🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
209. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15816
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَاءُ، وَلَا أَقَلَّتِ الْغَبْرَاءُ، مِنْ ذِي لَهْجَةٍ أَصْدَقَ مِنْ أَبِي ذَرٍّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آسمان نے ایسے کسی شخص پر سایہ نہیں کیا اور زمین نے اپنے اوپر کسی ایسے شخص کو نہیں اُٹھایا، جو ابوذر غفاری سے زیادہ سچا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15816]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4424)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21217»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15817
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غُنْمٍ:، أَنَّهُ زَارَ أَبَا الدَّرْدَاءِ بِحِمْصَ، فَمَكَثَ عِنْدَهُ لَيَالِي، فَأَمَرَ بِحِمَارِهِ فَأُوكِفَ لَهُ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: لَا أَرَانِي إِلَّا مُتَّبِعَكَ، فَأَمَرَ بِحِمَارِهِ فَأُسْرِجَ، فَسَارَا عَلَى حِمَارَيْهِمَا فَلَقِيَا رَجُلًا شَهِدَ الْجُمُعَةَ بِالْأَمْسِ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ بِالْجَابِيَةِ، فَعَرَفَهُمَا الرَّجُلُ وَلَمْ يَعْرِفَاهُ، فَأَخْبَرَهُمَا خَبَرَ النَّاسِ.
ثُمَّ إِنَّ الرَّجُلَ قَالَ: وَخَبَرٌ آخَرُ كَرِهْتُ أَنْ أُخْبِرَكُمَاهُ أَرَاكُمَا تَكْرَهَانِهِ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: فَلَعَلَّ أَبَا ذَرٍّ نُفِيَ! قَالَ: نَعَمْ وَاللَّهِ، فَاسْتَرْجَعَ أَبُو الدَّرْدَاءِ وَصَاحِبُهُ قَرِيبًا مِنْ عَشْرِ مَرَّاتٍ. ثُمَّ قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: ارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ كَمَا قِيلَ لِأَصْحَابِ النَّاقَةِ، اللَّهُمَّ إِنْ كَذَّبُوا أَبَا ذَرٍّ فَإِنِّي لَا أُكَذِّبُهُ، اللَّهُمَّ إِنِ اتَّهَمُوهُ فَإِنِّي لَا أَتَّهِمُهُ، اللَّهُمَّ وَإِنِ اسْتَغْشَوْهُ فَإِنِّي لَا أَسْتَغْشِهِ ; فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْتَمِنُهُ حِينَ لَا يَأْتَمِنُ أَحَدًا، وَيُسِرُّ إِلَيْهِ حِينَ لَا يُسِرُّ لِأَحَدٍ، أَمَا وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي الدَّرْدَاءِ بِيَدِهِ لَوْ أَنَّ أَبَا ذَرٍّ قَطَعَ يَمِينِي مَا أَبْغَضْتُهُ بَعْدَ الَّذِي سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَاءُ، وَلَا أَقَلَّتِ الْغَبْرَاءُ، مِنْ ذِي لَهْجَةٍ أَصْدَقَ مِنْ أَبِي ذَرٍّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ وَزَادَ: وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى الْمَسِيحِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ إِلَى بِرِّهِ وَصِدْقِهِ وَجِدِّهِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِي ذَرٍّ". وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وُثِّقُوا وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
عبدالرحمن بن غنم بیان کرتے ہیں: وہ حمص میں، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے ملنے کے لئے گئے، اور چند دن ان کے ہاں ٹھہرے، ان کے حکم کے تحت ان کے گدھے پر چادر رکھی گئی، پھر سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اپنے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ میں تمہارے پیچھے چلوں گا، پھر انہوں نے اپنے گدھے کے بارے میں حکم دیا اس پر زین رکھی گئی، پھر وہ دونوں اپنے دونوں گدھوں پر سوار ہو کر روانہ ہوئے، ان دونوں کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی، جس نے گزشتہ دن سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں ”جابیہ“ کے مقام پر جمعہ کی نماز میں شرکت کی تھی، اُس شخص نے ان دونوں کو پہچان لیا، لیکن یہ دونوں صاحبان اس شخص کو نہیں پہچان پائے، اس شخص نے ان دونوں کو لوگوں کی صورت حال کے بارے میں بتایا، پھر اس شخص نے یہ کہا: ایک اور خبر بھی ہے اور مجھے یہ پسند نہیں ہے کہ میں آپ کو اس کے بارے میں بتاؤں، کیونکہ آپ دونوں کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ آپ دونوں بھی اسے ناپسند کریں گے، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: شاید سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو جلاوطن کر دیا گیا ہے، اس شخص نے جواب دیا: جی ہاں! اللہ کی قسم! تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ اور اُن کے ساتھی نے تقریباً دس مرتبہ انا لله وانا اليه راجعون پڑھا۔ پھر سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم انہیں دیکھتے رہو اور صبر سے کام لو، جیسا کہ اونٹنی والے لوگوں (یعنی سیدنا صالح علیہ السلام کی قوم کے افراد) سے کہا: گیا، پھر انہوں نے کہا: اے اللہ! اگر ان لوگوں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو جھوٹا قرار دیا ہے، تو میں انہیں جھوٹا قرار نہیں دیتا، اے اللہ! اگر ان لوگوں نے ان پر تہمت عائد کی ہے، تو میں اُن پر تہمت عائد نہیں کرتا، اے اللہ! اگر ان لوگوں نے انہیں فریبی قرار دیا ہے، تو میں انہیں فریبی قرار نہیں دیتا، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس وقت انہیں ”امین“ بنایا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو ”امین“ نہیں بنایا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے ساتھ راز کی باتیں کی تھیں، جب کسی کے ساتھ راز کی باتیں نہیں کی تھیں، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں ابودرداء کی جان ہے، اگر سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ میرا دایاں ہاتھ کاٹ دیں، تو میں پھر بھی انہیں ناپسند نہیں کروں گا، اس کے بعد کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آسمان نے ایسے کسی شخص پر سایہ نہیں کیا اور زمین نے کسی ایسے شخص کو اپنے اوپر نہیں اٹھایا، جو ابوذر سے زیادہ سچا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص سیدنا مسیح عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی طرف، اُن کی نیکی، اُن کی سچائی اور ان کی کوشش کی طرف دیکھنا چاہے، اُسے ابوذر کو دیکھ لینا چاہیے۔“
یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اس کے بعض راویوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15817]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (197/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21217»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15818
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: وَاللَّهِ أَنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِيُدْنِي أَبَا ذَرٍّ إِذَا حَضَرَ، وَيَفْتَقِدُهُ إِذَا غَابَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول تھا، جب سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ موجود ہوتے تھے تو آپ انہیں اپنے قریب رکھتے تھے اور جب وہ غیر موجود ہوتے تھے تو اُن کے بارے میں پوچھ گچھ کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15818]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21217»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15819
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَبَا ذَرٍّ لِيُبَارِي عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي عِبَادَتِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَإِبْرَاهِيمُ مَعَ ضَعْفِهِ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابوذر اپنی عبادت میں سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم ہجری ہے اور وہ ضعیف ہے، اور ابراہیم نامی راوی کے ضعیف ہونے کے ہمراہ، اُس نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ بھی نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15819]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1625)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15820
وَبِسَنَدِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى شَبِيهِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَلْقًا وَخُلُقًا - فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -".
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ بات بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اخلاق اور ظاہری تخلیق کے اعتبار سے سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام سے مشابہت رکھنے والے فرد کو دیکھنا چاہے، اُسے ابوذر کو دیکھ لینا چاہیے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15820]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1626)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15821
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا ذَرٍّ، رَأَيْتُ كَأَنِّي وَزَنْتُ بِأَرْبَعِينَ أَنْتَ فِيهِمْ فَوَزَنْتُهُمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوذر! میں نے دیکھا کہ جیسے چالیس افراد کے ساتھ میرا وزن کیا گیا، جن میں ایک تم بھی تھے، تو میں اُن پر بھاری رہا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15821]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2717)، أخرجه مسند البزار برقم: 4073»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15822
وَعَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: أَتَى جِبْرِيلُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ مِنْ أَصْحَابِكَ ثَلَاثَةً فَأَحِبَّهُمْ: عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَأَبُو ذَرٍّ، وَالْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ النَّضْرُ بَنُ حُمَيْدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اللہ تعالیٰ آپ کے اصحاب میں سے تین افراد سے محبت کرتا ہے، تو آپ بھی اُن سے محبت رکھیں! علی بن ابوطالب، ابوذر اور مقداد بن اسود۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر بن حمید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15822]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6772)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15823
وَعَنْ أَنَسٍ رَفَعَهُ قَالَ:" الْجَنَّةُ تَشْتَاقُ إِلَى ثَلَاثَةٍ: عَلِيٌّ، وَعَمَّارٌ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - وَأَبُو ذَرٍّ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ ذِكْرِ أَبِي ذَرٍّ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”جنت تین آدمیوں کی مشتاق ہے، علی، عمار (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ ہیں:) ابوذر۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15823]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2715)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3797»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15824
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: كِتَابُ الْمَنَاقِبِ الْبَابُ الْأَحَادِيثُ: مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا مِمَّا صَبَّهُ جِبْرِيلُ وَمِيكَائِيلُ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - فِي صَدْرِهِ إِلَّا صَبَّهُ فِي صَدْرِي. وَمَا تَرَكْتُ شَيْئًا مِمَّا صَبَّهُ فِي صَدْرِي إِلَّا صَبَبْتُهُ فِي صَدْرِ مَالِكِ بْنِ ضَمْرَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا جبرائیل علیہ السلام اور سیدنا میکائیل علیہ السلام نے جو کچھ بھی دیا تھا، اس میں سے آپ نے کوئی بھی چیز نہیں چھوڑی، مگر یہ کہ وہ آپ نے میرے سینے میں ڈال دی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے میں جو کچھ بھی ڈالا تھا، میں نے اُس میں کوئی بھی چیز نہیں چھوڑی، مگر یہ کہ اُسے مالک بن ضمرہ کے سینے میں ڈال دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں وقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15824]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1624)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15825
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خِرَاشٍ قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ فِي ظُلَّةٍ سَوْدَاءَ وَمَعَهُ امْرَأَةٌ شَحْمَاءُ، وَهُوَ جَالِسٌ عَلَى قِطْعَةِ جَوَالِقَ، فَقِيلَ لَهُ: يَا أَبَا ذَرٍّ، إِنَّكَ امْرُؤٌ لَا يَبْقَى لَكَ وَلَدٌ، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يَأْخُذُهُمْ فِي الْفَنَاءِ وَيَدَّخِرُهُمْ فِي دَارِ الْبَقَاءِ، فَقَالُوا: يَا أَبَا ذَرٍّ، لَوِ اتَّخَذْتَ امْرَأَةً غَيْرَ هَذِهِ، فَقَالَ: لَأَنْ أَتَزَوَّجَ امْرَأَةً تَضَعُنِي أَحَبُّ إِلَيَّ مِنِ امْرَأَةٍ تَرْفَعُنِي قَالُوا لَهُ: لَوِ اتَّخَذْتَ بِسَاطًا أَلْيَنَ مِنْ هَذَا! فَقَالَ: اللَّهُمَّ غُفْرًا ; خُذْ مِمَّا خَوَّلْتَ مَا بَدَا لَكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبدالله بن خراش بیان کرتے ہیں: میں نے ”ربذہ“ کے مقام پر سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو ایک سیاہ چھپر میں دیکھا، اُن کے ساتھ ایک بھاری بھرکم خاتون تھیں اور سیدنا ابوزر رضی اللہ عنہ اس وقت جوالق (شاید مشکیزہ مراد ہے) کے ٹکڑے پر بیٹھے ہوئے تھے، ان سے کہا: گیا: آپ ایک ایسے افراد ہیں کہ آپ کی اولاد زندہ نہیں رہتی ہے، تو انہوں نے فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے فنا ہونے والی دنیا میں سے اُنہیں لے لیا اور باقی رہ جانے والی (آخرت) میں اُنہیں ذخیرہ کر لیا۔“ لوگوں نے کہا: اے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ! اگر آپ اس خاتون کی بجائے کسی اور خاتون کو رکھتے، تو مناسب تھا، انہوں نے فرمایا: میں ایک ایسی عورت کے ساتھ شادی کروں، جو مجھے پست رکھے، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ ایسی عورت ہو جو مجھے بلند کرے۔ لوگوں نے کہا: اگر آپ اس سے زیادہ نرم بچھونا بچھا لیتے تو مناسب ہوتا، انہوں نے فرمایا: اے اللہ! تجھ سے مغفرت کا سوال ہے، تم نے جو عطیہ کے طور پر دیا ہو اس میں سے جو تمہیں مناسب لگے وہ لے لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15825]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1629)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں