الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
214. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15855
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ، كَانَ قَيْسُ بْنُ سَعْدٍ فِي مُقَدِّمَتِهِ بَيْنَ يَدَيْهِ بِمَنْزِلَةِ صَاحِبِ الشُّرْطَةِ، فَكُلِّمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَيْسٍ أَنْ يَصْرِفَهُ عَنِ الْمَوْضِعِ الَّذِي وَضَعَهُ بِهِ ; مَخَافَةَ أَنْ يَتَقَدَّمَ عَلَى شَيْءٍ، فَصَرَفَهُ عَنْ ذَلِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لائے، تو سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے ہر اول دستے میں یوں تھے جس طرح کوتوال ہوتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا قیس رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ مشورہ دیا گیا کہ وہ جس جگہ پر ہیں اُنہیں ہٹا دیا جائے، اس اندیشے کے تحت کہ وہ کہیں آگے نہ بڑھ جائیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس مقام سے ہٹا دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15855]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15855]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (346/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
215. بَابُ مَا جَاءَ فِي رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15856
عَنِ امْرَأَةِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ: أَنَّ رَافِعًا رُمِيَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ أُحُدٍ أَوْ يَوْمَ خَيْبَرَ - شَكَّ عَمْرٌو - بِسَهْمٍ فِي ثَنْدُوَتِهِ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، انْزِعِ السَّهْمَ، فَقَالَ:" يَا رَافِعُ، إِنْ شِئْتَ نَزَعْتُ السَّهْمَ وَالْقُطْبَةَ جَمِيعًا، وَإِنْ شِئْتَ نَزَعْتُ السَّهْمَ وَتَرَكْتُ الْقُطْبَةَ وَشَهِدَتُ لَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنَّكَ شَهِيدٌ". قَالَ: فَنَزَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السَّهْمَ وَتَرَكَ الْقُطْبَةَ، فَعَاشَ بِهَا حَتَّى كَانَ فِي خِلَافَةِ مُعَاوِيَةَ، فَانْتَفَضَ بِهِ الْجُرْحُ فَمَاتَ بَعْدَ الْعَصْرِ، فَأُتِيَ ابْنُ عُمَرَ، فَقِيلَ لَهُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَاتَ رَافِعٌ، فَتَرَحَّمَ عَلَيْهِ وَقَالَ: إِنَّ مِثْلَ رَافِعٍ لَا يُخْرَجُ بِهِ حَتَّى يُؤَذَّنَ مِنْ حَوْلِ الْمَدِينَةِ مِنْ أَهْلِ الْقُرَى، فَلَمَّا خَرَجْنَا بِجِنَازَتِهِ نُصَلِّي عَلَيْهِ جَاءَ ابْنُ عُمَرَ حَتَّى جَلَسَ عَلَى رَأْسِ الْقَبْرِ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَامْرَأَةُ رَافِعٍ إِنْ كَانَتْ صَحَابِيَّةً وَإِلَّا فَإِنِّي لَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی اہلیہ بیان کرتی ہیں: غزوہ احد (عمرو نامی راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) غزوہ خیبر کے موقع پر جنگ میں حصہ لیتے ہوئے سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کو ایک تیر سینے میں لگ گیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ یہ تیر نکال دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم چاہو تو میں تیر نکال دیتا ہوں، اور اس کا پھل بھی نکال دیتا ہوں، لیکن اگر تم چاہو تو میں تیر نکال دیتا ہوں اور پھل اندر رہنے دیتا ہوں اور قیامت کے دن میں تمہارے حق میں یہ گواہی دوں گا کہ تم شہید ہو، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیر نکال دیا اور پھل اندر رہنے دیا، تو اس پھل سمیت سیدنا رافع رضی اللہ عنہ زندہ رہے یہاں تک کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں، سیدنا رافع رضی اللہ عنہ کے اس زخم سے خون بہنا شروع ہوا، تو عصر کے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔ کوئی شخص سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور انہیں یہ بتایا: اے ابوعبدالرحمن! سیدنا رافع رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اُن کے لئے رحمت کے کلمات کہے، اور یہ کہا: سیدنا رافع رضی اللہ عنہ جیسے فرد کا جنازہ اُس وقت تک نہیں نکلنا چاہیے، جب تک مدینہ منورہ کی نواحی بستیوں میں اعلان نہیں کر دیا جاتا، راوی کہتے ہیں: جب ہم اُن کا جنازہ لے کر نکلے، تاکہ ہم ان کی نماز جنازہ ادا کریں، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی تشریف لے آئے، یہاں تک کہ وہ اس کی قبر کے سرہانے بیٹھ گئے۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، سیدنا رافع رضی اللہ عنہ کی اہلیہ اگر تو صحابیہ ہیں، تو ٹھیک ہے، ورنہ میں اُس خاتون سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15856]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، سیدنا رافع رضی اللہ عنہ کی اہلیہ اگر تو صحابیہ ہیں، تو ٹھیک ہے، ورنہ میں اُس خاتون سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15856]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4242) اخرجه احمد فى المسند (378/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26587، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4242، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4421»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15857
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ سَنَةَ ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ بِالْمَدِينَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کا انتقال 73 ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15857]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15857]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4245)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صرف
حدیث نمبر: 15858
وَعَنِ الْوَاقِدِيِّ قَالَ: وَفِيهَا مَاتَ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ فِي أَوَّلِ السَّنَةِ، وَحَضَرَ ابْنُ عُمَرَ - رَحِمَهُ اللَّهُ - جِنَازَتَهُ - يَعْنِي سَنَةَ ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ -. وَكَانَ لِرَافِعٍ يَوْمَ مَاتَ سِتٌّ وَثَمَانُونَ سَنَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
واقدی بیان کرتے ہیں: اسی سال میں سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کا انتقال سال کے آغاز میں ہو گیا تھا، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اُن کے جنازے میں شریک ہوئے تھے، راوی کہتے ہیں: اس سے مراد 73 ہجری ہے، جس وقت سیدنا رافع رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، اس وقت اُن کی عمر 86 برس تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15858]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15858]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4246)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15859
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: مَاتَ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ فِي سَنَةِ أَرْبَعٍ وَسَبْعِينَ فِي أَوَّلِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
محمد بن عبدالله بن نمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کا انتقال 74 ہجری کے آغاز میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15859]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15859]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4247)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ یہ
216. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - .
حضرت عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15860
عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: لَقَدْ رَأَيْتُنَا بِفَجِّ الرَّوْحَاءِ فِي غَزْوَةٍ غَزَاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَصُرَ بِي وَدَعَا لِي بِدَعَوَاتٍ مَا يَسُرُّنِي بِهَا الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُمَرَ بْنِ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
میمون بن مہران بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: مجھے یہ بات یاد ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک غزوہ میں حصہ لیا، اُس غزوے کے دوران ہم لوگ ”فج روحاء“ کے مقام پر موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ کیا، تو مجھے دعائیں دیں، مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ ان دعاؤں کے عوض میں، مجھے دنیا اور اس میں موجود سب کچھ مل جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عمر بن عمرو بن میمون بن مہران ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15860]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عمر بن عمرو بن میمون بن مہران ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15860]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5383»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15861
وَعَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: شَهِدَ ابْنُ عُمَرَ - رَحِمَهُ اللَّهُ - الْفَتْحَ وَهُوَ ابْنُ عِشْرِينَ، وَمَعَهُ فَرَسٌ حَرُونٌ وَرُمْحٌ ثَقِيلٌ، فَذَهَبَ ابْنُ عُمَرَ يَخْتَلِي لِفَرَسِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ رَجُلٌ صَالِحٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مُجَاهِدًا أَرْسَلَهُ.
مجاہد بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب غزوہ فتح مکہ میں شریک ہوئے تھے، اُس وقت ان کی عمر بیس سال تھی اور ان کے ساتھ ایک گھوڑا تھا جو سرکش تھا اور ایک بھاری نیزہ تھا، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنے گھوڑے کے لئے گھاس کاٹنے چلے گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عبداللہ ایک نیک آدمی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ مجاہد نے اسے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15861]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ مجاہد نے اسے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15861]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4600)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4586، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 10636»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
حدیث نمبر: 15862
وَعَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الطَّفَاوِيِّ قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ لَا يَذْكُرُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بَكَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْحَاقُ الطَّفَاوِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
اسحاق بن عبدالله طفاوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتے تھے تو رو پڑتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اسحاق طفاوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15862]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اسحاق طفاوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15862]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15863
وَعَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ كَانَ يُحْيِي اللَّيْلَ صَلَاةً، ثُمَّ يَقُولُ: يَا نَافِعُ، أَسَحَرْنَا؟ فَيَقُولُ: لَا، فَيُعَاوِدُ الصَّلَاةَ، ثُمَّ يَقُولُ: يَا نَافِعُ، أَسَحَرْنَا؟ فَأَقُولُ: نَعَمْ، فَيَقْعُدُ فَيَسْتَغْفِرُ وَيَدْعُو حَتَّى يُصْبِحَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَسَدِ بْنِ مُوسَى، وَهُوَ ثِقَةٌ.
نافع نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: وہ رات کے وقت نوافل پڑھتے تھے، پھر یہ دریافت کرتے تھے: اے نافع! کیا سحری کا وقت قریب ہو گیا ہے؟ وہ جواب دیتے تھے، جی نہیں! تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ پھر نماز پڑھنے لگ جاتے تھے، پھر دریافت کرتے تھے: اے نافع! کیا سحری کا وقت قریب آ گیا ہے؟ میں جواب دیتا تھا: جی ہاں! تو وہ بیٹھ کر دعائے استغفار پڑھتے رہتے تھے اور دعا کرتے رہتے تھے، یہاں تک کہ صبح صادق ہو جاتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اسد بن موسیٰ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15863]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اسد بن موسیٰ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15863]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13043)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15864
وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ: إِنْ كَانَ ابْنُ عُمَرَ لِيَقْسِمُ فِي الْمَجْلِسِ ثَلَاثِينَ أَلْفًا، ثُمَّ يَأْتِي عَلَيْهِ شَهْرٌ مَا يَأْكُلُ فِيهِ مُزْعَةَ لَحْمٍ. قَالَ بُرْدٌ: قُلْتُ لِنَافِعٍ: هَلْ كَانَ يَأْكُلُ اللَّحْمَ؟ قَالَ: كَانَ إِذَا صَامَ أَوْ سَافَرَ فَإِنَّهُ أَكْثَرُ طَعَامِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک محفل میں تیس ہزار کی رقم تقسیم کر دی اور پھر ایک مہینہ ان پر ایسا گزرا کہ انہیں اس دوران گوشت کا ایک ٹکڑا بھی کھانے کے لئے نہیں ملا۔ برد نامی راوی کہتے ہیں: میں نے نافع سے دریافت کیا: کیا وہ گوشت کھایا کرتے تھے؟ نافع نے بتایا: جب انہوں نے روزہ رکھا ہوا ہوتا تھا، یا جب وہ سفر کر رہے ہوتے تھے، تو وہ زیادہ تر گوشت ہی کھاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف برد بن سنان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15864]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف برد بن سنان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15864]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13045)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح