🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
380. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَزْدِ .
”ازد“ قبیلے کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16584
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ دَاوُدَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نِعْمَ الْمُرْضِعُونَ أَهْلُ عُمَانَ". يَعْنِي الْأَزْدَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَنْبَسَةُ مَوْلَى طَلْحَةَ بْنِ دَاوُدَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا طلحہ بن داؤد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دودھ پلانے والے اچھے لوگ اہل عمان ہیں“ راوی کہتے ہیں: یعنی ”ازد“ قبیلے کے لوگ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ ہے جو سیدنا طلحہ بن داؤد رضی اللہ عنہ کا غلام ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16584]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8164)، أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 13987، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8164، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4203، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7048»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16585
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَتَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى حَيٍّ مِنَ الْعَرَبِ يَدْعُوهُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ، فَلَمْ يَقْبَلُوا الْكِتَابَ، وَرَجَعُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرُوهُ، فَقَالَ:" أَمَا إِنِّي لَوْ بَعَثْتُ بِهِ إِلَى قَوْمٍ بِشَطِّ عُمَانَ مِنْ أَزِدْ شَنُوءَةَ، وَأَسْلَمَ لَقَبِلُوهُ".
ثُمَّ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْجَلَنْدِ يَدْعُوهُ إِلَى الْإِسْلَامِ، فَقَبِلَهُ وَأَسْلَمَ، وَبَعَثَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهَدِيَّةٍ فَقَدِمَتْ، وَقَدْ قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ أَبُو بَكْرٍ الْهَدِيَّةَ مُوَرَّثًا، وَقَسَمَهَا بَيْنَ فَاطِمَةَ وَالْعَبَّاسِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عربوں کے ایک قبیلے کو خط لکھ کر انہیں اسلام کی دعوت دی، ان لوگوں نے اس مکتوب کو قبول نہیں کیا، مکتوب لے جانے والے لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف واپس آئے، اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر میں نے یہ مکتوب ”عمان“ کے کنارے موجود ”ازدشنوہ“ اور ”اسلم“ قبیلے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بھیجا ہوتا، تو انہوں نے اسے قبول کر لینا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”جلند“ کو خط بھیجا اور انہیں اسلام کی دعوت دی، تو انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور اس مکتوب کو قبول کر لیا، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفہ بھی بھجوایا، جب وہ تحفہ آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو چکا تھا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس تحفے کو وراثت میں منتقل کر دیا اور اسے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے درمیان تقسیم کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صالح ازدی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16585]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1294/7)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6804»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16586
وَعَنْ بِشْرِ بْنِ عِصْمَةَ صَاحِبِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْأَزْدِ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُمْ، أَغْضَبُ لَهُمْ إِذَا غَضِبُوا، وَأَرْضَى لَهُمْ إِذَا رَضُوا".
فَقَالَ مُعَاوِيَةُ رَحِمَهُ اللَّهُ: إِنَّمَا قَالَ ذَلِكَ لِقُرَيْشٍ، فَقَالَ بِشْرٌ: أَفَأَكْذِبُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ لَوْ كَذَبْتُ عَلَيْهِ جَعَلْتُهَا لِقَوْمِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي فَضْلِ الْقَبَائِلِ فَضْلُ الْأَزْدِ وَغَيْرِهِمْ.
سیدنا بشر بن عصمہ رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ازد، مجھ سے ہیں اور میں اُن سے ہوں، جب وہ غضب ناک ہوں گے تو ان کی وجہ سے میں بھی غضب ناک ہوؤں گا اور جب وہ راضی ہوں گے تو ان کی وجہ سے میں بھی راضی ہوؤں گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات قریش کے بارے میں ارشاد فرمائی تھی، تو سیدنا بشر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹی بات منسوب کروں گا؟ اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرنی ہوتی، تو میں اُسے اپنی قوم کے لیے منسوب کرتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: اس سے پہلے مختلف قبائل کی فضیلت کے بارے میں روایات میں ”ازد“ اور دیگر قبائل کی فضیلت کا بیان گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16586]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1217)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1217»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
381. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَنِي نَاجِيَةَ .
بنوناجیہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16587
عَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِبَنِي نَاجِيَةَ:"، أَنَا مِنْهُمْ، وَهُمْ مِنِّي". رَوَاهُ أَحْمَدُ مُتَّصِلًا وَمُرْسَلًا بِاخْتِصَارٍ عَنِ ابْنِ أَخٍ لِسَعْدٍ، وَلَمْ يَسِمِّهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو ناجیہ کے بارے میں یہ ارشاد فرمایا تھا: ”میں اُن سے ہوں اور یہ مجھ سے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے متصل اور مرسل، دونوں طرح سے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، انہوں نے اسے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے بھتیجے کے حوالے سے نقل کیا ہے، لیکن اس کا نام بیان نہیں کیا ہے، ان دونوں کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16587]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1448) و (1447)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1450»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16588
وَعَنْ شُعْبَةَ قَالَ: سَأَلْتُ سَعْدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ عَنْ بَنِي نَاجِيَةَ فَقَالَ: هُمْ مِنَّا.
قَالَ شُعْبَةُ: يَرْوُونَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُمْ حَيٌّ مِنِّي". وَأَحْسَبُهُ قَالَ:" وَأَنَا مِنْهُمْ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ سَعْدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ.
شعبہ بیان کرتے ہیں: میں نے سعد بن ابراہیم سے بنو ناجیہ کے بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے بتایا: وہ ہم میں سے ہیں۔ شعبہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے
یہ روایت نقل کی ہے: ”وہ ایسا قبیلہ ہے، جو مجھ سے ہے۔“ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”اور میں اُن سے ہوں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ سعد بن ابراہیم نامی راوی نے سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16588]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (958)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
382. بَابُ مَا جَاءَ فِي دَوْسٍ .
دوس قبیلے کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16589
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْبَعُمِائَةٍ مِنْ دَوْسٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَرْحَبًا أَحْسَنَ النَّاسِ وُجُوهًا، وَأَطْيَبَهُمْ أَفْوَاهًا، وَأَعْظَمَهُمْ أَمَانَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”دوس“ قبیلے سے تعلق رکھنے والے چار سو افراد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسے لوگوں کو خوش آمدید ہے، جو چہرے کے اعتبار سے لوگوں میں سب سے زیادہ خوبصورت ہیں، سب سے زیادہ پاکیزہ منہ والے ہیں اور سب سے زیادہ امانت دار ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صالح ازدی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16589]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12948)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2557، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12948»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
383. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَنَزَةَ .
”عنزہ“ قبیلے کے بارے میں جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16590
عَنْ سَلَمَةَ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّهُ وَفَدَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هُوَ وَجَمَاعَةٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ وَوَلَدِهِ، فَاسْتَأْذَنُوا عَلَيْهِ، فَدَخَلُوا فَقَالَ:" مَنْ هَؤُلَاءِ؟". فَقِيلَ لَهُ: هَذَا وَفْدُ عَنَزَةَ، فَقَالَ:" بَخٍ بَخٍ بَخٍ بَخٍ، نِعْمَ الْحَيُّ عَنَزَةُ، مَبْغِيٌّ عَلَيْهِمْ مَنْصُورُونَ، مَرْحَبًا بِقَوْمِ شُعَيْبٍ، وَأُخْتَانِ مُوسَى، سَلْ يَا سَلَمَةُ، عَنْ حَاجَتِكَ". فَقَالَ: جِئْتُ أَسْأَلُكَ عَمَّا افْتَرَضْتَ عَلَيَّ فِي الْإِبِلِ وَالْغَنَمِ وَالْعَنْزِ. فَأَخْبَرَهُ ثُمَّ جَلَسَ عِنْدَهُ قَرِيبًا، ثُمَّ اسْتَأْذَنَهُ فِي الِانْصِرَافِ، فَقَالَ:" انْصَرِفْ". فَمَا عَدَا أَنْ قَامَ لِيَنْصَرِفَ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ ارْزُقْ عَنَزَةَ كَفَافًا لَا فُوتًا، وَلَا إِسْرَافًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ ارْزُقْ عَنَزَةَ قُوتًا لَا سَرَفَ فِيهِ". وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سلمہ بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ اپنے گھر والوں اور اولاد کے ایک گروہ کے ہمراہ وفد کی شکل میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے اندر آنے کی اجازت مانگی، جب وہ اندر آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کون لوگ ہیں؟ تو آپ کو بتایا گیا: یہ عنزہ قبیلے کے وفد کے افراد ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہت خوب، بہت خوب، عنزہ، اچھا قبیلہ ہے، جب ان کے خلاف کوشش کی گئی تو ان کی مدد کی گئی، سیدنا شعیب علیہ السلام کی قوم کو خوش آمدید! اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے واقعہ والی دو بہنوں کی قوم کو خوش آمدید! اے سلمہ! تم اپنی حاجت کے بارے میں پوچھو! تو سیدنا سلمہ بن سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں آپ کے پاس یہ دریافت کرنے کے لئے آیا ہوں کہ اونٹوں اور بکریوں وغیرہ میں مجھ پر کیا زکوۃ فرض ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس بارے میں بتایا، پھر وہ کچھ دیر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے رہے، پھر انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے واپسی کی اجازت مانگی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم واپس چلے جاؤ! جب وہ واپس جانے کے لیے اُٹھنے لگے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! تو عنزہ قبیلے کے لوگوں کو ایسا رزق عطا فرما جو بنیادی ضروریات پوری کرتا ہو، نہ وہ اس سے کم ہو اور نہ فضول خرچی والا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار نے ان صحابی کے حوالے سے اختصار کے ساتھ یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اے اللہ! تو عنزہ قبیلے کو ایسی خوراک عطا فرما، جس میں اسراف نہ ہو۔“ اس روایت کی سند میں ایسے لوگ ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16590]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2828) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6364)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6364»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16591
وَعَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ نُعَيْمٍ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ عِصَامٍ جَاءَهُ فَقَالَ: يَا أَبَا رَبَاحٍ، مَا الَّذِي ذَكَرَ لَكَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرُ حِينَ قَدِمْتَ عَلَيْهِ فِي قَوْمِكَ عَنْزَةٌ؟ قَالَ: مَرَرْتُ عَلَيْهِ فَقَالَ لِي: مَنْ أَنْتَ؟ وَمِمَّنْ أَنْتَ؟ فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ نُعَيْمٍ الْعَنَزِيُّ، فَقَالَ: عَنَزَةُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. فَقَالَ: أَمَا إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَذْكُرُ قَوْمَكَ ذَاتَ يَوْمٍ، فَقَالَ أَصْحَابُهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا عَنَزَةُ؟ فَأَشَارَ بِيَدِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ فَقَالَ:" حَيٌّ مِنْ هَاهُنَا، مَبْغِيٌّ عَلَيْهِمْ، مَنْصُورُونَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَحْمَدُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنِ الْغَضْبَانِ بْنِ حَنْظَلَةَ: أَنَّ أَبَاهُ وَفَدَ إِلَى عُمَرَ وَلَمْ يَذْكُرْ حَنْظَلَةَ. وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَبِي يَعْلَى رِجَالُهُ ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ.
حنظلہ بن نعیم بیان کرتے ہیں: عمر بن عصام اُن کے پاس آئے اور بولے: اے ابورباح! وہ واقعہ کیا ہے؟ کہ جب آپ اپنی قوم عنزہ قبیلے کے ہمراہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تھے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ کے سامنے وہ بات کی تھی، تو انہوں نے بتایا: ایک مرتبہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرا، انہوں نے مجھ سے دریافت کیا: تم کون ہو اور تمہارا تعلق کس سے ہے؟ میں نے کہا: اے امیر المؤمنین! میں حنظلہ بن نعیم عنزی ہوں، انہوں نے دریافت کیا: عنزہ قبیلے سے ہو؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک دن تمہاری قوم کا ذکر کرتے ہوئے سنا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! عنزہ قبیلے کے لوگ کون ہیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے مشرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ فرمایا: ”وہ اس طرف کا ایک قبیلہ ہے، جب ان کے خلاف لڑائی کی جائے تو ان کی مدد کی جاتی ہے۔“
یہ روایت ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت اس صحابی کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور امام أحمد نے بھی یہ روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”غضبان بن حنظلہ بیان کرتے ہیں: ان کے والد وفد کے ساتھ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے حنظلہ کا ذکر نہیں کیا، امام ابویعلیٰ کی دو اسناد میں سے ایک کے تمام رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16591]
تخریج الحدیث: «المجد البار فى المسندة (2829) آخر جما حد فى المسند (141)، أخرجه مسند أحمد برقم: 142، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2603»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
384. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَنِي عَامِرٍ .
بنو عامر کے بارے میں جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16592
عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: أَتَيْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْأَبْطَحِ وَهُوَ فِي قُبَّةٍ لَهُ حَمْرَاءَ، فَقَالَ:" مَنْ أَنْتُمْ؟". فَقُلْنَا: بَنُو عَامِرٍ، فَقَالَ:" مَرْحَبًا أَنْتُمْ مِنِّي".
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ابطح“ کے مقام پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ اس وقت سرخ رنگ کے خیمے میں موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم لوگ کون ہو؟ ہم نے عرض کی بنو عامر ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خوش آمدید! تم لوگ مجھ سے ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16592]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (894) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (106/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16593
وَفِي رِوَايَةٍ:" مَرْحَبًا بِكُمْ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تم لوگوں کو خوش آمدید!“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16593]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (106/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں