🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
205. بَابُ [ مَا جَاءَ ] فِي الْبَرَاءِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت براء بن مالک رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15796
وَعَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ: بَيْنَمَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ وَأَخُوهُ الْبَرَاءُ بْنُ مَالِكٍ عِنْدَ حِصْنٍ مِنْ حُصُونِ الْعَدُوِّ وَالْعَدُوُّ يُلْقُونَ كَلَالِيبَ فِي سَلَاسِلَ مُحَمَّاةٍ، فَتَعْلَقُ بِالْإِنْسَانِ فَيَرْفَعُونَهُ إِلَيْهِمْ، فَعَلَقَ بَعْضُ تِلْكَ الْكَلَالِيبِ بِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَرَفَعُوهُ حَتَّى أَقَلُّوهُ مِنَ الْأَرْضِ، فَأَتَى أَخُوهُ الْبَرَاءُ، فَقِيلَ لَهُ: أَدْرِكْ أَخَاكَ، وَهُوَ يُقَاتِلُ النَّاسَ، فَأَقْبَلَ يَسْعَى حَتَّى نَزَا فِي الْجِدَارِ، ثُمَّ قَبَضَ بِيَدِهِ عَلَى السِّلْسِلَةِ وَهِيَ تُدَارُ، فَمَا بَرِحَ يَجُرُّهُمْ وَيَدَاهُ تُدَخِّنَانِ حَتَّى قَطَعَ الْحَبْلَ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَى يَدَيْهِ فَإِذَا عِظَامُهُ تَلُوحُ قَدْ ذَهَبَ مَا عَلَيْهَا مِنَ اللَّحْمِ، أَنْجَى اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - بِذَاكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
اسحاق بن عبداللہ بن ابوطلحہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور اُن کے بھائی سیدنا براء بن مالک رضی اللہ عنہ دشمن کے ایک قلعے کے پاس موجود تھے، دشمن نے گرم زنجیروں کے ذریعے آنکڑے لٹکائے، جو شخص ان میں پھنس جاتا تھا، وہ لوگ اسے اپنی طرف اٹھا لیتے تھے، اُن آنکڑوں میں سے ایک میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ یہ پھنس گئے، دشمن نے انہیں اٹھانا شروع کیا، یہاں تک کہ وہ زمین سے کچھ اوپر ہو گئے، تو اُن کے بھائی سیدنا براء رضی اللہ عنہ آئے، اُن سے کہا: گیا: آپ اپنے بھائی کے پاس پہنچیں، وہ اس وقت دشمن سے لڑائی کر رہے تھے، وہ دوڑتے ہوئے آئے، یہاں تک کہ وہ دیوار کی طرف اچھلے اور پھر انہوں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اس زنجیر کو پکڑ لیا، وہ گھومنے لگی، وہ مسلسل انہیں کھینچتے رہے، ان کے دونوں ہاتھ جل گئے، لیکن انہوں نے رسی کو کاٹ دیا، جب انہوں نے اپنے ہاتھوں کا جائزہ لیا، تو ان کی ہڈیاں نظر آ رہی تھیں اور ہڈیوں پر موجود گوشت ختم ہو چکا تھا، لیکن اس طرح اللہ تعالیٰ نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو نجات دیدی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15796]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1182)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
206. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15797
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَنَّانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَبِي حَمْزَةَ. قُلْتُ: رَوَى لَهُ التِّرْمِذِيُّ كَنَّانِي بِبَقْلَةَ كُنْتُ أَجْتَنِيهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری کنیت ”ابوحمزہ“ رکھی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اُن کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری یہ کنیت (”حمزہ“ نامی) ایک سبزی کی وجہ سے رکھی تھی، جسے میں ڈھونڈ ڈھونڈ کر کھاتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15797]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (654)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 654، 656»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15798
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَتْ لِي ذُؤَابَةٌ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمُدُّهَا وَيَأْخُذُ بِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری لمبی زلفیں تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں کھینچ لیتے تھے اور انہیں پکڑ لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15798]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (712)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15799
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خُوَيْدِمُكَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَطِيَّةَ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے یہ امید ہے کہ جب میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوؤں گا: تو میں عرض کروں گا: آپ کا ادنیٰ خادم۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عطیہ ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15799]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (3388) اخرجه احمد فى المسند (222/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15800
وَعَنْ ثَابِتٍ قَالَ: كُنْتُ إِذَا أَتَيْتُ أَنَسًا يُخْبَرُ بِمَكَانِي، فَأَدْخُلُ عَلَيْهِ، فَآخُذُ بِيَدَيْهِ فَأُقَبِّلْهُمَا وَأَقُولُ: بِأَبِي هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ اللَّتَيْنِ مَسَّتَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُقَبِّلُ عَيْنَيْهِ وَأَقُولُ: بِأَبِي هَاتَيْنِ الْعَيْنَيْنِ اللَّتَيْنِ رَأَتَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ثابت بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے پاس میں آیا کرتا تھا، اور انہیں میرے آنے کے بارے میں بتایا جاتا تھا، تو وہ مجھے اندر آنے کے لئے کہتے تھے، میں ان کے دونوں ہاتھ پکڑ کے ان کو بوسہ دیتا تھا اور یہ کہتا تھا: میرے والد آپ پر قربان ہوں، یہ دونوں ہاتھ وہ ہیں جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوا ہے، پھر ان کی دونوں آنکھوں کو بوسہ دیتا تھا اور یہ کہتا تھا: میرے والد آپ پر قربان ہوں، یہ دو آنکھیں وہ ہیں، جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن ابوبکر مقدمی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15800]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3491)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15801
وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ: لَمَّا مَاتَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ مُوَرِّقٌ الْعِجْلِيُّ: ذَهَبَ الْيَوْمَ نِصْفُ الْعِلْمِ، فَقِيلَ: وَكَيْفَ ذَاكَ يَا أَبَا الْمُغِيرَةِ؟ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْأَهْوَاءِ إِذَا خَالَفَنَا فِي الْحَدِيثِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْنَا لَهُ: تَعَالَ إِلَى مَنْ سَمِعَهُ مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، تو مورق عجلی نے کہا: آج نصف علم رخصت ہو گیا، اُن سے کہا: گیا: اے ابومغیرہ! وہ کیسے؟ انہوں نے فرمایا: پہلے جب کوئی بدمذہب کسی حدیث کے بارے میں، ہم سے اختلاف کرتا تھا، تو ہم اس سے یہ کہتے تھے: کہ آؤ! ہم اُن کے پاس چلتے ہیں، جنہوں نے یہ حدیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوئی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15801]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (719)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15802
وَعَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ قَالَ: قُلْتُ لِشُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ: مَتَى مَاتَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ؟ قَالَ: سَنَةَ تِسْعِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
جریر بن حازم بیان کرتے ہیں: میں نے شعیب بن حجاب سے دریافت کیا: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا انتقال کب ہوا تھا؟ انہوں نے جواب دیا: 90 ہجری میں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15802]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (718)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15803
وَعَنِ السَّرِيِّ بْنِ يَحْيَى قَالَ: مَاتَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ سَنَةَ ثَلَاثٍ وَتِسْعِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
سری بن یحیی بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا انتقال 93 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15803]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (717)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
207. بَابُ مَا جَاءَ فِي حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15804
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: خَيَّرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ الْهِجْرَةِ وَالنُّصْرَةِ، فَاخْتَرْتُ الْهِجْرَةَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا حذیفہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ہجرت اور نصرت کے درمیان اختیار دیا، تو میں نے ہجرت کو اختیار کیا۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15804]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2718) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3010)، أخرجه مسند البزار برقم: 2936، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3011، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2040»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
208. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، وَوَلَدِهِ يُوسُفَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - .
حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ اور ان کے صاحبزادے حضرت یوسف رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15805
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ قَالَ لِأَحْبَارِ يَهُودَ: إِنِّي أُحْدِثُ بِمَسْجِدِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ عَهْدًا، فَانْطَلَقَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بِمَكَّةَ، فَوَافَاهُمْ وَقَدِ انْصَرَفُوا مِنَ الْحَجِّ، فَوَجَدَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمِنًى وَالنَّاسُ حَوْلَهُ، فَقَامَ مَعَ النَّاسِ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" ادْنُ". فَدَنَوْتُ مِنْهُ قَالَ:" أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ، أَمَا تَجِدُنِي فِي التَّوْرَاةِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟". فَقُلْتُ لَهُ: انْعَتْ لَنَا رَبَّنَا قَالَ: فَجَاءَ جِبْرِيلُ حَتَّى وَقَفَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ، فَقَرَأَهَا عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، ثُمَّ انْصَرَفَ ابْنُ سَلَامٍ إِلَى الْمَدِينَةِ فَكَتَمَ إِسْلَامَهُ، فَلَمَّا هَاجَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ قَدِمَ الْمَدِينَةَ ] وَأَنَا عَلَى نَخْلَةٍ أَجُزُّهَا، فَسَمِعْتُ رَجَّةً فِي الْمَدِينَةِ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ قَدِمَ. قَالَ: فَأَلْقَيْتُ نَفْسِي مِنْ أَعْلَى النَّخْلَةِ، ثُمَّ خَرَجْتُ أَحْضُرُ حَتَّى أَتَيْتَهُ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، ثُمَّ رَجَعْتُ فَقَالَتْ أُمِّي: وَاللَّهِ لَوْ كَانَ مُوسَى بْنُ عِمْرَانَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - مَا كَانَ كَذَلِكَ تُلْقِي نَفْسَكَ مِنْ أَعْلَى النَّخْلَةِ، فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَأَنَا أَشَدُّ فَرَحًا بِقُدُومِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مُوسَى إِذْ بُعِثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن حمزه بن یوسف بن عبداللہ بن سلام، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے یہودیوں کے علماء سے کہا: میں اپنے جدامجد سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی مسجد کے پاس سے ہو کے آتا ہوں، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف تشریف لے گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان دنوں مکہ میں ہی موجود تھے، سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ اس وقت وہاں پہنچے جب لوگ حج کر کے واپس جا رہے تھے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منیٰ میں پایا، کچھ لوگ آپ کے اردگرد موجود تھے، وہ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو گئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی طرف دیکھا، تو آپ نے فرمایا: تم عبداللہ بن سلام ہو؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! آپ نے فرمایا: قریب ہو جاؤ! میں آپ کے قریب ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں اے عبداللہ بن سلام! کیا تم نے تورات میں یہ بات نہیں پائی ہے؟ کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ میں نے آپ کی خدمت میں گزارش کی: آپ اپنے پروردگار کی صفات ہمارے سامنے بیان کیجئے! راوی کہتے ہیں: تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے ہو گئے، انہوں نے یہ آیات پڑھیں: ”تم یہ فرما دو! کہ اللہ ایک ہے، اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے، اس نے کسی کو جنم نہیں دیا اور اسے جنم نہیں دیا گیا، اور کوئی اس کا ہم پلہ نہیں ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سورت ہمارے سامنے تلاوت کی، تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے یہ کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور آپ اللہ کے رسول ہیں، پھر سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ واپس چلے گئے، انہوں نے اپنے ایمان کو چھپا کے رکھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے مدینہ منورہ تشریف لے آئے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اس وقت کھجور کے ایک درخت پر چڑھا ہوا کھجوریں اُتار رہا تھا، میں نے مدینہ منورہ میں شور کی آواز سنی تو دریافت کیا: یہ کس وجہ سے ہے؟ تو لوگوں نے بتایا: یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے ہیں، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں نے کھجور کے درخت کے اوپر سے نیچے چھلانگ مار دی اور پھر میں نکلا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کو سلام کیا، پھر جب میں واپس آیا، تو میری والدہ نے کہا: اللہ کی قسم! اگر سیدنا موسیٰ علیہ السلام ہوتے، تو تم نے کھجور کے درخت کے اوپر سے اس طرح خود کو نیچے نہیں گرانا تھا، میں نے کہا: اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری پر میں اُس سے زیادہ خوش ہوا ہوں، جتنا سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی بعثت پر ہوتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15805]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں