الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
263. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16045
وَفِي رِوَايَةٍ: بِمِائَةِ أَلْفٍ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ أَحَدُهُمَا حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ أَحَدُهُمَا حَسَنٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ ایک لاکھ کے عوض میں فروخت کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16045]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16045]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3072)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16046
وَعَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: مَا كَانَ بِالْمَدِينَةِ أَحَدٌ سَمِعْنَا بِهِ كَانَ أَكْثَرَ حَمْلًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ مِنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ.
قَالَ: لَقَدْ قَدِمَ أَعْرَابِيَّانِ الْمَدِينَةَ يَسْأَلَانِ مَنْ يَحْمِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَدُلَّا عَلَى حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، فَأَتَيَاهُ فِي أَهْلِهِ، فَسَأَلَهُمَا مَا يُرِيدَانِ فَأَخْبَرَاهُ، فَقَالَ لَهُمَا: لَا تَعْجَلَا حَتَّى أَخْرُجَ إِلَيْكُمَا، وَكَانَ حَكِيمٌ يَلْبَسُ ثِيَابًا يُؤْتَى بِهَا مِنْ مِصْرَ كَأَنَّهَا الشِّبَاكُ، ثَمَنُهَا أَرْبَعَةُ دَرَاهِمَ، وَيَأْخُذُ عَصًا فِي يَدِهِ وَيَخْرُجُ وَمَعَهُ غُلَامَانِ لَهُ، وَكُلَّمَا مَرَّ بِكُنَاسَةٍ - أَوْ قُمَامَةٍ - فَرَأَى فِيهَا خِرْقَةً تَصْلُحُ فِي جِهَازِ الْإِبِلِ الَّتِي يَحْمِلُ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَخَذَهَا بِطَرَفِ عَصَاهُ فَنَفَضَهَا، ثُمَّ قَالَ لِغُلَامَيْهِ: أَمْسِكَا فَاسْتَعِينَا فِي جِهَازِكُمَا، فَقَالَ الْأَعْرَابِيَّانِ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ وَهُوَ يَصْنَعُ ذَلِكَ: وَيْحَكَ! انْجُ بِنَا ؛ فَوَاللَّهِ مَا عِنْدَ هَذَا إِلَّا لُقَطُ الْقَشْعِ، فَقَالَ لَهُ صَاحِبُهُ: وَيْحَكَ! لَا تَعْجَلْ حَتَّى نَنْظُرَ، فَخَرَجَ بِهِمَا إِلَى السُّوقِ فَنَظَرَ إِلَى نَاقَتَيْنِ جَلِيلَتَيْنِ سَمِينَتَيْنِ خَلِفَتَيْنِ، فَابْتَاعَهُمَا وَابْتَاعَ جِهَازَهُمَا، ثُمَّ قَالَ لِغُلَامَيْهِ: رُمَّا بِهَذِهِ الْخِرَقِ مَا يَنْبَغِي لَهُ الْمَرَمَّةُ مِنْ جِهَازِكُمَا، ثُمَّ أَوْقَرَهُمَا طَعَامًا وَبُرًّا وَوَدَكًا، ثُمَّ أَعْطَاهُمَا نَفَقَةً، ثُمَّ أَعْطَاهُمَا النَّاقَتَيْنِ.
قَالَ: يَقُولُ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ مِنْ لَاقِطِ قَشْعٍ خَيْرًا مِنَ الْيَوْمِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

ابوحازم بیان کرتے ہیں: مدینہ منورہ میں کوئی ایسا فرد نہیں تھا، جس کے بارے میں ہم نے یہ سنا ہو کہ وہ سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ اس سے زیادہ اللہ کی راہ میں سواری کے لئے جانور دیتا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ دو دیہاتی مدینہ منورہ آئے، انہوں نے دریافت کیا: کون شخص انہیں اللہ کی راہ میں سواری کے جانور فراہم کرے گا؟ تو ان دونوں کی رہنمائی سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کی طرف کی گئی، وہ دونوں سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟ ان دونوں نے بتایا: تو سیدنا حکیم رضی اللہ عنہ نے ان دونوں سے کہا: تم جلدی نہ کرو، میں نکل کر تمہارے پاس آتا ہوں، سیدنا حکیم رضی اللہ عنہ ایسے کپڑے پہنتے تھے جو مصر سے ان کے پاس لائے جاتے تھے، جو شباک کی مانند ہوتے تھے، جن کی قیمت چار درہم ہوتی تھی، وہ اپنے ہاتھ میں ایک عصا پکڑ لیتے تھے، ان کے ساتھ ان کے دو غلام بھی ہوتے تھے، جب بھی وہ کچرے کے پاس سے گزرتے تھے اور اس میں وہ کوئی کپڑا دیکھتے تھے، جو اونٹ کے لئے استعمال ہو سکتا تھا، جو انہوں نے اللہ کی راہ میں سواری کے لئے دینا ہوتا، تو وہ اپنے عصا کے کنارے کے ذریعے اس کپڑے کو لیتے تھے اسے جھاڑتے تھے اور پھر اپنے غلاموں سے کہتے تھے کہ اس کو پکڑ لو اور اس کے ذریعے تم اپنے سامان میں مدد حاصل کرنا، ان دونوں دیہاتیوں میں سے ایک نے دوسرے سے کہا:، جبکہ وہ یہ کر رہے تھے: تمہارا ستیاناس ہو تم ہمیں لے کے چلو، اللہ کی قسم! ہمیں ان صاحب کے پاس سے صرف وہ چیز ہی ملے گی، جو کہیں گری پڑی ہوئی ہی ملتی ہے، تو اس کے ساتھی نے کہا: تمہارا ستیاناس ہو، تم جلدبازی نہ کرو، جب تک ہم جائزہ نہیں لے لیتے، پھر سیدنا حکیم رضی اللہ عنہ ان دونوں کو ساتھ لے کر بازار گئے، وہاں انہوں نے دو بڑی موٹی تازی عمدہ قسم کی اونٹنیاں دیکھیں، انہیں خریدا، ان کا ساز و سامان خریدا، پھر انہوں نے اپنے غلاموں سے کہا: ان کپڑوں کے ذریعے اپنے سامان میں سے اس چیز کی مرمت کر دو، جس کی مرمت کی ضرورت ہے، پھر سیدنا حکیم رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کو اناج اور گندم اور چربی بھی لے کر دی، اور ان دونوں کو خرچ بھی فراہم کیا اور وہ اونٹنیاں بھی انہیں عطا کر دیں۔ راوی کہتے ہیں: ان دونوں میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: اللہ کی قسم! میں نے آج کے دن اس کچرا اٹھانے والے شخص سے زیادہ بہتر شخص کوئی نہیں دیکھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16046]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16046]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3074)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤ قال الهيثمي: رواه الطبراني، وفيه عبد الحميد بن سليمان، وهو ضعيف
264. بَابُ مَا جَاءَ فِي عِكْرِمَةَ بْنِ أَبِي جَهْلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عکرمہ بن ابوجہل رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16047
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عِكْرِمَةُ بْنُ أَبِي جَهْلِ بْنِ هِشَامِ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ مَخْزُومٍ، أُمُّهُ: أُمُّ مُجَالِدٍ امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي هِلَالٍ. أَسْلَمَ عَامَ الْفَتْحِ، وَاسْتُشْهِدَ [ يَوْمَ الْيَرْمُوكَ فِي خِلَافَةِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - وَقِيلَ: اسْتُشْهِدَ ] يَوْمَ أَجْنَادِينَ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا عکرمہ رضی اللہ عنہ بن ابوجہل بن ہشام بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم ہیں، ان کی والدہ ام مجالد تھیں، جو بنو ہلال سے تعلق رکھنے والی خاتون ہیں۔ انہوں نے فتح مکہ کے سال اسلام قبول کیا تھا، انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانے میں جنگ یرموک میں جام شہادت نوش کیا تھا، ایک قول کے مطابق یہ ”جنگ اجنادین“ میں شہید ہوئے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16047]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (371/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16048
وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيِّ قَالَ: عِكْرَمَةُ بْنُ أَبِي جَهْلِ بْنِ هِشَامٍ، لَيْسَ لَهُ عَقِبٌ، وَكَانَ خَرَجَ هَارِبًا يَوْمَ الْفَتْحِ حَتَّى اسْتَأْمَنَتْ لَهُ زَوْجَتُهُ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهِيَ أُمُّ حَكِيمٍ بِنْتُ هِشَامٍ، فَأَمَّنَهُ. أَدْرَكَتْهُ بِالْيَمَنِ فَرَدَّتْهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَامَ إِلَيْهِ فَاعْتَنَقَهُ، وَقَالَ:" مَرْحَبًا بِالرَّاكِبِ الْمُهَاجِرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
معصب بن عبداللہ زبیری بیان کرتے ہیں: سیدنا عکرمہ رضی اللہ عنہ بن ابوجہل بن ہشام کی اولاد کوئی نہیں ہوئی تھی، یہ فتح مکہ کے موقع پر بھاگ گئے تھے، یہاں تک کہ ان کی اہلیہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کے لئے امان حاصل کی تھی، وہ خاتون ام حکیم بنت ہشام ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے امان دیدی، وہ خاتون یمن میں ان کے پاس گئیں، اور انہیں واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر آئیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ملاحظہ کیا، تو آپ اُٹھ کر ان کی طرف گئے اور انہیں گلے لگایا اور فرمایا: ہجرت کرنے والے سوار کو خوش آمدید۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16048]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16048]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (373/17)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2735، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5107»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
حدیث نمبر: 16049
وَعَنْ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: كَانَ عِكْرِمَةُ بْنُ أَبِي جَهْلٍ إِذَا اجْتَهَدَ فِي الْيَمِينِ قَالَ: وَالَّذِي نَجَّانِي يَوْمَ بَدْرٍ.
وَكَانَ يَأْخُذُ الْمُصْحَفَ، فَيَضَعُهُ عَلَى وَجْهِهِ وَيَقُولُ: كَلَامُ رَبِّي. كَلَامُ رَبِّي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَكَانَ يَأْخُذُ الْمُصْحَفَ، فَيَضَعُهُ عَلَى وَجْهِهِ وَيَقُولُ: كَلَامُ رَبِّي. كَلَامُ رَبِّي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوملیکہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عکرمہ رضی اللہ عنہ جب کسی قسم میں شدت کا مفہوم ظاہر کرنا چاہتے تھے تو وہ یہ کہتے تھے کہ اس ذات کی قسم! جس نے جنگ بدر کے دن مجھے نجات عطا کی، اسی طرح وہ قرآن مجید لیتے تھے، اُسے اپنے چہرے پر رکھتے تھے اور یہ کہتے تھے: یہ میرے پروردگار کا کلام ہے، یہ میرے پروردگار کا کلام ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16049]
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16049]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (371/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل،
حدیث نمبر: 16050
وَعَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ أَبِي جَهْلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ جِئْتُهُ:" مَرْحَبًا بِالرَّاكِبِ الْمُهَاجِرِ، مَرْحَبًا بِالرَّاكِبِ الْمُهَاجِرِ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَا أَدَعُ نَفَقَةً عَلَيْكَ إِلَّا أَنْفَقْتُهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ. قُلْتُ: عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ: مَرْحَبًا بِالرَّاكِبِ الْمُهَاجِرِ. فَقَطْ مَرَّةً وَاحِدَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مُصْعَبَ بْنَ سَعْدٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عِكْرِمَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مُصْعَبَ بْنَ سَعْدٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عِكْرِمَةَ.
سیدنا عکرمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: جس دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہجرت کرنے والے سوار کو خوش آمدید، ہجرت کرنے والے سوار کو خوش آمدید“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جتنا کچھ خرچ کیا ہے، اب اتنی ہی رقم میں اللہ کی راہ میں بھی خرچ کروں گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے صرف ایک مرتبہ یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”ہجرت کرنے والے سوار کو خوش آمدید۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ مصعب بن سعد نے سیدنا عکرمہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16050]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ مصعب بن سعد نے سیدنا عکرمہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16050]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (373/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 16051
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَيْتُ لِأَبِي جَهْلٍ عُنُقًا فِي الْجَنَّةِ". فَلَمَّا أَسْلَمَ عِكْرِمَةُ قَالَ:" هُوَ هَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَقَدْ وُثِّقَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَقَدْ وُثِّقَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے جنت میں ابوجہل کی گردن دیکھی، راوی کہتے ہیں، جب سیدنا عکرمہ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد یہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک یعقوب بن محمد زہری ہے جس کی توثیق کی گئی ہے، جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16051]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (300/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
265. بَابُ مَا جَاءَ فِي عُرْوَةَ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عروہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16052
عَنْ عُرْوَةَ - يَعْنِي ابْنَ الزُّبَيْرِ - قَالَ: لَمَّا أَنْشَأَ النَّاسُ الْحَجَّ سَنَةَ تِسْعٍ، قَدِمَ عُرْوَةُ بْنُ مَسْعُودٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُسْلِمًا، فَاسْتَأْذَنَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَرْجِعَ إِلَى قَوْمِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي أَخَافُ أَنْ يَقْتُلُوكَ". قَالَ: لَوْ وَجَدُونِي نَائِمًا أَيْقَظُونِي، فَأَذِنَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَجَعَ إِلَى قَوْمِهِ مُسْلِمًا، فَرَجَعَ عِشَاءً، فَجَاءَ ثَقِيفٌ يُحْيُونَهُ، فَدَعَاهُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ فَاتَّهَمُوهُ وَأَغْضَبُوهُ، وَأَسْمَعُوهُ مَا لَمْ يَكُنْ يَحْتَسِبُ ثُمَّ خَرَجُوا مِنْ عِنْدِهِ، فَلَمَّا أَسْحَرُوا وَاطَّلَعَ الْفَجْرُ قَامَ عُرْوَةُ عَلَى غُرْفَةٍ فِي دَارِهِ فَأَذَّنَ لِلصَّلَاةِ وَتَشَهَّدَ فَرَمَاهُ رَجُلٌ مِنْ ثَقِيفٍ بِسَهْمٍ فَقَتَلَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ عُرْوَةَ مِثْلُ صَاحِبِ يَاسِينَ ؛ دَعَا قَوْمَهُ إِلَى اللَّهِ فَقَتَلُوهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرَوَى عَنِ الزُّهْرِيِّ نَحْوَهُ، وَكِلَاهُمَا مُرْسَلٌ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرَوَى عَنِ الزُّهْرِيِّ نَحْوَهُ، وَكِلَاهُمَا مُرْسَلٌ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: سن 9 ہجری میں، جب لوگ حج کے لئے گئے، تو سیدنا عروہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مسلمان ہو کر حاضر ہوئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ اجازت مانگی کہ وہ اپنی قوم کی طرف واپس چلے جائیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے یہ اندیشہ ہے کہ وہ لوگ تمہیں قتل کر دیں گے، انہوں نے عرض کی: اگر وہ لوگ مجھے سویا ہوا پائیں، تو مجھے بیدار کر دیتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دیدی، وہ مسلمان ہو کر اپنی قوم کی طرف واپس چلے گئے، وہ رات کے وقت واپس پہنچے، ثقیف قبیلے کے لوگ آئے اور انہیں سلام کرنے لگے، انہوں نے ان لوگوں کو اسلام کی طرف دعوت دی، تو ان لوگوں نے ان پر تہمت لگائی اور ان کے خلاف غصے کا اظہار کیا اور انہیں ایسی باتیں سنائیں کہ جن کے بارے میں وہ توقع نہیں کر رہے تھے، پھر وہ لوگ سیدنا عروہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے اُٹھ کر چلے گئے، جب سحری کا وقت ہوا اور صبح صادق طلوع ہونے لگی، تو سیدنا عروہ رضی اللہ عنہ اپنے گھر کے بالاخانے پر کھڑے ہوئے، انہوں نے نماز کے لئے اذان دی اور شہادت کے کلمات پڑھے، تو ثقیف قبیلے کے ایک شخص نے انہیں تیر مار کر انہیں شہید کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عروہ کی مثال یٰسین کے ساتھی کی مانند ہے کہ جس نے اپنی قوم کو اللہ کی طرف دعوت دی تھی، تو اُن لوگوں نے اسے قتل کر دیا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے زہری کے حوالے سے
یہ روایت اس کی مانند نقل کی گئی ہے، یہ دونوں روایات ”مرسل“ ہیں اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16052]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے زہری کے حوالے سے
یہ روایت اس کی مانند نقل کی گئی ہے، یہ دونوں روایات ”مرسل“ ہیں اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16052]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (147/17)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6638»
الحكم على الحديث:
إسنادہما حسن ولکنہما مرسلان۔
حدیث نمبر: 16053
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عُرْوَةَ بْنَ مَسْعُودٍ إِلَى الطَّائِفِ، فَرَمَاهُ رَجُلٌ بِسَهْمٍ فَقَتَلَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَشْبَهَ هَذَا بِصَاحِبِ يَاسِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْفَضْلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْفَضْلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عروہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو طائف بھیجا تھا، ایک شخص نے انہیں تیر مار کر انہیں قتل کر دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ (یعنی عروہ بن مسعود) یٰسین کے ساتھی سے کتنی مشابہت رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوعبیدہ بن فضل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16053]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوعبیدہ بن فضل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16053]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12156)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12156»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16054
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ: أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ مَسْعُودٍ قَالَ لِقَوْمِهِ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ: أَيْ قَوْمِ، إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ الْمُلُوكَ وَكَلَّمْتُهُمْ، فَابْعَثُونِي إِلَى مُحَمَّدٍ فَأُكَلِّمَهُ، فَأَتَاهُ بِالْحُدَيْبِيَةِ، فَجَعَلَ عُرْوَةُ يُكَلِّمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَتَنَاوَلُ لِحْيَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ شَاكٍ فِي السِّلَاحِ عَلَى رَأْسِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ الْمُغِيرَةُ: كُفَّ يَدَكَ قَبْلَ أَنْ لَا تَصِلَ إِلَيْكَ، فَرَفَعَ عُرْوَةُ رَأْسَهُ فَقَالَ: أَنْتَ هُوَ وَاللَّهِ، إِنِّي لَفِي غَدْرَتِكَ، مَا أُخْرِجْتُ مِنْهَا بَعْدُ. فَرَجَعَ عُرْوَةُ إِلَى قَوْمِهِ، فَقَالَ: أَيْ قَوْمِ، إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ الْمُلُوكَ وَكَلَّمْتُهُمْ، وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ مِثْلَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَطُّ وَمَا هُوَ بِمَلِكٍ، وَلَقَدْ رَأَيْتُ الْهَدْيَ مَعْكُوفًا يَأْكُلُ وَبَرَهُ، وَمَا أَرَاكُمْ إِلَّا سَيُصِيبُكُمْ قَارِعَةٌ. فَانْصَرَفَ وَمَنْ مَعَهُ مِنْ قَوْمِهِ، فَصَعِدَ سُورَ الطَّائِفِ فَشَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَرَمَاهُ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِهِ بِسَهْمٍ فَقَتَلَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي أُمَّتِي مِثْلَ صَاحِبِ يَاسِينَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مُرْسَلًا، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مُرْسَلًا، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
علی بن زید بن جدعان بیان کرتے ہیں: سیدنا عروہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے حدیبیہ کے زمانے میں اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم! میں نے بادشاہوں کو دیکھا ہوا ہے اور ان کے ساتھ بات چیت کی ہوئی ہے، تم مجھے اُن (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف جانے دو، تاکہ میں ان کے ساتھ بات چیت کروں، پھر وہ حدیبیہ کے مقام پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، عروہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بات کرنے لگے، اس دوران وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی کو بھی ہاتھ لگا لیتے تھے، سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سرہانے ہتھیاروں سے لیس ہو کر کھڑے ہوئے تھے، سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے عروہ سے کہا: اپنا ہاتھ پیچھے رکھو! اس سے پہلے کہ وہ تمہارے پاس نہ آئے، عروہ نے سر اٹھا کر دیکھا اور بولا: اللہ کی قسم! تم وہی فرد ہو کہ میں تمہاری عہد شکنیوں کا جرمانہ بھگت رہا ہوں اور وہ ابھی تک پورا نہیں ہو پایا، پھر عروہ اپنی قوم کے پاس واپس گئے اور بولے: اے میری قوم! میں نے بادشاہوں کو دیکھا ہے اور ان کے ساتھ بات چیت کی ہے، اللہ کی قسم! میں نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسا فرد کوئی نہیں دیکھا، وہ بادشاہ نہیں ہیں، میں نے قربانی کے جانوروں کو دیکھا ہے کہ انہیں روک کر رکھا گیا ہے اور وہ اپنے بال کھا رہے ہیں، اور تم لوگوں کے بارے میں میری یہ رائے ہے کہ عنقریب تمہیں بھی نقصان لاحق ہو گا، پھر وہ اور ان کی قوم کے جو افراد ان کے ساتھ تھے واپس آئے، وہ طائف کی فصیل پر چڑھے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، تو اُن کی قوم کے ایک فرد نے انہیں تیر مار کر انہیں قتل کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے میری امت میں یٰسین کے ساتھی جیسا فرد بنایا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16054]
یہ روایت امام ابویعلیٰ ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16054]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1598)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4594»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن (مرسلًا)۔