الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ وَالْحُدَيْبِيَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شادی کا بیان
حدیث نمبر: 14518
وَعَنْ عُثْمَانَ قَالَ: خَلَّفَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ بَدْرٍ، وَضَرَبَ لِي بِسَهْمٍ.
وَقَالَ عُثْمَانُ فِي بَيْعَةِ الرِّضْوَانِ: فَضَرَبَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ، وَشِمَالُ رَسُولِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنْ يَمِينِي.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے غزوہ بدر میں شرکت سے روک دیا تھا اور میرے لئے حصہ مقرر کیا تھا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے بیعت رضوان کے بارے میں یہ فرمایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دایاں ہاتھ اپنے بائیں ہاتھ پر میرے لئے رکھا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا بایاں ہاتھ میرے دائیں ہاتھ سے بہتر ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14518]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14518]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2509)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14519
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ: رَفَعَ عُثْمَانُ صَوْتَهُ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فَقَالَ لَهُ: لِأَيِّ شَيْءٍ تَرْفَعُ صَوْتَكَ عَلَيَّ وَقَدْ شَهِدْتُ بَدْرًا وَلَمْ تَشْهَدْ، وَبَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ تُبَايِعْ، وَفَرَرْتَ يَوْمَ أُحُدٍ وَلَمْ أَفِرَّ. فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ: أَمَّا قَوْلُكَ: إِنَّكَ شَهِدْتَ بَدْرًا وَلَمْ أَشْهَدْ ; فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَلَّفَنِي عَلَى ابْنَتِهِ، وَضَرَبَ لِي بِسَهْمٍ، وَأَعْطَانِي أَجْرِي. وَأَمَّا قَوْلُكَ: بَايَعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ أُبَايِعْ ; فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَنِي إِلَى أُنَاسٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ وَقَدْ عَلِمْتَ ذَلِكَ، فَلَمَّا احْتَبَسْتُ ضَرَبَ بِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ، فَقَالَ:" هَذِهِ لِعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ". فَشِمَالُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْرٌ مِنْ يَمِينِي. وَأَمَّا قَوْلُكَ: فَرَرْتَ يَوْمَ أُحُدٍ وَلَمْ أَفِرَّ، فَإِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - قَالَ: (إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا وَلَقَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُمْ) فَلِمَ تُعَيِّرُنِي بِذَنْبٍ قَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طَرِيقٌ فِي هَذَا الْبَابِ وَغَيْرِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طَرِيقٌ فِي هَذَا الْبَابِ وَغَيْرِهِ.
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے سامنے اپنی آواز بلند کی، تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ کس وجہ سے اپنی آواز میرے سامنے بلند کر رہے ہیں، جبکہ میں غزوہ بدر میں شریک ہوا ہوں اور آپ شریک نہیں ہوئے ہیں، میں نے (بیعت رضوان کے موقع پر) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تھی اور آپ نے بیعت نہیں کی اور آپ غزوہ احد کے دن فرار ہو گئے تھے اور میں فرار نہیں ہوا۔ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: جہاں تک آپ کی اس بات کا تعلق ہے کہ آپ غزوہ بدر میں شریک ہوئے ہیں، اور میں شریک نہیں ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنی صاحبزادی کی خاطر رکھنے کا حکم دیا تھا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حصہ بھی دیا تھا اور مجھے میرا اجر بھی عطا کیا تھا، جہاں تک آپ کی اس بات کا تعلق ہے کہ آپ نے بیعت کی ہے، اور میں نے بیعت نہیں کی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مشرکین کی طرف بھیجا تھا اور آپ یہ بات جانتے ہیں، جب مجھے آنے میں تاخیر ہو گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دایاں ہاتھ اپنے بائیں ہاتھ پر رکھ کر ارشاد فرمایا: یہ عثمان بن عفان کے لئے ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا بایاں ہاتھ میرے دائیں سے بہتر ہے، جہاں تک آپ کی اس بات کا تعلق ہے کہ میں غزوہ احد کے دن فرار ہو گیا تھا اور آپ فرار نہیں ہوئے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”بیشک تم میں سے جو لوگ اس دن پیٹھ پھیر گئے تھے جب دو گروہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئے تھے، تو ان کے کیے ہوئے کسی عمل کی وجہ سے شیطان نے انہیں پھسلا دیا تھا، تحقیق اللہ تعالیٰ نے انہیں معاف کر دیا۔“ (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) تو آپ کسی ایسے گناہ کے حوالے سے مجھے عار نہیں دلا سکتے جس سے اللہ تعالیٰ نے درگزر کر لیا ہو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے، اس کا ایک طریق اس باب میں اور اس کے علاوہ باب میں گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14519]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے، اس کا ایک طریق اس باب میں اور اس کے علاوہ باب میں گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14519]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2511)، أخرجه مسند البزار برقم: 380»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
39. بَابُ إِعَانَتِهِ فِي جَيْشِ الْعُسْرَةِ وَغَيْرِهِ .
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا جیش عسرت، وغیرہ کی مدد کرنا
حدیث نمبر: 14520
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَى لَحْمًا فَقَالَ:" مَنْ بَعَثَ بِهَذَا؟". قُلْتُ: عُثْمَانُ. قَالَتْ: فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَافِعًا يَدَيْهِ يَدْعُو لِعُثْمَانَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گوشت ملاحظہ فرمایا، تو دریافت کیا: یہ کس نے بھیجا ہے؟ میں نے عرض کی: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ بلند کر کے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے لئے دعا کی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14520]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14520]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2508)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14521
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ: أَنَّهُ شَهِدَ ذَلِكَ حِينَ أَعْطَى عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا جَهَّزَ بِهِ جَيْشَ الْعُسْرَةِ، وَجَاءَ بِسَبْعِمِائَةِ أُوقِيَّةٍ ذَهَبٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ اس موقع پر موجود تھے جب سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے جیش عسرت کے لئے ساز و سامان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا تھا، وہ سات سو اوقیہ سونا لے کر آئے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عمر بن ابان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14521]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عمر بن ابان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14521]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (852)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14522
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: جَاءَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ بِدَنَانِيرَ، فَأَلْقَاهَا فِي حِجْرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَلِّبُهَا وَيَقُولُ:" مَا عَلَى عُثْمَانَ مَا فَعَلَ بَعْدَ هَذَا الْيَوْمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ صَالِحٍ الرَّامَهُرْمُزِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ صَالِحٍ الرَّامَهُرْمُزِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ دینار لے کے آئے اور وہ دینار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں ڈال دیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں الٹنے پلٹنے لگے، اور یہ ارشاد فرمانے لگے: ”آج کے دن کے بعد عثمان جو بھی کرے، اسے کوئی نقصان نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن صالح رامہز مزی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14522]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن صالح رامہز مزی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14522]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2034»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14523
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزَاةٍ، فَأَصَابَ النَّاسَ جَهْدٌ حَتَّى رَأَيْتُ الْكَآبَةَ فِي وُجُوهِ الْمُسْلِمِينَ، وَالْفَرَحَ فِي وُجُوهِ الْمُنَافِقِينَ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَاللَّهِ لَا تَغِيبُ الشَّمْسُ حَتَّى يَأْتِيَكُمُ اللَّهُ بِرِزْقٍ". فَعَلِمَ عُثْمَانُ أَنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ سَيَصْدُقَانِ، فَاشْتَرَى عُثْمَانُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ رَاحِلَةً بِمَا عَلَيْهَا مِنَ الطَّعَامِ، فَوَجَّهَ إِلَى النَّبِيِّ مِنْهَا بِتِسْعَةٍ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا هَذَا؟". قَالَ: أَهْدَى إِلَيْكَ عُثْمَانُ، فَعُرِفَ الْفَرَحُ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْكَآبَةُ فِي وُجُوهِ الْمُنَافِقِينَ، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رُئِيَ بَيَاضُ إِبْطَيْهِ يَدْعُو لِعُثْمَانَ دُعَاءً مَا سَمِعْتُهُ دَعَا لِأَحَدٍ قَبْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ: اللَّهُمَّ أَعْطِ عُثْمَانَ اللَّهُمَّ افْعَلْ بِعُثْمَانَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رُؤْيَا رَآهَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - وَتَأْتِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں شریک ہوئے، لوگوں کو بھوک لاحق ہوئی، یہاں تک کہ میں نے مسلمانوں کے چہروں پر پریشانی کے آثار دیکھے اور منافقین کے چہروں پر خوشی کے آثار دیکھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ صورت حال ملاحظہ کی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! سورج غروب ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ تمہارے پاس رزق بھیج دے گا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ یہ بات جانتے تھے کہ اللہ اور اس کا رسول سچ فرماتے ہیں، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے چودہ اونٹنیاں خریدیں اور وہ ان پر موجود اناج سمیت خریدیں، پھر ان میں سے نو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھجوا دیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ملاحظہ کیا، تو دریافت کیا: یہ کہاں سے آئی ہیں؟ تو اس شخص نے بتایا: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے آپ کو تحفہ بھیجا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر خوشی کے آثار نمایاں ہوئے اور منافقین کے چہروں پر پریشانی ظاہر ہوئی، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے، یہاں تک کہ آپ کی بغلوں کی سفیدی نظر آنے لگی، آپ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے لئے دعا کر رہے تھے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے پہلے اور اس کے بعد یہ دعا کرتے ہوئے نہیں دیکھا، آپ یہ کہہ رہے تھے: ”اے اللہ! تو عثمان کو عطا فرما۔ اے اللہ! تو عثمان کے ساتھ یہ کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن محمد وراق ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ یہ انہوں نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس میں ایک خواب ہے، جو امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے دیکھا تھا، اس کا ذکر آگے چل کے آئے گا، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14523]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (249/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
40. بَابُ مَا عَمِلَ مِنَ الْخَيْرِ مِنَ الزِّيَادَةِ فِي الْمَسْجِدِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے جو بھلائی کے کام کیے جیسے مسجد میں توسیع اور دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 14524
عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِصَاحِبِ الْبُقْعَةِ الَّتِي زِيدَتْ فِي مَسْجِدِ الْمَدِينَةِ وَكَانَ صَاحِبُهَا مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَكَ بِهَا بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ". فَقَالَ: لَا. فَجَاءَ عُثْمَانُ، فَقَالَ لَهُ: لَكَ بِهَا عَشَرَةُ آلَافِ دِرْهَمٍ، فَاشْتَرَاهَا مِنْهُ، ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اشْتَرِ مِنِّي الْبُقْعَةَ الَّتِي اشْتَرَيْتُهَا مِنَ الْأَنْصَارِيِّ، فَاشْتَرَاهَا مِنْهُ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ. فَقَالَ عُثْمَانُ: فَإِنِّي اشْتَرَيْتُهَا بِعَشَرَةِ آلَافِ دِرْهَمٍ، فَوَضَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَبِنَةً، ثُمَّ دَعَا أَبَا بَكْرٍ فَوَضَعَ لَبِنَةً، ثُمَّ دَعَا عُمَرَ فَوَضَعَ لَبِنَةً، ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ فَوَضَعَ لَبِنَةً، ثُمَّ قَالَ لِلنَّاسِ:" ضَعُوا". فَوَضَعُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ أَبِي الْمَلِيحِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ أَبِي الْمَلِيحِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابوملیح اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: مسجد نبوی میں اضافے کے لئے جس زمین کی ضرورت تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کے مالک سے بات چیت کی، اس زمین کا مالک انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں اس کے بدلے میں جنت میں ایک گھر مل جائے گا، اس نے کہا: جی نہیں، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے اس سے کہا: تمہیں اس زمین کے بدلے میں دس ہزار درہم دیے جاتے ہیں، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اس شخص سے وہ زمین خریدی، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھ سے وہ ٹکڑا خرید لیں، میں نے انصاری سے وہ خرید لیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت میں موجود ایک گھر کے بدلے میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے وہ ٹکڑا خرید لیا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں نے اسے دس ہزار درہم کے عوض میں خریدا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اینٹ رکھی، پھر آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بلایا، انہوں نے ایک اینٹ رکھی، پھر آپ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بلایا، انہوں نے ایک اینٹ رکھی، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے ایک اینٹ رکھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: اب تم لوگ رکھو! تو لوگوں نے بھی اینٹیں رکھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن ابوملیح ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14524]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن ابوملیح ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14524]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (521)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 521»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
41. بَابٌ فِيمَا كَانَ فِيهِ مِنَ الْخَيْرِ .
بھلائی کے امور کا بیان
حدیث نمبر: 14525
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: لَقَدِ اخْتَبَأْتُ عِنْدَ رَبِّي عَشْرًا: إِنِّي لَرَابِعُ أَرْبَعَةٍ فِي الْإِسْلَامِ، وَمَا تَغَنَّيْتُ، وَلَا تَمَنَّيْتُ، وَلَا وَضَعْتُ يَمِينِي عَلَى فَرْجِي مُنْذُ بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا مَرَّتْ عَلَيَّ جُمْعَةٌ مُنْذُ أَسْلَمْتُ إِلَّا وَأَنَا أَعْتِقُ فِيهَا رَقَبَةً إِلَّا أَلَّا يَكُونَ عِنْدِي فَأَعْتِقَهَا بَعْدَ ذَلِكَ، وَلَا زَنَيْتُ فِي جَاهِلِيَّةٍ وَلَا إِسْلَامٍ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ ابْنُ دَقِيقِ الْعِيدِ فِي الْإِمَامِ: وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ ابْنُ دَقِيقِ الْعِيدِ فِي الْإِمَامِ: وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے پروردگار کے پاس دس چیزیں سنبھال کے رکھوائی ہیں (وہ یہ ہیں:) میں اسلام قبول کرنے والا چوتھا فرد ہوں۔ میں نے کبھی گانا نہیں گایا، کبھی (گناہ کی) آرزو نہیں کی، میں نے جب سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی ہے کبھی اپنا دایاں ہاتھ اپنی شرمگاہ پر نہیں رکھا، جب سے میں نے اسلام قبول کیا ہے، ہر ہفتے میں ایک مرتبہ کوئی غلام ضرور آزاد کیا ہے، اگر کبھی ایسا ہوا کہ میرے پاس غلام موجود نہیں ہوتا تو میں بعد میں اسے آزاد کر دیتا تھا اور میں نے زمانہ جاہلیت میں یا زمانہ اسلام میں کبھی زنا نہیں کیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے، ابن دقیق العید نے امام میں یہ بات کہی ہے کہ اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14525]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (124)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
42. بَابُ كِتَابَتِهِ الْوَحْيَ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا وحی کی کتابت کرنا
حدیث نمبر: 14526
عَنْ عُمَرَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْيَشْكُرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ أُمِّي تُحَدِّثُ أَنَّ أُمَّهَا انْطَلَقَتْ إِلَى الْبَيْتِ حَاجَّةً، وَالْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ لَهُ بَابَانِ قَالَتْ: فَلَمَّا قَضَيْتُ طَوَافِي دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ. قَالَتْ: فَقُلْتُ لَهَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّ بَعْضَ بَنِيكِ بَعَثَ يُقْرِئُكِ السَّلَامَ، وَإِنَّ النَّاسَ قَدْ أَكْثَرُوا فِي عُثْمَانَ فَمَا تَقُولِينَ فِيهِ؟ فَقَالَتْ: لَعَنَ اللَّهُ مَنْ لَعَنَهُ، لَعَنَ اللَّهُ مَنْ لَعَنَهُ - لَا أَحْسَبُهَا إِلَّا قَالَتْ: ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ مُسْنِدٌ فَخِذَهُ إِلَى عُثْمَانَ، وَإِنِّي لَأَمْسَحُ الْعَرَقَ عَنْ جَبِينِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِنَّ الْوَحْيَ يَنْزِلُ عَلَيْهِ، وَلَقَدْ زَوَّجَهُ ابْنَتَيْهِ إِحْدَاهُمَا بَعْدَ الْأُخْرَى، وَإِنَّهُ لَيَقُولُ:" اكْتُبْ عُثَيْمُ". قَالَتْ: مَا كَانَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِيُنْزِلَ عَبْدًا مِنْ نَبِيِّهِ بِتِلْكَ الْمَنْزِلَةِ إِلَّا عَبْدًا كَرِيمًا عَلَيْهِ.
عمر بن ابراهیم یشکری بیان کرتے ہیں: میں نے اپنی والدہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا، ان کی والدہ حج کرنے کے لئے بیت اللہ گئیں، بیت اللہ کے ان دنوں دو دروازے ہوتے تھے، وہ خاتون بیان کرتی ہیں: جب میں نے اپنا طواف مکمل کیا، تو میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی، وہ خاتون کہتی ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: اے ام المومنین! آپ کے ایک بیٹے نے آپ کو سلام بھیجا ہے، لوگ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بہت خلاف ہو چکے ہیں، تو آپ ان کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جو شخص ان پر لعنت کرتا ہے اس پر اللہ تعالیٰ لعنت کرے، جو ان پر لعنت کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے، میرا خیال ہے تین مرتبہ انہوں نے یہ کلمات کہے، اور پھر یہ بات بیان کی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ زانوں لگا کر ٹیک لگائی ہوئی تھی اور میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی سے پسینہ پونچھ رہی تھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہو رہی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دو صاحبزادیوں کی شادیاں یکے بعد دیگرے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ کیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے عثیم تم لکھو! سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: اللہ تعالیٰ کسی بندے کو اپنے نبی کے اتنا قریب اسی وقت کر سکتا ہے جب وہ بندہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک معزز ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14526]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (261/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25715»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14527
وَفِي رِوَايَةٍ: وَهُوَ مَسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَيَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ ثُمَامَةَ الْحِنْطِيِّ إِنَّ أَخَاهَا الْمُخَارِقَ بْنَ ثُمَامَةَ الْحِنْطِيَّ قَالَ لَهَا: ادْخُلِي عَلَى عَائِشَةَ فَأَقْرِئِيهَا مِنِّي السَّلَامَ، فَدَخَلَتْ عَلَيْهَا فَقَالَتْ: إِنَّ بَعْضَ بَنِيكِ يُقْرِئُكِ السَّلَامَ قَالَتْ عَائِشَةُ: وَعَلَيْهِ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، قَلَّتْ: وَيَسْأَلُكِ أَنْ تُحَدِّثِيهِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، فَإِنَّ النَّاسَ قَدْ أَكْثَرُوا فِيهِ عِنْدَنَا حِينَ قُتِلَ. قَالَتْ: أَمَّا أَنَا فَأَشْهَدُ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ فِي هَذَا الْبَيْتِ، وَنَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجِبْرِيلُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي لَيْلَةٍ قَائِظَةٍ، وَكَانَ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ يَنْزِلُ عَلَيْهِ ثَقْلَةٌ، يَقُولُ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ -: (إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا) فَذَكَرَ نَحْوَهُ. وَأُمُّ كُلْثُومٍ لَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ام کلثوم بنت ثمامہ حنطی بیان کرتی ہیں: ان کے بھائی مخارق بن ثمامہ حنطی نے ان سے کہا: تم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جاؤ، انہیں میری طرف سے سلام کہنا، میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی اور یہ کہا: آپ کے ایک بیٹے نے آپ کو سلام بھیجا ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اس پر بھی سلام ہو، اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں۔ میں نے کہا: وہ آپ سے یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ آپ اس کو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتائیں کیونکہ لوگ ان کے خلاف بہت باتیں کر رہے ہیں، جب انہیں شہید کر دیا گیا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جہاں تک میری بات ہے، تو میں اس بات کی گواہی دیتی ہوں کہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ اسی گھر میں موجود تھے اللہ کے نبی موجود تھے۔ سیدنا جبرائیل موجود تھے، وہ ایک سخت گرم رات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تھی، تو وہ آپ کے لئے شدت کا باعث ہوتی تھی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”ہم ایک بھاری قول تمہاری طرف القاء کریں گے۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، اُم کلثوم نامی خاتون راوی سے میں واقف نہیں ہوں، طبرانی کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14527]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (250/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف