الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
186. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15716
قُلْتُ: قَدْ رَوَى الطَّبَرَانِيُّ: أَنَّهُ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا.
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام طبرانی نے یہ روایت نقل کی ہے، انہوں نے غزوہ بدر میں شرکت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15716]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (524)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15717
عَنْ أَبِي حَبَّةَ الْبَدْرِيِّ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ إِلَى آخِرِهَا قَالَ جِبْرِيلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ رَبَّكَ يَأْمُرُكَ أَنْ تُقْرِئَهَا أُبَيًّا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأُبَيٍّ:": إِنَّ جِبْرِيلَ أَمَرَنِي أَنْ أُقْرِئَكَ هَذِهِ السُّورَةَ". قَالَ: إِنِّي قَدْ ذُكِرْتُ ثَمَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: فَبَكَى أُبَيٌّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوحبہ بدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سورت ”لم یکن الذین کفروا من اہل الکتاب“ آخر تک نازل ہوئی، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: یا رسول الله! آپ کا پروردگار آپ کو یہ حکم دیتا ہے کہ آپ اسے سیدنا ابی کے سامنے پڑھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: جبرائیل نے مجھے یہ ہدایت کی ہے کہ میں تمہارے سامنے یہ سورت پڑھوں، سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا وہاں میرا ذکر ہوا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ رونے لگے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ حسن الحدیث ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15717]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ حسن الحدیث ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15717]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (489/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15571»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15718
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا الْمُنْذِرِ، إِنِّي أُمِرْتُ: أَنْ أَعْرِضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ". فَقَالَ: بِاللَّهِ آمَنْتُ، وَعَلَى يَدَيْكَ أَسْلَمْتُ، وَمِنْكَ تَعَلَّمْتُ قَالَ: فَرَدَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقَوْلَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَذُكِرْتُ هُنَاكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ بِاسْمِكَ وَنَسَبِكَ فِي الْمَلَأِ الْأَعْلَى". قَالَ: فَاقْرَأْ إِذًا يَا رَسُولَ اللَّهِ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوالمنذر! مجھے یہ حکم دیا گیا ہے، میں تمہارے سامنے قرآن پڑھوں، انہوں نے عرض کی: میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لایا اور میں نے آپ کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور میں نے آپ سے علم حاصل کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات دہرائی تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میرا ذکر وہاں ہوا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تمہارے نام اور تمہارے نسب کے ہمراہ ملاء اعلیٰ میں ہوا ہے، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر آپ تلاوت کیجئے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15718]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (447)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 539، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 447»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15719
وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ: إِنِّي عَرَضْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقُرْآنَ، فَقَالَ:" أَمَرَنِي جِبْرِيلُ: أَنَّ أَعْرِضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے قرآن پڑھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبرائیل نے مجھے یہ ہدایت کی ہے، کہ میں تمہارے سامنے قرآن پڑھوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15719]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1359) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (539)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15720
وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ أُبَيٌّ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُمِرْتُ: أَنْ أُقْرِئَكَ الْقُرْآنَ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ الرِّوَايَةِ الْأُولَى وُثِّقُوا.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا ابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہیں قرآن پڑھاؤں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور پہلی روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15720]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور پہلی روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15720]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15721
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي فَضْلِ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خُذُوا الْقُرْآنَ مِنْ أَرْبَعَةٍ: مِنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ".
اس سے پہلے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی فضیلت سے متعلق یہ روایت گزر چکی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن چار افراد سے سیکھو! ابی بن کعب سے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15721]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15722
وَعَنْ عَامِرِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: جَمَعَ الْقُرْآنَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتَّةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَأَبُو زَيْدٍ، وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، وَأَبُو الدَّرْدَاءِ، وَسَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ، وَأُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَكَانَ جَارِيَةُ بْنُ مَجْمَعٍ قَدْ قَرَأَهُ إِلَّا سُورَةً أَوْ سُورَتَيْنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ الْحَضْرَمِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عامر شبعی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں انصار سے تعلق رکھنے والے چھ افراد نے قرآن جمع کیا تھا (شاید اس سے مراد یہ ہے پورا حفظ کیا تھا) سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوزید رضی اللہ عنہ، سیدنا ابومعاذ بن جبل رضی اللہ عنہ، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ، سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ، سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ، جبکہ سیدنا جاریہ بن مجمع رضی اللہ عنہ نے پورا قرآن پڑھا تھا، صرف ایک یا دو سورتوں کو نہیں پڑھا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن محمد بن عثمان حضرمی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15722]
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن محمد بن عثمان حضرمی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15722]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2092)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2092»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15723
وَعَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: كَانَ أَصْحَابُ الْقَضَاءِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتَّةً: عُمَرُ، وَعَلِيٌّ، وَعَبْدُ اللَّهِ، وَأُبَيٌّ وَزَيْدٌ، وَأَبُو مُوسَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مسروق بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں قاضی کے طور پر فیصلہ دینے والے افراد چھ تھے، سیدنا عمر، سیدنا علی، سیدنا عبداللہ، سیدنا ابی بن کعب، سیدنا زید اور سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہم۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15723]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15723]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (528)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5367، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 528»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15724
وَعَنْ عُتَيٍّ السَّعْدِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ أَبْيَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ مَا خَضَّبَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عتی سعدی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو دیکھا، ان کے سر اور داڑھی کے بال سفید تھے، وہ خضاب استعمال نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15724]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15724]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (525)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 15725
وَعَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ قَالَ: كَانَتْ فِي أُبَيٍّ بَشَاشَةُ شَرَابِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ كُنَاسَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
زر بن حبیش بیان کرتے ہیں: سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے مزاج میں خوشگواریت تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن کناسہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15725]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن کناسہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15725]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (527)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح