الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
275. بَابٌ فِي أَبِي قِرْصَافَةَ وَأَهْلِ بَيْتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - .
حضرت ابوقرصافہ رضی اللہ عنہ اور ان کے اہل خانہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16075
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: حَيْدَرَةُ بْنُ خَيْشَنَةَ: أَبُو قِرْصَافَةَ اللَّيْثِيُّ، مَوْلَى بَنِي لَيْثِ بْنِ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ مَنَاةَ بْنِ كِنَانَةَ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا حیدرہ بن خیشنہ ابوقرصافہ لیثی ہیں، جو بنو لیث بن بكر بن عبدمناة بن کنانہ سے نسبت ولاء رکھتے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16075]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16076
عَنْ أَبِي قِرْصَافَةَ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كَانَ بَدْءُ إِسْلَامِي أَنِّي كُنْتُ يَتِيمًا بَيْنَ أُمِّي وَخَالَتِي، وَكَانَ أَكْثَرُ مَيْلِي إِلَى خَالَتِي، وَكُنْتُ أَرْعَى شُوَيْهَاتٍ لِي، فَكَانَتْ خَالَتِي كَثِيرًا مَا تَقُولُ لِي: يَا بُنَيَّ، لَا تَمُرَّ إِلَى هَذَا الرَّجُلِ - تَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيُغْوِيَكَ وَيُضِلَّكَ، فَكُنْتُ أَخْرُجُ حَتَّى آتِيَ الْمَرْعَى، وَأَتْرُكَ شُوَيْهَاتِي وَآتِيَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَا أَزَالُ أَسْمَعُ مِنْهُ، ثُمَّ أُرَوِّحُ غَنَمِي ضُمَّرًا يَابِسَاتِ الضُّرُوعِ. وَقَالَتْ لِي خَالَتِي: مَا لِغَنَمِكَ يَابِسَاتِ الضُّرُوعِ؟ قُلْتُ: مَا أَدْرِي.
ثُمَّ عُدْتُ إِلَيْهِ الْيَوْمَ الثَّانِيَ، فَفَعَلَ كَمَا فَعَلَ فِي الْيَوْمِ الْأَوَّلِ، غَيْرَ أَنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، هَاجِرُوا وَتَمَسَّكُوا بِالْإِسْلَامِ ؛ فَإِنَّ الْهِجْرَةَ لَا تَنْقَطِعُ مَا دَامَ الْجِهَادُ". ثُمَّ إِنِّي رُحْتُ بِغَنَمِي كَمَا رُحْتُ فِي الْيَوْمِ الْأَوَّلِ.
ثُمَّ عُدْتُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ الثَّالِثِ، فَلَمْ أَزَلْ عِنْدَهُ أَسْمَعُ مِنْهُ حَتَّى أَسْلَمْتُ وَبَايَعْتُهُ وَصَافَحْتُهُ، وَشَكَوْتُ إِلَيْهِ أَمْرَ خَالَتِي وَأَمْرَ غَنَمِي، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" جِئْنِي بِالشِّيَاهِ". فَجِئْتُهُ بِهِنَّ، فَمَسَحَ ظُهُورَهُنَّ وَضُرُوعَهُنَّ، وَدَعَا فِيهِنَّ بِالْبَرَكَةِ، فَامْتَلَأْنَ شَحْمًا وَلَبَنًا، فَلَمَّا دَخَلْتُ عَلَى خَالَتِي بِهِنَّ قَالَتْ: يَا بُنَيَّ، هَكَذَا فَارْعَ، قُلْتُ: يَا خَالَةُ، مَا رَعَيْتُ إِلَّا حَيْثُ أَرْعَى كُلَّ يَوْمٍ، وَلَكِنْ أُخْبِرُكِ بِقِصَّتِي، وَأَخْبَرْتُهَا بِالْقِصَّةِ وَإِتْيَانِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَخْبَرْتُهَا بِسِيرَتِهِ وَبِكَلَامِهِ، فَقَالَتْ [ لِي ] أُمِّي وَخَالَتِي: اذْهَبْ بِنَا إِلَيْهِ، فَذَهَبْتُ أَنَا وَأُمِّي وَخَالَتِي فَأَسْلَمْنَ، وَبَايَعْنَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ وَمَا ] صَافَحَهُنَّ.
فَهَذَا مَا كَانَ مِنْ أَمْرِ إِسْلَامِ أَبِي قِرْصَافَةَ، وَهِجْرَتِهِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
وَكَانَ أَبُو قِرْصَافَةَ يَسْكُنُ أَرْضَ تِهَامَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابوقرصافہ رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میرے اسلام کا آغاز یوں ہوا کہ میں یتیم بچہ تھا، میں اپنی والدہ اور خالہ کے ساتھ رہتا تھا، میں زیادہ تر اپنی خالہ کے ساتھ رہتا تھا، اور میں کچھ بکریاں چرایا کرتا تھا، میری خالہ اکثر مجھ سے یہ کہتی تھیں: کہ تم اُن صاحب کے پاس سے نہ گزرنا، اُن کی مراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے، ورنہ وہ تمہیں گمراہ کر دیں گے اور تمہیں بھٹکا دیں گے، راوی کہتے ہیں: میں نکلتا تھا یہاں تک کہ اپنی چراگاہ تک آتا تھا، اپنی بکریاں وہاں چھوڑتا تھا اور پھر (ایک مرتبہ) میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا، میں مسلسل آپ کی بات چیت سنتا رہا، پھر میں شام کو اپنی بکریاں لے کر واپس آیا، تو ان کے تھن خشک تھے، میری خالہ نے مجھ سے کہا: کیا وجہ ہے تمہاری بکریوں کے تھن خشک کیوں ہیں؟ میں نے کہا: مجھے نہیں معلوم، پھر میں دوسرے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے ویسا ہی کیا، جس طرح میں نے پہلے دن کیا تھا، البتہ میں نے اس دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا:
”اے لوگو! ہجرت کرو اور اسلام کو مضبوطی سے تھام لو، کیونکہ ہجرت اس وقت تک ختم نہیں ہو گی، جب تک جہاد باقی ہے۔“
پھر میں شام کو اپنی بکریاں لے کر واپس گیا، جس طرح میں پہلے دن واپس لے کر گیا تھا، پھر میں تیسرے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کی بات چیت سنتا رہا، آپ کے پاس موجود رہا، یہاں تک کہ میں نے اسلام قبول کر لیا، آپ کے دست اقدس پر بیعت کر لی، میں نے آپ کے ساتھ مصافحہ کیا، پھر میں نے اپنی خالہ کا معاملہ آپ کے سامنے شکایت کے طور پر ذکر کیا اور اپنی بکریوں کا معاملہ ذکر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم وہ بکریاں میرے پاس لے کر آؤ، میں انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی پشت اور تھنوں پر ہاتھ پھیرا اور اُن میں برکت کی دعا کی، تو وہ بکریاں چربی اور دودھ سے بھر گئیں، جب میں اُن بکریوں کو لے کر اپنی خالہ کے پاس آیا، تو انہوں نے کہا: اے میرے بیٹے! اسی طرح تم ان کو چرایا کرو، میں نے کہا: اے خالہ جان! میں نے انہیں اسی طرح چرایا ہے جس طرح میں انہیں روزانہ چراتا ہوں، لیکن اب میں آپ کو اپنا واقعہ بتاتا ہوں، پھر میں نے انہیں پوری صورت حال بتائی اور یہ بتایا کہ کس طرح میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور گفتگو کے بارے میں انہیں بتایا، تو میری ماں اور میری خالہ نے مجھ سے کہا: تم ہمیں بھی اُن کے پاس لے جاؤ، تو میں، میری والدہ اور میری خالہ گئے، اُن خواتین نے اسلام قبول کیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر بیعت کی، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن خواتین کے ساتھ مصافحہ نہیں کیا۔
راوی کہتے ہیں: تو یہ سیدنا ابوقرصافہ رضی اللہ عنہ کے اسلام قبول کرنے اور اُن کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت کرنے کا معاملہ ہے، سیدنا ابوقرصافہ رضی اللہ عنہ تہامہ کی سرزمین پر رہتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16076]

حدیث نمبر: 16077
وَعَنْ عَزَّةَ بِنْتِ عِيَاضِ بْنِ أَبِي قِرْصَافَةَ قَالَ: أَسَرَتِ الرُّومُ ابْنًا لِأَبِي قِرْصَافَةَ، فَكَانَ أَبُو قِرْصَافَةَ إِذَا حَضَرَ وَقْتُ كُلِّ صَلَاةٍ صَعِدَ سُورَ عَسْقَلَانَ، وَنَادَى: يَا فُلَانُ الصَّلَاةَ، فَيَسْمَعُهُ وَهُوَ فِي بَلَدِ الرُّومِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیده عزه بنت عیاض بن ابوقرصافہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: رومیوں نے سیدنا ابوقرصافہ رضی اللہ عنہ کے ایک بیٹے کو قیدی بنا لیا تو سیدنا ابوقرصافہ رضی اللہ عنہ ہر نماز کے وقت عسقلان شہر کی دیواروں پر کھڑے ہو کر بلند آواز میں پکار کر یہ کہتے تھے: اے فلاں! نماز کا وقت ہو گیا ہے، تو اُن کا بیٹا ان کی آواز سن لیتا تھا، حالانکہ وہ رومیوں کے شہر میں موجود ہوتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16077]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16077]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (2523)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2523»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
276. بَابٌ فِي أَبِي شُرَيْحٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوشریح رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16078
عَنْ هَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْحَمَّالِ قَالَ: أَبُو شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيُّ: كَعْبُ بْنُ عَمْرٍو، وَيُقَالُ: خُوَيْلِدُ بْنُ عَمْرٍو، وَيُقَالُ: عَمْرُو بْنُ خُوَيْلِدٍ..
ہارون بن عبدالله حمال بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا ابوشریح خزاعی کعب بن عمرو رضی اللہ عنہ ہیں، ایک قول کے مطابق ان کا نام خویلد بن عمرو ہے اور ایک قول کے مطابق عمرو بن خویلد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16078]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (181/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16079
عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ قَالَ: قَالَ أَبُو شُرَيْحٍ: مَنْ رَآنِي أُلَاحِي خَتَنًا لِي، أَفْرَشَنِي كَرِيمَتَهُ، وَأَفْرَشْتُهُ كَرِيمَتِي ؛ فَأَنَا يَوْمَئِذٍ مَجْنُونٌ ؛ فَاكْوُوا رَأْسِي. وَمَنْ رَأَى لِأَبِي شُرَيْحٍ جَدْيًا أَوْ لَبَنًا يُبَاعُ ؛ فَهُوَ نَهْبٌ. وَمَنْ رَآنِي أُحَادُّ جَارًا فِي لَبِنَةٍ ؛ فَأَنَا مَجْنُونٌ ؛ فَاكْوُوا رَأْسِي.
قَالَ: فَاخْتَبَرَهُ جَارٌ لَهُ - يُقَالُ لَهُ: عَرْفَجَةُ - فَأَخَذَ مِنْ دَارِهِ عَشَرَةَ أَذْرُعٍ، فَقَالُوا لَهُ: يَا أَبَا شُرَيْحٍ، إِنَّهُ أَخَذَ مِنْ دَارِكَ عَشَرَةَ أَذْرُعٍ قَالَ: هُوَ أَعْلَمُ، فَرَدَّهُ عَلَيْهِ جَارُهُ بَعْدُ، وَرَجَعَ إِلَى حَقِّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

سعید مقبری بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوشریح رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص مجھے یہ دیکھے کہ میں اپنے سسرالی عزیز کے ساتھ لڑائی کر رہا ہوں، خواہ وہ میرا سسر بنتا ہو، یا میں اس کا سسر بنتا ہوؤں، تو اس وقت میں پاگل ہو گیا ہوؤں گا، تم میرے سر میں داغ لگانا اور جو شخص ابوشریح کی بکری کا بچہ یا دودھ فروخت ہوتے ہوئے دیکھے، تو وہ اسے لے سکتا ہے اور جو شخص مجھے دیکھے کہ میں کسی اینٹ کی وجہ سے اپنے پڑوسی کے ساتھ جھگڑا کر رہا ہوں تو میں پاگل ہو گیا ہوؤں گا، تم میرے سر میں داغ لگانا۔
راوی کہتے ہیں: اُن کے ایک پڑوسی نے، جن کا نام عرفجہ تھا، ان کو آزمایا اور ان کے گھر میں سے دس ہاتھ کا حصہ لے لیا، تو لوگوں نے ان سے کہا: اے ابوشریح! اس نے آپ کے گھر میں سے دس ہاتھ کا حصہ لے لیا ہے، تو انہوں نے فرمایا: وہ زیادہ بہتر جانتا ہے، بعد میں اُن کے پڑوسی نے وہ جگہ ان کو واپس کر دی اور ان کے حق کی طرف رجوع کر لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16079]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (181/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 16080
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ أَبُو شُرَيْحٍ - وَاسْمُهُ خُوَيْلِدٌ - سَنَةَ ثَمَانٍ وَسِتِّينَ بِالْمَدِينَةِ، وَاخْتُلِفَ فِي وَفَاتِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوشریح رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، ان کا نام خویلد تھا ان کا انتقال 68 ہجری میں ہوا، ان کی وفات کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16080]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16080]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (181/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
حدیث نمبر: 16081
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: مَاتَ أَبُو شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيُّ: كَعْبُ بْنُ عَمْرٍو سَنَةَ ثَمَانٍ وَخَمْسِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوشریح خزاعی کعب بن عمرو رضی اللہ عنہ کا انتقال 58 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16081]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16081]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (181/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
277. بَابٌ فِي أَبِي بُرْدَةَ، وَاسْمُهُ: هَانِئٌ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوبردہ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ، ان کا نام ”ہانی“ ہے
حدیث نمبر: 16082
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: هَانِئُ بْنُ نِيَارِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُبَيْدِ بْنِ كِلَابِ بْنِ دَهْمَانَ بْنِ غُنْمِ بْنِ ذُبْيَانَ بْنِ هُمَيْمِ بْنِ كَاهِلِ بْنِ ذُهْلِ بْنِ بِلَى بْنِ عَمْرِو بْنِ الْحَافِّ بْنِ قُضَاعَةَ: أَبُو بُرْدَةَ الْبَلَوِيُّ حَلِيفُ بَنِي حَارِثَةَ بْنِ الْخَزْرَجِ، عَقَبِيٌّ، بَدْرِيٌّ [ وَهُوَ خَالُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ] ..
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا ہانی رضی اللہ عنہ بن نیار بن عمرو بن عبید بن کلاب بن دہمان بن غنم بن ذبیان بن تمیم بن کاہل بن ذہل بن بلی بن عمرو بن الحاف بن قضاعه - ابوبردہ بلوی ہیں، جو بنو حارثہ بن خزرج کے حلیف ہیں، انہیں بیعت عقبہ اور غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے، یہ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے ماموں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16082]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (192/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
278. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16083
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: عَاصِمُ بْنُ عَدِيِّ بْنِ الْجَدِّ بْنِ عَجْلَانَ بْنِ ضُبَيْعَةَ، وَهُوَ مِنْ بِلَى، حَلِيفٌ لِبَنِي عُبَيْدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ مَالِكِ بْنِ عَوْفِ [ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفِ ] بْنِ مَالِكِ بْنِ الْأَوْسِ، خَرَجَ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ ِإلِى بَدْرٍ فَرَدَّهُ وَضَرَبَ لَهُ بِسَهْمِهِ ] مَعَ أَصْحَابِ بَدْرٍ.
وَيُقَالُ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَخْلَفَهُ عَلَى الْعَالِيَةِ.
وَيُقَالُ: عَاشَ خَمْسَ عَشْرَةَ وَمِائَةَ سَنَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ إِسْحَاقَ ثِقَاتٌ.

محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا عاصم رضی اللہ عنہ بن عدی بن جد بن عجلان بن ضبیعہ ہیں، ان کا تعلق بنو بلی سے ہے، یہ بنو عبید بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس کے حلیف ہیں، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بدر کی طرف گئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں واپس کر دیا تھا اور ان کا حصہ اصحاب بدر کے ہمراہ مقرر کیا تھا۔
یہ بات بیان کی جاتی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”عالیہ“ نامی علاقے میں انہیں اپنا نائب مقرر کیا تھا۔
یہ بات بیان کی جاتی ہے: یہ 115 کی عمر تک زندہ رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16083]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (171/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
279. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَيْسِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت قیس بن ابوصعصعہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16084
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي الْخَزْرَجِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي مَازِنِ بْنِ النَّجَّارِ: قَيْسُ بْنُ أَبِي صَعْصَعَةَ، وَاسْمُ أَبِي صَعْصَعَةَ: عَمْرُو بْنُ زَيْدِ بْنِ عَوْفِ بْنِ مَبْذُولِ بْنِ عَمْرِو بْنِ غُنْمِ بْنِ مَازِنِ بْنِ النَّجَّارِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ إِسْحَاقَ ثِقَاتٌ.
محمد بن اسحاق نے، انصار سے تعلق رکھنے والے، غزوہ بدر میں شرکت کرنے والے افراد کے ناموں میں، بنو خزرج کی شاخ بنو مازن بن نجار سے تعلق رکھنے والے سیدنا قیس بن صعصہ رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے، ابوصعصعہ کا نام عمرو بن زید بن عوف بن مبذول بن عمرو بن غنم بن مازن بن نجار ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16084]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16084]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن