الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
299. بَابُ مَا جَاءَ فِي خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16105
عَنْ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: نَزَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ الظَّهْرَانِ قَالَ: فَخَرَجْتُ مِنْ خِبَائِي، فَإِذَا نِسْوَةٌ يَتَحَدَّثْنَ، فَأَعْجَبَنِي، فَرَجَعْتُ فَاسْتَخْرَجْتُ عَيْبَتِي، فَاسْتَخْرَجْتُ مِنْهَا حُلَّةً فَلَبِسْتُهَا، وَجِئْتُ فَجَلَسْتُ مَعَهُنَّ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَبَا عَبْدِ اللَّهِ". فَلَمَّا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هِبْتُهُ وَاخْتَلَطْتُ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، جَمَلٌ لِي شَرَدَ وَأَنَا أَبْتَغِي لَهُ قَيْدًا، فَمَضَى وَاتَّبَعْتُهُ، فَأَلْقَى إِلَيَّ رِدَاءَهُ وَدَخَلَ الْأَرَاكَ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِ مَتْنِهِ فِي خُضْرَةِ الْأَرَاكِ، فَقَضَى حَاجَتَهُ وَتَوَضَّأَ، وَأَقْبَلَ وَالْمَاءُ يَسِيلُ مِنْ لِحْيَتِهِ عَلَى صَدْرِهِ، فَقَالَ:" أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، مَا فَعَلَ شِرَادُ جَمَلِكَ؟". ثُمَّ ارْتَحَلْنَا، فَجَعَلَ لَا يَلْحَقُنِي فِي الْمَسِيرِ إِلَّا قَالَ:" السَّلَامُ عَلَيْكَ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، مَا فَعَلَ شِرَادُ ذَلِكَ الْجَمَلِ؟". فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ تَعَجَّلْتُ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَاجْتَنَبْتُ الْمَسْجِدَ وَمُجَالَسَةَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا طَالَ ذَلِكَ تَحَيَّنْتُ سَاعَةَ خَلْوَةِ الْمَسْجِدِ، فَخَرَجْتُ إِلَى الْمَسْجِدِ، وَقُمْتُ أَصَلِّي، وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَعْضِ حُجَرِهِ، فَجَاءَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ، وَطَوَّلْتُ رَجَاءَ أَنْ يَذْهَبَ وَيَدَعَنِي، فَقَالَ:" طَوِّلْ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ مَا شِئْتَ أَنْ تُطَوِّلَ فَلَسْتُ قَائِمًا حَتَّى تَنْصَرِفَ". فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: وَاللَّهِ لَأَعْتَذِرَنَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَأُبَرِّئَنَّ صَدْرَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا انْصَرَفْتُ قَالَ:" السَّلَامُ عَلَيْكَ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ مَا فَعَلَ شِرَادُ جَمَلِكَ؟". فَقُلْتُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا شَرَدَ ذَلِكَ الْجَمَلُ مُنْذُ أَسْلَمْتُ، فَقَالَ:" رَحِمَكَ اللَّهُ" - ثَلَاثًا - ثُمَّ لَمْ يَعُدْ لِشَيْءٍ مِمَّا كَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ الْجَرَّاحِ بْنِ مَخْلَدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ الْجَرَّاحِ بْنِ مَخْلَدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ”مرالظہران“ کے مقام پر پڑاؤ کیا، راوی کہتے ہیں: میں اپنے خیمے سے نکل کے آیا، وہاں کچھ خواتین بات چیت کر رہی تھیں، مجھے یہ بات اچھی لگی، میں واپس گیا، میں نے اپنا تھیلا نکالا، اس میں سے عمدہ لباس نکالا اور اسے پہن لیا، پھر میں آیا اور ان خواتین کے پاس بیٹھ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے قبے میں سے باہر تشریف لائے، آپ نے فرمایا: اے ابوعبدالله! جب میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو میں ہیبت کا شکار ہو گیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا اونٹ سرکش ہو گیا ہے، میں اس کے لئے رسی تلاش کر رہا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، میں بھی آپ کے پیچھے چلا گیا، آپ نے اپنی چادر مجھے پکڑا دی، پھر آپ درختوں کے جھنڈ میں داخل ہو گئے، درختوں کے سبز پتوں کے درمیان میں آپ کے جسم کی سفیدی کا منظر گویا آج بھی میری نگاہ میں ہے، آپ نے قضائے حاجت کی پھر آپ نے وضو کیا پھر آپ تشریف لائے تو آپ کی داڑھی مبارک سے پانی بہہ کر آپ کے سینے پر آ رہا تھا، آپ نے دریافت کیا: اے ابوعبداللہ تمہارے اونٹ کے سرکش ہونے کا کیا بنا؟ پھر ہم روانہ ہوئے، راستے میں جب بھی آپ میرے پاس پہنچتے تھے تو یہی فرماتے تھے: اے ابوعبداللہ! تم پر سلام ہو، تمہارے اس اونٹ کے سرکش ہونے کا کیا بنا؟ جب میں نے یہ صورت حال دیکھی، تو میں مدینہ منورہ جلدی آ گیا اور میں نے مسجد میں جانے سے اجتناب کیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھنے سے اجتناب کیا، جب خاصی دیر گزر گئی تو میں ایک ایسے وقت میں مسجد میں آیا، جس میں مسجد خالی ہوتی ہے، میں نکل کر مسجد کی طرف آیا، وہاں نماز ادا کرنے لگا، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کسی حجرے سے نکلے اور تشریف لائے، آپ نے دو مختصر رکعات ادا کیں، میں نے نماز کو طول دیا یہ امید رکھتے ہوئے کہ آپ تشریف لے جائیں گے اور مجھے ایسے ہی رہنے دیں گے، آپ نے فرمایا: اے ابوعبداللہ! تم جتنی چاہو میں نماز ادا کرو، جب تک تم نماز ختم نہیں کرتے، میں یہاں ٹھہرا ہوا ہوں، میں نے دل میں سوچا، اللہ کی قسم! میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ضرور معذرت پیش کروں گا، اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی غلط فہمی کو ضرور ختم کروں گا، جب میں نے نماز ختم کی تو آپ نے فرمایا: اے ابوعبداللہ! تم پر سلام ہو، تمہارے اونٹ کے سرکش ہونے کا کیا بنا؟ میں نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، جب سے میں نے اسلام قبول کیا ہے، وہ سرکش نہیں ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یہ فرمایا: اللہ تعالیٰ تم پر حم کرے! پھر آپ نے دوبارہ کوئی ایسی بات نہیں دُہرائی، جو پہلے ہوئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رحال ہیں، صرف جراح بن مخلد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16105]
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رحال ہیں، صرف جراح بن مخلد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16105]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4146)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4146»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
300. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَارِثِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حارث بن عمرو رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16106
عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمْرٍو السَّهْمِيِّ: أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَهُوَ عَلَى نَاقَتِهِ الْعَضْبَاءِ - وَكَانَ الْحَارِثُ رَجُلًا جَسِيمًا - فَنَزَلَ إِلَيْهِ، فَدَنَا مِنْهُ حَتَّى حَاذَى وَجْهَهُ بِرُكْبَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَهْوَى نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَسَحَ وَجْهَ الْحَارِثِ، فَمَا زَالَتْ نَضِرَةٌ عَلَى وَجْهِ الْحَارِثِ حَتَّى هَلَكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حارث بن عمرو سہمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجۃ الوداع کے موقع پر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ اس وقت اپنی اونٹنی عضباء پر سوار تھے سیدنا حارث رضی اللہ عنہ بھاری بھرکم جسم والے شخص تھے وہ سواری سے اُتر کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہو گئے، یہاں تک کہ ان کا چہرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنے کے برابر آ رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جھکے اور آپ نے سیدنا حارث ضی اللہ عنہ کے چہرے پر ہاتھ پھیرا، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا حارث رضی اللہ عنہ کے انتقال تک اُن کے چہرے پر چمک برقرار رہی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16106]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16106]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3352)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3352»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
301. بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّلِبِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت تلب رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16107
عَنِ التَّلِبِّ: أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اسْتَغْفِرْ لِي ] فَقَالَ:" إِذَا أَذِنَ - أَوْ حَتَّى يُؤْذَنَ لَكَ -". قَالَ: فَغَيَّرَ مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ دَعَاهُ فَمَسَحَ يَدَهُ عَلَى وَجْهِهِ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلتَّلِبِّ وَارْحَمْهُ" - ثَلَاثًا -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَمِلْقَامُ بْنُ التَّلِبِّ رَوَى عَنْهُ اثْنَانِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَمِلْقَامُ بْنُ التَّلِبِّ رَوَى عَنْهُ اثْنَانِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا تلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے دعائے مغفرت کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُس وقت کروں گا جب اجازت دی جائے گی۔ راوی کہتے ہیں پھر جتنا اللہ نے چاہا (وقت) گزرا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا اور اپنا دست مبارک ان کے چہرے پر پھیرا اور یہ دعا کی: اے اللہ! تلب کی مغفرت کر دے اور اس پر رحم کر! یہ کلمات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ملقام بن تلب نامی راوی سے دو افراد نے روایات نقل کی ہیں، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16107]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ملقام بن تلب نامی راوی سے دو افراد نے روایات نقل کی ہیں، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16107]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1298)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
302. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَرْمَلَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حرملہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16108
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ: أَنَّ رَجُلًا - يُقَالُ لَهُ: حَرْمَلَةُ - أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْإِيمَانُ هَهُنَا - وَأَشَارَ إِلَى لِسَانِهِ - وَالنِّفَاقُ هَهُنَا - وَأَشَارَ إِلَى قَلْبِهِ - وَلَا أَذْكُرُ اللَّهَ إِلَّا قَلِيلًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ اجْعَلْ لَهُ لِسَانًا ذَاكِرًا، وَقَلْبًا شَاكِرًا، وَارْزُقْهُ حُبِّي وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّنِي، وَصَيِّرْ أَمْرَهُ إِلَى خَيْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص جس کا نام حرملہ تھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایمان یہاں ہے، اس نے اپنی زبان کی طرف اشارہ کیا، اور منافقت یہاں ہے، اُس نے اپنے دل کی طرف اشارہ کیا، اور میں اللہ کا ذکر صرف تھوڑا سا کرتا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! اس کی زبان کو ذکر کرنے والا، دل کو شکر کرنے والا بنا دے، اور اسے میری محبت اور اس شخص کی محبت نصیب کر دے، جو مجھ سے محبت رکھتا ہو اور اس کے معاملے کو بھلائی کی طرف لے جا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16108]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16108]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
303. بَابُ مَا جَاءَ فِي سَعْدِ بْنِ عُبَيْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت سعد بن عبید رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16109
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: كَانَ سَعْدُ بْنُ عُبَيْدٍ يُسَمَّى عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقَارِئَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي فَضْلِهِ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ فِيمَنْ جَمَعَ الْقُرْآنَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي فَضْلِهِ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ فِيمَنْ جَمَعَ الْقُرْآنَ.
عبدالرحمن بن ابولیلیٰ بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن عبید رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں قاری صاحب کہا: جاتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کی فضیلت کے بارے میں ایک حدیث آگے چل کر، ان انصار کی فضیلت کے بارے میں آئے گی، جنہوں نے قرآن جمع کیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16109]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5491)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
304. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَامِرِ بْنِ لَقِيطٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عامر بن لقیط رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16110
عَنْ عَامِرِ بْنِ لَقِيطٍ الْعَامِرِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُبَشِّرُهُ بِإِسْلَامِ قَوْمِي وَطَاعَتِهِمْ وَافِدًا إِلَيْهِ، فَلَمَّا أَخْبَرْتُهُ الْخَبَرَ قَالَ:" أَنْتَ الْوَافِدُ الْمَيْمُونُ، بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ".
قَالَ: وَمَسَحَ نَاصِيَتِي، ثُمَّ صَافَحَنِي وَصَبَّحَهُ قَوْمِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَبَى اللَّهُ لِبَنِي عَامِرٍ إِلَّا خَيْرًا، أَمَا وَاللَّهِ لَوْلَا أَنَّ جَدَّ قُرَيْشٍ نَازَعَ لَهَا لَكَانَتِ الْخِلَافَةُ لِبَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ، وَلَكِنَّ جَدَّ قُرَيْشٍ يُزَاحِمَ لَهَا".
فَلَمَّا دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْبَيْتَ قَالَ:" هَلْ أَطْعَمْتُمْ ضَيْفَكُمْ شَيْئًا؟". قَالَتْ عَائِشَةُ: وَضَعْنَا بَيْنَ يَدَيْهِ شَيْئًا مِنْ تَمْرٍ، وَلَمْ يَكُنْ عِنْدَنَا غَيْرُهُ قَالَ: وَرَاحَتِ الْغَنَمُ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَاةٍ فَذُبِحَتْ فَتَكَرَّهْتُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا لَكِ؟ ذَبَحْنَاهَا لِأَنْفُسِنَا، إِنَّ غَنَمَنَا إِذَا زَادَتْ عَلَى الْمِائَةِ شَاةٍ ذَبَحْنَاهَا لِأَنْفُسِنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْلَى بْنُ الْأَشْدَقِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.

سیدنا عامر بن لقیط عامری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کو اپنی قوم کے اسلام قبول کرنے اور فرمانبرداری اختیار کرنے کی خوشخبری سنائی، میں وافد کے طور پر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا، جب میں نے آپ کو اس بارے بتایا، تو آپ نے فرمایا: تم بابرکت وافد ہو، اللہ تعالیٰ تمہارے اندر برکت نصیب کرے۔
راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری پیشانی پر ہاتھ پھیرا، پھر آپ نے میرے ساتھ مصافحہ کیا، میری قوم نے آپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے بنو عامر کے بارے میں صرف بھلائی کا ارادہ کیا ہے، اللہ کی قسم! اگر یہ نہ ہوتا کہ قریش کے جدامجد نے اس حوالے سے ان سے اختلاف کیا ہے، تو خلافت بنو عامر بن صعصعہ کو ملنی تھی، لیکن کیونکہ قریش کے جدامجد کا نسب میں ان سے اختلاف ہے، اس لئے ایسا نہیں ہوا، پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں داخل ہوئے، تو آپ نے دریافت کیا: کیا تم نے اپنے مہمان کو کچھ کھلایا ہے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ہم نے ان کے سامنے کچھ کھجوریں رکھی تھیں، ہمارے پاس ان کے علاوہ اور کوئی کچھ نہیں تھا، راوی کہتے ہیں: اسی دوران بکریاں آئیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ایک بکری کو ذبح کیا جائے، میں نے اس بات کو ناپسند کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کیا الجھن ہے؟ ہم اسے اپنے لئے ذبح کر رہے ہیں، ہماری بکریاں جب ایک سو سے ایک بھی زائد ہو جائے، تو ہم اسے اپنے لئے ذبح کر لیتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعلیٰ بن اشدق ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16110]

إسنادہ موضوع
305. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ الطَّائِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16111
عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ الْقَاسِمِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: حَاتِمُ طَيِّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ الْحَشْرَجِ بْنِ امْرِئِ الْقَيْسِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ أَخْزَمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
ابوعبید قاسم بن سلام بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا عدی رضی اللہ عنہ بن حاتم طائی بن عبدالله بن سعد بن حشرج بن امرءالقيس بن عدی بن اخزم ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16111]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16111]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (68/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 16112
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: قَدِمَ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ الطَّائِيُّ الْكُوفَةَ، فَأَتَيْتُهُ فِي أُنَاسٍ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ، فَقُلْنَا لَهُ: حَدِّثْنَا بِحَدِيثٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: بُعِثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالنُّبُوَّةِ وَلَا أَعْلَمُ أَحَدًا مِنِ الْعَرَبِ كَانَ أَشَدَّ لَهُ بُغْضًا، وَلَا أَشَدَّ كَرَاهِيَةً لَهُ مِنِّي، حَتَّى خَرَجْتُ فَلَحِقْتُبِالرُّومِ ؛ فَتَنَصَّرْتُ فِيهِمْ، فَلَمَّا بَلَغَنِي مَا يَدْعُو إِلَيْهِ مِنَ الْأَخْلَاقِ الْحَسَنَةِ، وَمَا قَدِ اجْتَمَعَ إِلَيْهِ مِنَ النَّاسِ، ارْتَحَلْتُ حَتَّى أَتَيْتُهُ، فَوَقَفْتُ عِنْدَهُ، وَعِنْدَهُ صُهَيْبٌ وَبِلَالٌ وَسَلْمَانُ، فَقَالَ:" يَا عَدِيُّ بْنَ حَاتِمٍ، أَسْلِمْ تَسْلَمْ". فَقُلْتُ: أَخٍ أَخٍ فَأَنَخْتُ، فَجَلَسْتُ وَأَلْزَقْتُ رُكْبَتِي بِرُكْبَتِهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ:" تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ، وَتُؤْمِنُ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ وَحُلْوِهِ وَمُرِّهِ، يَا عَدِيُّ بْنَ حَاتِمٍ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَأْتِيَ الظَّعِينَةُ مِنَ الْحِيرَةِ". - وَلَمْ يَكُنْ يَوْمَئِذٍ كُوفَةُ -" حَتَّى تَطُوفَ بِهَذِهِ الْكَعْبَةِ بِغَيْرِ خَفِيرٍ، يَا عَدِيُّ بْنَ حَاتِمٍ، لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَحْمِلَ جِرَابَ الْمَالِ، فَتَطُوفَ بِهِ فَلَا تَجِدُ أَحَدًا يَقْبَلُهُ، فَتَضْرِبُ بِهِ الْأَرْضَ فَتَقُولُ: لَيْتَكَ لَمْ تَكُنْ، لَيْتَكَ كُنْتَ تُرَابًا".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ يَسِيرٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ يَسِيرٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ کوفہ تشریف لائے، میں اہل کوفہ سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کے ہمراہ ان کی خدمت میں حاضر ہوا، ہم نے ان سے کہا: آپ ہمیں ایسی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو , تو انہوں نے بتایا:
”جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت کے ہمراہ مبعوث کیا گیا، تو میرے علم کے مطابق عربوں میں کوئی ایسا فرد نہیں ہے، جو مجھ سے زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ناپسند کرتا ہو اور مجھ سے زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ناگوار سمجھتا ہو، یہاں تک کہ میں اپنے علاقے سے نکلا اور رومیوں کے ساتھ جا کے مل گیا، میں نے عیسائیت اختیار کر لی، جب مجھے یہ اطلاع ملی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کن اچھے اخلاق کی طرف دعوت دیتے ہیں، لوگ کس طرح ان کے اردگرد اکٹھے ہو رہے ہیں، تو میں سوار ہوا اور آپ کے پاس آیا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر ٹھہر گیا، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صہیب، بلال، سلمان موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عدی بن حاتم اسلام قبول کر لو، تم سلامت رہو گے میں نے کہا: اُخ اُخ، پھر میں نے سواری کو بٹھایا اور پھر میں بیٹھ گیا، میرا گھٹنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنے سے مس کر رہا تھا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اسلام کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ تم اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھو اور تم تقدیر پر ایمان رکھو، خواہ وہ اچھی ہو یا بری ہو، میٹھی ہو یا کڑوی ہو، اے عدی بن حاتم! قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک کوئی عورت ”حیرہ“ سے چل کر، بیت اللہ کا طواف کرنے کے لئے آ جائے گی اور اسے کوئی اندیشہ نہیں ہو گا، راوی کہتے ہیں: ان دنوں کوفہ تو ہوتا ہی نہیں تھا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عدی بن حاتم! قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک (یہ نہیں ہو گا کہ) تم مال کا تھیلا لے کر نکلو گے، اور چکر لگاؤ گے، لیکن تمہیں کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا کہ جو اس کو قبول کرے، تو تم اس مال کو زمین پر مار کر یہ کہو گے: کاش! تم اس سے پہلے ہوتے ہی نہیں، یا کاش تم اس سے پہلے مٹی ہو چکے ہوتے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا معمولی سا حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدلاعلیٰ بن ابومساور ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16112]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (69/17)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 87»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16113
وَعَنْ هَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْحَمَّالِ قَالَ: عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ الطَّائِيُّ يُكَنَّى أَبَا طَرِيفٍ، تُوُفِّيَ بِالْكُوفَةِ زَمَنَ الْمُخْتَارِ سَنَةَ ثَمَانٍ وَسِتِّينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
ہارون بن عبدالله حمال بیان کرتے ہیں: سیدنا عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوطریف تھی، ان کی وفات مختار کے زمانے میں 68 ہجری میں کوفہ میں ہوئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16113]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16113]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (70/17)»
306. بَابُ مَا جَاءَ فِي مَالِكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْخَثْعَمِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت مالک بن عبداللہ خثعمی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16114
عَنْ حَسَّانَ - مَوْلَى مَالِكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْخَثْعَمِيِّ - وَكَانَ مَالِكٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: رَأَيْتُ مَالِكَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَتَوَضَّأُ، وَكَانَ فِي سَاقِهِ عِرْقٌ مَكْتُوبٌ" لِلَّهِ"، فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَيْهِ، فَقَالَ: أَيَّ شَيْءٍ تَنْظُرُ؟ أَمَا إِنَّهُ لَمْ يَكْتُبْ كَاتِبٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَحَسَّانُ، وَأَبُو سَلَمَةَ الرَّاوِي عَنْهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَحَسَّانُ، وَأَبُو سَلَمَةَ الرَّاوِي عَنْهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا مالک بن عبداللہ خشعمی رضی اللہ عنہ کے غلام، حسان بیان کرتے ہیں: سیدنا مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے تھے، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا مالک بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، اُن کی پنڈلی کی ایک رگ پر لفظ ”اللہ“ لکھا ہوا تھا، میں غور سے اس کی طرف دیکھنے لگا، تو انہوں نے کہا: تم کیا دیکھ رہے ہو؟ یہ کسی کاتب نے نہیں لکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، حسان نامی راوی اور اس سے روایت نقل کرنے والے فرد ابوسلمہ، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16114]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (296/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف