🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
307. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ الْمِنْقَرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت قیس بن عاصم منقری رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16115
عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: حَدَّثَنِي قَيْسُ بْنُ عَاصِمٍ الْمِنْقَرِيُّ قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَآنِي سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" هَذَا سَيِّدُ أَهْلِ الْوَبَرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ زِيَادُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْجَصَّاصُ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ. وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ فِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ مُطَيَّبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا قیس بن عاصم منقری رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے: میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، جب آپ نے مجھے ملاحظہ کیا، تو میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”یہ اونٹ والوں کا سردار ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی زیاد بن ابوزیاد جصاص ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے، جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، امام بزار کی سند میں ایک راوی قاسم بن مطیب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16115]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2744) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (339/18)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 19»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16116
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ: أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَغْتَسِلَ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، فَاغْتَسَلَ، فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَدَخَلَ بَيْنَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فَقَامَ بَيْنَهُمَا، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدْ سَأَلَنِي قَيْسُ بْنُ عَاصِمٍ عَنْ ثَلَاثِ كَلِمَاتٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُنَّ غَيْرُ أَبِي بَكْرٍ".
قُلْتُ: اغْتِسَالُهُ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے غسل کریں، پھر نماز کھڑی ہوئی، تو وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے درمیان آ کر کھڑے ہو گئے، جب نماز مکمل ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیس بن عاصم نے مجھ سے تین کلمات کے بارے میں دریافت کیا ہے، اُن کلمات کے بارے میں اور کسی نے دریافت نہیں کیا، البتہ ابوبکر کا معاملہ مختلف ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے غسل کرنے کے واقعہ کو امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے روایت کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16116]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (338/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
308. بَابُ مَا جَاءَ فِي عِيَاضِ بْنِ تَمِيمٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عیاض بن تمیم رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16117
عَنِ الْوَاقِدَيِّ قَالَ: عِيَاضُ بْنُ تَمِيمِ بْنِ زُهَيْرِ بْنِ أَبِي شَدَّادِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ هِلَالِ بْنِ ضَبَّةَ بْنِ الْحَارِثِ [ بْنِ فِهْرٍ ] .
أَسْلَمَ عِيَاضٌ قَدِيمًا قَبْلَ الْحُدَيْبِيَةِ، وَشَهِدَ الْحُدَيْبِيَةَ، وَكَانَ بِالشَّامِ مَعَ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ، فَلَمَّا حَضَرَتْ أَبَا عُبَيْدَةَ الْوَفَاةُ وَلَّى أَبُو عُبَيْدَةَ عِيَاضَ بْنَ تَمِيمٍ عَمَلَهُ الَّذِي كَانَ عَلَيْهِ، فَأَقَرَّهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَلَيْهِ حَتَّى مَاتَ.
وَكَانَ عِيَاضٌ رَجُلًا صَالِحًا سَمْحًا، مَاتَ يَوْمَ مَاتَ وَمَا لَهُ مَالٌ، وَلَا عَلَيْهِ دَيْنٌ لِأَحَدٍ، تُوُفِّيَ بِالشَّامِ سَنَةَ عِشْرِينَ وَهُوَ ابْنُ سِتِّينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ إِلَى الْوَاقِدِيِّ حَسَنٌ.
واقدی بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا عیاض رضی اللہ عنہ بن تمیم بن زہیر بن ابوشداد بن ربیعہ بن ہلال بن ضباء بن حارث بن فہر ہیں۔ سیدنا عیاض رضی اللہ عنہ نے حدیبیہ سے پہلے ہی اسلام قبول کر لیا تھا، وہ غزوہ حدیبیہ میں شریک ہوئے، یہ شام میں سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہے تھے، جب سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے انتقال کا وقت قریب آیا، تو سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے، جو ان کی ذمہ داریاں تھیں، ان کے حوالے سے سیدنا عیاض بن تمیم رضی اللہ عنہ کو اپنا جانشین مقرر کیا، تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انہیں اس عہدے پر برقرار رکھا تھا، یہاں تک کہ اُن کا انتقال ہو گیا۔ سیدنا عیاض رضی اللہ عنہ ایک نیک اور خوش اخلاق بزرگ تھے، جب ان کا انتقال ہوا، تو ان کے پاس کوئی مال نہیں تھا اور نہ ہی ان پر کسی کا کوئی قرض تھا، اُن کا انتقال 60 سال کی عمر میں شام میں سن 20 ہجری میں ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے واقدی تک اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16117]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (366/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ إلی الواقدی حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16118
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: تُوُفِّيَ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ وَاسْتَخْلَفَ ابْنَ عَمِّهِ: عِيَاضَ بْنَ تَمِيمٍ الْفِهْرِيَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زہری بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو انہوں نے اپنے چچازاد سیدنا عیاض بن تمیم فہری رضی اللہ عنہ کو اپنا جانشین مقرر کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16118]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (366/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
309. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16119
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: وَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ عَلَى رَأْسِي، فَقَالَ:" يَعِيشُ هَذَا الْغُلَامُ قَرْنًا". فَعَاشَ مِائَةَ سَنَةٍ.
وَكَانَ فِي وَجْهِهِ ثُؤْلُولٌ، فَقَالَ:" لَا يَمُوتُ حَتَّى يَذْهَبَ الثُّؤْلُولُ مِنْ وَجْهِهِ". فَلَمْ يَمُتْ حَتَّى ذَهَبَ الثُّؤْلُولُ مِنْ وَجْهِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارِ الثُّؤْلُولِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِيُدْرِكَنَّ قَرْنًا".
وَرِجَالُ أَحَدِ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَسَنِ بْنِ أَيُّوبَ الْحَضْرَمِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے سر پر رکھا اور ارشاد فرمایا: یہ لڑکا ایک صدی تک زندہ رہے گا، راوی کہتے ہیں: تو وہ ایک سو سال تک زندہ رہے تھے۔ اُن کے چہرے میں دانے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اس وقت تک نہیں مرے گا جب تک اس کے چہرے سے دانے ختم نہیں ہو جائیں گے، راوی کہتے ہیں: تو ان کا انتقال اس وقت تک نہیں ہوا، جب تک ان کے چہرے سے دانے رخصت نہیں ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ دانوں والے حصے کے بغیر نقل کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک صدی تک پہنچے گا۔“ امام بزار کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حسن بن ایوب حضرمی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16119]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2737)، أخرجه مسند البزار برقم: 3502»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16120
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَيُّوبَ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ: أَرَانِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُسْرٍ شَامَةً فِي قَرْنِهِ، وَقَالَ: وَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ عَلَيْهَا، وَقَالَ:" لَيُدْرِكَنَّ قَرْنًا". وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُرَجِّلُ رَأْسَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَسَنِ بْنِ أَيُّوبَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
حسن بن ایوب حضرمی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ نے مجھے اپنی مانگ میں موجود ایک مسہ دکھایا اور بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر اپنا دست مبارک پھیرا تھا اور یہ فرمایا تھا: یہ ایک صدی تک پہنچے گا، راوی کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اپنے سر میں کنگھی کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حسن بن ایوب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16120]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (189/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16121
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: لَمَّا بَعَثَتْنِي أُمِّي بِقُطَفٍ، تَنَاوَلْتُ مِنْهُ قَبْلَ أَنْ أَبْلُغَهُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا جِئْتُ بِهِ مَسَحَ رَأْسِي وَقَالَ:" أَيَا غُدَرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُسْرٍ الْحِيرَانِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب میری والدہ نے مجھے گچھے دے کر بھیجا، تو میں نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچانے سے پہلے ان میں سے کچھ کو کھا لیا، جب میں وہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو آپ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: اے ہیرا پھیری کرنے والے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن بسر حیرانی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16121]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
310. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16122
عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ: ذَهَبَتْ أُمِّي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَسَحَ رَأْسِي، وَدَعَا لِي بِالرِّزْقِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری والدہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا، اور میرے لئے رزق کی دعا کی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16122]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1456)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ¤ قال الهيثمي: رجال أبي يعلى وبعض أسانيد الطبراني رجال الصحيح ۔ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 405)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16123
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ أَيْضًا: ذَهَبَتْ بِي أُمِّي أَوْ أَبِي. وَرَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى وَبَعْضِ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
اُن کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میری والدہ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) میرے والد مجھے ساتھ لے کر گئے۔ یہ دونوں روایات امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں، امام ابویعلیٰ کے رجال اور طبرانی کی بعض اسانید کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16123]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1463)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16124
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ: كُنْتُ فِي بَطْنِ الْمَرْأَةِ يَوْمَ بَدْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر میں اپنی والدہ کے پیٹ میں تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16124]

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں