🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
179. بَابٌ فِي أَيْمَنَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ایمن رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15666
عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ قَالَ: كَانَ أَيْمَنُ عَلَى مَطْهَرَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَثَعْلَبَةُ يُعَاطِيهِ حَاجَتَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ زَكَرِيَّا، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابومیسرہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ایمن رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طہارت کے برتن کے نگران تھے، اور ثعلبہ آپ کی ضروریات آپ کو پکڑایا کرتے تھے (شاید یہاں مراد قضائے حاجت کے وقت پانی یا ڈھیلے فراہم کرنا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عباد بن زکریا کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15666]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (848)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 848»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15667
وَبِسَنَدِهِ عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ قَالَ سَعْدٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ رَأَيْتُ أَيْمَنَ وَهُوَ فَارٌّ مِنَ الْقِتَالِ، فَعَرَفْتُ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْكَرَاهِيَةَ. قَالَ سَعْدٌ: مَا رَأَيْتُ خُطْبَةً أَبْعَدَ مِنْ كُلِّ خَيْرٍ، ثُمَّ إِنَّهُمُ احْتَضَرُوا الْقِتَالَ بَعْدَ ذَلِكَ، فَقَالَ سَعْدٌ: لَقَدْ رَأَيْتُ أَيْمَنَ أَعَنَتَ الْقَوْمَ، فَأَعْجَبَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ لِأَيْمَنَ: لَقَدْ حُدِّثْتُ أَنَّكَ [ لَا ] تَقُومُ بَيْنَ الصَّفَّيْنِ جُبْنًا، فَقَالَ: إِنِّي لِأَرْجُوَ أَنْ أَقُومَ مَقَامًا يُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّكَ لِخَلِيقٌ أَنْ تَفْعَلَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِسَنَدِ الَّذِي قَبْلَهُ.
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے: ابومیسرہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے ایمن کو دیکھا کہ وہ لڑائی سے بھاگ رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر ناگواری کے آثار نمودار ہوئے، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کوئی ایسی بات نہیں دیکھی جو ہر بھلائی سے اتنی دور ہو، اس کے بعد لوگ لڑائی میں شریک ہوئے، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ایمن کو دیکھا کہ اس نے دشمن کو عاجز کر دیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات اچھی لگی۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا ایمن رضی اللہ عنہ سے کہا: مجھے یہ بات بتائی گئی تھی کہ بزدلی کی وجہ سے تم دو صفوں کے درمیان کھڑے نہیں ہو سکتے، تو سیدنا ایمن رضی اللہ عنہ نے عرض کی: مجھے یہ امید ہے کہ میں ایسی جگہ پر کھڑا ہوؤں گا، جس سے اللہ اور اس کا رسول محبت رکھتے ہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اس بات کے لائق ہو کہ تم ایسا کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے، اس سے پہلی والی روایت کی سند کے ہمراہ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15667]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (847)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
180. بَابُ فَضْلِ صُهَيْبٍ وَغَيْرِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت صہیب رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15668
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" السُّبَّاقُ أَرْبَعَةٌ: أَنَا سَابِقُ الْعَرَبِ، وَصُهَيْبٌ سَابِقُ الرُّومِ، وَسَلْمَانُ سَابِقُ الْفُرْسِ، وَبِلَالٌ سَابِقُ الْحَبَشِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُمَارَةِ بْنِ زَاذَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ خِلَافٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سبقت لے جانے والے افراد چار ہیں، میں، عربوں میں سے سبقت لے جانے والا ہوں، اور صہیب، رومیوں میں سے سبقت لے جانے والا ہے، اور سلمان، فارسیوں میں سے سبقت لے جانے والا ہے، اور بلال حبشیوں میں سے سبقت لے جانے والا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عمارہ بن زاذان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن اس میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15668]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7288)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5768، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7288»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15669
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَنَا سَابِقُ الْعَرَبِ إِلَى الْجَنَّةِ، وَصُهَيْبٌ سَابِقُ الرُّومِ إِلَى الْجَنَّةِ، وَبِلَالٌ سَابِقُ الْحَبَشَةِ إِلَى الْجَنَّةِ، وَسَلْمَانُ سَابِقُ الْفُرْسِ إِلَى الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں، عربوں میں سے جنت کی طرف سبقت لے جانے والا ہوں اور رومیوں میں سے، صہیب، جنت کی طرف سبقت لے جانے والا ہے اور حبشیوں میں سے بلال جنت کی طرف سبقت لے جانے والا ہے اور فارسیوں میں سے سلمان جنت کی طرف سبقت لے جانے والا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15669]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (289) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7526)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7526، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3060»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15670
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" السُّبَّاقُ أَرْبَعَةٌ: أَنَا سَابِقُ الْعَرَبِ، وَسَلْمَانُ سَابِقُ الْفُرْسِ، وَصُهَيْبٌ سَابِقُ الرُّومِ، وَبِلَالٌ سَابِقُ الْحَبَشِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ فَائِدٌ الْعَطَّارُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لِهَذَا الْحَدِيثِ بَعْضُ طُرُقٍ فِي فَضْلِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ.
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سبقت لے جانے والے افراد چار ہیں، عربوں میں سے ”میں“ سبقت لے جانے والا ہوں، فارسیوں میں سے سلمان سبقت لے جانے والا ہے، رومیوں میں سے صہیب سبقت لے جانے والا ہے اور حبشیوں میں سے بلال سبقت لے جانے والا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فائد ہے اور وہ متروک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: صحابہ کرام کی جماعت کی فضیلت سے متعلق باب میں، اس روایت کے بعض طرق گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15670]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (435/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن بشواھدہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15671
وَعَنْ صُهَيْبٍ قَالَ: صَحِبْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ أَنْ يُوحَى إِلَيْهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پہلی مرتبہ وحی نازل ہونے سے پہلے ہی سے آپ کے ساتھ ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15671]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7303)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15672
وَعَنْ عِكْرِمَةَ - مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ -: أَنْ صُهَيْبًا افْتَدَى مِنْ أَهْلِهِ بِنِصْفِ مَالِهِ، ثُمَّ خَرَجَ مُهَاجِرًا فَأَدْرَكُوهُ بِالطَّرِيقِ، فَخَرَجَ عَمَّا بَقِيَ مِنْ مَالِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام مکرمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے اپنے مالکان کو اپنا نصف مال فدیے کے طور پر دیا، پھر وہ ہجرت کرنے کے لئے نکلے، راستے میں وہ لوگ اُن کے پاس پہنچ گئے، تو سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے باقی بچا ہوا مال بھی انہیں دے دیا اور پھر آگے روانہ ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15672]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7290)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15673
وَعَنْ صُهَيْبٍ: أَنَّ أَبَا بَكْرٍ مَرَّ بِأَسِيرٍ لَهُ يَسْتَأْمِنُ لَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصُهَيْبٌ جَالِسٌ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ: مَنْ هَذَا مَعَكَ؟ قَالَ: أَسِيرٌ لِي مِنَ الْمُشْرِكِينَ أَسْتَأْمِنُ لَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَقَالَ صُهَيْبٌ: لَقَدْ كَانَ فِي عُنُقِ هَذَا مَوْضِعٌ لِلسَّيْفِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَلَعَلَّكَ آذَيْتَهُ؟". فَقَالَ: لَا وَاللَّهِ، فَقَالَ:" لَوْ آذَيْتَهُ لَآذَيْتَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنے ایک قیدی کے ساتھ گزرے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے لیے امان لینا چاہتے تھے، سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ اس وقت مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آپ کے ساتھ کون ہے؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: مشرکین سے تعلق رکھنے والا میرا ایک قیدی ہے، میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے لیے امان لینا چاہتا ہوں، سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کی گردن میں تلوار کے لیے ایک جگہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو شاید تم نے اُسے اذیت پہنچائی ہو گی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: جی نہیں! اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم نے اسے اذیت پہنچائی ہوتی، تو تم نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت پہنچانی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15673]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7307)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7307»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15674
وَعَنْ صُهَيْبٍ قَالَ: لَمْ يَشْهَدْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَشْهَدًا قَطُّ إِلَّا كُنْتُ حَاضِرَهُ، وَلَا غَزَا غَزْوَةً قَطُّ أَوَّلَ الْأَمْرِ وَآخِرَهُ إِلَّا كُنْتُ فِيهَا عَنْ يَمِينِهِ أَوْ عَنْ شِمَالِهِ، وَلَمْ يُبَايِعْ بَيْعَةً قَطُّ إِلَّا كُنْتُ حَاضِرَهَا، وَلَمْ يُسَيِّرْ سَرِيَّةً قَطُّ إِلَّا كُنْتُ حَاضِرَهَا، وَمَا خَافُوا أَمَامَهُمْ قَطُّ إِلَّا كُنْتُ أَمَامَهُمْ، وَلَا مَا وَرَاءَهُمْ إِلَّا كُنْتُ وَرَاءَهُمْ، وَمَا جَعَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنِي وَبَيْنَ الْعَدُوِّ قَطُّ حَتَّى تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس بھی جنگ میں حصہ لیا، میں اس میں شریک ہوا ہوں، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بھی غزوہ کیا، خواہ وہ آغاز کے زمانے میں ہوا ہو، یا بعد کے زمانے میں ہوا ہو، میں اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف یا بائیں طرف موجود رہا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بھی بیعت لی، تو میں بھی وہاں موجود رہا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بھی جنگی مہم روانہ کی، میں اس میں شریک ہوا ہوں، اگر لوگوں کو آگے کی طرف سے اندیشہ ہوتا تھا، تو میں ان کے آگے ہوتا تھا، اگر پیچھے کی طرف سے اندیشہ ہوتا تھا، تو میں ان کے پیچھے ہوتا تھا، اور میں نے کبھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اور دشمن کے درمیان نہیں ہونے دیا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15674]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7309)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7309»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15675
وَعَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ: لَمَّا طُعِنَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَمَرَ صُهَيْبًا - مَوْلَى بَنِي جُدْعَانَ -: أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ زخمی ہوئے، تو انہوں نے سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کو، جو بنو جدعان کے ساتھ نسبت ولاء رکھتے تھے، اُن کو یہ ہدایت کی کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15675]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7287)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں