الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
219. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَمْرٍو أَيْضًا وَابْنِهِ عَبْدِ اللَّهِ وَأُمِّ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - .
حضرت عمرو رضی اللہ عنہ، ان کے صاحبزادے، حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ اور (حضرت عبداللہ کی والدہ) سیدہ ام عبداللہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15905
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: لَخَيْرٌ أَعْلَمُهُ الْيَوْمَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ مِثْلَيْهِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ; لِأَنَّا كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَهُمُّنَا الْآخِرَةُ، وَلَا تَهُمُّنَا الدُّنْيَا، وَإِنَّا الْيَوْمَ قَدْ مَالَتْ بِنَا الدُّنْيَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: آج اگر میں ایک بھلائی کروں، تو یہ میرے نزدیک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کی ہوئی اس سے دُگنی بھلائی سے زیادہ پسندیدہ ہو گی، کیونکہ جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے تھے تو ہماری توجہ آخرت کی طرف تھی، دنیا ہمارا مطمع نظر نہیں ہوتی تھی، اور آج ہم دنیا کی طرف مائل ہو چکے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15905]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15905]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15906
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: مَاتَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو سَنَةَ خَمْسٍ وَسِتِّينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
محمد بن عبدالله بن نمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کا انتقال 65 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15906]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15906]
حدیث نمبر: 15907
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ - وَيُكْنَى أَبَا مُحَمَّدٍ بِمِصْرَ، وَدُفِنَ فِي دَارِهِ - سَنَةَ خَمْسٍ وَسِتِّينَ. وَقَائِلٌ يَقُولُ: سَنَةَ ثَمَانٍ وَسِتِّينَ، وَسِنُّهُ ثِنْتَانِ وَسَبْعُونَ سَنَةً، أَوِ اثْنَتَانِ وَتِسْعُونَ سَنَةً - شَكَّ يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ - فِي السَّبْعِينَ أَوِ التِّسْعِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ جن کی کنیت ”ابومحمد“ تھی، ان کا انتقال مصر میں ہوا، انہیں ان کے گھر میں دفن کیا گیا، یہ 65 ہجری کی بات ہے، بعض حضرات نے یہ کہا: ہے: 68 ہجری میں ہوا تھا، اس وقت ان کی عمر 72 سال تھی، یحیی نامی راوی کو شک ہے: یا شاید 92 سال تھی (یعنی 72 یا 92 کے درمیان یہ شک یحیی نامی راوی کو ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15907]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15907]
220. بَابُ مَا جَاءَ فِي مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15908
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ حَرْبِ بْنِ أُمَيَّةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ، يُكْنَى أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَأُمُّهُ هِنْدٌ بِنْتُ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ، وَأُمُّهَا صَفِيَّةُ بِنْتُ أُمَيَّةَ بْنِ حَارِثَةَ بْنِ الْأَوْقَصِ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، وَأُمُّهَا بِنْتُ نَوْفَلِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ، وَأُمُّهَا فُلَانَةُ بِنْتُ جَابِرِ بْنِ نَصْرِ بْنِ مَالِكِ بْنِ حَسْلِ بْنِ عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ،وَأُمُّهَا بِنْتُ الْحَارِثِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ نَصْرِ بْنِ مَالِكِ بْنِ حِسْلِ بْنِ عَامِرٍ، وَأُمُّهَا بِنْتُ سَعِيدِ بْنِ سَهْمٍ..
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بن ابوسفیان بن حرب بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف ہیں، ان کی کنیت ابوعبدالرحمن ہے۔ ان کی والدہ کا نام سیدہ بند رضی اللہ عنہا بنت عتبہ بن ربیعہ بن عبدشمس بن عبدمناف ہے، سیدہ ہند رضی اللہ عنہا کی والدہ کا نام صفیہ بنت امیہ بن حارثہ بن اوقص ہے، ان کا تعلق بنوسلیم سے تھا اس خاتون کی والدہ کا نام بنت نوفل بن عبدمناف ہے اور ان کی والدہ کا نام فلانہ بنت جابر بنت جابر بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لؤی ہے اور ان کی والدہ کا نام بنت حارث بن حبیب بن خزیمہ بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر ہے اور ان کی والدہ کا نام بنت سعید بن سہم ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15908]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (304/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15909
عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: رَأَيْتُ مُعَاوِيَةَ بِالْأَبْطَحِ أَبْيَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ كَأَنَّهُ ثَلْجٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
اسحاق بن یسار بیان کرتے ہیں: میں نے ”ابطح“ کے مقام پر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا، ان کے سر اور داڑھی کے بال سفید تھے یوں جیسے برف ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15909]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15909]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (306/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 15910
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ قَالَ: كَانَ مُعَاوِيَةُ طَوِيلًا، أَبْيَضَ، أَجْلَحَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ صَفْوَانَ بْنِ صَالِحٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
خالد بن معدان بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ طویل القامت گورے چٹے فرد تھے اور ان کے اطراف کے بال اڑے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف صفوان بن صالح کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15910]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف صفوان بن صالح کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15910]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (305/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15911
وَعَنْ أَسْلَمَ - مَوْلَى عُمَرَ - قَالَ: قَدِمَ عَلَيْنَا مُعَاوِيَةُ وَهُوَ أَبْيَضُ النَّاسِ وَأَجْمَلُهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُسْلِمِ بْنِ جُنْدُبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے غلام اسلم بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے وہ سب سے زیادہ گورے چٹے اور سب سے زیادہ خوبصورت تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف مسلم بن جندب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15911]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف مسلم بن جندب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15911]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (305/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15912
وَعَنْ بَكَّارِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ قَالَ: قَالَ مُعَاوِيَةُ: مَا وَلَدَتْ قُرَشِيَّةٌ لِقُرَشِيٍّ خَيْرًا لَهَا فِي دُنْيَاهَا مِنِّي. فَقَالَ مَعْدُ بْنُ يَزِيدَ: مَا وَلَدَتْ قُرَشِيَّةٌ لِقُرَشِيٍّ خَيْرًا لَهَا فِي دِينِهَا مِنْ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَمَا وَلَدَتْ قُرَشِيَّةٌ لِقُرَشِيٍّ شَرًّا لَهَا فِي دُنْيَاهَا مِنْكَ. قَالَ: وَلِمَ؟ قَالَ: لِأَنَّكَ عَوَّدْتَهَا عَادَةً كَأَنِّي بِهِمْ قَدْ طَلَبُوهَا مِنْ غَيْرِكَ، فَكَأَنِّي بِهِمْ صَرْعَى فِي الطَّرِيقِ. قَالَ: وَيْحَكَ! وَاللَّهِ إِنِّي لَأَكْتُمُهَا نَفْسَيْ كَذَا وَكَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ الْجُمَحِيُّ ضَعِيفٌ.
بکار بن محمد بن رافع بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کسی قریشی عورت نے کسی قریشی مرد کے ایسے بچے کو جنم نہیں دیا، جو دنیاوی اعتبار سے اُس عورت کے لئے مجھ سے زیادہ بہتر ہو۔ معد بن یزید نے کہا: کسی قریشی عورت نے کسی قریشی مرد کے ایسے بچے کو جنم نہیں دیا جو دینی اعتبار سے اس خاتون کے لئے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ بہتر ہو، اور کسی قریشی عورت نے کسی قریشی مرد کے بچے کو جنم نہیں دیا، جو دنیاوی اعتبار سے اس عورت کے لیے آپ سے زیادہ برا ہو، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ انہوں نے کہا: اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے اس (دنیا) کو عادت بنا لیا ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ لوگ دنیا آپ کی بجائے کسی اور سے لینا چاہیں گے، اور اس وجہ سے وہ راہوں میں مارے گئے ہوں گے، تو انہوں نے کہا: تمہارا ستیاناس ہو، اتنے اتنے عرصے سے میں نے اسے اپنے لئے چھپا کے رکھا ہوا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اس میں محمد بن سلام جمحی نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15912]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اس میں محمد بن سلام جمحی نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15912]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (440/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15913
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: خَرَجَ مُعَاوِيَةُ مِنَ الشَّامِ يُرِيدُ مَكَّةَ، فَنَزَلَ مَنْزِلًا بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ يُقَالُ لَهُ: الْأَبْوَاءُ، فَاطَّلَعَ فِي بِئْرِ عَادِيَةٍ فَأَصَابَتْهُ لِقْوَةٌ، فَأَجَدَّ السَّيْرَ حَتَّى دَخَلَ مَكَّةَ، وَأَتَاهُ الْحَاجِبُ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، النَّاسُ بِالْبَابِ مَا أَفْقِدُ وَجْهًا. قَالَ: فَابْسُطْ لِي إِذًا. قَالَ: ثُمَّ دَعَا بِعِمَامَةٍ فَلَفَّ بِهَا رَأَسَهُ وَشِقَّ وَجْهَهُ، ثُمَّ خَرَجَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، فَإِنْ أُعَافَى فَقَدْ عُوفِيَ الصَّالِحُونَ قَبْلِي، إِنِّي لِأَرْجُوَ أَنْ أَكُونَ مِنْهُمْ، وَإِنْ كَانَ مَرِضَ مِنِّي عُضْوٌ فَمَا أُحْصِيَ صَحِيحِي، وَإِنْ كَانَ وَجَدَ عَلَيَّ بَعْضُ خَاصَّتِكُمْ فَقَدْ كُنْتُ حَدَبًا عَلَى عَامَّتِكُمْ، وَمَا لِي أَنْ أَتَمَنَّى عَلَى اللَّهِ أَكْثَرَ مِمَّا أَعْطَانِي، فَرَحِمَ اللَّهُ رَجُلًا دَعَا لِي بِالْعَافِيَةِ. وَارْتَجَّتِ الْأَصْوَاتُ بِالدُّعَاءِ فَاسْتَبْكَى، فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ: مَا يُبْكِيكَ يَا أَمِيَر الْمُؤْمِنِينَ؟! قَالَ: رَاجَعْتُ مَا كُنْتَ عَنْهُ عَزُوفًا، فَقَالَ: كَبُرَتْ سِنِّي، وَرَقَّ عَظْمِي، وَكَثُرَتِ الدُّمُوعُ فِي عَيْنِي، وَرُمِيتُ فِي أَحْسَنِي وَمَا يَبْدُو مِنِّي، وَلَوْلَا هَوًى مِنِّي فِي يَزِيدَ أَبْصَرَتُ قَصْدِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ الْهَمْدَانِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ شام سے نکلے، ان کا مکہ جانے کا ارادہ تھا، انہوں نے مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک جگہ پر پڑاؤ کیا، جس کا نام ”ابواء“ تھا، وہاں انہوں نے ایک کنویں میں جھانک کر دیکھا، تو انہیں لقوہ ہو گیا، انہوں نے سفر تیز کیا اور مکہ پہنچ گئے، دربان ان کے پاس آیا اور بولا: اے امیر المؤمنین دروازے پر لوگ موجود ہیں اور تقریباً سبھی لوگ ہیں تو انہوں نے فرمایا: تم میرے لئے کوئی چیز بچھاؤ، پھر انہوں نے عمامہ منگوایا اور اسے اپنے سر پر لپیٹا اور چہرے کے ایک حصے پر لپیٹ لیا، پھر وہ نکلے، انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی، پھر انہوں نے فرمایا: امابعد! اگر مجھے عافیت ملتی ہے تو مجھ سے پہلے نیک لوگوں کو بھی عافیت دی گئی اور مجھے یہ امید ہے کہ میں بھی نیک لوگوں میں ایک ہوؤں گا، اگر میرا کوئی عضو بیمار ہو جاتا ہے تو میں اپنے صحیح حصے کو شمار نہیں کروں گا، اور اگر تم میں سے کچھ لوگ میرے خلاف چیز محسوس کرتے ہیں، تو میں تمہارے عمومی لوگوں کی دیکھ بھال کرنے والا ہوں اور مجھے کیا حق ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے جو کچھ عطا کیا ہے، میں اللہ تعالیٰ سے اس سے زیادہ کی تمنا کروں؟ تو اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم کرے جو میرے لئے عافیت کی دعا کرتا ہے، تو لوگوں کی دعاؤں سے آواز کی گونج پیدا ہوئی، پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ رونے لگے، تو مروان نے ان سے دریافت کیا: اے امیر المؤمنین! آپ کیوں رو رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں نے اس چیز کی طرف رجوع کر لیا ہے جس سے میں بے رغبت رہا کرتا تھا، انہوں نے فرمایا: میری عمر زیادہ ہو گئی ہے، میری ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں، میری آنکھوں سے آنسو بکثرت جاری ہوتے ہیں اور میری اچھی چیزوں اور میری طرف سے جو چیز ظاہر ہوتی ہے اس پر الزام لگایا گیا ہے، اگر یزید کے بارے میں میری خواہش نہ ہوتی تو میں اپنے مقصود کے بارے میں بصیرت رکھتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن ابویزید ہمدانی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15913]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن ابویزید ہمدانی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15913]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (306/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 15914
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ: أَنَّ مُعَاوِيَةَ أَخَذَ الْإِدَاوَةَ بَعْدَ أَبِي هُرَيْرَةَ يَتْبَعُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاشْتَكَى أَبُو هُرَيْرَةَ، فَبَيْنَا هُوَ يُوَضِّئُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَيْهِ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ، فَقَالَ:" يَا مُعَاوِيَةُ، إِنْ وُلِّيتَ أَمْرًا فَاتَّقِ اللَّهَ وَاعْدِلْ". قَالَ: فَمَا زِلْتُ أَظُنُّ أَنِّي مُبْتَلًى بِعَمَلٍ لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى ابْتُلِيتُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فَوَصَلَهُ فَقَالَ فِيهِ: عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَوَضَّؤُوا". قَالَ: فَلَمَّا تَوَضَّؤُوا نَظَرَ إِلَيَّ فَقَالَ:" يَا مُعَاوِيَةُ، إِنْ وُلِّيتَ أَمْرًا فَاتَّقِ اللَّهَ وَاعْدِلْ". وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَقَالَ فِي الْأَوْسَطِ:" فَاقْبَلْ مِنْ مُحْسِنِهِمْ وَتَجَاوَزْ عَنْ مُسِيئِهِمْ". بِاخْتِصَارٍ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعید بن عمرو بن سعید بن العاص بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بعد سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے پانی کا برتن (لوٹا) لیا اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہتے تھے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے، ایک مرتبہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، وضو کرنے کے دوران سر اٹھا کر دو مرتبہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا اور پھر یہ فرمایا: ”اے معاویہ! اگر تم حکومت کے نگران بن جاؤ تو اللہ سے ڈرتے رہنا اور عدل سے کام لینا۔“ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس کے بعد مجھے مسلسل یہ امید رہی کہ میں حکومت حاصل کروں گا، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا، یہاں تک کہ میں اس آزمائش میں مبتلاء ہوا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں
یہ روایت ”مرسل“ ہے،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے ”موصول“ (متصل سند والی) روایت کے طور پر نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ وضو کرو! راوی کہتے ہیں: جب لوگوں نے وضو کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: اے معاویہ! اگر تم حکومت کے نگران بنے، تو تم اللہ سے ڈرتے رہنا اور عدل سے کام لینا“۔۔۔۔۔۔۔ باقی روایت حسب سابق ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے معجم اوسط میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تم اُن کے اچھے فرد کی اچھائی کو قبول کرنا، اور ان کے برے فرد سے درگزر کرنا۔“ انہوں نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15914]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں
یہ روایت ”مرسل“ ہے،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے ”موصول“ (متصل سند والی) روایت کے طور پر نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ وضو کرو! راوی کہتے ہیں: جب لوگوں نے وضو کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: اے معاویہ! اگر تم حکومت کے نگران بنے، تو تم اللہ سے ڈرتے رہنا اور عدل سے کام لینا“۔۔۔۔۔۔۔ باقی روایت حسب سابق ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے معجم اوسط میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تم اُن کے اچھے فرد کی اچھائی کو قبول کرنا، اور ان کے برے فرد سے درگزر کرنا۔“ انہوں نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15914]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16486، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4162/1، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2225»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح