الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
238. بَابُ مَا جَاءَ فِي نُعَيْمٍ النَّحَّامِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت نعیم بن نحام رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15985
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: وَهُوَ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَسَدِ بْنِ عَبْدِ عَوْفِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُوَيْجِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ. وَإِنَّمَا سُمِّيَ النَّحَّامَ ؛ لِأَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَمِعْتُ نَحْمَةً فِي الْجَنَّةِ". وَالنَّحْمُ: الصَّوْتُ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا نعیم رضی اللہ عنہ بن عبداللہ بن اسد بن عبدعوف بن عبید بن عویج بن عدی بن کعب ہیں۔ ان کا نام ”نحام“ اس لئے رکھا گیا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے جنت میں ”نحمہ“ سنی ہے۔“ اور لفظ ”نحم“ کا مطلب ”آواز“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15985]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15986
قَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ مَعْمَرُ بْنُ الْمُثَنَّى: وَكَانَ إِسْلَامُهُ قَبْلَ هِجْرَةِ الْحَبَشَةِ، وَقُتِلَ بِأَجْنَادِينَ مِنْ أَرْضِ الشَّامِ.
ابوعبیدہ معمر بن مثنیٰ بیان کرتے ہیں: انہوں نے ہجرت حبشہ سے پہلے اسلام قبول کر لیا تھا اور یہ شام کی سرزمین پر ”اجنادین“ کے مقام پر شہید ہوئے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15986]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
239. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَرْقَمِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15987
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْأَرْقَمِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ بْنِ وَهَبِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ زُهْرَةَ، وَأُمُّهُ عَمْرَةُ بِنْتُ الْأَرْقَمِ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ. كَانَ قَدْ عَمِيَ قَبْلَ وَفَاتِهِ. وَكَانَ كَاتِبًا لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ وَعَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا عبدالله رضی اللہ عنہ بن ارقم بن عبدیغوث بن وہب بن عبدمناف بن زہرہ ہیں، ان کی والدہ عمرہ بنت ارقم بن ہاشم بن عبدمناف ہیں، یہ وفات سے پہلے نابینا ہو گئے تھے، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لئے کتابت کے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15987]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15988
- (کتاب میں موجود نہیں ہے)
(کتاب میں موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15988]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15989
وَعَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ أَبِي عَوْنٍ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كِتَابُ رَجُلٌ، فَقَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَرْقَمِ:" أَجِبْ عَنِّي". فَكَتَبَ جَوَابَهُ ثُمَّ قَرَأَهُ عَلَيْهِ، فَقَالَ:" أَصَبْتَ وَأَحْسَنْتَ، اللَّهُمَّ وَفِّقْهُ". فَلَمَّا وَلِيَ عُمَرُ كَانَ يُشَاوِرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُعْضَلًا، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُعْضَلًا، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عبدالواحد بن ابوعون بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کسی شخص کا مکتوب آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم میری طرف سے جواب لکھو! انہوں نے جواب لکھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھ کے سنایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے ٹھیک لکھا ہے، اور اچھا کام کیا ہے، اے اللہ! تو اسے توفیق عطا فرما!“۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے تھے، تو وہ اُن سے مشورہ لیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”معضل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15989]
یہ روایت امام طبرانی نے ”معضل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15989]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
240. بَابُ مَا جَاءَ فِي عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15990
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: قَدِمْتُ فِي وَفْدِ ثَقِيفٍ حِينَ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَبِسْنَا حُلَلَنَا بِبَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: مَنْ يُمْسِكُ لَنَا رَوَاحِلَنَا؟ فَكُلُّ الْقَوْمِ أَحَبَّ الدُّخُولَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَرِهَ التَّخَلُّفَ عَنْهُ، قَالَ عُثْمَانُ: وَكُنْتُ أَصْغَرَهُمْ، فَقُلْتُ: إِنْ شِئْتُمْ أَمْسَكْتُ لَكُمْ عَلَى أَنَّ عَلَيْكُمْ عَهْدَ اللَّهِ لَتُمْسِكُنَّ لِي إِذَا خَرَجْتُمْ قَالُوا: فَذَلِكَ لَكَ، فَدَخَلُوا عَلَيْهِ ثُمَّ خَرَجُوا، فَقَالُوا: انْطَلَقَ بِنَا، قُلْتُ: أَيْنَ؟ قَالُوا: إِلَى أَهْلِكَ، فَقُلْتُ: خَرَجْتُ مِنْ أَهْلِي حَتَّى إِذَا حَلَلْتُ بِبَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْجِعُ وَلَا أَدْخُلُ عَلَيْهِ وَقَدْ أَعْطَيْتُمُونِي مَا قَدْ عَلِمْتُمْ [ مِنَ الْعَهْدِ ] ؟ قَالُوا: فَاعْجَلْ لَنَا ؛ فَإِنَّا قَدْ كَفَيْنَاكَ الْمَسْأَلَةَ فَلَمْ نَدَعْ شَيْئًا إِلَّا سَأَلْنَاهُ، فَدَخَلْتُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يُفَقِّهَنِي فِي الدِّينِ وَيُعَلِّمَنِي قَالَ:" مَاذَا قُلْتَ؟". فَأَعَدْتُ عَلَيْهِ الْقَوْلَ، فَقَالَ:" لَقَدْ سَأَلْتَنِي عَنْ شَيْءٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِكَ، اذْهَبْ فَأَنْتَ أَمِيرٌ عَلَيْهِمْ وَعَلَى مَنْ تَقْدُمُ عَلَيْهِ مَنْ قَوْمِكَ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَكِيمِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ عَيَّادٍ وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَكِيمِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ عَيَّادٍ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ”ثقیف“ قبیلے کے وفد میں شامل ہو کر آیا، جب وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے، ہم نے اپنے لباس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے کے پاس پہنے، پھر ان لوگوں نے دریافت کیا: کون ہماری سواریوں کی دیکھ بھال کرے گا؟ سب لوگوں کو یہ بات پسند تھی کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئیں، اور کسی کو بھی پیچھے رہنا پسند نہیں تھا، تو میں ان لوگوں میں سب سے کمسن تھا، میں نے کہا: اگر تم لوگ چاہو، تو میں تمہاری خاطر ان سواریوں کو روک کے رکھتا ہوں، اس شرط پر کہ تم مجھے اللہ کے نام کا یہ عہد دو، کہ جب تم باہر آ جاؤ گے، تو تم مجھے بھی موقع دو گے، ان لوگوں نے کہا: تمہیں یہ چیز مل گئی، پھر وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے پھر وہ لوگ واپس آئے، تو انہوں نے کہا: چلو! چلیں، میں نے دریافت کیا: کہاں؟ انہوں نے کہا: اپنے گھر، میں نے کہا: اپنے گھر سے تو نکل کے میں آیا ہوں، اب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر پہنچا ہوں، تو آپ سے ملے بغیر واپس چلا جاؤں؟ تم لوگوں نے مجھے عہد دیا تھا، جو تم جانتے ہو ان لوگوں نے کہا: اچھا پھر جلدی آ جانا، کیونکہ ہم نے تمہاری جگہ تمام سوالات دریافت کر لیے ہیں، کوئی چیز نہیں چھوڑی، ہر چیز کے بارے میں ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کر لیا ہے، راوی کہتے ہیں: پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے دین کی سمجھ بوجھ اور دین کا فہم عطا کرے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے کیا کہا: ہے؟ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنی بات دہرا دی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے مجھ سے ایک ایسی چیز کے بارے میں سوال کیا ہے کہ تمہارے ساتھیوں میں سے کسی نے اس چیز کے بارے میں مجھ سے سوال نہیں کیا، تم جاؤ! تم اُن لوگوں کے امیر ہو اور تمہاری قوم سے تعلق رکھنے والا جو بھی فرد ہو گا، تم اُس کے امیر ہو گے۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حکیم بن حکیم بن عباد کا معاملہ مختلف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15990]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حکیم بن حکیم بن عباد کا معاملہ مختلف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15990]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8936)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8356، 8393»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15991
وَفِي رِوَايَةٍ أُخْرَى مُخْتَصَرَةٍ قَالَ فِيهَا: فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلْتُهُ مُصْحَفًا كَانَ عِنْدَهُ فَأَعْطَانِيهِ.
ایک اور مختصر روایت میں یہ الفاظ منقول ہیں: راوی کہتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ سے ایک مصحف مانگ لیا، جو آپ کے پاس موجود تھا، تو وہ آپ نے مجھے عطا کر دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15991]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8393)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15992
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمِنْبَرِ وَمَعَهُ كِتَابٌ قَالَ:" لَأُعْطِيَنَّ هَذَا الْكِتَابَ رَجُلًا يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، قُمْ يَا عُثْمَانُ بْنَ أَبِي الْعَاصِ". فَقَامَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ فَدَفَعَهُ إِلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَعْلَى أَبُو أُمَيَّةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَعْلَى أَبُو أُمَيَّةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے، آپ کے دست مبارک میں ایک تحریر تھی، آپ نے ارشاد فرمایا: یہ تحریر میں اس شخص کو عطا کروں گا جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھتا ہے اور اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اُس سے محبت رکھتے ہیں، اے عثمان بن ابوالعاص! تم کھڑے ہو جاؤ، تو سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ تحریر اُن کے حوالے کر دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یعلیٰ ابوامیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15992]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یعلیٰ ابوامیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15992]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (788)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 788»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15993
وَعَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ: أَتَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ فِي أَيَّامِ الْعَشْرِ، وَكَانَ لَهُ بَيْتٌ قَدْ أَخْلَاهُ لِلْحَدِيثِ، فَمُرَّ عَلَيْهِ بِكَبْشٍ، فَقَالَ لِصَاحِبِهِ: بِكَمْ أَخَذْتَهُ؟ فَقَالَ: بِاثْنَيْ عَشَرَ دِرْهَمًا، فَقُلْتُ: لَوْ كَانَ مَعِي اثْنَا عَشَرَ دِرْهَمًا اشْتَرَيْتُ بِهَا كَبْشًا، فَضَحَّيْتُ وَأَطْعَمْتُ عِيَالِي، فَلَمَّا قُمْتُ اتَّبَعَنِي رَسُولُ عُثْمَانَ بِصُرَّةٍ فِيهَا خَمْسُونَ دِرْهَمًا، فَمَا رَأَيْتُ دَرَاهِمَ قَطُّ كَانَتْ أَعْظَمَ بَرَكَةً مِنْهَا، أَعْطَانِي وَهُوَ لَهَا مُحْتَسِبٌ وَأَنَا إِلَيْهَا مُحْتَاجٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابونضرہ بیان کرتے ہیں: میں، سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کی خدمت میں، دس دنوں میں حاضر ہوا (شاید اس سے مراد یہ ہے کہ ذوالحج کے پہلے عشرے میں حاضر ہوا) اُن کا ایک کمرہ تھا، جسے انہوں نے بات چیت کے لئے مخصوص کیا ہوا تھا، ایک دنبہ ان کے پاس سے گزرا، انہوں نے دنبے کے مالک سے دریافت کیا: تم نے یہ کتنے کے عوض میں خریدا ہے؟ اس نے بتایا: بارہ درہم کے عوض میں، راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: اگر میرے پاس بارہ درہم ہوتے، تو میں نے اس کے عوض میں دنبہ خرید لینا تھا اور قربانی کر لینی تھی، اور اپنے گھر والوں کو کھانا کھلانا تھا، جب میں ان کے پاس سے اٹھا تو میرے پیچھے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا قاصد ایک تھیلی لے کے آیا جس میں پچاس درہم موجود تھے میں نے ان سے زیادہ برکت والے درہم کبھی نہیں دیکھے، انہوں نے وہ مجھے دیدیے اور وہ اس کے ذریعے ثواب کی امید رکھتے تھے اور مجھے ان کی ضرورت تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15993]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15993]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8330)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
241. بَابُ مَا جَاءَ فِي عُثْمَانَ بْنِ حُنَيْفٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15994
عَنْ نَوْفَلِ بْنِ مُسَاحِقٍ قَالَ: بَيْنَمَا عُثْمَانُ بْنُ حُنَيْفٍ يُكَلِّمُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَكَانَ عَامِلًا، فَأَغْضَبُهُ فَأَخَذَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ قَبْضَةً مِنَ الْبَطْحَاءِ فَرَجَمَهُ بِهَا، فَأَصَابَ حَجْرٌ مِنْهَا جَبِينَهُ فَشَجَّهُ، فَسَالَ الدَّمُ عَلَى لِحْيَتِهِ، فَكَأَنَّهُ نَدِمَ فَقَالَ: امْسَحِ الدَّمَ عَنْ لِحْيَتِكَ، فَقَالَ: لَا يَهُولَنَّكَ هَذَا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَوَاللَّهِ لَمَا انْتَهَكْتُ مِمَّنْ وَلَّيْتَنِي أَمْرَهُ أَشَدُّ مِمَّا انْتَهَكْتَ مِنِّي. قَالَ: فَكَأَنَّهُ أَعْجَبَ عُمَرَ ذَلِكَ مِنْهُ وَزَادَهُ خَيْرًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ نَوْفَلِ بْنِ مُسَاحِقٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ نَوْفَلِ بْنِ مُسَاحِقٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
نوفل بن مساحق بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے مقرر کردہ سرکاری اہلکار تھے ان کی کسی بات پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو غصہ آ گیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے زمین سے مٹھی بھر کنکریاں اُٹھائیں اور وہ ان کو ماریں تو ان میں سے ایک پتھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی پیشانی پر لگا اور وہاں سے خون نکل آیا اور نکل کر ان کی داڑھی پر بہہ گیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اس پر ندامت ہوئی، انہوں نے کہا: تم اپنی داڑھی سے خون پونچھ لو! تو سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ نے کہا: اے امیر المؤمنین! یہ چیز آپ کو پریشانی کا شکار نہ کرے، اللہ کی قسم! آپ نے مجھے جن لوگوں کے امور کا نگران بنایا تھا، میں نے ان کے ساتھ اس سے زیادہ سختی کی تھی، جتنی آپ نے میرے ساتھ کی ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ان کی یہ بات پسند آئی اور ان کی بھلائی میں اضافہ ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف نوفل بن مساحق کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15994]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف نوفل بن مساحق کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15994]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8308)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح