرے ساتھ میرا بچہ بھی تھا، رات کو جب ہم سوتے تھے، تو وہ رو رہا ہوتا تھا کیونکہ میری چھاتی میں اتنا دودھ نہیں تھا، جو اسے سیراب کر سکے اور ہماری اونٹنی کا بھی اتنا دودھ نہیں ہوتا تھا کہ ہم اسے غذا فراہم کر سکیں، لیکن پھر بھی ہمیں امید تھی، جب ہم مکہ آئے، تو ہم میں سے ہر ایک خاتون کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں پیشکش کی گئی، لیکن ہر خاتون نے انکار کر دیا کیونکہ ہم خواتین کو یہ امید ہوتی تھی کہ بچے کا باپ دودھ پلانے کے عوض میں اچھا معاوضہ دے گا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یتیم تھے، تو ہم یہ سوچتے تھے کہ اس کی والدہ کیا کر لیں گی؟ یہاں تک کہ یہ صورت حال ہو گئی کہ ہماری ساتھی خواتین نے کوئی نہ کوئی بچہ حاصل کر لیا، صرف مجھے کوئی بچہ نہیں ملا، مجھے یہ بات بھی اچھی نہیں لگی کہ میں ایسے ہی چلی جاؤں، کہ میں نے کوئی بچہ نہ لیا ہو، اور میری ساتھی خواتین نے بچے لے لیے ہوں، تو میں نے اپنے شوہر سے کہا: اللہ کی قسم! میں ان لوگوں کی طرف جاتی ہوں اور بچے کو حاصل کر لیتی ہوں، سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر آئی اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو لے لیا، جب میں آپ کو لے کر واپس اپنی رہائشی جگہ پر آئی، تو میرے شوہر نے دریافت کیا: تم نے اسے لے لیا ہے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! اللہ کی قسم مجھے اس کے علاوہ اور کوئی بچہ نہیں ملا، تو میرے شوہر نے کہا: تم نے ٹھیک کیا ہے، اللہ تعالیٰ اس میں بھلائی پیدا کر دے گا، سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: اللہ کی قسم! میں نے آپ کو اپنی گود میں لیا، تو آپ میری چھاتی کی طرف آئے اور آپ نے جتنا چاہا دودھ پی لیا، آپ نے اتنا دودھ پیا کہ آپ سیر ہو گئے، پھر آپ کے بھائی نے یعنی سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا کے بیٹے نے بھی دودھ پیا، یہاں تک کہ وہ بھی سیر ہو گیا، رات کے وقت میرا شوہر اُٹھ کر ہماری اونٹنی کے پاس گیا، تو وہ دودھ سے بھری ہوئی تھی، اس نے ہمارے لئے اتنا دودھ دوہ لیا، جس کے ذریعے ہمارا رات کا گزارا ہو سکتا تھا، انہوں نے دودھ پیا یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے، میں نے دودھ پیا، یہاں تک کہ میں بھی سیر ہو گئی، تو وہ رات ہم نے ایسی حالت میں گزاری کہ ہم لوگ سیر تھے اور ہمارے بچے بھی سوتے رہے۔ سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: اس بچے کے باپ نے یعنی سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا کے شوہر نے کہا: اللہ کی قسم! اے حلیمہ! تمہارے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ تم نے ہمارے لئے ایک برکت والے وجود کو حاصل کیا ہے، ہمارے بچے سو رہے ہیں اور وہ سیر بھی ہیں، سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: پھر ہم لوگ وہاں سے روانہ ہوئے، اللہ کی قسم! میری گدھی تمام سواروں سے آگے نکل رہی تھی، یہاں تک کہ وہ اتنی آگے چلی جاتی تھی کہ دوسرے لوگ اس تک نہیں پہنچ پاتے تھے، یہاں تک کہ وہ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ اے حارث کی صاحبزادی! تمہارا ستیاناس ہو، اسے روک کے رکھو، کیا یہ تمہاری وہی گدھی نہیں ہے؟ جس پر سوار ہو کے تم آئی تھیں، تو میں کہتی تھی: جی ہاں! اللہ کی قسم! لیکن وہ پھر بھی آگے آگے ہی رہی، یہاں تک کہ ہم بنو سعد بن بکر کے علاقے میں اپنی رہائشی جگہ پر آ گئے، ہم ایک ایسی جگہ پر آئے تھے جو اللہ کی زمین میں سب سے زیادہ خشک سالی والی تھی، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں حلیمہ کی جان ہے، صبح کے وقت لوگ اپنی بکریاں بھیجا کرتے تھے اور میرا چرواہا میری بکریاں لے کر جایا کرتا تھا، شام کو میری بکریاں آتی تھیں تو وہ صحت مند ہوتی تھیں اور ان کے تھن دودھ سے بھرے ہوئے ہوتے تھے اور لوگوں کی بکریاں بھوکی آتی تھیں، ہلاکت کا شکار ہوتی تھیں، ان کے تھنوں میں دودھ نہیں ہوتا تھا، سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم جتنا چاہتے تھے اتنا دودھ پی سکتے تھے اور باقی لوگوں میں سے کسی ایک کے دودھ کا ایک قطرہ نہیں نکلتا تھا، وہ انہیں میسر ہی نہیں ہوتا تھا، وہ اپنے چرواہوں سے کہتے تھے: تم لوگوں کا ستیاناس ہو، تم وہاں جانور کیوں نہیں چراتے ہو؟ جہاں حلیمہ کا چرواہا چراتا ہے، تو وہ لوگ اس گھاٹی میں آ جاتے تھے، جہاں ہمارا چرواہا چرا رہا ہوتا تھا لیکن پھر بھی ان کی بکریاں بھوکی آتی تھیں، ان میں دودھ نہیں ہوتا تھا اور میری بکریاں دودھ سے بھری ہوئی آتی تھیں۔ سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن میں اتنے بڑے ہو رہے تھے، جتنا کوئی بچہ ایک مہینے میں بڑا ہوتا ہے، اور آپ ایک مہینے میں اتنے بڑے محسوس ہوتے تھے، جیسے کوئی بچہ ایک سال میں بڑا ہوتا ہے، یہاں تک کہ چھ ماہ کی عمر میں، آپ ایک بڑے بچے لگتے تھے، سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم لوگ آپ کی والدہ کے پاس آئے، ہم نے ان سے کہا: آپ اپنے بچے کو ہمارے پاس رہنے دیں ہم اسے واپس لے جاتے ہیں، کیونکہ ہمیں یہ اندیشہ ہے کہ مکہ کی وباء اسے نقصان پہنچائے گی، سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم نے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت دیکھی ہوئی تھی، اس لئے ہم آپ کے حوالے سے حریص تھے، سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم مسلسل اس حوالے سے بات چیت کرتے رہے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ نے کہا: تم دونوں اسے ساتھ لے جاؤ! تو ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ساتھ لے کے واپس آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دو ماہ ہمارے پاس ٹھہرے رہے۔ سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے رضاعی بھائی گھروں کے پیچھے کھیل رہے تھے اور وہ ہمارے جانوروں کو بھی چرا رہے تھے، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا رضاعی بھائی ہمارے پاس دوڑتا ہوا آیا، اس نے مجھ سے اور اپنے والد سے کہا: آپ دونوں میرے قریشی بھائی کے پاس پہنچیں، اس کے پاس دو آدمی آئے ہیں، ان دونوں نے اسے لٹا لیا ہے، اس کے پیٹ کو چیر دیا ہے، تو ہم لوگ دوڑتے ہوئے ان کی طرف گئے، جب ہم ان کے پاس پہنچے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے تھے اور آپ کی رنگت تبدیل ہو چکی تھی، میرے شوہر نے اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو گلے لگا لیا، پھر ہم نے کہا: اے میرے بیٹے! کیا ہوا ہے؟ تو انہوں نے بتایا: دو آدمی میرے پاس آئے، جن کے جسم پر سفید لباس تھے ان دونوں نے مجھے لٹا دیا، پھر انہوں نے میرا پیٹ چیر دیا، اللہ کی قسم! مجھے نہیں سمجھ آئی کہ انہوں نے کیا کیا ہے؟ سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: تو ہم نے انہیں گود میں اٹھایا اور انہیں لے کر واپس آ گئے، سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رضاعی باپ نے کہا: اللہ کی قسم! اے حلیمہ! اس لڑکے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ اسے کوئی نقصان پہنچ سکتا ہے، تو تم چلو! تاکہ ہم اسے اس کے گھر والوں کو لوٹا دیں، اس سے پہلے کہ اس کے ساتھ وہ چیز پیش آئے جس کے حوالے سے ہمیں اندیشہ ہے۔ سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم آپ کو ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کے پاس آئے، انہوں نے ہم سے دریافت کیا: تم لوگ اسے لے کر کیوں آ گئے ہو؟ تم دونوں تو اسے اپنے ساتھ رکھنے پر حریص تھے؟ سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم! ہم نے اس کی کفالت کر دی ہے، اور حق ادا کر دیا ہے، جو ہمارے ذمہ اس کے حوالے سے لازم تھا اور ہمیں اس کے بارے میں کوئی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوا، تو ہم نے سوچا کہ یہ اپنے گھر والوں میں ہی رہے، سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ نے کہا: اللہ کی قسم! یہ معاملہ نہیں ہے، تم لوگ مجھے اصل بات بتاؤ، جو تمہارے اور اس کے بارے میں ہے، سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: اللہ کی قسم! وہ مسلسل ہمارے ساتھ بات چیت کرتی رہیں، یہاں تک کہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت حال کے بارے میں انہیں بتا دیا، تو انہوں نے کہا: کیا تم دونوں کو اس کے حوالے سے اندیشہ ہے؟ اللہ کی قسم! ایسا ہرگز نہیں ہو گا، میرے بیٹے کی بڑی شان ہو گی، کیا میں تم دونوں کو اس کے بارے میں بتاؤں؟ جب مجھے اس کا حمل ہوا، تو میں نے کوئی ایسا حمل نہیں دیکھا جو اس سے زیادہ ہلکا اور اس سے زیادہ برکت والا ہو، پھر میں نے نور کو دیکھا، جو ایک ستارے کی طرح تھا اور وہ اس وقت نکلا، جب میں نے اس کو جنم دیا تھا، تو اس کی وجہ سے بصریٰ میں موجود اونوں کی گردنیں میرے سامنے روشن ہو گئیں، پھر میں نے اس کو جنم دیا، تو یہ اس طرح نہیں آیا، جس طرح دوسرے بچے آتے ہیں، اس نے اپنا ہاتھ زمین پر رکھا ہوا تھا اور سر آسمان کی طرف اٹھایا ہوا تھا، تم لوگ اسے چھوڑ دو اور اپنے کام سے جاؤ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے (ان کا نام) ”حلیمہ بنت ابوذؤیب“ نقل کیا ہے، ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13840]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7163) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2120/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
3. بَابٌ فِي أَوَّلِ أَمْرِهِ وَشَرْحِ صَدْرِهِ أَيْضًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کے معاملے کا آغاز اور آپ ﷺ کے شرح صدر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13841
عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُمْ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: كَيْفَ كَانَ أَوَّلُ شَأْنِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" كَانَتْ حَاضِنَتِي مِنْ بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ، فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَابْنٌ لَهَا فِي بُهْمٍ لَنَا وَلَمْ نَأْخُذْ مَعَنَا زَادًا فَقُلْتُ: يَا أَخِي اذْهَبْ فَائْتِنَا بِزَادٍ مِنْ عِنْدِ أُمِّنَا. فَانْطَلَقَ أَخِي وَمَكَثْتُ عِنْدَ الْبُهْمِ، فَأَقْبَلَ طَائِرَانِ أَبْيَضَانِ كَأَنَّهُمَا نَسْرَانِ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: أَهُوَ هُوَ؟ قَالَ: نَعَمْ. فَأَقْبَلَا يَبْتَدِرَانِي، فَأَخَذَانِي فَبَطَحَانِي إِلَى الْقَفَا، فَشَقَّا بَطْنِي ثُمَّ اسْتَخْرَجَا قَلْبِي، فَشَقَّاهُ فَأَخْرَجَا مِنْهُ عَلَقَتَيْنِ سَوْدَاوَيْنِ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: ائْتِنِي بِمَاءِ ثَلْجٍ. فَغَسَلَا بِهِ جَوْفِي، ثُمَّ قَالَ: ائْتِنِي بِمَاءٍ بَرَدٍ. فَغَسَلَا بِهِ قَلْبِي، ثُمَّ قَالَ: ائْتِنِي بِالسِّكِّينَةِ. فَدَارَهَا فِي قَلْبِي، ثُمَّ قَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: حُصَّهُ فَحَصَّهُ، وَخَتَمَ عَلَيْهِ بِخَاتَمِ النُّبُوَّةِ". - وَفِي رِوَايَةٍ:" وَاخْتِمْ عَلَيْهِ بِخَاتَمِ النُّبُوَّةِ - قَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: اجْعَلْهُ فِي كِفَّةٍ، وَاجْعَلْ أَلْفًا مِنْ أُمَّتِهِ فِي كِفَّةٍ. فَإِذَا أَنَا أَنْظُرُ إِلَى الْأَلْفِ فَوْقِي أُشْفِقُ أَنْ يَخِرَّ عَلَيَّ بَعْضُهُمْ، فَقَالَ: لَوْ أَنَّ أُمَّتَهُ وُزِنَتْ بِهِ لَمَالَ بِهِمْ. فَانْطَلَقَا وَتَرَكَانِي قَدْ فَرِقْتُ فَرَقًا شَدِيدًا، ثُمَّ انْطَلَقْتُ إِلَى أُمِّي فَأَخْبَرْتُهَا بِالَّذِي لَقِيتُ، فَأَشْفَقَتْ عَلَيَّ أَنْ يَكُونَ الْبَأْسُ بِي، فَقَالَتْ: أُعِيذُكَ بِاللَّهِ. فَرَحَّلَتْ بَعِيرًا لَهَا فَجَعَلَتْنِي - أَوْ فَحَمَلَتْنِي - عَلَى الرَّحْلِ وَرَكِبَتْ خَلْفِي، حَتَّى بَلَغْنَا إِلَى أُمِّي، فَقَالَتْ: أَدَّيْتُ أَمَانَتِي وَذِمَّتِي. فَحَدَّثْتُهَا بِالَّذِي لَقِيتُ فَلَمْ يَرُعْهَا ذَلِكَ، قَالَتْ: إِنِّي رَأَيْتُ خَرَجَ مِنِّي نُورٌ أَضَاءَتْ لَهُ قُصُورُ الشَّامِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَلَمْ يَسُقِ الْمَتْنَ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ.
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اس نے کہا: یا رسول اللہ آپ کے معاملے کا آغاز کیسے ہوا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری دائی ماں کا تعلق بنو سعد بن بکر سے تھا، ایک مرتبہ میں اور ان کا بیٹا جانوروں میں موجود تھے، ہمارے پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں تھا، میں نے کہا: اے میرے بھائی! تم جاؤ اور ہمارے لیے والدہ کے پاس سے کھانے کے لئے لے آؤ، میرا بھائی چلا گیا اور میں جانوروں کے پاس ٹھہر گیا، اسی دوران دو سفید رنگ کے پرندے آئے، وہ دونوں باز لگ رہے تھے، ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: کیا یہ وہی ہیں؟ دوسرے نے کہا: جی ہاں! وہ دونوں لپک کر میرے پاس آئے، انہوں نے مجھے پکڑا اور مجھے چت لٹا دیا، انہوں نے میرا پیٹ چیر دیا، پھر انہوں نے میرا دل نکالا پھر اسے چیر دیا پھر اس میں سے دو سیاہ رنگ کے گوشت کے لوتھڑے نکالے، پھر ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: میرے پاس برف کا پانی لے کر آؤ، پھر ان دونوں نے اس پانی کے ذریعے میرے پیٹ کو دھویا، پھر اس نے کہا: میرے پاس اولوں کا پانی لے کر آؤ! انہوں نے اس کے ذریعے میرے دل کو دھویا، پھر اس نے کہا: میرے پاس سکینت لے کے آؤ! وہ انہوں نے میرے دل میں ڈال دی، پھر ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: ان کو سی دو! اس نے اُسے سی دیا اور اس پر مہر نبوت لگا دی۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: تم اس پر مہر نبوت لگا دو! ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: انہیں ایک پلڑے میں رکھو اور ان کی امت کے ایک ہزار افراد کو دوسرے پلڑے میں رکھو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جب میں نے اپنے اوپر ایک ہزار لوگوں کو دیکھا، تو مجھے یہ ڈر ہوا کہ کہیں اُن میں سے کوئی میرے اوپر نہ گر جائے، اس نے کہا: اگر ان کی پوری امت کے ساتھ ان کا وزن کیا جائے، تو یہ ان سب سے وزنی ہوں گے، پھر وہ دونوں چلے گئے اور مجھے چھوڑ گئے، میں اس بات سے خوف زدہ ہو گیا، پھر میں اپنی والدہ کے پاس آیا اور انہیں اس صورت حال کے بارے میں بتایا، جس کا میں نے سامنا کیا تھا، تو وہ بھی میرے حوالے سے پریشان ہو گئیں کہ مجھے کوئی چیز لاحق نہ ہو جائے، تو انہوں نے کہا: میں تمہیں اللہ کی پناہ میں دیتی ہوں، پھر انہوں نے اپنے اونٹ پر پالان رکھا اور مجھے اپنے ساتھ پالان پر سوار کروایا اور خود میرے پیچھے بیٹھ گئیں، یہاں تک کہ ہم لوگ میری والدہ کے پاس پہنچ گئے، تو سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے اپنی امانت اور ذمہ کو ادا کر دیا ہے، پھر انہوں نے میری والدہ کو اس صورت حال کے بارے میں بتایا، جس کا مجھے سامنا کرنا پڑا تھا، تو میری والدہ اس سے حوالے سے پریشان نہیں ہوئیں، انہوں نے بتایا: کہ میں نے اپنے میں سے ایک نور نکلتے ہوئے دیکھا تھا، جس کی وجہ سے شام کے محلات روشن ہو گئے تھے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے انہوں نے اس کا متن نقل نہیں کیا ہے، امام أحمد کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13841]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (131/17) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (184/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17196، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 13، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4288»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13842
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا كَانَ بَدْءُ أَوَّلِ أَمْرِكَ؟ قَالَ:" دَعْوَةُ إِبْرَاهِيمَ، وَبُشْرَى عِيسَى، وَرَأَتْ أُمِّي أَنَّهُ يَخْرُجُ مِنْهَا نُورٌ أَضَاءَتْ مِنْهُ قُصُورُ الشَّامِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ وَلَهُ شَوَاهِدُ تُقَوِّيهِ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے معاملے کا آغاز کیسے ہوا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(میں) سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی دعا، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی خوشخبری کا نتیجہ ہوں، میری والدہ نے یہ چیز دیکھی کہ ان میں سے ایک نور نکلا اور اس نور کی وجہ سے شام کے محلات روشن ہو گئے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے اس روایت کے شواہد موجود ہیں، جو اس کو تقویت دیتے ہیں، یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13842]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7729) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (262/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13843
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ جَرِيئًا عَلَى أَنْ يَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَشْيَاءَ لَا يَسْأَلُهُ عَنْهَا غَيْرُهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَوَّلُ مَا رَأَيْتَ مِنْ أَمْرِ النُّبُوَّةِ؟ فَاسْتَوَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا وَقَالَ:" لَقَدْ سَأَلْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، إِنِّي لَفِي صَحْرَاءَ ابْنَ عَشْرِ سِنِينَ وَأَشْهُرٍ، وَإِذَا بِكَلَامٍ فَوْقَ رَأْسِي، وَإِذَا بِرَجُلٍ يَقُولُ لِرَجُلٍ: أَهُوَ هُوَ؟ قَالَ: نَعَمْ. فَاسْتَقْبَلَانِي بِوُجُوهٍ لَمْ أَرَهَا لِخَلْقٍ قَطُّ، وَأَرْوَاحٍ لَمْ أَجِدْهَا مِنْ خَلْقٍ قَطُّ، وَثِيَابٍ لَمْ أَرَهَا عَلَى أَحَدٍ قَطُّ، فَأَقْبَلَا إِلَيَّ يَمْشِيَانِ، حَتَّى أَخَذَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِعَضُدِي، لَا أَجِدُ لِأَخْذِهِمَا مَسًّا، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: أَضَجِعْهُ. فَأَضْجَعَانِي بِلَا قَصْرٍ وَلَا هَصْرٍ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: افْلِقْ صَدْرَهُ. فَهَوَى أَحَدُهُمَا إِلَى صَدْرِي فَفَلَقَهَا فِيمَا أَرَى بِلَا دَمٍ وَلَا وَجَعٍ، فَقَالَ لَهُ: أَخْرِجِ الْغِلَّ وَالْحَسَدَ. فَأَخْرَجَ شَيْئًا كَهَيْئَةِ الْعَلَقَةِ، ثُمَّ نَبَذَهَا فَطَرَحَهَا، فَقَالَ لَهُ: أَدْخِلِ الرَّحْمَةَ وَالرَّأْفَةَ. فَإِذَا مِثْلُ الَّذِي أَخْرَجَ شَبِيهَ الْفِضَّةِ، ثُمَّ هَزَّ إِبْهَامَ رِجْلِي الْيُمْنَى فَقَالَ: اغْدُ وَاسْلَمْ. فَرَجَعْتُ بِهَا أَغْدُو بِهَا رِقَّةً عَلَى الصَّغِيرِ وَرَحْمَةً عَلَى الْكَبِيرِ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی چیزوں کے بارے میں دریافت کرنے کی جرأت رکھتے تھے جن کے بارے میں اُن کے علاوہ کوئی اور دریافت نہیں کرتا تھا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! نبوت کے معاملے کے حوالے سے آپ نے سب سے پہلے جو چیز دیکھی تھی، وہ کیا تھی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدھے ہو کر بیٹھ گئے آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوہریرہ! تم نے ایک اہم سوال کیا ہے، ایک مرتبہ میں صحراء میں موجود تھا، میری عمر دس سال کچھ ماہ ہو گی، اس دوران میں نے اپنے اوپر سے بات چیت کرنے کی آواز سنی، تو کوئی ایک فرد دوسرے سے کہہ رہا تھا: کہ کیا یہ وہی ہیں؟ دوسرے نے جواب دیا: جی ہاں! تو دونوں سامنے سے میری طرف آئے، ان کے چہرے ایسے تھے کہ میں نے کسی مخلوق کے ایسے چہرے کبھی نہیں دیکھے تھے، اور ان کی خوشبو ایسی تھی کہ میں نے کسی مخلوق سے ایسی خوشبو کبھی محسوس نہیں کی تھی، ان کے لباس اس طرح کے تھے کہ میں نے ایسا لباس کبھی کسی کے جسم پر نہیں دیکھا تھا، وہ دونوں چلتے ہوئے میرے پاس آئے یہاں تک کہ ان میں سے ہر ایک نے میرے بازو کو پکڑ لیا، لیکن مجھے ان میں سے کسی کے چھونے کا محسوس نہیں ہو رہا تھا، ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: تم انہیں لٹا دو! ان دونوں نے مجھے سانس میں کوئی رکاوٹ پیدا کیے بغیر اور کسی عضو کو توڑے بغیر لٹا دیا، ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: ان کے سینے کو چیر دو! پھر ان میں سے ایک میرے سینے کی طرف جھکا، اس نے اسے چیر دیا، لیکن اس میں نہ کوئی خون نکلا، نہ کوئی تکلیف محسوس ہوئی، اس نے دوسرے سے کہا: تم کھوٹ اور حسد کو نکال دو! تو اس نے ایک ایسی چیز نکالی جو جمے ہوئے خون کی مانند تھی، اور پھر اسے ایک طرف رکھ دیا، اس نے دوسرے سے کہا: اس میں رحمت اور مہربانی داخل کر دو! تو وہ چاندی کی طرح کی کوئی چیز تھی، جو لائی گئی، پھر اس نے میرے دائیں پاؤں کے انگوٹھے کو ہلایا اور بولا: تم اُٹھ جاؤ اور تم سلامت رہو! تو میں جب وہاں سے واپس آیا، تو میری یہ حالت تھی کہ میں چھوٹے پر مہربان تھا اور بڑے پر رحمت کرنے والا تھا۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، ابن حبان نے انہیں ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13843]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20752»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13844
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَخْرَجَ حَشْوَةً فِي طَسْتٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَغَسَلَهَا ثُمَّ كَبَسَهَا حِكْمَةً وَنُورًا وَحِكْمَةً وَعِلْمًا". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے سونے کے طشت میں پیٹ میں سے کچھ (یعنی قلب اطہر) نکالا، اسے دھویا اور پھر اُس میں حکمت اور نور بھر دیا، اور حکمت اور علم بھر دیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13844]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (744)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 7079، وأخرجه سنن النسائي برقم: 448، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17380، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 744»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. بَابُ قِدَمِ نُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کی نبوت کا قدیم ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13845
عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي عِنْدَ اللَّهِ لَخَاتَمُ النَّبِيِّينَ وَإِنَّ آدَمَ لَمُنْجَدِلٍ فِي طِينَتِهِ، وَسَأُنَبِّئُكُمْ بِأَوَّلِ ذَلِكَ: أَنَا دَعْوَةُ إِبْرَاهِيمَ، وَبُشْرَى عِيسَى، وَرُؤْيَا أُمِّي الَّتِي رَأَتْ، وَكَذَلِكَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ يَرَيْنَ"
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک خاتم النبیین ہوں، جبکہ سیدنا آدم علیہ السلام اس وقت اپنی طینت میں گوندھے ہوئے تھے اور میں تمہیں اس بارے میں سب سے پہلی چیز کے بارے میں بتاتا ہوں، میں سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی دعا کا نتیجہ ہوں، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی بیان کی ہوئی خوشخبری ہوں، اور ان خوابوں کا نتیجہ ہوں جو میرے والدہ نے دیکھے تھے، انبیاء کرام کی مائیں اسی طرح کے خواب دیکھتی ہیں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13845]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2365) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (252/18) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (127/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16712، 16700، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4231»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13846
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَإِنَّ أُمَّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَتْ حِينَ وَضَعَتْهُ نُورًا أَضَاءَتْ مِنْهُ قُصُورَ الشَّامِ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ ماجدہ نے جب آپ کو جنم دیا، تو انہوں نے ایک نور دیکھا، جس کی وجہ سے شام کے محلات روشن ہو گئے تھے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13846]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13847
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَبِشَارَةُ عِيسَى قَوْمَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ وَقَالَ:" سَأُحَدِّثُكُمْ تَأْوِيلَ ذَلِكَ: دَعْوَةُ إِبْرَاهِيمَ، دَعَا: وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ. وَبِشَارَةُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ قَوْلُهُ: وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ. وَرُؤْيَا أُمِّي الَّتِي رَأَتْ فِي مَنَامِهَا، أَنَّهَا وَضَعَتْ نُورًا أَضَاءَتْ مِنْهُ قُصُورُ الشَّامِ". وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ سَعِيدِ بْنِ سُوِيدٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اور (میں) سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی اس خوشخبری سے متعلق ایک فرد ہوں، جو خوشخبری اُنہوں نے اپنی قوم کو دی تھی۔“
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے امام بزار اور امام طبرانی نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”میں تمہیں اس کے مفہوم کے بارے میں بتاتا ہوں، سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی دعا سے مراد یہ دعا ہے: ”اے اللہ! تو ان کے درمیان ایسے رسول کو مبعوث کرنا، جو ان میں سے ہو۔“ سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی خوشخبری سے مراد ان کا یہ کہنا ہے: ”میں ایک ایسے رسول کی خوشخبری سنانے والا ہوں، جو میرے بعد آئے گا اور جس کا نام أحمد ہو گا“ اور میری والدہ کے خواب سے مراد، وہ خواب ہے، جو انہوں نے سونے کے دوران دیکھا تھا کہ انہوں نے ایک نور کو جنم دیا ہے، اور اس کی وجہ سے شام کے محلات روشن ہو گئے۔“ امام أحمد کی مختلف اسانید میں سے، ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف سعید بن سوید کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13847]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13848
وَعَنْ مَيْسَرَةَ الْفَجْرِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَتَى كُتِبْتَ نَبِيًّا؟ قَالَ:" وَآدَمُ بَيْنَ الرُّوحِ وَالْجَسَدِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا میسرہ فجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کا نبی ہونا کب نوٹ کیا گیا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب سیدنا آدم علیہ السلام روح اور جسم کے درمیان تھے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13848]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (59/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں