الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
390. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَهْلِ الْحِجَازِ وَجَزِيرَةِ الْعَرَبِ وَالطَّائِفِ .
اہل حجاز، جزیرہ عرب، اور طائف کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16614
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ أَيِسَ أَنْ يُعْبَدَ بِأَرْضِكُمْ هَذِهِ، وَلَكِنْ قَدْ رَضِيَ مِنْكُمْ بِالْمُحَقَّرَاتِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شیطان اس بات سے مایوس ہو چکا ہے کہ تمہاری اس سرزمین میں اس کی عبادت کی جائے لیکن وہ تمہاری طرف سے چھوٹی چیزوں سے بھی راضی ہو جائے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16614]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16614]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2850)، أخرجه مسند البزار برقم: 732، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9271»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16615
وَعَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدْ بَرَّأَ اللَّهُ هَذِهِ الْجَزِيرَةَ مِنَ الشِّرْكِ مَا لَمْ تُضِلَّهُمُ النُّجُومُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تحقیق اللہ تعالیٰ نے اس جزیرے کو شرک سے لاتعلق کر دیا ہے تاوقتیکہ ستارے انہیں گمراہ نہ کریں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اوسط میں نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16615]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اوسط میں نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16615]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2848) اخرجه ابو يعلى فى المسند (6709)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16616
وَعَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ مُحْتَضِنًا ابْنَيِ ابْنَتِهِ، وَهُوَ يَقُولُ:" وَاللَّهِ، إِنَّكُمْ تُجَبِّنُونَ وَتُبَخِّلُونَ، وَإِنَّكُمْ لَمِنْ رَيْحَانِ اللَّهِ، وَإِنَّ آخِرَ وَطْأَةٍ وَطِئَهَا اللَّهُ بِوَجٍّ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ خَالِيًا عَنْ ذِكْرِ وَجٍّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" آخِرُ وَطْأَةٍ وَطِئَهَا رَبُّ الْعَالَمِينَ".
وَقَالَ سُفْيَانُ: آخِرُ غَزْوَةٍ غَزَاهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الطَّائِفُ، قَالَ الشَّاعِرُ:
لَأَطَأَنَّكُمْ وَطْأَةَ الْمُتَادَلِ. وَرِجَالُهَا ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ لَا أَعْلَمُ لَهُ سَمَاعًا مِنْ خَوْلَةَ.

سیده خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، آپ نے اپنے دونوں نواسوں کو گود میں اُٹھایا ہوا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: ”اللہ کی قسم! تم (یعنی انسان کی اولاد) بزدل اور بخیل بنا دیتے ہو، البتہ یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی عطا کئے ہوئے پھول ہو، اور بے شک آخری روندنا، جو اللہ تعالی نے روندا وہ ”وج“ کے مقام پر تھا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے لیکن انہوں نے اس روایت میں ”وج“ کا ذکر نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: وہ آخری روندنا، جو تمام جہانوں کے پروردگار نے روندا۔“ سفیان نامی راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو آخری غزوہ کیا تھا وہ غزوہ طائف تھا، شاعر نے کہا: ہے: ”میں تم لوگوں کو یوں روند دوں گا، جس طرح کوئی زخمی روندتا ہے۔“ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں، البتہ میرے علم کے مطابق عمر بن عبدالعزیز نامی راوی نے سیدہ خولہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16616]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (239/24) اخرجه احمد فى المسند (409/6)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1910، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26769»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 16617
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ: أَنَّهُ جَاءَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ يَسْتَبِقَانِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: فَضَمَّهُمَا إِلَيْهِ، وَقَالَ:" إِنَّ الْوَلَدَ مَبْخَلَةٌ مَجْبَنَةٌ، وَإِنَّ آخِرَ وَطْأَةٍ وَطِئَهَا اللَّهُ بِوَجٍّ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ وَجٍّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" آخِرُ وَطْأَةٍ وَطِئَهَا رَبُّ الْعَالَمِينَ". وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ وَجٍّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" آخِرُ وَطْأَةٍ وَطِئَهَا رَبُّ الْعَالَمِينَ". وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ (جو اس وقت بچے تھے) وہ دونوں دوڑتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن دونوں کو اپنے ساتھ لپٹا لیا اور یہ ارشاد فرمایا: ”اولاد (آدمی کو) کنجوس اور بزدل بنا دیتی ہے اور آخری روندنا، جو اللہ تعالی نے روندا وہ ”وج“ کے مقام پر تھا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے لیکن انہوں نے ”وج“ کا ذکر نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”وہ آخری روندنا، جو تمام جہانوں کے پروردگار نے روندا۔۔۔۔۔۔“۔ ان دونوں روایات کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16617]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (172/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26769، 17112، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4825»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
391. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَهْلِ الْيَمَنِ .
اہل یمن کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16618
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ:" أَتَاكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ كَقِطَعِ السَّحَابِ خَيْرُ أَهْلِ الْأَرْضِ". فَقَالَ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ عِنْدَهُ: وَمِنَّا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ كَلِمَةً خَفِيَّةً:" إِلَّا أَنْتُمْ".
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھا کر آسمان کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: ”اہل یمن تمہارے پاس آئیں گے جو بادل کے ٹکڑوں کی مانند (نفع رساں) ہیں، اور وہ اہل زمین کے سب سے بہتر لوگ ہیں (راوی بیان کرتے ہیں:) آپ کے پاس موجود افراد میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اور ہم میں سے؟ (یعنی ہم میں سے بھی کچھ لوگ بہتر ہیں؟) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پست آواز میں ارشاد فرمایا: البتہ تمہارا معاملہ مختلف ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16618]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (82/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16317»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16619
وَفِي رِوَايَةٍ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَرِيقِ مَكَّةَ إِذْ قَالَ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ كَأَنَّهُمُ السَّحَابُ، هُمْ خِيَارُ أَهْلِ الْأَرْضِ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: وَلَا نَحْنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَسَكَتَ فَقَالَ: وَلَا نَحْنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَسَكَتَ، قَالَ: وَلَا نَحْنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ كَلِمَةً ضَعِيفَةً:" إِلَّا أَنْتُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: إِلَّا نَحْنُ. وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ، وَإِسْنَادُ أَبِي يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”مکہ کے راستے میں، ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اس دوران آپ نے ارشاد فرمایا: اہل یمن تمہارے پاس آئیں گے، وہ بادلوں کی مانند (نفع رساں) ہوں گے اور وہ روئے زمین پر موجود لوگوں میں بہترین ہوں گے، تو انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم نہیں ہیں؟ (یعنی کیا ہم روئے زمین کے سب سے بہتر لوگ نہیں ہیں؟) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، ان صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم نہیں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، ان صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم نہیں ہیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پست آواز میں ارشاد فرمایا: ”البتہ تمہارا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے عرض کی: البتہ ہمارا معاملہ مختلف ہے۔“ امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے، اور امام ابویعلیٰ اور امام بزار کی اسناد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16619]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2838) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1549) اخرجه احمد فى المسند (84/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16620
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَخْرُجُ مِنْ عَدَنَ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا يَنْصُرُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، هُمْ خَيْرُ مَنْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ".
قَالَ الْمُعْتَمِرُ: أَظُنُّهُ قَالَ: فِي الْأَعْمَاقِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ:" مِنْ عَدَنَ أَبْيَنَ". وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُنْذِرٍ الْأَفْطَسِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عدن سے بارہ ہزار لوگ نکلیں گے جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کریں گے اور وہ میرے اور اُن کے درمیان موجود لوگوں میں سب سے بہتر ہوں گے۔“ معتمر نامی راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اعماق میں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”عدن ابین سے۔“ ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف منذر افطس کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16620]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2415) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11029)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3069، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11029»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16621
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْيَمَنِ فَقَالَ:" لَعَلَّكَ أَنْ تَمُرَّ بِقَبْرِي وَمَسْجِدِي، وَقَدْ بَعَثْتُكَ إِلَى قَوْمٍ رَقِيقَةً قُلُوبُهُمْ، يُقَاتِلُونَ عَلَى الْحَقِّ مَرَّتَيْنِ، فَقَاتِلْ بِمَنْ أَطَاعَكَ مِنْهُمْ مَنْ عَصَاكَ، ثُمَّ يَفِيئُونَ إِلَى الْإِسْلَامِ حَتَّى تُبَادِرَ الْمَرْأَةُ زَوْجَهَا، وَالْوَلَدُ وَالِدَهُ، وَالْأَخُ أَخَاهُ، فَانْزِلْ بَيْنَ الْحَيَّيْنِ السَّكُونِ وَالسَّكَاسِكِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ يَزِيدَ بْنَ قُطَيْبٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن بھیجنے کا ارادہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہو سکتا ہے کہ آئندہ تمہارا گزر میری قبر اور میری مسجد کے پاس سے ہو، میں تمہیں ایک ایسی قوم کی طرف بھیج رہا ہوں، جن کے دل نرم ہیں اور وہ حق کے لیے دو مرتبہ لڑائی کرتے ہیں، تم اس شخص کے ساتھ مل کر جنگ کرنا، جو اُن میں سے تمہاری اطاعت کرے گا، اور اُس کے خلاف جنگ کرنا جو تمہاری نافرمانی کرے گا، پھر وہ اسلام کی طرف لوٹ آئیں گے یہاں تک کہ (یعنی اسلام قبول کرنے کے حوالے سے) عورت اپنے شوہر پر، اولاد اپنے والد پر اور بھائی، بھائی پر سبقت لے جائے گا، تم دو قبیلوں سکون اور سکاسک کے درمیان ٹھہرنا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ البتہ یزید بن قطیب نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16621]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (235/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21548»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16622
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَدِينَةِ إِذْ قَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ، وَجَاءَ أَهْلُ الْيَمَنِ، قَوْمٌ نَقِيَّةٌ قُلُوبُهُمْ، حَسَنَةٌ طَاعَتُهُمْ - أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا - الْإِيمَانُ يَمَانٌ، وَالْفِقْهُ يَمَانٌ، وَالْحِكْمَةُ يَمَانِيَةٌ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى بْنِ مُسْلِمٍ الْحَنَفِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ اکبر“ جب اللہ کی مدد اور فتح آ گئی، اور اہل یمن آ گئے جو ایسے لوگ ہیں، جن کے دل صاف ہیں، اور جن کی فرمانبرداری عمدہ ہے (راوی کو شک ہے، یا شاید اس کی مانند کوئی اور کلمہ ارشاد فرمایا) ایمان، یمانی ہے، سمجھ بوجھ یمانی ہے اور دانائی یمانی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عیسیٰ بن مسلم حنفی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16622]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2837) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2505)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3117، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 79»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16623
وَعَنْ حَيَّانَ بْنِ بِسْطَامٍ الْهُذَلِيِّ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، فَذَكَرُوا حَاجَّ الْيَمَنِ وَمَا يَصْنَعُونَ فِيهِ، فَسَبَّهُمْ بَعْضُ الْقَوْمِ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: لَا تَسُبُّوا أَهْلَ الْيَمَنِ ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" زَيْنُ الْحَاجِّ أَهْلُ الْيَمَنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، فِيهِ ضُعَفَاءُ وُثِّقُوا.
حیان بن بسطام ہذلی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھے، لوگوں نے یمن کے حاجیوں کا ذکر کیا اور حج کے دوران اُن کے طرز عمل کا ذکر کیا، حاضرین میں سے کسی نے ان لوگوں کو برا کہا: تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم لوگ اہل یمن کو برا نہ کہو! کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”حاجیوں کی زینت اہل یمن ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے، اس کی سند میں کچھ ضعیف راوی ہیں، جن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16623]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے، اس کی سند میں کچھ ضعیف راوی ہیں، جن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16623]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3885»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن