الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. بَابٌ مِنْهُ فِي مَنْزِلَتِهِ وَمُؤَاخَاتِهِ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی قدر و منزلت اور آپ کے بھائی چارے کا بیان
حدیث نمبر: 14658
عَنْ شَرَاحِيلَ بْنِ مُرَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِعَلِيٍّ:" أَبْشِرْ يَا عَلِيُّ ; حَيَاتُكَ مَعِي، وَمَوْتُكَ مَعِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا شراحیل بن مرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اے علی! تم یہ خوشخبری حاصل کرو کہ تمہاری زندگی میرے ساتھ ہو گی اور تمہاری موت میرے ساتھ ہو گی (یعنی تم مرنے کے بعد بھی میرے ساتھ رہو گے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14658]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14658]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7217)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14659
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا زَوَّجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيًّا فَاطِمَةَ قَالَتْ فَاطِمَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، زَوَّجَتْنِي مِنْ رَجُلٍ فَقِيرٍ لَيْسَ لَهُ شَيْءٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَا تَرْضَيْنَ يَا فَاطِمَةُ أَنَّ اللَّهَ اخْتَارَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ رَجُلَيْنِ، أَحَدُهُمَا أَبَاكِ وَالْآخَرُ زَوْجَكِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَجَّاجِ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ. قَالَ الذَّهَبِيُّ: إِبْرَاهِيمُ هَذَا لَا يُعْرَفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ بِإِسْنَادٍ آخَرَ ضَعِيفٍ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے کی، تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ایک ایسے شخص سے میری شادی کی ہے، جو غریب ہے، اور اس کے پاس کوئی چیز نہیں ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے فاطمہ! کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ اللہ تعالیٰ نے اہل جنت میں سے دو افراد کو منتخب کیا، ان میں سے ایک تمہارا باپ ہے اور دوسرا تمہارا شوہر ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ابراہیم بن حجاج کے حوالے سے امام عبدالرزاق سے نقل کی ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: ابراہیم نامی یہ راوی معروف نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ انہوں نے اسے ایک اور ضعیف سند کے ساتھ بھی نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14659]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11154 و 11153)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14660
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَا أَنْزَلَ اللَّهُ: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِلَّا عَلَى أَمِيرِهَا وَشَرِيفِهَا، وَلَقَدْ عَاتَبَ اللَّهُ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَيْرِ مَكَانٍ، وَمَا ذَكَرَ عَلِيًّا إِلَّا بِخَيْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ رَاشِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ رَاشِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب بھی اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اے ایمان والو۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اہل ایمان کے امیر اور ان کے معزز ترین فرد تھے، اللہ تعالیٰ نے ایک سے زیادہ جگہ پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب پر عتاب کیا لیکن سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ذکر صرف بھلائی کے حوالے سے ہی کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن راشد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14660]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن راشد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14660]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11678)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14661
وَعَنْ جُمَيْعِ بْنِ عُمَيْرٍ: أَنَّ أُمَّهُ وَخَالَتَهُ دَخَلَتَا عَلَى عَائِشَةَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: قَالَتَا: فَأَخْبِرِينَا عَنْ عَلِيٍّ قَالَتْ: عَنْ أَيٍّ شَيْءٍ تَسْأَلَنَّ؟ عَنْ رَجُلٍ وُضِعَ [ يَدَهُ ] مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَوْضِعًا، فَسَالَتْ نَفْسُهُ فِي يَدِهِ فَمَسَحَ بِهَا وَجْهَهُ؟ وَاخْتَلَفُوا فِي دَفْنِهِ، فَقَالَ: إِنَّ أَحَبَّ الْبِقَاعِ إِلَى اللَّهِ مَكَانٌ قَبَضَ فِيهِ نَبِيَّهُ. قَالَتَا: فَلِمَ خَرَجْتِ عَلَيْهِ؟ قَالَتْ: أَمْرٌ قُضِيَ، وَوَدِدْتُ أَنْ أَفْدِيَهُ مَا عَلَى الْأَرْضِ مِنْ شَيْءٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ مُخْتَلَفٌ فِيهِمْ، وَأُمُّ جُمَيْعٍ وَخَالَتُهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ مُخْتَلَفٌ فِيهِمْ، وَأُمُّ جُمَيْعٍ وَخَالَتُهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا.
جمیع بن عمیر بیان کرتے ہیں: ان کی والدہ اور ان کی خالہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کر وہ یہ الفاظ نقل کرتے ہیں: ان دونوں خواتین نے کہا: آپ ہمیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتائیں، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم کس حوالے سے سوال کر رہی ہو؟ ایک ایسے شخص کے بارے میں جس نے اپنا ہاتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر یوں رکھا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ان کے ہاتھوں میں ہوا، اور انہوں نے اس ہاتھ کو اپنے چہرے پر پھیر لیا، لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دفن کرنے کے بارے میں اختلاف کیا، تو ان صاحب نے یہ کہا: اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ جگہ وہ ہوتی ہے، جس میں اس کے نبی کی روح کو قبض کیا گیا ہو۔ ان دونوں خواتین نے کہا: پھر آپ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے خلاف جنگ کیوں کی تھی؟ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: یہ تقدیر کا ایک فیصلہ تھا، میری یہ خواہش ہے کہ میں اس کے فدیے کے طور پر روئے زمین پر موجود ہر چیز دے دوں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، ام جمیع اور جمیع کی خالہ، میں ان دونوں خواتین سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14661]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4865)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14662
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: وَالَّذِي أَحْلِفُ بِهِ أَنْ كَانَ عَلِيٌّ لَأَقْرَبَ النَّاسِ عَهْدًا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَتْ: عُدْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَدَاةً بَعْدِ غَدَاةٍ يَقُولُ:" جَاءَ عَلِيٌّ؟". مِرَارًا. قَالَتْ: وَأَظُنُّهُ كَانَ بَعَثَهُ فِي حَاجَةٍ. قَالَتْ: فَجَاءَ بَعْدُ، فَظَنَنْتُ أَنَّ لَهُ إِلَيْهِ حَاجَّةً، فَخَرَجْنَا مِنَ الْبَيْتِ، فَقَعَدْنَا عِنْدَ الْبَيْتِ وَكُنْتُ مِنْ أَدْنَاهُمْ إِلَى الْبَابِ، فَأَكَبَّ عَلَيْهِ عَلِيٌّ فَجَعَلَ يُسَارُّهُ وَيُنَاجِيهِ، ثُمَّ قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ يَوْمِهِ ذَلِكَ، وَكَانَ أَقْرَبَ النَّاسِ بِهِ عَهْدًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ قُبِضَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ. وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أُمِّ مُوسَى، وَهِيَ ثِقَةٌ.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اس ذات کی قسم! جس کے نام کا میں حلف اٹھاتی ہوں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ قریب رہے۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم روزانہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عیادت کے لئے جایا کرتی تھیں، آپ نے فرمایا: علی آ گیا؟ آپ نے چند مرتبہ یہ بات دریافت کی: سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں مجھے اندازہ ہو گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کسی کام کے سلسلے میں بھیجا ہوا ہے۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بعد میں جب وہ آئے تو مجھے اندازہ ہو گیا کہ شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان سے کوئی خاص کام ہے، تو ہم خواتین گھر سے نکل آئیں اور گھر سے باہر بیٹھ گئیں (یا کمرے سے باہر بیٹھ گئیں) تو میں ان خواتین میں دروازے کے سب سے زیادہ قریب تھی، میں نے دیکھا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھک گئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سرگوشی میں ان کے ساتھ کوئی بات چیت کی، پھر اسی دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ قریب تھے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: جس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، اس دن آپ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف اُم موسیٰ نامی خاتون کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ خاتون ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14662]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6934) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (300/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
55. بَابٌ فِيمَا أَوْصَى بِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
اس چیز کا بیان کہ نبی اکرم ﷺ نے ان کے بارے میں وصیت کی تھی
حدیث نمبر: 14663
عَنْ ذُؤَيْبٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا حُضِرَ قَالَتْ صَفِيَّةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لِكُلِّ امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِكَ أَهْلٌ تَلْجَأُ إِلَيْهِمْ وَإِنَّكَ أَجْلَبْتَ أَهْلِي، فَإِنْ حَدَثَ حَدَثٌ فَإِلَى مَنْ؟ قَالَ:" إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ذؤیب بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری وقت قریب آیا تو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کی ازواج میں سے ہر ایک خاتون کے اہل خانہ موجود ہیں۔ وہ خاتون ان کی پناہ حاصل کر لے گی اور میرے اہل خانہ نہیں ہیں، تو اگر کوئی ضرورت پیش آ گئی، تو میں کس کی طرف رجوع کروں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: علی بن ابوطالب کی طرف۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14663]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14663]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4214)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 14664
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَهِدَ إِلَى عَلِيٍّ سَبْعِينَ عَهْدًا لَمْ يَعْهَدْهَا إِلَى غَيْرِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم لوگ یہ بات چیت کیا کرتے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ بطور خاص ستر ایسے عہد کیے تھے جو آپ نے ان کے علاوہ کسی اور کے ساتھ نہیں کیے۔ (یہاں عہد کرنے سے مراد مخصوص قسم کی تلقین کرنا بھی ہو سکتا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14664]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14664]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (956)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14665
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ قَالَ: جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ، فَاجْتَمَعَ لَهُ ثَلَاثُونَ رَجُلًا فَأَكَلُوا وَشَرِبُوا. قَالَ: فَقَالَ لَهُمْ:" مَنْ يَضْمَنُ عَنِّي دَيْنِي وَمَوَاعِيدِي، وَيَكُونُ مَعِي فِي الْجَنَّةِ، وَيَكُونُ خَلِيفَتِي فِي أَهْلِي؟". فَقَالَ رَجُلٌ لَمْ يُسِمِّهِ شَرِيكٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنْتَ كُنْتَ بَحْرًا مَنْ يَقُومُ بِهَذَا؟ قَالَ: ثُمَّ قَالَ لِآخَرَ: فَعَرَضَ ذَلِكَ عَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي عَلَامَةِ النُّبُوَّةِ فِي آيَتِهِ فِي الطَّعَامِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي عَلَامَةِ النُّبُوَّةِ فِي آيَتِهِ فِي الطَّعَامِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”اور تم اپنے قریبی رشتے داروں کو ڈراؤ“۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اہل خانہ کو جمع کیا، تیس افراد آپ کے پاس جمع ہوئے، ان لوگوں نے کھایا پیا، راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے فرمایا: کون شخص میرے قرض اور میرے وعدوں کے حوالے سے میرا ساتھ دے گا، اور وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا، اور میرے اہل خانہ کے بارے میں میرا خلیفہ ہو گا، تو ایک شخص نے کہا: شریک نامی راوی نے اس کا نام بیان نہیں کیا، یا رسول اللہ! آپ تو سمندر ہیں، کون ایسا کر سکتا ہے؟ پھر انہوں نے دوسری مرتبہ یہ کہا: ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اہل بیت کے سامنے یہ پیش کش رکھی تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں ایسا کروں گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ اس سے پہلے اس حدیث کے مختلف طرق نبوت کی علامات سے متعلق باب میں کھانے کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14665]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (883)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
حدیث نمبر: 14666
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَقَالَ:" اضْمَنْ عَنِّي دَيْنِي وَمَوَاعِيدِي". قَالَ: لَا أُطِيقُ ذَلِكَ، فَوَقَعَ بِهِ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: فَعَلَ اللَّهُ بِكَ مِنْ شَيْخٍ، بِدْعُوكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِتَقْضِيَ عَنْهُ دَيْنَهُ وَمَوَاعِيدَهُ. فَقَالَ: دَعْنِي عَنْكَ فَإِنَّ ابْنَ أَخِي يُبَارِي الرِّيحَ. فَدَعَا عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ فَقَالَ:" اضْمَنْ عَنِّي دَيْنِي وَمَوَاعِيدِي". فَقَالَ: نَعَمْ، هِيَ عَلَيَّ. فَضَمِنَهَا عَنْهُ. فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ مَالٌ قَالَ: هَذَا مَالُ اللَّهِ وَمَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى الْمُسْلِمِينَ فَحَقُّ مَا قَضَى عَنْ نَبِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَدَعَا النَّاسَ، فَقَالَ: مَنْ كَانَ لَهُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَيْنٌ أَوْ مَوْعُودٌ فَلْيَأْخُذْ، وَكَانَ فِيمَنْ جَاءَ جَابِرٌ، فَقَالَ: قَدْ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا جَاءَنَا مَالٌ حَثْوَنَا لَكَ هَكَذَا وَهَكَذَا". فَقَالَ لَهُ: خُذْ كَمَا قَالَ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ كَمَا أَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ عِدَةُ جَابِرٍ بِنَحْوِهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَلَمَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ عِدَةُ جَابِرٍ بِنَحْوِهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَلَمَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو بلایا اور فرمایا: آپ مجھے اس بات کی ضمانت دیں گے کہ میرے قرض کو ادا کر دیں اور میرے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کریں، تو انہوں نے کہا: میں اس کی طاقت نہیں رکھتا، اُن کے صاحبزادے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ان پر تنقید کی اور یہ کہا: اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ یہ کرے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو یہ کہا: ہے کہ آپ ان کی طرف سے قرض کو ادا کر دیں اور ان کے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کریں، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: تم مجھے چھوڑ دو! کیونکہ تمہارے چچا زاد (سخاوت اور نفع رسانی کے حوالے سے) ہوا کو مات دیتے ہیں (یعنی ان کی سخاوت کی وجہ سے ان کے وعدے بہت زیادہ ہوں گے) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو بلایا اور فرمایا: تم مجھے ضمانت دو کہ قرض کو ادا کر دو گے اور میرے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کر دو گے، انہوں نے عرض کی: ٹھیک ہے! یہ میرے ذمہ ہوا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنی طرف سے اس چیز کی ضمانت دی۔ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ (کے عہد خلافت میں) ان کے پاس مال آیا تو انہوں نے فرمایا: یہ اللہ کا مال ہے، اور اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو مال فئے کے طور پر عطا کیا ہے، اور یہ بات ضروری ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ادائیگیاں کر دی جائیں، انہوں نے لوگوں کو بلایا اور فرمایا: جس شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی قرض واپس لینا ہو یا جس کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وعدہ کیا ہو، وہ وصولی کر لے تو آنے والے لوگوں میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے۔ انہوں نے یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے یہ فرمایا تھا کہ جب ہمارے پاس کوئی مال آئے گا، تو ہم تمہیں دونوں ہاتھ بھر کے دیں گے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تم سے جس طرح ارشاد فرمایا تھا: تم اس طرح وصولی کر لو، تو انہوں نے تین مرتبہ دونوں ہاتھ بھر کے مال لیا، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت میں سے صرف یہ حصہ منقول ہے کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جو وعدہ تھا (اور جس طرح سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے پورا کیا)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی بن سلمہ بن کہیل ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14666]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی بن سلمہ بن کہیل ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14666]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2554)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14667
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عَلِيٌّ يَقْضِي دَيْنِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”علی میرا قرض ادا کرے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14667]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14667]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2555)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف