الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
217. بَابُ مَا جَاءَ فِي خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15885
وَعَنْ قَيْسٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَازِمٍ - قَالَ: قَالَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ: مَا لَيْلَةٌ تُهْدَى إِلَى بَيْتِي فِيهَا عَرُوسٌ، أَنَا لَهَا مُحِبٌّ وَأُبَشَّرُ فِيهَا بِغُلَامٍ بِأَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ لَيْلَةٍ شَدِيدَةِ الْجَلِيدِ فِي سِرِيَّةٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ أُصَبِّحُ بِهَا الْعَدُوَّ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جس رات میں، میرے گھر میں دلہن لائی جائے، جس عورت سے میں محبت کرتا ہوں، اور پھر مجھے یہ بھی خوشخبری دی جائے کہ اس عورت سے میرے ہاں بیٹا ہو گا، وہ رات میرے نزدیک اُس رات سے زیادہ پسندیدہ نہیں ہو گی، جو سخت رات ہو اور اس میں مہاجرین کی کوئی جنگی مہم ہو اور اگلے دن صبح دشمن پر حملہ کرنا ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15885]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15885]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7185)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15886
وَعَنْ قَيْسٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَازِمٍ - قَالَ: قَالَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ: لَقَدْ مَنَعَنِي كَثِيرًا مِنَ الْقِرَاءَةِ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنے نے مجھے زیادہ قرأت کرنے سے روکے رکھا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15886]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15886]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7188)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15887
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: لَمَّا حَضَرَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ الْوَفَاةُ قَالَ: لَقَدْ طَلَبْتُ الْقَتْلَ فَلَمْ يُقَدَّرْ لِي إِلَّا أَنْ أَمُوتَ عَلَى فِرَاشِي، وَمَا مِنْ عَمَلِي أَرْجَى مِنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَا مُتَتَرِّسٌ بِهَا. ثُمَّ قَالَ: إِذَا أَنَا مُتُّ، فَانْظُرُوا سِلَاحِي وَفَرَسِي فَاجْعَلُوهُ عُدَّةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابووائل بیان کرتے ہیں: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا، تو انہوں نے فرمایا: میں نے شہید ہونے کی کوشش کی، لیکن وہ مجھے نصیب نہیں ہوئی، اب یہی ہے کہ میں اپنے بستر پر مر جاؤں گا اور میرے عمل میں کوئی ایسا عمل نہیں ہے، جو لا الہ الا اللہ سے زیادہ قابل وثوق ہو، میں نے اس کے ذریعے ڈھال بنائی ہوئی ہے۔ پھر انہوں نے فرمایا: جب میں مر جاؤں گا، تو تم میرے ہتھیار اور گھوڑے کو لے کر، اسے اللہ کی راہ میں دیدینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15887]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15887]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3812)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 15888
وَعَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: دَخَلُوا عَلَى خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ يَعُودُونَهُ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: إِنَّهُ لَفِي السِّبَاقِ قَالَ: نَعَمْ وَاللَّهِ أَسْتَعِينُ عَلَى ذَلِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
یونس بن ابواسحاق بیان کرتے ہیں: لوگ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لئے ان کے پاس آئے، تو کسی نے کہا: یہ سبقت لے جانے والے لوگوں میں سے ایک ہیں، تو انہوں نے فرمایا: جی ہاں! اللہ کی قسم! میں اس حوالے سے مدد چاہوں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15888]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15888]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3813)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15889
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: مَاتَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ نَحْوَ سَنَةِ إِحْدَى وَعِشْرِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا انتقال تقریباً 21 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15889]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15889]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3814)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
218. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15890
عَنْ رَاشِدٍ مَوْلَى حَبِيبِ بْنِ أَوْسٍ الثَّقَفِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ مِنْ فِيهِ إِلَى فِيَّ قَالَ: لَمَّا انْصَرَفْنَا مِنَ الْأَحْزَابِ عَنِ الْخَنْدَقِ، جَمَعْتُ رِجَالًا مِنْ قُرَيْشٍ كَانُوا يَرَوْنَ مَكَانِي وَيَسْمَعُونَ مِنِّي، فَقُلْتُ لَهُمْ: تَعْلَمُونَ وَاللَّهِ إِنِّي لَأَرَى أَمْرَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْلُو الْأُمُورَ عُلُوًّا كَبِيرًا مُنْكَرًا، وَإِنِّي قَدْ رَأَيْتُ أَمْرًا فَمَا تَرَوْنَ فِيهِ؟ قَالُوا: وَمَا رَأَيْتَ؟ قُلْتُ: رَأَيْتُ أَنْ نَلْحَقَ بِالنَّجَاشِيِّ فَنَكُونَ عِنْدَهُ، فَإِنْ ظَهَرَ مُحَمَّدٌ عَلَى قَوْمِنَا كُنَّا عِنْدَ النَّجَاشِيِّ، فَإِنَّا أَنْ نَكُونَ تَحْتَ يَدَيْهِ أَحَبَّ إِلَيْنَا مِنْ أَنْ نَكُونَ تَحْتَ يَدَيْ مُحَمَّدٍ، وَإِنْ ظَهَرَ قَوْمُنَا فَنَحْنُ مَنْ قَدْ عُرِفُوا، فَلَنْ يَأْتِيَنَا مِنْهُمْ إِلَّا خَيْرٌ. قَالُوا: إِنَّ هَذَا الرَّأْيُ. قَالَ: قُلْتُ لَهُمْ: فَاجْمَعُوا لِي مَا يُهْدَى، وَكَانَ أَحَبُّ مَا يُهْدَى إِلَيْهِ مِنْ أَرْضِنَا الْأَدَمَ، فَجَمَعْنَا لَهُ أَدَمًا كَثِيرًا، ثُمَّ خَرَجْنَا حَتَّى قَدِمْنَا عَلَيْهِ، فَوَاللَّهِ إِنَّا لَعِنْدَهَ إِذْ جَاءَ عَمْرُو بْنُ أُمَيَّةَ الضَّمَرِيُّ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ بَعَثَهُ إِلَيْهِ فِي شَأْنِ جَعْفَرٍ وَأَصْحَابِهِ، فَلَمَّا دَخَلَ إِلَيْهِ وَخَرَجَ مِنْ عِنْدِهِ قَالَ: فَقُلْتُ لِأَصْحَابِي: هَذَا عَمْرُو بْنُ أُمَيَّةَ لَوْ قَدْ دَخَلْتُ عَلَى النَّجَاشِيِّ وَسَأَلْتُهُ إِيَّاهُ فَأَعْطَانِيهِ، فَضَرَبْتُ عُنُقَهُ، فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ رَأَتْ قُرَيْشٌ أَنِّي قَدْ أَجْزَأْتُ عَنْهَا حِينَ قَتَلْتُ رَسُولَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
قَالَ: فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ فَسَجَدْتُ لَهُ كَمَا كُنْتُ أَصْنَعُ، فَقَالَ: مَرْحَبًا بِصَدِيقِي، أَهْدَيْتَ لِي مِنْ بِلَادِكَ شَيْئًا؟ قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، أَيُّهَا الْمَلِكُ ثُمَّ قُلْتُ: أَيُّهَا الْمَلِكُ لَقَدْ أَهْدَيْتُ لَكَ أُدْمًا كَثِيرًا، ثُمَّ قَدَّمْتُهُ إِلَيْهِ، فَأَعْجَبَهُ وَاشْتَهَاهُ ثُمَّ قُلْتُ: أَيُّهَا الْمَلِكُ إِنِّي رَأَيْتُ رَجُلًا خَرَجَ مِنْ عِنْدِكَ وَهُوَ رَسُولُ رَجُلٍ عَدُوٍّ لَنَا، فَأَعْطِنِيهِ فَأَقْتُلَهُ ; فَإِنَّهُ قَدْ أَصَابَ مِنْ أَشْرَافِنَا وَخِيَارِنَا.
قَالَ: فَغَضِبَ، وَمَدَّ يَدَهُ وَضَرَبَ بِهَا أَنْفَهُ ضَرْبَةً ظَنَنْتُ أَنَّهُ قَدْ كَسَرَهُ، فَلَوِ انْشَقَّتْ لِيَ الْأَرْضُ لَدَخَلْتُ فِيهَا فَرَقًا مِنْهُ. ثُمَّ قُلْتُ: أَيُّهَا الْمَلِكُ، وَاللَّهِ لَوْ ظَنَنْتُ أَنَّكَ تَكْرَهُ هَذَا مَا سَأَلْتُهُ. قَالَ: تَسْأَلُنِي أَنْ أُعْطِيَكَ رَسُولَ رَجُلٍ يَأْتِيهِ النَّامُوسُ الْأَكْبَرُ الَّذِي كَانَ يَأْتِي مُوسَى لِتَقْتُلَهُ؟ قَالَ: قُلْتُ: أَيُّهَا الْمَلِكُ، أَكَذَاكَ هُوَ؟ قَالَ: وَيْحَكَ يَا عَمْرُو! أَطِعْنِي وَاتَّبِعْهُ; فَإِنَّهُ وَاللَّهِ لَعَلَى الْحَقِّ، وَلَيَظْهَرَنَّ عَلَى مَنْ خَالَفَهُ كَمَا ظَهَرَ مُوسَى عَلَى فِرْعَوْنَ وَجُنُودِهِ. قَالَ: فَتُبَايِعُنِي لَهُ عَلَى الْإِسْلَامِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَبَسَطَ يَدَهُ، وَبَايَعَهُ عَلَى الْإِسْلَامِ. ثُمَّ خَرَجْتُ إِلَى أَصْحَابِي وَقَدْ حَالَ رَأْيِي عَمَّا كُنْتُ عَلَيْهِ، وَكَتَمْتُ أَصْحَابِي إِسْلَامِي، ثُمَّ خَرَجْتُ عَامِدًا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَقِيتُ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ وَكَانَ قُبَيْلَ الْفَتْحِ وَهُوَ مُقْبِلٌ مِنْ مَكَّةَ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا سُلَيْمَانَ قَالَ: وَاللَّهِ لَقَدِ اسْتَقَامَ الْمَيْسَمُ، وَإِنَّ الرَّجُلَ نَبِيٌّ، اذْهَبْ فَأَسْلِمْ، فَحَتَّى مَتَى؟ قَالَ: قُلْتُ: وَاللَّهِ مَا جِئْتُ إِلَّا لِأُسْلِمَ قَالَ: فَقَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَقَدَّمَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فَأَسْلَمَ وَبَايَعَ، ثُمَّ دَنَوْتُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُبَايِعُكَ عَلَى أَنْ تَغْفِرَ لِي مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِي وَلَا أَذْكُرُ مَا تَأَخَّرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَمْرُو، بَايِعْ فَإِنَّ الْإِسْلَامَ يَجُبُّ مَا كَانَ قَبْلَهُ، وَإِنَّ الْهِجْرَةَ تَجُبُّ مَا كَانَ قَبْلَهَا". قَالَ: فَبَايَعْتُهُ ثُمَّ انْصَرَفْتُ.
قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ: وَقَدْ حَدَّثَنِي مَنْ لَا أَتَّهِمُ: أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ طَلْحَةَ بْنَ أَبِي طَلْحَةَ كَانَ مَعَهُمَا أَسْلَمَ حِينَ أَسْلَمَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ مِنْ فِيهِ إِلَى أُذُنِي، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.

حبیب بن اوس ثقفی کے غلام راشد بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے بذات خود مجھے یہ بات بتائی: انہوں نے فرمایا: ”جب ہم غزوہ خندق کے موقع پر واپس گئے، تو میں نے قریش کے کچھ افراد کو جمع کیا، جو لوگ میری حیثیت سے واقف تھے میری بات سنتے تھے، میں نے ان سے کہا: اللہ کی قسم! تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا معاملہ نمایاں ہوتا جا رہا ہے، جو ایک قابل انکار چیز ہے، تو میں نے ایک رائے سوچی ہے، تم لوگ اس کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ انہوں نے دریافت کیا: آپ کی کیا رائے ہے؟ میں نے کہا: میں یہ سوچ رہا ہوں کہ ہم نجاشی کے پاس چلے جاتے ہیں، اور وہاں رہیں گے، اگر سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہماری قوم پر غالب آ گئے، تو ہم نجاشی کے پاس ہی رہیں گے، کیونکہ ہم اس کے ماتحت رہ کے زندگی گزاریں، یہ ہمارے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا کہ ہم سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے ماتحت ہو جائیں اور اگر ہماری قوم غالب آ گئی، تو ہم وہ لوگ ہیں کہ ہماری قوم کے لوگ ہماری حیثیت سے واقف ہیں، ہمیں ان کی طرف سے بھلائی ہی نصیب ہو گی، ان لوگوں نے کہا: یہ ایک اچھی رائے ہے، میں نے ان سے کہا: پھر تم نجاشی کے لئے سامان تیار کرو، جو اسے تحفے کے طور پر دیا جائے اور ہمارے علاقے کی چیزوں میں اس کے نزدیک تحفے میں سب سے زیادہ پسندیدہ چیز چمڑا ہے، ہم نے اس کے لئے بہت سا چمڑا جمع کیا۔ پھر ہم روانہ ہوئے، یہاں تک کہ اس کے پاس آئے، جب ہم اس کے پاس پہنچے تو اسی دوران عمرو بن امیہ ضمری (جو مسلمان تھے) وہ اس کے پاس سے نکلے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جعفر اور اس کے ساتھیوں کے بارے میں اسے نجاشی کے پاس بھیجا تھا، جب ہم نجاشی کے پاس جا رہے تھے تو وہ وہاں سے نکل رہے تھے، میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا: یہ تو عمرو بن امیہ ہے، اگر میں نجاشی کے پاس جا کر اس سے اس فرد کو مانگوں، تو وہ مجھے یہ دیدے گا اور میں اس کی گردن اڑا دوں گا اور جب میں ایسا کروں گا، تو قریش یہ سمجھیں گے: میں نے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے قاصد کو قتل کر کے ان کی طرف سے بدلہ لے لیا ہے، سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب میں نجاشی کے پاس گیا، تو میں نے اسے سجدہ کیا، جس طرح پہلے کیا کرتا تھا، اس نے کہا: میرے دوست کو خوش آمدید ہے، تم اپنے علاقے سے میرے لئے کوئی تحفہ لے کے آئے ہو؟ میں نے کہا: اے بادشاہ! جی ہاں! پھر میں نے کہا: اے بادشاہ! میں تمہارے لئے تحفے کے طور پر بہت سے چمڑے لے کے آیا ہوں، پھر میں نے وہ اسے دیا، وہ اسے اچھا لگا اور پسند آیا۔ پھر میں نے کہا: اے بادشاہ! میں نے ایک شخص کو تمہارے پاس سے باہر جاتے ہوئے دیکھا ہے، وہ ہمارے دشمن کا قاصد ہے، وہ فرد تم ہمارے حوالے کر دو، تاکہ میں اسے قتل کر دوں، کیونکہ اس نے ہمارے معززین اور بہترین لوگوں کو نقصان پہنچایا ہے، سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو نجاشی غصے میں آ گیا، اس نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور میری ناک پر زور سے ضرب لگائی، مجھے یوں لگا جیسے اس نے میری ناک توڑ دی ہے، اس وقت اس کے خوف کی وجہ سے میں نے یہ سوچا کہ اگر زمین شق ہو جائے، تو میں زمین کے اندر داخل ہو جاؤں، پھر میں نے کہا: اے بادشاہ! اللہ کی قسم! اگر مجھے یہ اندازہ ہوتا کہ تم اس چیز کو ناپسند کرو گے، تو میں نے یہ درخواست کرنی ہی نہیں تھی، اس نے کہا: تم نے مجھ سے یہ درخواست کی ہے کہ میں تمہیں ان صاحب کا قاصد دے دوں، جن کے پاس وہ ”ناموس اکبر“ آتا ہے، جو سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے پاس آتا تھا، تاکہ تم اس قاصد کو قتل کر دو؟ راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: اے بادشاہ! کیا ایسا ہی ہے؟ اس نے کہا: اے عمرو! تمہارا ستیاناس ہو، تم میری بات مانو اور ان کی پیروی کر لو، کیونکہ اللہ کی قسم! وہ حق پر ہیں اور وہ اپنے مخالفین پر ضرور غالب آ جائیں گے، جس طرح سیدنا موسیٰ علیہ السلام فرعون اور اس کے لشکریوں پر غالب آئے تھے، سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: تو کیا تم ان کی طرف سے اسلام پر مجھ سے بیعت لے لو گے؟ اس نے کہا: ٹھیک ہے، پھر اس نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا اور سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ سے اسلام پر بیعت لے لی۔ راوی کہتے ہیں: پھر میں نکل کر اپنے ساتھیوں کے پاس آیا، پہلے جو میری رائے تھی وہ بدل چکی تھی، میں نے اپنے ساتھیوں سے اپنا اسلام چھپایا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جانے کے لئے نکلا، راستے میں میری ملاقات سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے ہوئی، یہ فتح مکہ سے کچھ پہلے کی بات ہے، وہ مکہ کی طرف سے آ رہے تھے، میں نے دریافت کیا: اے ابوسلیمان! کہاں جا رہے ہو؟ اس نے بتایا: اللہ کی قسم! راستہ ٹھیک ہو گیا ہے، وہ صاحب واقعی نبی ہیں، میں جا رہا ہوں تاکہ اسلام قبول کر لوں، آخر کب تک اس میں تاخیر کروں گا؟ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں بھی اسلام قبول کرنے کے لئے ہی آیا ہوں، راوی کہتے ہیں: پھر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، خالد بن ولید رضی اللہ عنہ آگے بڑھے، انہوں نے اسلام قبول کیا پھر بیعت کی، پھر میں آگے ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس شرط پر آپ کی بیعت کروں گا کہ میرے گزشتہ گناہوں کی مغفرت ہو جائے، راوی کہتے ہیں: مجھے بعد والی کوتاہیوں کے بارے میں خیال نہیں آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عمرو! تم بیعت کر لو، کیونکہ اسلام اپنے سے پہلے کی تمام کوتاہیوں کو ختم کر دیتا ہے اور ہجرت اپنے سے پہلے کی سب چیزوں کو ختم دیتی ہے، راوی کہتے ہیں: تو پھر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی اور پھر میں واپس آ گیا۔ ابن اسحاق بیان کرتے ہیں: مجھے اس فرد نے
یہ روایت بیان کی ہے جس پر میں تہمت عائد نہیں کرتا کہ سیدنا عثمان بن طلحہ بن ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے ان دونوں حضرات کے اسلام قبول کرنے کے وقت ان کے ہمراہ اسلام قبول کیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے بذات خود مجھے یہ بات بیان کی، جو میرے کانوں نے سنی، ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15890]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (198/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17323، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15891
وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ رَمْثَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ إِلَى الْبَحْرَيْنِ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَرِيَّةٍ وَخَرَجْنَا مَعَهُ، فَنَعَسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَرْحَمُ اللَّهُ عَمْرًا". فَتَذَاكَرْنَا كُلَّ مَنِ اسْمُهُ عَمْرٌو. فَنَعَسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَرْحَمُ اللَّهُ عَمْرًا". قَالَ: ثُمَّ نَعَسَ الثَّالِثَةَ، فَاسْتَيْقَظَ فَقَالَ:" يَرْحَمُ اللَّهُ عَمْرًا". فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ عَمْرٌو هَذَا؟ قَالَ:" عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ". قُلْنَا: وَمَا شَأْنُهُ؟ قَالَ:" كُنْتُ إِذَا نَدَيْتُ النَّاسَ إِلَى الصَّدَقَةَ جَاءَ فَأَجْزَلَ مِنْهَا، فَأَقُولُ: يَا عَمْرُو، أَنَّى لَكَ هَذَا؟ قَالَ: مِنْ عِنْدِ اللَّهِ، وَصَدَقَ عَمْرٌو إِنَّ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرًا كَثِيرًا".
قَالَ زُهَيْرُ بْنُ قَيْسٍ: لَمَّا قُبِضَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ: لَأَلْزَمَنَّ هَذَا الَّذِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرًا كَثِيرًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قَالَ زُهَيْرٌ: فَلَمَّا كَانَتِ الْفِتْنَةُ قُلْتُ: أَتَّبِعُ هَذَا الَّذِي قَالَ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا قَالَ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.

سیدنا علقمہ بن رمثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو بحرین بھیجا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنگی مہم پر تشریف لے گئے، آپ کے ساتھ ہم بھی گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اونگھ آئی، تو آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ عمرو پر رحم کرے، ہم نے ہر اس فرد کو یاد کیا جس کا نام عمرو تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اونگھ آئی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ عمرو پر رحم کرے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تیسری مرتبہ اونگھ آئی، پھر جب آپ بیدار ہوئے تو آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ عمرو پر رحم کرے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! عمرو سے مراد کون ہے؟ آپ نے فرمایا: عمرو بن العاص، ہم نے عرض کی: ان کا کیا معاملہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بھی میں لوگوں کو صدقہ دینے کی ترغیب دیتا تھا، تو عمرو آتا اور بہت سا صدقہ دیتا تھا، میں کہتا: اے عمرو! یہ تمہارے پاس کہاں سے آیا؟ تو وہ کہتا: یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے اور عمرو نے ٹھیک کہا:، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اُس کے لئے بہت زیادہ بھلائی ہے۔ زہیر بن قیس کہتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا، تو میں نے سوچا کہ میں ان صاحب کے ساتھ رہوں گا، جن کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے: کہ اُن کے لئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بہت زیادہ بھلائی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: زہیر نامی راوی نے کہا: جب فتنے کا زمانہ آیا تو میں نے سوچا کہ میں ان صاحب کے ساتھ رہوں گا، جن کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے۔ امام أحمد کے رجال اور طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15891]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15892
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: كَانَ إِسْلَامُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَخَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، وَعُثْمَانَ بْنِ طَلْحَةَ عِنْدَ النَّجَاشِيِّ، فَقَدِمُوا الْمَدِينَةَ فِي صَفَرٍ سَنَةَ ثَمَانٍ مِنَ الْهِجْرَةِ. قُلْتُ: إِسْلَامُهُمْ فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ مَعْرُوفٍ، وَأَمَّا إِسْلَامُ خَالِدٍ وَعُثْمَانَ بْنِ طَلْحَةَ عِنْدَ النَّجَاشِيِّ فَلَمْ أَجِدْهُ إِلَّا عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ مِنْ قَوْلِهِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ اور سیدنا خالد بن ولید اور سیدنا عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ نے نجاشی کے ہاں اسلام قبول کیا تھا، پھر یہ لوگ ہجرت کے آٹھویں سال صفر کے مہینے میں مدینہ منورہ آئے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان حضرات کا ایک ہی دن اسلام قبول کرنا ایک معروف بات ہے، لیکن سیدنا خالد رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ کا نجاشی کے پاس اسلام قبول کرنا،
یہ روایت صرف میں نے ابن اسحاق کے قول کے طور پر ہی پائی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15892]
یہ روایت صرف میں نے ابن اسحاق کے قول کے طور پر ہی پائی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15892]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15893
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ الطَّائِيِّ قَالَ: لَمَّا كَانَتْ غَزْوَةُ ذَاتِ السَّلَاسِلِ اسْتُعْمِلَ رَسُولُ اللَّهِ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ عَلَى جَيْشٍ فِيهِمْ أَبُو بَكْرٍ. قَالَ الْحَدِيثُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا رافع بن ابورافع طائی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ ذات سلاسل کے مقام پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس لشکر کا امیر سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو بنایا تھا ان لوگوں میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ شامل تھے، اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15893]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15893]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4469)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4469»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15894
وَعَنْ طَلْحَةَ - يَعْنِي ابْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَا عَمْرُو، إِنَّكَ لَذُو رَأْيٍ سَدِيدٍ فِي الْإِسْلَامِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ:" فِي الْإِسْلَامِ". وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ فِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اے عمرو! اسلام میں تم ایک سمجھ دار رائے رکھنے والے فرد ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اسلام میں“۔ معجم کبیر کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں اور ہزار کی سند میں ایک راوی اسحاق بن یحیی بن طلحہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15894]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2720) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (209)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 209»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً