🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابُ وَفَاةِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14488
وَعَنْ مَعْرُوفِ بْنِ أَبِي مَعْرُوفٍ قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَ عُمَرُ سَمِعْتُ صَوْتًا: لِيَبْكِ عَلَى الْإِسْلَامِ مَنْ كَانَ بَاكِيًا فَقَدْ أَوْشَكُوا هَلْكَى وَمَا قَدِمَ الْعَهْدُ وَأَدْبَرَتِ الدُّنْيَا وَأَدْبَرَ خَيْرُهَا وَقَدْ مَلَّهَا مَنْ كَانَ يُوقِنُ بِالْوَعْدِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
معروف بن ابومعروف بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو میں نے کسی کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”رونے والے کو اسلام پر رونا چاہیے کیونکہ عنقریب وہ لوگ ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے، اور ابھی زیادہ زمانہ نہیں گزرا کہ دنیا رخصت ہو گئی اور اس کی بھلائی رخصت ہو گئی اور وہ شخص دنیا سے اکتا گیا جو وعد (یعنی آخرت) پر یقین رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14488]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (62)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
31. بَابُ مَا جَاءَ فِي مَنَاقِبِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے مناقب کے بارے میں جو کچھ منقول ہے ان کے نسب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14489
قَالَ مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيُّ: عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ بْنِ أُمَيَّةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ قُصَيِّ بْنِ كِلَابِ بْنِ مُرَّةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبِ بْنِ فِهْرٍ. يُكَنَّى: أَبَا عَمْرٍو، وَيُقَالُ: أَبَا عَبْدِ اللَّهِ. وَأُمُّ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ [ أَرْوَى بِنْتُ كُرَيْزِ بْنُ رَبِيعَةَ بْنِ حَبِيبِ بْنِ عَبْدِ شَمْسٍ، وَأُمُّ أَرْوَى ] : أُمُّ حَكِيمٍ الْبَيْضَاءُ بِنْتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَمَّةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَأُمُّ أُمِّ حَكِيمٍ [ فَاطِمَةُ ] : بِنْتُ عَمْرِو بْنِ عَائِذِ بْنِ عِمْرَانَ بْنِ مَخْزُومٍ، وَهِيَ جَدَّةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ مِنْ أَبِيهِ ] .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مصعب بن عبداللہ زبیری بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ (کا نسب یہ ہے:) سیدنا عثمان بن عفان بن ابوالعاص بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوعمرو تھی اور ایک قول کے مطابق ابوعبداللہ تھی۔ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی والدہ ارویٰ بنت کریز بن ربیعہ بن حبیب بن عبدشمس ہے، ارویٰ کی والدہ کا نام ام حکیم بیضاء بنت عبدالمطلب تھا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی ہیں، اور ام حکیم کی والدہ کا نام فاطمہ بنت عمرو بن عائذ بن عمران بن مخزوم ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی والد کی طرف سے دادی بنتی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14489]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (90)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
32. بَابُ صِفَتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے حلیہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14490
عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى عُثْمَانَ بِصَحْفَةٍ فِيهَا لَحْمٌ، فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ وَرُقَيَّةُ جَالِسَةٌ، فَمَا رَأَيْتُ اثْنَيْنِ أَحْسَنَ مِنْهُمَا، فَجَعَلْتُ مَرَّةً أَنْظُرُ إِلَى رُقَيَّةَ وَمَرَّةً أَنْظُرُ إِلَى عُثْمَانَ، فَلَمَّا رَجَعْتُ قَالَ لِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَدَخَلْتَ عَلَيْهِمَا؟". قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ:" فَهَلْ رَأَيْتَ زَوْجًا أَحْسَنَ مِنْهُمَا؟". قُلْتُ: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ جَعَلْتُ مَرَّةً أَنْظُرُ إِلَى رُقَيَّةَ وَمَرَّةً أَنْظُرُ إِلَى عُثْمَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: كَانَ هَذَا قَبْلَ نُزُولِ [ آيَةِ ] الْحِجَابِ،، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پیالہ دے کر مجھے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف بھیجا، جس پیالے میں گوشت موجود تھا، جب میں ان کے ہاں آیا تو سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا بیٹھی ہوئی تھیں۔ میں نے ان دونوں سے زیادہ خوبصورت جوڑا کوئی نہیں دیکھا، کبھی میں سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی طرف دیکھتا تھا کبھی میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھتا تھا، جب میں واپس آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تم ان کے ہاں گئے تھے، میں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے ان دونوں سے زیادہ خوبصورت جوڑا کوئی دیکھا ہے، میں نے عرض کی: جی نہیں یا رسول اللہ! میں بھی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی طرف دیکھتا تھا اور کبھی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے وہ کہتے ہیں۔ یہ حجاب کا حکم نازل ہونے سے پہلے کی بات ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14490]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (97)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 97»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14491
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَزْمٍ الْمَازِنِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ فَمَا رَأَيْتُ قَطُّ ذَكَرًا وَلَا أُنْثَى أَحْسَنَ وَجْهًا مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن حزم مازنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، میں نے ان سے زیادہ خوبصورت چہرے والا کوئی مرد یا کوئی عورت نہیں دیکھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن بدر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14491]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (94)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14492
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ قَالَ: رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ يَوْمَ الْجُمْعَةِ عَلَى الْمِنْبَرِ، عَلَيْهِ إِزَارٌ عَدَنِيٌّ غَلِيظٌ، ثَمَنُهُ أَرْبَعَةُ دَرَاهِمَ أَوْ خَمْسَةٌ، وَرَيْطَةٌ كُوفِيَّةٌ مُمَشَّقَةٌ، ضَرْبُ اللَّحْمِ، طَوِيلُ اللِّحْيَةِ، حَسَنُ الْوَجْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عبدالله بن شداد بن الہاد بیان کرتے ہیں: میں نے جمعہ کے دن سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو منبر پر دیکھا، انہوں نے عدنی تہبند باندھا ہوا تھا، جو موٹا تھا اور اس کی قیمت چار یا شاید پانچ درہم تھی اور ایک کوفی چادر لی ہوئی تھی، جو گیرو سے رنگی ہوئی تھی، وہ ہلکے بدن کے مالک تھے۔ ان کی داڑھی لمبی تھی اور چہرہ خوبصورت تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14492]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (92)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14493
وَعَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: كَانَ عُثْمَانُ يَوْمَ الْجُمْعَةِ يَتَوَكَّأُ عَلَى عَصًا، وَكَانَ أَجْمَلَ النَّاسِ، وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَصْفَرَانِ: إِزَارٌ وَرِدَاءٌ، حَتَّى يَأْتِيَ الْمِنْبَرَ فَيَجْلِسَ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن عصا کے ساتھ ٹیک لگاتے تھے، وہ سب سے زیادہ خوبصورت تھے۔ ان کے جسم پر دو زرد لباس تھے، ایک تہبند تھا اور ایک چادر تھی، وہ منبر کے پاس آئے اور اس پر تشریف فرما ہوئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14493]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (93)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14494
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْنٍ الْقَارِئِ قَالَ: رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ أَبْيَضَ اللِّحْيَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
عبداللہ بن عوف قاری بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے ان کی داڑھی سفید تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14494]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (95)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14495
وَعَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ أَصْفَرَ اللِّحْيَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ مِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابن ابوذئب نے عبدالرحمن بن سعد کا یہ قول نقل کیا ہے، میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو دیکھا ان کی داڑھی زرد تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14495]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (96)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14496
وَعَنْ أُمِّ مُوسَى قَالَتْ: كَانَ عُثْمَانُ مِنْ أَجْمَلِ النَّاسِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرُ أُمِّ مُوسَى وَهِيَ ثِقَةٌ.
ام موسیٰ بیان کرتی ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سب سے زیادہ خوبصورت تھے۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف اُم موسیٰ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14496]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14497
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ، فَإِذَا أَنَا بِعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ مُتَّكِئٌ عَلَى رِدَائِهِ، فَأَتَاهُ سَقَّاءَانِ يَخْتَصِمَانِ إِلَيْهِ، فَقَضَى بَيْنَهُمَا. ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ فَإِذَا رَجُلٌ حَسَنُ الْوَجْهِ، بِوَجْهِهِ نُكْتَاتُ جُدَرِيٍّ، وَإِذَا شَعْرُهُ قَدْ كَسَا ذِرَاعَيْهِ..
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَفِيهِ أَبُو الْمِقْدَامِ: هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
حسن بن ابوالحسن بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں داخل ہوا تو میرے سامنے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے، جو اپنی چادر کے ساتھ ٹیک لگائے ہوئے تھے۔ ان کے پاس دو پانی بھرنے والے افراد آئے، ان دونوں نے اپنا مقدمہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کے درمیان فیصلہ دیا، پھر میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، میں نے ان کا بغور جائزہ لیا تو وہ ایک خوبصورت چہرے کے مالک شخص تھے۔ ان کے چہرے پر جدری کے کچھ داغ تھے اور ان کے بالوں نے ان کی کلائیوں کو بھرا ہوا تھا۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومقدام ہشام بن زیاد ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14497]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں