الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
196. بَابٌ فِي قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15766
عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنَ الْأَوْسِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي ظُفَرَ: قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَامِرِ بْنِ سَوَادِ بْنِ كَعْبِ - وَكَعْبٌ ظُفَرُ - بْنِ الْخَزْرَجِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَوْسِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ إِسْحَاقَ ثِقَاتٌ.
ابن اسحاق نے غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں کے ناموں میں انصار کی شاخ اوس قبیلے کی شاخ، بنو ظفر سے تعلق رکھنے والے، سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ بن نعمان بن زید بن عامر بن سواد بن کعب بن خزرج بن عمرو بن اوس کا ذکر کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15766]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15766]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15767
وَعَنْ قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ: خَرَجْتُ لَيْلَةً مِنَ اللَّيَالِي مُظْلِمَةً، فَقُلْتُ: لَوْ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَشَهِدْتُ مَعَهُ الصَّلَاةَ وَآنَسْتُهُ بِنَفْسِي. فَفَعَلْتُ، فَلَمَّا دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ بَرَقَتِ السَّمَاءُ، فَرَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا قَتَادَةُ مَا هَاجَ عَلَيْكَ؟". قُلْتُ: أَرَدْتُ بِأَبِي وَأُمِّي أَنْ أُؤْنِسَكَ قَالَ:" خُذْ هَذَا الْعُرْجُونَ فَتَخَصَّرْ بِهِ ; فَإِنَّكَ إِذَا خَرَجْتَ أَضَاءَ لَكَ عَشْرًا أَمَامَكَ وَعَشْرًا خَلْفَكَ". ثُمَّ قَالَ لِي:" إِذَا دَخَلْتَ بَيْتَكَ رَأَيْتَ مِثْلَ الْحَجَرِ الْأَخْشَنِ فِي أَسْتَارِ بَيْتِكَ فَإِنَّ ذَلِكَ شَيْطَانٌ. قَالَ: فَخَرَجْتُ، فَأَضَاءَ لِي، ثُمَّ ضَرَبْتُ مِثْلَ الْحَجَرِ الْأَخْشَنِ حَتَّى خَرَجَ مِنْ بَيْتِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِي الصَّلَاةِ فِي السَّاعَةِ الَّتِي تُرْجَى يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَفِي الصَّلَاةِ فِي جَمَاعَةٍ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ أَيْضًا، وَرِجَالُ أَحْمَدَ الَّذِي تَقَدَّمَ فِي الصَّلَاةِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ أَيْضًا، وَرِجَالُ أَحْمَدَ الَّذِي تَقَدَّمَ فِي الصَّلَاةِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک تاریک رات میں، میں نکلا، میں نے سوچا مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر آپ کے ساتھ نماز میں شریک ہونا چاہیے، اور آپ کو اپنی ذات کے حوالے سے انسیت فراہم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، میں نے ایسا ہی کیا، جب میں مسجد میں داخل ہوا، تو اسی دوران آسمان پر بجلی چمکی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ کیا تو فرمایا: اے قتادہ! تم کیوں آئے ہو؟ میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں آپ کو انسیت فراہم کروں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ شاخ لے لو! اس کے ذریعے ٹیک لگا کے جاؤ، جب تم نکلو گے تو دس قدم آگے اور دس قدم پیچھے تک یہ تمہیں روشنی فراہم کرے گی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: جب تم اپنے گھر میں داخل ہو گے تو ایک کھردرے پتھر کی چیز تمہیں اپنے گھر کے پردوں میں نظر آئے گی، وہ شیطان ہو گا، راوی کہتے ہیں: میں وہاں سے نکلا وہ شاخ میرے لئے روشن ہو گئی پھر میں نے اس کھردرے پتھر کی چیز پر ضرب لگائی، تو وہ میرے گھر سے باہر نکل گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اسے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کیا ہے، جو اس سے پہلے نماز سے متعلق کتاب میں، اُس گھڑی سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، جو جمعہ کے دن میں موجود ہوتی ہے اور جس میں دعا کی قبولیت کی امید ہوتی ہے، اور اس کے علاوہ باجماعت نماز ادا کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے ہی نقل کی ہے اور امام أحمد کی وہ روایت جو کتاب الصلوۃ میں پہلے گزر چکی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15767]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اسے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کیا ہے، جو اس سے پہلے نماز سے متعلق کتاب میں، اُس گھڑی سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، جو جمعہ کے دن میں موجود ہوتی ہے اور جس میں دعا کی قبولیت کی امید ہوتی ہے، اور اس کے علاوہ باجماعت نماز ادا کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے ہی نقل کی ہے اور امام أحمد کی وہ روایت جو کتاب الصلوۃ میں پہلے گزر چکی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15767]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2709) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13/19)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11230»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15768
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ - وَيُكْنَى أَبَا عُثْمَانَ - فِي سَنَةِ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ، وَصَلَّى عَلَيْهِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَسِنُّهُ خَمْسٌ وَسِتُّونَ سَنَةً، وَنَزَلَ فِي قَبْرِهِ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ، وَالْحَارِثُ بْنُ حَزْمَةَ، وَيُقَالُ: خَزْمَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوعثمان تھی ان کا انتقال تئیس ہجری میں ہوا تھا، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی تھی، انتقال کے وقت ان کی عمر پینسٹھ سال تھی، سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا حارث بن حزمہ رضی اللہ عنہ اور ایک قول کے مطابق، سیدنا حارث بن خزمہ رضی اللہ عنہ ان کی قبر میں اترے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15768]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15768]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
197. بَابٌ فِي أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15769
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْحَارِثِ بْنِ رِبْعِيٍّ: أَنَّهُ حَرَسَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ بَدْرٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ احْفَظْ أَبَا قَتَادَةَ كَمَا حَفِظَ نَبِيَّكَ هَذِهِ اللَّيْلَةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوقتادہ حارث بن ربعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کی رات انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پہریداری کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! تو ابوقتادہ کی اُسی طرح حفاظت فرما! جس طرح اُس نے آج رات تیرے نبی کی حفاظت کی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15769]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15769]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1194)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3271، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1142»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15770
وَبِسَنَدِهِ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: أَغَارَ الْمُشْرِكُونَ عَلَى لَقَاحِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَكِبْتُ فَأَدْرَكْتُهُمْ، فَظَفَرْتُ بِهِمْ وَقَتَلْتُ مَسْعَدَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ رَآنِي:" أَفْلَحَ الْوَجْهُ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ". - ثَلَاثًا - وَنَفَّلَنِي سَلْبَ مَسْعَدَةَ.
اسی سند کے ساتھ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: مشرکین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنیوں پر حملہ کر کے انہیں لوٹ لیا، میں سوار ہوا اور ان تک پہنچ گیا، مجھے ان پر کامیابی حاصل ہوئی اور میں نے مسعدہ کو قتل کر دیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ کیا تو ارشاد فرمایا: یہ کامیاب چہرہ ہے، اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے، یہ کلمات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائے اور پھر آپ نے مسعدہ کا سامان مجھے انعام کے طور پر دے دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15770]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1195)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
198. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَتَادَةَ بْنِ مِلْحَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت قتادہ بن ملحان رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15771
عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ قَتَادَةَ بْنِ مِلْحَانَ حَيْثُ حَضَرَ، فَمَرَّ الرَّجُلُ فِي أَقْصَى الدَّارِ قَالَ: فَأَبْصَرْتُهُ فِي وَجْهِ قَتَادَةَ.
قَالَ: وَكُنْتُ إِذَا رَأَيْتُهُ كَأَنَّ عَلَى وَجْهِهِ الدِّهَانَ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَسَحَ وَجْهَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قَالَ: وَكُنْتُ إِذَا رَأَيْتُهُ كَأَنَّ عَلَى وَجْهِهِ الدِّهَانَ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَسَحَ وَجْهَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوالعلاء بن عمیر بیان کرتے ہیں: میں، سیدنا قتادہ بن ملحان رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، یہ اُس وقت کی بات ہے جب ان کا آخری وقت قریب آ چکا تھا، تو گھر کے دور کے کونے میں سے ایک شخص گزرا، تو مجھے اُس کی شبیہ سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ کے چہرے میں نظر آ گئی۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب میں انہیں دیکھتا تھا تو یوں محسوس ہوتا کہ جیسے اُن کے چہرے پر تیل لگا ہوا ہے (یعنی وہ انتہائی صاف ستھرا ہوتا تھا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے چہرے پر ہاتھ پھیرا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15771]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15771]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (81/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
199. بَابُ مَا جَاءَ فِي مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15772
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مِنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ: مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ خَالِدِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ مَجْدَعَةَ بْنِ حَارِثَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مَالِكِ بْنِ الْأَوْسِ، وَكَانَ حَلِيفًا فِي بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ إِسْحَاقَ ثِقَاتٌ.
محمد بن اسحاق نے غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں کے ناموں میں، انصار کی شاخ بنو حارثہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا محمد رضی اللہ عنہ بن مسلمہ بن خالد بن عدی بن مجدع بن حارثہ بن حارث بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس کا ذکر کیا ہے، یہ بنو عبداشہل کے حلیف تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15772]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15772]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15773
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ بِالْمَدِينَةِ سَنَةَ ثَلَاثٍ وَأَرْبَعِينَ، وَسِنُّهُ سَبْعٌ وَسَبْعُونَ سَنَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کا انتقال مدینہ منورہ 43 ہجری میں، 77 سال کی عمر میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15773]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15773]
حدیث نمبر: 15774
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: مَاتَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ فِي صَفَرٍ سَنَةَ ثَلَاثٍ وَأَرْبَعِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کا انتقال صفر کے مہینے میں 43 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15774]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15774]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
200. بَابٌ فِي عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15775
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ:" يَا أَبَا الْوَلِيدِ". وَهُوَ، بَدْرِيٌّ، عَقَبِيٌّ، أُحُدِيٌّ، شَجَرِيٌّ نَقِيبٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: اے ابوالولید! یہ وہ صحابی ہیں، جنہیں غزوہ بدر میں، بیعت عقبہ میں، غزوہ احد میں، بیعت رضوان میں شرکت کا شرف حاصل ہے اور یہ ”نقیب“ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15775]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15775]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح