الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
168. بَابٌ فِي فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی فضیلت اور ان کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 15626
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: ضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ فِي خَاصِرَتِي، فَقَالَ:" خَاصِرَةٌ مُؤْمِنَةٌ، تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ، آخِرُ زَادِكَ ضَيَاحٌ مِنْ لَبَنٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے پہلو پر اپنا ہاتھ مار کر ارشاد فرمایا: ”یہ مومن پہلو ہے، ایک باغی گروہ تمہیں قتل کر دے گا، اور تمہاری آخری استعمال کی چیز دودھ ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15626]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15626]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6467»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 15627
وَعَنْ كُلْثُومِ بْنِ جَبْرٍ قَالَ: كُنْتُ بِوَاسِطِ الْقَصَبِ عِنْدَ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ كُرَيْزٍ الْقُرَشِيِّ، فِي مَنْزِلِ عَنْبَسَةَ بْنِ سَعِيدٍ، إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّ قَاتِلَ عَمَّارٍ بِالْبَابِ أَفَتَأْذُنُونَ لَهُ فَيَدْخُلَ؟ فَكَرِهَ بَعْضُ [ الْقَوْمِ ] ، وَقَالَ بَعْضٌ: أَدْخِلُوهُ، [ فَدَخَلَ ] ، فَإِذَا رَجُلٌ عَلَيْهِ مُقَطَّعَاتٌ لَهُ فَقَالَ: لَقَدْ أَدْرَكْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَنْفَعُ أَهْلِي فَأَرُدُّ عَلَيْهِمُ الْغَنَمَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَبَا الْغَادِيَةِ، كَيْفَ كَانَ أَمْرُ عَمَّارٍ؟ قَالَ: كُنَّا نَعُدُّ عَمَّارًا مِنْ خِيَارِنَا حَتَّى سَمِعْتُهُ يَوْمًا فِي مَسْجِدِ قُبَاءٍ يَقَعُ فِي عُثْمَانَ، فَلَوْ خَلُصْتُ إِلَيْهِ لَوَطِئْتُهُ بِرِجْلِي، فَمَا صَلَّيْتُ بَعْدَ ذَلِكَ صَلَاةً إِلَّا قُلْتُ: اللَّهُمَّ لَقِّنِي عَمَّارًا، فَلَمَّا كَانَ يَوْمَ صِفِّينَ اسْتَقْبَلَنِي رَجُلٌ يَسُوقُ الْكَتِيبَةَ، فَاخْتَلَفْتُ أَنَا وَهُوَ ضَرْبَتَيْنِ، فَبَدَرْتُهُ فَضَرَبْتُهُ فَكَبَا لِوَجْهِهِ، ثُمَّ قَتَلْتُهُ..
کلثوم بن جبر بیان کرتے ہیں: میں ”واسط القصب“ میں عنبسہ بن سعید کے گھر میں عبدالاعلیٰ بن عبداللہ کے پاس موجود تھا اسی دوران ایک شخص آیا اور بولا: دروازے پر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کا قاتل موجود ہے، کیا تم لوگ اسے یہ اجازت دیتے ہو کہ وہ اندر آ جائے؟ بعض لوگوں نے اس چیز کو ناپسند کیا اور بعض نے یہ کہا: اسے اندر آنے دو! وہ اندر آیا، وہ ایک ایسا شخص تھا، جس کے جسم پر کپڑوں کے ٹکڑے تھے، اس نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے، میں اس وقت اپنے اہل خانہ کی بکریاں چرایا کرتا تھا، حاضرین میں سے ایک شخص نے کہا: اے ابوالغادیہ! سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کا معاملہ کیسا تھا؟ اس نے جواب دیا: ہم سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو اپنے بہترین افراد میں سے ایک شمار کرتے تھے، یہاں تک کہ ایک دن میں نے انہیں مسجد قباء میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ پر تنقید کرتے ہوئے سنا، اگر میرے بس میں ہوتا، تو میں انہیں اپنے اس پاؤں کے ذریعے روند دیتا، اس کے بعد میں ہر نماز کے بعد یہ دعا کیا کرتا تھا: اے اللہ! عمار سے میرا سامنا کروا دینا، یہاں تک کہ جب جنگ صفین کا موقع آیا، تو ایک شخص میرے سامنے آیا، جو ایک فوجی دستے کی کمان کر رہا تھا، ہم دونوں نے ایک دوسرے پر دو ضربیں لگائیں، پھر میں نے لپک کر اس پر وار کیا اور اسے قتل کر دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15627]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (363/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15628
وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ عَبْدُ الْأَعْلَى: أَدْخِلُوهُ، فَأُدْخِلَ عَلَيْهِ مُقَطَّعَاتٌ لَهُ، فَإِذَا رَجُلٌ طِوَالٌ، ضَرْبٌ مِنَ الرِّجَالِ، كَأَنَّهُ لَيْسَ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ.
قُلْتُ: فَذَكَرَ نَحْوَهُ حَتَّى قَالَ: فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ صِفِّينَ أَقْبَلَ يَمْشِي أَوَّلَ الْكَتِيبَةِ رَاجِلًا حَتَّى كَانَ بَيْنَ الصَّفَّيْنِ طَعَنَ رَجُلًا فِي رُكْبَتِهِ بِالرُّمْحِ فَصَرَعَهُ، فَانْكَفَأَ الْمِغْفَرُ عَنْهُ، فَاضْرِبْهُ فَإِذَا رَأَسُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ.
قَالَ: يَقُولُ لَهُ مَوْلًى لَنَا: أَيُّ يَدٍ كَفَتَاهُ، فَلَمْ أَرَ رَجُلًا أَبْيَنَ ضَلَالَةً مِنْهُ. رَوَاهُ [ كُلَّهُ ] الطَّبَرَانِيُّ، [ وَعَبْدُ اللَّهِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحَدِ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ ] رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْفِتَنِ أَحَادِيثُ، وَبَعْضُ مَا كَانَ بَيْنَهُمْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الصَّحَابَةِ أَجْمَعِينَ.
قُلْتُ: فَذَكَرَ نَحْوَهُ حَتَّى قَالَ: فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ صِفِّينَ أَقْبَلَ يَمْشِي أَوَّلَ الْكَتِيبَةِ رَاجِلًا حَتَّى كَانَ بَيْنَ الصَّفَّيْنِ طَعَنَ رَجُلًا فِي رُكْبَتِهِ بِالرُّمْحِ فَصَرَعَهُ، فَانْكَفَأَ الْمِغْفَرُ عَنْهُ، فَاضْرِبْهُ فَإِذَا رَأَسُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ.
قَالَ: يَقُولُ لَهُ مَوْلًى لَنَا: أَيُّ يَدٍ كَفَتَاهُ، فَلَمْ أَرَ رَجُلًا أَبْيَنَ ضَلَالَةً مِنْهُ. رَوَاهُ [ كُلَّهُ ] الطَّبَرَانِيُّ، [ وَعَبْدُ اللَّهِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحَدِ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ ] رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْفِتَنِ أَحَادِيثُ، وَبَعْضُ مَا كَانَ بَيْنَهُمْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الصَّحَابَةِ أَجْمَعِينَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: عبدالاعلیٰ نے کہا: تم لوگ اسے اندر آنے دو، اُسے اندر لایا گیا، تو اس کے جسم پر کپڑوں کے ٹکڑے تھے، وہ ایک طویل القامت شخص تھا، اس کی جسامت ایسی تھی کہ وہ اس اُمت سے تعلق نہیں رکھتا تھا۔۔۔۔۔۔۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے، یہاں تک کہ انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جب جنگ صفین کا موقع آیا، تو وہ جنگی دستے کے آگے چلتے ہوئے آئے، یہاں تک کہ انہوں نے دونوں فوجوں کے درمیان میں، ایک شخص کے گھٹنے پر نیزہ مار کر اسے پچھاڑ دیا، اُن کا خود ہٹ گیا، تو اُس وقت میں نے اُن پر ضرب لگائی، وہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کا سر تھا۔“ راوی کہتے ہیں: ہمارے غلام نے (یا ہمارے آقا نے) اُس سے کہا: اس کے دونوں ہاتھوں میں سے کون سا، اس کو ساتھ ملائے گا، میں نے اس سے زیادہ گمراہ شخص کوئی نہیں دیکھا۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں، اور عبداللہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہیں، امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اس سے پہلے ”کتاب الفتن“ میں کچھ روایات گزر چکی ہیں، جن میں صحابہ کرام کے باہمی اختلافات کا ذکر ہوا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15628]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
169. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15629
عَنْ كُرْدُوسٍ: أَنَّ خَبَّابًا أَسْلَمَ سَادِسَ سِتَّةٍ كَانَ سُدُسَ الْإِسْلَامِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ إِلَى كُرْدُوسٍ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَكُرْدُوسٌ ثِقَةٌ.
کردوس بیان کرتے ہیں: سیدنا خباب رضی اللہ عنہ اسلام قبول کرنے والے چھٹے فرد تھے، تو وہ اسلام کا چھٹا حصہ ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور کردوس تک اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور کردوس ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15629]
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور کردوس تک اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور کردوس ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15629]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3613)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل،
حدیث نمبر: 15630
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ كَانَ خَبَّابُ بْنُ الْأَرَتِّ مَوْلَى زُهْرَةَ، يُكْنَى: عَبْدَ اللَّهِ. تُوُفِّيَ سَنَةَ سَبْعٍ وَثَلَاثِينَ مُنْصَرَفَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - مَنْ صِفِّينَ إِلَى الْكُوفَةِ، وَهُوَ أَوَّلُ مَنْ قُبِرَ فِي الْكُوفَةِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ إِسْلَامُ خَبَّابٍ بِمَكَّةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
زہری بیان کرتے ہیں: سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ بنوزہرہ کے ساتھ نسبت ولاء رکھتے تھے، ان کی کنیت ابوعبداللہ تھی، ان کا انتقال 37 ہجری میں ہوا، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ صفین سے واپس کوفہ کی طرف تشریف لا رہے تھے، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے پہلے فرد ہیں، جو کوفہ میں دفن ہوئے، سیدنا خباب رضی اللہ عنہ نے مکہ میں اسلام قبول کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15630]
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15630]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3612)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل،
حدیث نمبر: 15631
وَعَنْ عُرْوَةَ فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا: خَبَّابُ بْنُ الْأَرَتِّ بْنِ خُوَيْلِدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ جُزَيْمَةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ سَعْدٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عروہ نے غزوہ بدر میں شریک ہونے والے افراد کے ناموں میں، سیدنا خباب رضی اللہ عنہ بن ارت بن خویلد بن سعد بن جذیمہ بن کعب بن سعد کا ذکر کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15631]
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15631]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3611)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل،
حدیث نمبر: 15632
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ وَهَبٍ قَالَ: سِرْنَا مَعَهُ - يَعْنِي مَعَ عَلِيٍّ - حِينَ رَجَعَ مِنْ صِفِّينَ، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِبَابِ الْكُوفَةِ إِذْ نَحْنُ بِقُبُورِ سَبْعَةٍ عَنْ أَيْمَانِنَا، فَقَالَ عَلِيٌّ: مَا هَذِهِ الْقُبُورُ؟ فَقَالُوا: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّ خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ تُوُفِّيَ بَعْدَ مَخْرَجِكَ إِلَى صِفِّينَ، وَأَوْصَى أَنْ يُدْفَنَ فِي ظَهْرِ الْكُوفَةِ، وَكَانَ النَّاسُ إِنَّمَا يَدْفِنُونَ مَوْتَاهُمْ فِي أَقْبِيَتِهِمْ وَعَلَى أَبْوَابِ دُورِهِمْ، فَلَمَّا رَأَوْا خَبَّابًا أَوْصَى بِالظَّهْرِ دَفَنَ النَّاسُ، فَقَالَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: رَحِمَ اللَّهُ خَبَّابًا ; لَقَدْ أَسْلَمَ رَاغِبًا، وَهَاجَرَ طَائِعًا، وَعَاشَ مُجَاهِدًا، وَابْتُلِيَ فِي جِسْمِهِ أَحْوَالًا، وَلَنْ يُضَيِّعَ اللَّهُ أَجْرَ مَنْ أَحْسَنَ عَمَلًا، ثُمَّ دَنَا مِنَ الْقُبُورِ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ، أَنْتُمْ لَنَا سَلَفٌ فَارِطٌ، وَنَحْنُ لَكُمْ تَبَعٌ عَمَّا قَلِيلٍ لَاحِقٌ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَلَهُمْ وَتَجَاوَزْ عَنَّا وَعَنْهُمْ، طُوبَى لِمَنْ أَرَادَ الْمَعَادَ، وَعَمِلَ لِلْحُسْنَى، وَقَنِعَ بِالْكَفَافِ، وَرَضِيَ عَنِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَاسِطِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
زید بن وہب بیان کرتے ہیں: ہم ان کے ساتھ سفر کر رہے تھے، راوی کہتے ہیں: یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ سفر کر رہے تھے، یہ اس وقت کی بات ہے جب وہ صفین سے واپس آ رہے تھے، جب ہم کوفہ کے دروازے کے پاس پہنچے، تو وہاں ہمارے دائیں طرف سات قبریں موجود تھیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: یہ کس کی قبریں ہیں؟ لوگوں نے بتایا: اے اميرالمؤمنین! آپ کے صفین کی طرف تشریف لے جانے کے بعد سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، تو انہوں نے یہ وصیت کی کہ انہیں کوفہ سے باہر دفن کیا جائے، راوی بیان کرتے ہیں: پہلے لوگ اپنے مرحومین کو اپنے گھروں میں دفن کرتے تھے، یا اپنے محلوں کے دروازوں پر دفن کرتے تھے، جب انہوں نے یہ دیکھا کہ سیدنا خباب رضی اللہ عنہ نے شہر سے باہر دفن ہونے کی وصیت کی ہے، تو کچھ دوسرے لوگوں نے بھی اپنے مرحومین یہاں دفن کر دیے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ خباب پر رحم کرے، اس نے رغبت رکھتے ہوئے اسلام قبول کیا، فرمانبرداری کرتے ہوئے ہجرت کی، مجاہد کے طور پر زندہ رہا، اُسے اس کے جسم کے حوالے سے کچھ امور میں مبتلا کیا گیا، لیکن اللہ تعالیٰ اس شخص کا اجر ضائع نہیں کرے گا، جس نے اچھا عمل کیا ہو۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ قبروں کے قریب ہوئے اور انہوں نے یہ دعا پڑھی: ”اے مومنوں اور مسلمانوں کی بستی کے رہنے والو! تم پر سلام ہو، تم ہمارے پیشرو ہوں، اور ہم تمہارے پیچھے آنے والے ہیں تھوڑے ہی عرصے میں ہم بھی تم سے آ ملیں گے، اے اللہ! تو ہماری اور ان کی مغفرت کر دے، تو ہم سے اور اُن سے درگزر کر دے، اس شخص کے لیے مبارکباد ہے جو آخرت کا ارادہ رکھتا ہے اور بھلائی کے لئے عمل کرتا ہے، اور بنیادی ضرورت پوری ہونے پر قناعت کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے راضی رہتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی معلیٰ بن عبدالرحمن واسطی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15632]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی معلیٰ بن عبدالرحمن واسطی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15632]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3618)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
170. بَابُ فَضْلِ بِلَالٍ الْمُؤَذِّنِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت بلال مؤذن رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15633
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَإِذَا حِسٌّ، فَنَظَرْتُ فَإِذَا بِلَالٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ الزُّبَيْرِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں آہٹ محسوس ہوئی، میں نے دیکھا تو وہ بلال تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن ثابت زبیری ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15633]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن ثابت زبیری ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15633]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (577) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5745)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5745، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 550»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15634
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، فَسَمِعْتُ خَشْفَةً بَيْنَ يَدَيْ، فَقُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ، مَا هَذِهِ الْخَشْفَةُ؟ قَالَ: بِلَالٌ يَمْشِي أَمَامَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِيمَا اجْتَمَعَ مِنَ الْفَضْلِ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - وَغَيْرِهِمَا، وَرِجَالُ الصَّغِيرِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اپنے آگے کسی کی چاپ سنی، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ چاپ کس کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یہ بلال ہیں، جو آپ کے آگے چل رہے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، انہوں نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے، امام أحمد نے اسے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کیا ہے، جو اس سے پہلے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات کے اجتماعی فضائل سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، معجم صغیر کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15634]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، انہوں نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے، امام أحمد نے اسے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کیا ہے، جو اس سے پہلے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات کے اجتماعی فضائل سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، معجم صغیر کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15634]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (937)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21729، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6146، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 900»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15635
وَعَنْ وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَمَّا أُسْرِيَ بِي فِي الْجَنَّةِ سَمِعْتُ خَشْخَشَةً، فَقُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ، مَا هَذِهِ الْخَشْخَشَةُ؟ قَالَ: هَذَا بِلَالٌ".
قَالَ أَبُو بَكْرٍ: لَيْتَ أُمَّ بِلَالٍ وَلَدَتْنِي، وَأَبُو بِلَالٍ، وَأَنَا مِثْلُ بِلَالٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قَالَ أَبُو بَكْرٍ: لَيْتَ أُمَّ بِلَالٍ وَلَدَتْنِي، وَأَبُو بِلَالٍ، وَأَنَا مِثْلُ بِلَالٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کروائی گئی، جنت میں، میں نے کسی کی آہٹ سنی، تو میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کس کی آہٹ ہے؟ انہوں نے بتایا: یہ سیدنا بلال کی ہے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کاش بلال کی والدہ اور والد نے مجھے جنم دیا ہوتا، اور میں بلال کی مانند ہوتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15635]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15635]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (137/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح